تازہ ترین : 1
Mianwali Bazaroon Main Tijawizat Ki Bharmar

میانوالی: بازاروں میں تجاوزات کی بھر مار

میانوالی میں مرکزی بازاروں کی سڑکیں سامان تجارت رکھنے کے لئے بھی استعمال کی جا رہی ہیں۔۔۔۔۔ عوام کا شہر سے تجاوزات کے خاتمے کیلئے فوری اقدامات کرنے پر زور۔ اُردو پوائنٹ خصوصی ویڈیو رپورٹ

مصنف : تنویر شہزاد

دنیا بھر میں سڑکیں ٹریفک کی آمد و رفت کے لئے بنائی جاتی ہیں لیکن پنجاب کے شہر میانوالی میں مرکزی بازاروں کی سڑکیں سامان تجارت رکھنے کے لئے بھی استعمال کی جا رہی ہیں۔شہر کے تمام بڑے بازاروں میں تجاوزات کی بھر مار ہے۔ گاڑیوں کے ٹائر، کرکٹ کے بلے ، برقی پنکھے اور فریجوں سمیت دکانوں کا دیگر سامان سڑکوں پر سجانے کی روایت عام ہے۔بعض جگہوں پر تو تعمیراتی سامان پر سڑکوں پر دھرا ہوا ہے۔

رہی سہی کسر تجارتی سامان سے لدی ریڑھیاں اور معروف بازاروں میں مسافروں کے منتظر سائیکل رکشے پوری کر دیتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ یہاں بازاروں میں اکثر ٹریفک جام رہتی ہے اور یوں شہریوں کا قیمتی وقت ضائع ہوتا ہے۔میانوالی کے رہائشیوں نے ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ شہر سے تجاوزات کے خاتمے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں۔اس بارے میں دیکھئے یہ خصوصی ویڈیو رپورٹ۔

وقت اشاعت : 2017-06-15

(0) ووٹ وصول ہوئے

Tanveer Shehzad

مصنف کا نام : تنویر شہزاد

تنویر شہزاد کی مزید تحریریں پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے-

اپنی رائے کا اظہار کریں