پنجاب کے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی تعطیلات

اب پنجاب گورنمنٹ سکولز میں 83چھٹیاں ہوں گی۔ سال کے 365 دنوں میں 146 دن سکول کھلتے ہیں جبکہ 219 چھٹیاں ہوتی ہیں۔ ان چھٹیوں کی وجہ سے طلباء و طالبات اپنا سلیبس مکمل نہیں کر پاتے اور اکثر بچے فیل ہو جاتے ہیں،

جمعرات 9 جون 2016

Punjab k Taleemi idaroon main Garmiyoon Ki Tatelaat
ادیب جاودانی:
دو روز پیشتر راقم کی قیادت میں ایک 40 رکنی وفد نے صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خاں سے ملاقات کی۔ اور ان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے 22مئی کو اپنی پریس کانفرنس کے دوران مجھ سے وعدہ کیا تھا کہ جن سکولوں کے فرسٹ اور مڈٹرم کے امتحانات ہو رہے ہیں انہیں بھی سالانہ امتحانات ہونے والے سکولوں کی طرح امتحانات کے مکمل ہونے تک کھلے رکھنے کی اجازت ہوگی۔

لیکن پنجاب حکومت نے اسکے باوجود ایک ایسا نوٹیفیکیشن جاری کردیا کہ صرف ان سکولوں کو کھلنے کی اجازت ہوگی جو سالانہ امتحانات لے رہے ہوں گے ان دنوں سالانہ امتحانات صرف ایلیٹ سکولز لیتے ہیں۔ پنجاب حکومت نے صرف ان چند بڑے سکولوں کو فائدہ پہنچایا ہے جن کے مالکان نہ صرف بڑے سرمایہ دار ہیں بلکہ حکومت میں بھی اثر رسوخ رکھتے ہیں کیونکہ انہی سکولوں میں مئی میں امتحانات ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

وہ سکول (+A) کے درجہ میں آتے ہیں۔ ان میں رائے ونڈ میں واقع شریف ایجوکیشن کمپلیکس سکول بھی ہے۔ حکومت پنجاب نے موسم گرما کی 24مئی سے 14 اگست تک چھٹیاں دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ اب پنجاب گورنمنٹ سکولز میں 83چھٹیاں ہوں گی۔ سال کے 365 دنوں میں 146 دن سکول کھلتے ہیں جبکہ 219 چھٹیاں ہوتی ہیں۔ ان چھٹیوں کی وجہ سے طلباء و طالبات اپنا سلیبس مکمل نہیں کر پاتے اور اکثر بچے فیل ہو جاتے ہیں، یہ چھٹیاں کم ہونی چاہیں۔

ایک طرف تو پنجاب حکومت نے گرمی کو جواز بنا کر 24مئی سے موسم گرما کی چھٹیاں دینے کا اعلان کیا ہے جبکہ پنجاب بھرکے ڈی سی او صاحبان پرائیویٹ سکولوں کے مالکان کو بلا کر انہیں یہ کہہ رہے ہیں کہ دہشت گردوں کا تھریٹ ہے اس لئے آپ اپنے سکولز بند رکھیں اور سکیورٹی کے انتظامات کو بہتر بنائیں اگر دہشت گردوں کا تھریٹ تھا تو حکومت کو آئین کے مطابق پرائیویٹ سکولوں کوسکیورٹی فراہم کرنی چاہیئے تھی۔

سکولز بند کرکے بچوں کی تعلیم کا نقصان نہیں کرنا چاہیئے تھا ۔ 24 مئی کے بعد کھلنے والے پنجاب کے 5ہزار پرائیویٹ سکولوں کو سیل کر دیا گیا ہے۔ سکولز بچوں کو پڑھا رہے تھے کوئی جرم نہیں کر رہے تھے۔ انسپکشن ٹیموں میں راشی افسران بھی ہیں جو پرائیویٹ سکولوں کے مالکان کو ڈرا دھمکا کر آئے روز ان سے رشوت وصول کر رہے ہیں ان راشی افسران کیخلاف کارروائی کی جائے۔

