ہلیری جیت کر بھی ہارگئیں

ہلیری کلنٹن اگرچہ امریکی صدارت کاانتخاب جیتنے میں ناکام رہیں لیکن انہوں نے اپنے حریف ڈونلڈ ٹرمپ کے مقابلے میں ووٹ زیادہ ووٹ حاصل کیے تھے ۔ تاہم ہلیری کے 228 الیکٹورل ووٹوں کے مقابلے میں ڈونلڈ ٹرمپ نے 290 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے اورکامیاب قرار پائے۔

جمعہ 25 نومبر 2016

Hillary Jeet Kar Bhi Haar Gayin
ہلیری کلنٹن اگرچہ امریکی صدارت کاانتخاب جیتنے میں ناکام رہیں لیکن انہوں نے اپنے حریف ڈونلڈ ٹرمپ کے مقابلے میں ووٹ زیادہ ووٹ حاصل کیے تھے ۔ تاہم ہلیری کے 228 الیکٹورل ووٹوں کے مقابلے میں ڈونلڈ ٹرمپ نے 290الیکٹورل ووٹ حاصل کیے اورکامیاب قرار پائے ۔ عام ووٹوں میں ہلیری کلنٹن کا پلہ بھاری رہا اور انہوں نے 5کروڑ 96لاکھ 47 ہزار 6سو 21 کے لگ بھگ ووٹ حاصل کیے جبکہ ٹرمپ نے 5کروڑ 94لاکھ 38 ہزار 5سو 80ووٹ حاصل کیے ۔

یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ 2000ء میں اس وقت کے رپیبلیکن امیدوار ، جارج ڈبلیوبش، نے ڈیمو کریٹ امید وار، الگور، سے عام ووٹ کم حاصل کیے تھے ۔
امریکی کانگرس میں نشستوں کی تعداد 435 ہے جس میں ڈونلڈ ٹرمپ کی جماعت رپیبلیکن پارٹی نے 235 نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی ہے اور یوں کانگرس میں اب اکثریت بھی ریپبلیکنز کے پاس ہے جس کی وجہ سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ہم ترین فیصلے کرنے میں آسانی رہے گی اور اوباما کی طرح ان کی راہ میں روڑے نہیں اٹکائے جاسکیں گے ۔

(جاری ہے)

اوباما کے دور میں کانگرس میں اکثریت ان کی مخالف جماعت ریپبلیکنز کے پاس تھی اور ڈیموکریٹ پارٹی کو توقع تھی کہ حالیہ انتخابات میں وہ کانگرس میں اکثریت حاصل کرلے گی لیکن صدارتی انتخاب کی طرح کانگرس میں اکثریت حاصل کرنے کے حوالے سے بھی اس کی کوششوں کوناکامی کامنہ دیکھنا پڑا۔ اب صدر اور کانگرس کی اکثریتی جماعت ایک ہونے کے وجہ سے قانون سازی کے تمام ترمعاملات ریپبلیکنز کے ہاتھوں میں چلے گئے ہیں۔

پاکستانی اصطلاح میں بات کی جائے تو ڈونلڈ ٹرمپ کو حقیقی معنوں میں ” بھاری مینڈیٹ “ حاصل ہوچکا ہے ۔
ڈیموکریٹ پارٹی اگر سینٹ میں مزید پانچ نشستیں حاصل کرلیتی ہے تو یوں امریکی ایوان بالامنقسم ہو جائے گا لیکن اس صورت میں بھی حکمران جماعت کا پلڑا بھاری ہوگا کیونکہ اس صورت میں امریکی صدر کا ووٹ فیصلہ کن حیثیت اور اہمیت اختیار کرجائے گا۔

امریکی سینٹ محض ایک نمائشی ادارہ نہیں ہے بلکہ یہ وسیع اختیارات کا حامل ہے اور امریکی صدر کے کسی بھی فیصلے کو ویٹو کرسکتا ہے ۔ چند ماہ قبل امریکی کانگرس نے ایک قانون کی منظوری دی جس کے تحت 9/11کے متاثرین سعودی عرب کے خلاف امریکی عدالتوں سے رجوع کرسکتے تھے ۔ صدراوباما نے اس قانون کو امریکی مفادات کے خلاف قراردیتے ہوئے ویٹوکردیالیکن امریکی سینٹ نے صدر اوباما کے اس فیصلے کوکالعدم قرار دے کر اس قانون کو منظور کروادیا تھا ۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

Hillary Jeet Kar Bhi Haar Gayin is a international article, and listed in the articles section of the site. It was published on 25 November 2016 and is famous in international category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.