آپر یشن ردالفساد

پا کستان جب سے بنا ہے اسے مختلف ادوار میں چیلنجز کا سا منا ر ہا ہے لیکن گز شتہ کئی سا لو ں سے و طن عزیز کو معا شی اور تو انا ئی بحران کے سا تھ د ہشت گر دی سوجسے نا سو ر کا بھی سا منا ہے۔ جس میں سینکڑوں کے جا نوں کے ضیا ئع کے سا تھ پا ک فوج اور پو لیس کے جوانوں نے بھی اپنی جانوں کے نذانے پیش کئے

منگل 11 اپریل 2017

Operation Rad dul Fasad
پا کستان جب سے بنا ہے اسے مختلف ادوار میں چیلنجز کا سا منا ر ہا ہے لیکن گز شتہ کئی سا لو ں سے و طن عزیز کو معا شی اور تو انا ئی بحران کے سا تھ د ہشت گر دی سوجسے نا سو ر کا بھی سا منا ہے۔ جس میں سینکڑوں کے جا نوں کے ضیا ئع کے سا تھ پا ک فوج اور پو لیس کے جوانوں نے بھی اپنی جانوں کے نذانے پیش کئے۔ حکو مت اور پا ک فو ج نے د ہشتگردوں کا قلع قمع کر نے کیلئے سب سے پہلے آپر یشن راہ نجات اور آپر یشن ضر ب عضب شروع کر کے پا کستان کا امن تبا ہ کر نے والے ملک دشمنوں پر کا ری ضر ب لگا کر انکی کمر توڑ کرامن قائم کیا گیا گز شتہ کچھ عر صہ سے ایک با رپھر د ہشتگردوں نے امن میں خلل ڈالنے کی ناکام کو شش کی گئی۔

حکو مت نے ایک با ر پھر بچے کچھے د ہشتگردوں اور انکے سہو لت کا روں کا صفا یا کر نے کیلئے آپر یشن ردالفساد کا آغا ز کیا جس کے انتہا ئی مثبت نتا ئج سامنے آ رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس آپریشن میں تینوں مسلح افواج بھر پور حصہ لے رہی ہیں۔ ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کے تحت ابتک سینکڑوں افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ بغیر دستاویزات کے رہنے والے ازبک اور افغان شہریوں کو بھی پکڑا گیا ہے۔

پنجاب میں کسی بھی مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع کے لیے ہیلپ لائن قائم کر دی گئی ہے۔ پنجاب میں آپریشن کے لیے رینجرز کو بھی اختیارات دے دیے گئے ہیں۔ آئی ایس پی آر نے تمام شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ فورسز سے تعاون کریں۔ پاکستان میں رہنے والے غیر ملکیوں کو بھی چاہیے کہ وہ پاکستان میں قیام کے لیے ضرور کاغذات اپنے پاس شناخت کے لیے رکھیں۔

خاص کر افغان مہاجرین جو پاکستان میں کئی دہائی سے رہ رہے ہیں یہاں پر کاروبار کر رہے ہیں۔ افغانستان سے آنے والے دہشت گرد ہمارے ازلی دشمن بھارت کی ایماء پر کاروائیاں کر رہے ہیں۔ اس سے قبل بھی کئی آپریشن کیے جا چکے ہیں مگر ملک میں دہشت گردی ہے کہ مکمل طور پرختم ہونے کا نام نہیں لے رہی۔ اس میں آخری آپریشن ضربِ عضب سابق سپہ سالار راحیل شریف کی کمان میں کیا تھا۔

جس میں دہشت گردوں کو کافی حد تک ختم کیا گیا۔ بہر حال اب بہت ہی خوش آ ئند بات ہے کہ اس دفعہ وزیر اعظم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آپریشن ردالفساد کا فیصلہ ان کی زیر کمان ایک اعلی سطحی سکیورٹی اجلاس جو وزیر اعظم ہاؤس میں منعقد کیاگیا تھا۔شکر ہے جو نادان لوگ یہ گردان دہراتے رہتے تھے کہ فوج اور سول حکومت ایک پیج پر نہیں ہے اب ان کو معلوم ہوجانا چاہیے کہ اب فوج اور سول حکومت ایک ہی پیج پر ہے۔

