ڈارک انرجی اور حرحرکیات کا پہلا قانون

اگر ہم ان مظاہر پر غور کریں جن کا دباؤ مثبت ہوتا ہے (مثلاً گیس کا ایک عظیم بادل جو اپنی ہی کششِ ثقل کے زیرِ اثر ہوتا ہے) تو ہم دیکھتے ہیں کہ اس دباؤ کے زیرِ اثر یہ گیس کا بادل سکڑنے لگتا ہے

قدیر قریشی بدھ 14 فروری 2018

Isn't dark energy violating the first law of thermodynamics?

تحریر: Viktor T.

(جاری ہے)

Toth
ترجمہ: قدیر قریشی
سوال: کیا ڈارک انرجی حرحرکیات کے پہلے قانون کی خلاف ورزی کرتی ہے؟
جواب: جی نہیں – ڈارک انرجی توانائی کے بقاء کے قانون کی کوئی خلاف ورزی نہیں کرتی – حقیقت یہ ہے کہ ڈارک انرجی بھی باقی تمام مادہ اور توانائی کی طرح قانون بقائے توانائی کے عین مطابق عمل پیرا ہوتی ہے – ڈارک انرجی میں یہ خصوصیت ہے کہ اس کا دباؤ منفی ہوتا ہے – آئیے اس بارے میں کچھ تفصیلی بحث کرتے ہیں
اگر ہم ان مظاہر پر غور کریں جن کا دباؤ مثبت ہوتا ہے (مثلاً گیس کا ایک عظیم بادل جو اپنی ہی کششِ ثقل کے زیرِ اثر ہوتا ہے) تو ہم دیکھتے ہیں کہ اس دباؤ کے زیرِ اثر یہ گیس کا بادل سکڑنے لگتا ہے – ایسا ہونے میں کششِ ثقل کی توانائی حرارت میں تبدیل ہو جاتی ہے کیونکہ اس گیس کے بادل کے مرکز میں درجہِ حرارت دباؤ کی وجہ سے بڑھنے لگتا ہے – جب درجہِ حرارت اتنا بڑھ جائے کہ فیوژن کا عمل ہونے لگے تو یہ بادل ستارے کی صورت میں روشن ہو جاتا ہے اور چمکنے لگتا ہے
اسی قسم کے گیس کے بادل کو اگر منفی دباؤ کا سامنا ہو تو یہ بادل پھیلنے لگے گا – یعنی کششِ ثقل کے ہونے کے باوجود یہ بادل سکڑنے کے بجائے مرکز سے دور جانے لگے گا – اسی طرح کا ایک مظہر پانی میں ہوا کے بلبلوں کا کششِ ثقل کے باوجود اوپر کی طرف اٹھنا ہے – ڈارک انرجی بھی اسی طرح گیس کے بادلوں کو ایک دوسرے سے پرے دھکیلتی ہے – اس کا ایک نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ کششِ ثقل بجائے حرارت پیدا کرنے کے (جیسا کہ بادلوں کے سکڑنے کی صورت میں ہوتا ہے) مزید ڈارک انرجی پیدا کرتی ہے چنانچہ سپیس کے پھیلاؤ کے باوجود ڈارک انرجی کی مقدار کم نہیں ہوتی – ڈارک انرجی کششِ ثقل کی مخفی توانائی کا دوسرا نام ہے
اس سارے عمل کے دوران تھرموڈائنیمکس یا حرحرکیات کے کسی قانون کی خلاف ورزی نہیں ہوتی – جہاں تک فزکس کی مساوات کا تعلق ہے، ڈارک انرجی کسی بھی پرفیکٹ مائع کی طرح کام کرتی ہے یعنی اس کی کثافت بھی ہے اور اس کا دباؤ بھی ہے لیکن اس میں کوئی رگڑ نہیں ہے – صرف فرق یہ ہے کہ اسے بیان کرنے والی مساوات میں مثبت کی جگہ منفی لگایا جاتا ہے – لیکن سائنس کے کسی بھی فارمولے میں مثبت یا منفی کے سائن سے مساوات کی صحت پر کوئی اثر نہیں پڑتا – خاص طور پر جہاں تک توانائی کے بقاء کے قانون کا تعلق ہے، ڈارک انرجی کی توانائی کے لیے عین وہی مساوات استعمال ہوتی ہے جو کہ آئیڈیل گیس کے لیے استعمال ہوتی ہے – چنانچہ ڈارک انرجی automatically قانون بقائے توانائی سے مطابقت رکھتی ہے۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

Isn't dark energy violating the first law of thermodynamics? is a investigative article, and listed in the articles section of the site. It was published on 14 February 2018 and is famous in investigative category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.