تازہ ترین : 1
Mianwali Ki Anokhi Dispensary

ضلع میانوالی کی انوکھی ڈسپینسری: لوگوں کا دکان میں علاج

پائی خیل کے نواح میں ایک ایسا طبی مرکز موجود ہے جو سڑک کے کنارے قائم دو دکانوں میں کام کر رہا ہے۔ یہ محمد یار والا کا سرکاری دیہی مرکزِ صحت ہے جس کی اپنی کوئی عمارت نہیں ہے۔ اُردو پوائنٹ ویڈیو سلسلہ

مصنف : تنویر شہزاد
شاید بہت سے لوگوں کے لیے یہ بات حیرت کا باعث ہو کہ میانوالی کے علاقے پائی خیل کے نواح میں ایک ایسا طبی مرکز موجود ہے جو سڑک کے کنارے قائم دو دکانوں میں کام کر رہا ہے۔ یہ محمد یار والا کا سرکاری دیہی مرکزِ صحت ہے جس کی اپنی کوئی عمارت نہیں ہے ۔ یہ مرکزِ صحت واش روم ، پینے کے صاف پانی اور مریضوں کی انتظار گاہ جیسی سہولیات سے محروم ہے۔دو ہزار روپے ماہانہ کرایے پر لی گئی دو دکانوں میں قائم اس ڈسپینسری میں ادویات کی بھی کمی ہے یہاں لیڈی ڈاکٹر تو موجود ہے لیکن پردہ دار خواتین کے طبی معائنے کے لئے کوئی مناسب جگہ دستیاب نہیں ہے۔
قارئین کرام اُردو پوائنٹ کے ویڈیو مسائل سلسلے میں ایک نئی ویڈیو حاضر ہے ۔ ویڈیو دیکھیئے اور اپنی رائے سے آگاہ کیجئے۔
وقت اشاعت : 2017-06-15

(0) ووٹ وصول ہوئے

Tanveer Shehzad

مصنف کا نام : تنویر شہزاد

تنویر شہزاد کی مزید تحریریں پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے-

قارئین کی رائے :

اپنی رائے کا اظہار کریں