سرسوں کاتیل ۔۔۔ انمول نعمت

سرسوں پاکستان کی فصل ہے۔موسم بہار میں اس کے پھول نکلتے ہیں جوزرد رنگ کے ہوتے ہیں۔یہ پھول بہت پیارے ہوتے ہیں اور موسم بہار کی رونق کوچار چاند لگاتے ہیں۔

پیر 26 اکتوبر 2015

Sarson Ka Tail Anmol Nemat
حمزہ فیروز:
سرسوں پاکستان کی فصل ہے۔موسم بہار میں اس کے پھول نکلتے ہیں جوزرد رنگ کے ہوتے ہیں۔یہ پھول بہت پیارے ہوتے ہیں اور موسم بہار کی رونق کوچار چاند لگاتے ہیں۔ان پھولوں کے اندر چھوٹے چھوٹے بیج بنتے ہیں ان بیجوں کو لھومیں دباکے تیل نکالا جاتا ہے جوسرسوں کاتیل کہلاتا ہے۔ اس تیل کے بہت سے فوائدہیں جو انسانی جسم کے لیے انتہائی مفید ہیں۔

سرسوں کا تیل مختلف قسم کی ادویات میں بھی استعمال ہوتا ہے۔سرسوں کاتیل کھانے میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔بعض لوگ کھانا پکانے والے تیل کی بجائے اس کااستعمال کرتے ہیں جو کہ صحت کے لیے مفید ہوتاہے۔سرسوں کاتیل کھانے سے جسم کوطاقت پہنچتی ہے یہ تیل جسم کوگرمائش اور تری پہنچاتا ہے۔جوڑوں کے درد میں کمر کے درد اور دوسری دردوں میں اس کی مالش کرنے سے کافی فائدہ پہنچتا ہے۔

(جاری ہے)

سرسوں کاتیل ایک بہترین خوردنی اشیاء سمجھا جاتا ہے۔آیوروید میں سرسوں کے تیل کو تمام تیلوں سے بہترین تصور کیا جاتا ہے۔ سرسوں کے تیل میں کولیسٹرول کی سطح کم ہونے کی وجہ سے دل کی بیماریوں میں بھی یہ فائدہ مند بتایا جاتا ہے۔آیوروید کے مطابق سرسوں کے تیل کی افادیت اس طرح ہے۔
ہاتھوں میں خشکی ہوجانے پر یاکھردرراپن ہونے کی صورت میں سرسوں کے تیل سے ہلکی ہلکی مالش کرتے رہنے سے اس کی خشکی اور کھرددراپن دور ہوجاتا ہے۔


سردی کے موسم میں دھوپ میں بیٹھ کرسبھی عمر کے لوگوں کو تیل کی مالش کرنی چاہئے۔بچوں کو دھوپ میں لٹا کرسرسوں کے تیل کی مالش کرنے سے انکی تھکاوٹ دور ہوتی ہے۔
بیسن میں سرسوں کاتیل ملاکرابٹن کیطرح چمڑی پر ملنے سے چمڑی گوری ہوجاتی ہے۔
سرسوں کے تیل میں شہد ملاکر دانتوں اورمسوڑھوں پر ہلکے ہلکے ملتے رہنے سے مسوڑھوں کی ساری بیماریاں بھاگ جاتی ہے اور دانت بھی مضبوط ہوتے ہیں۔


زکام ہونے پر یا ناک بند ہونے پر2بوندیں سرسوں کا تیل ناک کے چھیدوں میں ڈال کرسانس زور سے کھینچنے پر بند ناک کھل جاتی ہے۔
سرسوں کے تیل میں سیندھانمک ملاکر صبح شام دانتوں پر ملنے سے دانتوں سے خون آنا، مسوڑھوں کی سوزش اور دانتوں کے دردمیں آرام پہنچتا ہے ساتھ ہی دانت چمکیلے اور مضبوط بھی بنتے ہیں۔
پیروں کے تلووں اور انگوٹھوں میں سرسوں کا تیل لگاتے رہنے سے آنکھوں کی روشنی بڑھتی ہے۔

رات کو ہاتھ پاؤں میں تیل لگا کرسونے سے مچھر نہیں کاٹتے ہیں اور نیند بھی اچھی آتی ہے۔
سردیوں کے موسم میں پیروں کی انگلیوں میں سوزش آجاتی ہے۔ایسی حالت میں سرسوں کے تیل میں تھوڑا سا پساہوا سیندھا نمک ملاکرگرم کر لیں۔ٹھنڈاہونے پر انگلی پر لیپ لگا کررات میں سو جائیں۔ کچھ ہی دنوں میں آرام مل جائے گا۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

Sarson Ka Tail Anmol Nemat is a investigative article, and listed in the articles section of the site. It was published on 26 October 2015 and is famous in investigative category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.