سکیورٹی اور ملک سے متعلق اہم فیصلے باہمی مشاوارت سے ہو رہے ہیں۔اللہ سے دعا ہے کہ ردالفساد آپریشن کامیاب ہو اور وطن عزیز سے دہشت گردی جڑ سے ختم ہو جائے۔ یہ بات تو قوم کے لیے قابل اطمینان ہے مگر کیا کوئی ہے جو اس دہشت گردی کی جڑ کو تلاش کر کے اس کو ختم کرنے کی کوشش کرے؟ اگر ہم نے اس کی جڑ کو چھوڑ کر صرف شاخوں کے کاٹنے کی پالیسی پر عمل کرتے رہے تو شاید یہ دہشت گردی کبھی بھی ختم نہ ہو۔

پوری قوم کو پتہ ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی نائن الیون کے بعد امریکا کے افغانستان پر حملے کے بعد شروع ہوئی۔ امریکا نے اسلامی جمہوریہ پاکستان جو ایک ایٹمی اور میزائل قوت ہے کو گریٹ گیم کے تحت تہس نہس کرنے کے لیے بہانے کے طور پر ایک غریب ملک افغانستان پر حملہ کیا اب پا کستان میں جو بھی دہشتگردی ہو تی ہے اس کے تا نے با نے افغانستان سے ملتے ہیں۔

اگر پاکستان میں دہشت گردی کی جڑ تک پہنچنا ہے تو پھر اس بات کو پلے سے باندھ لینا چاہے کہ ا س میں پاکستان کا ازلی دشمن بھار ت،دنیا کا سپر پاور امریکااور مسلمانوں کے تاریخی دشمن اسرائیل شامل ہیں۔بھارت اس لیے کہ مسلمانوں نے اس پر ہزار سال حکومت کی ہے۔ اب وہ مسلمانوں پر حکومت کرنے کے خواب دیکھ رہا ہے۔ بھارت کہتا ہے قائد اعظم نے ہمارے ملک جسے وہ گا ماتا سے تشبی دیتے ہیں کے ٹکڑے کر کے پاکستان بنایا ہے۔

گا ماتا کے ٹکڑے واپس جوڑنے ہیں اور اکھنڈ بھارت بنانا ہے۔ دنیا کی سپر پاور امریکا کا کام ہے کہ کسی بھی ملک کو اٹھنے نہیں دیتا۔ سازشوں اور مسلمانوں کی کمزریوں کی وجہ سے سارے اسلامی ملکوں میں اپنے پٹھو حکمرانوں کوبٹھایا ہوا ہے۔ اس کو کسی طرح بھی ایٹمی پاکستان منظور نہیں۔ اسرائیل دنیا میں اللہ کی نافرمان اور دھتکاری ہوئی قوم ہے۔ اس نے مسلمانوں کے قبلہ اول پر قبضہ کیا ہوا ہے۔

اسرائیل تاریخی طور پر مسلمانوں کا دشمن ہے وہ کیسے ایک ایٹمی اسلامی پاکستان کو برداشت کر سکتا ہے۔ یہ تینوں ملک گریٹ گیم کے تحت پاکستان میں افراتفری اور دہشت گردی پھیلا رہے ہیں۔ضرورت اس امر کی ہے کہ متحد رہنے میں ہی پاکستان کی بقاہے۔ذاتی اختلافا ت کو ملک پر تر جیح دینا ہو گا نیشنل ایکشن پالان پر سختی سے عمل ہونا چاہیے۔اسی سے آپریشن ردالفساد کامیاب ہو گا۔ اللہ پاکستان کی حفاظت کرے آمین۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

متعلقہ عنوان :

Operation Rad dul Fasad is a Educational Articles article, and listed in the articles section of the site. It was published on 11 April 2017 and is famous in Educational Articles category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.