حکومت سمر کیمپ لگانے کی بھی اجازت دے۔ سمر کیمپوں میں پڑھنے والے بچوں سے کوئی فیس وصول نہیں کی جائیگی۔ 24مئی کے بعد کھلنے والے پرائیویٹ سکولوں کو بند کرنے کیلئے گجرات اور منڈی بہاوالدین کی پولیس نے پرائیویٹ سکولوں پر چھاپے مار کر سکولوں کے مالکان کے ساتھ بہت بڑی زیادتی کی اس پر وہاں کے پرائیویٹ سکولوں کے مالکان نے زبردست احتجاج کیا۔

ان پرائیویٹ سکولوں کے مالکان نے میرے کہنے پر احتجاج کا سلسلہ بند کر دیا تھا۔ وہ گورنر ہاوس لاہور کے سامنے احتجاج کرنا چاہتے تھے۔ صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خاں نے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جن پرائیویٹ سکولوں کو سیل کیا گیا ہے ان سکولوں کو کھول دیا جائے گا اور جن سکولوں کی رجسٹریشن کینسل کی گئی ہے وہ بھی بحال کر دی جائیگی۔

سمر کیمپ لگانے کے حوالے سے ہم ہوم ڈیپارٹمنٹ سے مشاورت کرکے ایک دوروز میں فیصلہ کرینگے۔ اگلے سال سے ہم سکولوں کی چھٹیاں کم کردینگے۔ انسپکشن ٹیموں میں راشی افسران کی اطلاع ہمیں دی جائے ہم ان کیخلاف قانونی کارروائی کرینگے۔ پنجاب بھر میں کھلنے والی اکیڈمیوں کو دو چار روز کے اندر بند کردیا جائیگا۔صوبائی وزیر تعلیم کے کہنے کے باوجود ابھی تک پنجاب کے بہت سے اضلاع میں سکولز بند ہیں اور سکولوں کی رجسٹریشن بھی ابھی بحال نہیں ہوئی۔

صوبائی وزیر تعلیم اپنے احکامات پر عمل درآمد کروانا چاہیئے رانا مشہود احمد خاں نے سمر کیمپ لگانے کے حوالے سے کہا ہے کہ ہم اس کا فیصلہ ہوم ڈیپارٹمنٹ سے مشاورت سے کرینگے۔ ہوم ڈیپارٹمنٹ سے مشاورت کرنے کا مقصدیہ ہے کہ اگر ہوم ڈیپارٹمنٹ نے کہا کہ اب دہشت گردوں کا تھریٹ نہیں ہے تو سمر کیمپ لگانے کی صوبائی وزیر تعلیم اجازت دیں گے اگر دہشت گردوں کا تھریٹ برقرار رہا تو سمر کیمپ لگانے کی اجازت نہیں ملے گی۔

2014ء کے دسمبر میں موسم سرما کی چھٹیاں 31 دسمبر کو ختم ہو رہی تھیں لیکن دہشت گردوں کے تھریٹ کی وجہ سے پنجاب حکومت نے 12 جنوری تک کی چھٹیاں کر دی تھیں اور جواز سردی کو بنایا گیا تھا وزیر داخلہ چوہدری نثار نے بھی ان چھٹیوں پر احتجاج کیا تھا وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت کو سکول بند کرنے کی بجائے دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچانا چاہیئے جنہوں نے بچوں کو شہید اور ان کے ادارے تباہ کرنے کے منصوبے بنا رکھے ہیں۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

متعلقہ عنوان :

Punjab k Taleemi idaroon main Garmiyoon Ki Tatelaat is a Educational Articles article, and listed in the articles section of the site. It was published on 09 June 2016 and is famous in Educational Articles category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.