جدید اسلحہ جمع کرنے والا ملک بھارت

بھارت ان دنوں جس طرح اسلحہ اکھٹا کر رہا ہے شاید اس سے پہلے کبھی بھی نہیں کیا۔ یہ جدید اور بھاری اسلحہ وہ کس کے خلاف استعمال کرے گا بھارتی ٹی وی چینل اس کا برملا اظہار کرتے رہے ہیں کہ یہ اسلحہ پاکستان کے خلاف استعمال ہوگا۔ حال ہی میں بھارت نے 50ارب روپے کی لاگت سے امریکہ سے 145 جدیدایم 777 الٹرا لائٹ ہاویزر توپیں خریدنے کا معاہد کیا ہے۔ امریکہ بھارت کو یہ توپیں اگلے 30برسوں میں فراہم کرے گا۔ ہاویزر توپیں بھارتی فوج کے زیر استعمال بوفورس توپوں کی جگہ لیں گی

بدھ 14 دسمبر 2016

Jadeed Asleha Jama Karne Wala Mulk - India
خالد نجیب خان:
بھارت ان دنوں جس طرح اسلحہ اکھٹا کر رہا ہے شاید اس سے پہلے کبھی بھی نہیں کیا۔ یہ جدید اور بھاری اسلحہ وہ کس کے خلاف استعمال کرے گا بھارتی ٹی وی چینل اس کا برملا اظہار کرتے رہے ہیں کہ یہ اسلحہ پاکستان کے خلاف استعمال ہوگا۔ حال ہی میں بھارت نے 50ارب روپے کی لاگت سے امریکہ سے 145 جدیدایم 777 الٹرا لائٹ ہاویزر توپیں خریدنے کا معاہد کیا ہے۔

امریکہ بھارت کو یہ توپیں اگلے 30برسوں میں فراہم کرے گا۔ ہاویزر توپیں بھارتی فوج کے زیر استعمال بوفورس توپوں کی جگہ لیں گی۔ ان کی فراہمی اگلے برس کے وسط سے شروع ہو گی۔ یہ ہاویزر توپیں ٹیٹینئم سے تیار کئے جانے کے باعث صرف 4ٹن وزن کی حامل ہوتی ہیں جنہیں جہازوں سے منتقل کیا جاسکتا ہے۔ ان توپوں کے گولے کی مار 25 کلومیٹر تک ہے اور بھارتی فوج اسے لداخ، اروناچل پردیش اور چین سے ملحقہ لائن آف ایکچول کنٹرول سے ملحقہ علاقے میں استعمال کر سکتی ہے۔

(جاری ہے)


بھارت جہاں خوداپنے لیے دوسرے ملکوں سے اسلحہ خرید رہا ہے وہاں وہ افغانستان کو بھی دے رہا ہے۔ گزشتہ دنوں بھارت نے افغانستان کوچوتھا اور آخری گن شپ ہیلی کاپٹر بھی دے دیا۔ گن شپ ہیلی کاپٹر کی فراہمی کے موقع پر بھارتی ائیرفورس کے اہلکار بھی کابل گے تھے۔ اس سے پہلے بھارت 3 گن شپ ہیلی کاپٹر افغانستان ائیر فورس کو دے چکا ہے۔ بھارت کو بھاری اسلحہ کی خریدو فروخت کا تو بڑا شوق ہے مگر اس کو استعمال کرنے کا سلیقہ نہیں ہے۔

یہی وجہ ہے کہ آئے روز اس کو بھاری جانی اور مالی نقصان اُٹھانا پڑتا ہے۔ ریاسست مغربی بنگال کے علاقے سکنا میں گزشتہ دنوں بھارتی فوج کا چیتا ہیلی کاپٹر بیس پر لینڈنگ کرتے ہوئے گر کر تبا ہ ہوگیا اس حادثے میں پائلٹ سمیت 3 فوجی اہلکار ہلاک ہوئے۔ اس سے پہلے بھارت کے کئی جدید طیارے بھی گر کر تباہ ہو چکے ہیں۔ ادھر بھارتی سائنسدانوں کے تیار کردہ ” تیجا طیارے“ بھی کھٹارہ نکلے۔

بھارتی بحریہ نے انہیں قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ بھارتی بحریہ کے لیے ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ اور ایروناٹک ڈویلپمنٹ ایجنسی اور ڈیفنس ریسرچ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن نے ملکر تیجا طیارے تیار کئے تھے۔ بھارتی بحریہ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ بحریہ کو ہلکے طیاروں کی ضرورت ہے تیجا طیارے موجودہ وزن کے ساتھ نہیں اڑسکتے۔
بھارتی فوجیوں اور اہلکاروں کی کارکردگی کے ان کے اپنے محکمے والے بھی ” معترف“ ہیں۔

بھارتی وزارت دفاع کی ایک رپورٹ کے مطابق بی ایس ایف اہلکاروں میں ایڈز اور ملیریا سے مرے کی شرح میں کمی آئی ہے تاہم اب بھی ہر سال 200 کے لگ بھگ اہلکار سڑکوں پر اور ٹرین کے حادثات میں جانیں گنوا بیٹھتے ہیں۔ گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران سرحدوں پر فائرنگ اور شیلنگ سے صرف 25جبکہ مختلف بیماریوں سے 316 اور دل کے دورے سے 117 فوجی مارے گے۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

Jadeed Asleha Jama Karne Wala Mulk - India is a international article, and listed in the articles section of the site. It was published on 14 December 2016 and is famous in international category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.