سعودی عرب میں مقامات مقدسہ پر سلفی لینے کی ممانعت

دنیا کے بتکدے میں پہلا وہ گھر خدا کا ہم اسکے پاسباں ہیں یہ پاسباں ہمارا

پیر 11 دسمبر 2017

Saudi Arab Main Muqamat e Muqadsa Par Selfie Lainay Ki Mumanat
عبدالمجد منہاس:
دنیا کے بتکدے میں پہلا وہ گھر خدا کا
ہم اسکے پاسباں ہیں یہ پاسباں ہمارا
مکہ عالم اسلام کی شان و شوکت کا مظہر ہے اور خانہ کعبہ مسلمانوں کا قبلہ آج ساری دنیا میں مسلمان جہاں جہاں آباد ہیں پانچ وقت قبلہ رخ ہو کر نماز ادا کرتے ہیں۔سعودی عر ب ایسا ارض مقدس ہے جہاں عید الاضحیٰ پر دنیا بھر سے لاکھوں فرزندان توحید حج کی سعادت حاصل کرنے آتے ہیں جبکہ سال کے دیگر مہینوں خصوصاً رمضان المبارک اور ربیع الاول کے دنوں میں میں تو عمرہ کی ادائیگی کے لئے بھی دنیا بھر سے مسلمان بڑی تعداد میں آتے ہیں۔

اور عمرہ کی ادائیگی کرتے ہیں، اس دوران مکہ معظمہ اور مدینہ منورہ میں دنیا کے مختلف ممالک سے آئے مسلمانوں کی بڑی تعداد اکٹھی نظر آتی ہے۔

(جاری ہے)


راقم الحروف کو بھی پاکستان سے متعدد مرتبہ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کا شرف حاصل ہوا۔ اس سال بھی مجھے سعودی عرب جا کر عمرہ کرنے کا موقع ملا تھا۔ لہٰذا گذشتہ ماہ لاہور سے ایمریٹس کی پرواز سے دبئی سے ہوتے ہوئے مدینہ منورہ پہنچا۔

جہاں میری بیٹی مقیم ہے، وہاں دو دن قیام رہا اسکے بعد اپنی بیٹی کے ہمراہ مدینہ منورہ سے مکہ مکرمہ بذریعہ کار روانہ ہوئے تو اس بار خوشگوار حیرت ہوئی کہ کشادہ سڑکوں پر ٹریفک مقررہ حد رفتار120کلو میٹر سے زیادہ نہیں ،کیونکہ سعودی حکومت نے تیز رفتاری کی وجہ سے ہونے والے حادثات سے بچاوٴ کے لئے ایک حد رفتار مقرر کر دی اور چیکنگ کے لئے کیمرے نصب کر دیئے۔

اسکی خلاف ورزی پر بذریعہ موبائل چالان اطلاع کر دی جاتی ہے اور جرمانہ روانہ کرنے کی صورت میں گاڑی سڑک پر نہیں آ سکی۔ اس سے ان کا مقصد صرف اور صرف انسانی جانوں کی حفاظت ہے اور اس اقدام کی سب تعریف کر رہے ہیں۔ ہمیں مکہ معظمہ پہنچ کر خوش قسمتی سے زم زم ٹاور میں کمرہ23ویں منزل پر مل گیا کہ یہ جگہ خانہ کعبہ سے قریب ترین ہے اور اس ٹاور میں کشادہ اور تیز رفتار چھ چھ لفٹیں لگائی گئی ہیں تا کہ نیچے سے اوپر جانے آنے والوں کو زیادہ انتظار نہ کرنا پڑے۔

حرم شریف کے صحن میں زم زم کے کنوئیں کے قریب تعمیراتی کام تیزی سے ہو رہا ہے جس وجہ سے زیادہ لوگوں کو روکتے ہیں میری تو عمرہ کے لئے آنے والوں سے اتنی گزارش ہے کہ یہ سعادت حاصل کرنے والے یہ ضرور دیکھیں کہ ان کو بلڈ پریشر یا ذیابیطس کی بیماریوں کو نہیں کیونکہ اس کی وجہ سے وہ صحت مند آدمی کی طرح آ جا نہیں سکتے۔ کیونکہ وہاں یہ مناظر بھی دیکھے کہ لوگ اپنے بزرگوں کو ویل چیئر پر لے جا رہے ہیں ان کی پر خلوص ہمت کی داد دینی چاہئے کہ ان کا جذبہ قابل تحسین ہے۔

اس مرتبہ حرم شریف کے اندر جو تبدیلی محسوس ہوئی وہ یہ تھی کہ جنہوں نے احرام باندھا ہے ان کو گراوٴنڈ فلور پر طواف کرنے کی اجازت دی گئی تھی ، ورنہ جنہوں نے صرف طواف کرنا ہے وہ اوپر بنائی گئی جگہ سے کریں جس کی لمبائی تقریباً سوا چھ کلو میٹر بنتی ہے،لازمی بات ہے اس سے نیچے کی نسبت وقت بھی زیادہ لگتا اور کمزور ،بیمار یا ضعیف لوگوں کے لئے مسئلہ ہے۔

اب حال ہی میں سعودی عرب کی حکومت نے حج یا عمرہ پر آنے والوں کے لئے سیلفی لینے پر بھی پابندی لگا دی ہے کیونکہ اس سے وقت کا بھی ضیاع ہوتا ہے اور میرے مطابق اس سے مقدس مقامات کا تقدس بھی مجروع ہوتا ہے۔ عمرہ ہو یا حج کی سعادت اس فر یضہ کی ادائیگی کے لئے جب ہم ارض مقدس جائیں تو ہم کو احتیاط کا دامن بھی ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہئے اور کوشش کرنی چاہئے کہ جس اہم فر یضہ کے لئے آئے ہیں ساری توجہ اس پر یعنی عبادات پر مرکوز رکھیں خر میں بس یہی دعا ہے کہ اللہ سب کو حج و عمرہ کی سعادت نصیب فرمائے۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

Saudi Arab Main Muqamat e Muqadsa Par Selfie Lainay Ki Mumanat is a international article, and listed in the articles section of the site. It was published on 11 December 2017 and is famous in international category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.