”بھولاری ائیر بیس“ کا قیام، ناقابل ِ تسخیر دفاع کی ضمانت

پاکستان کا ازلی دشمن بھارت کو ایک اور پیغام․․․․․․․ جدید ترین سہولیات سے مزین ائیر بیس سماجی واقتصادی ترقی میں بھرپور کردار ادا کرے گا

جمعہ 12 جنوری 2018

Bholari air base ka qayam  Na qabil Taskheer Difah  ki Zamanat
راؤ محمد شاہد اقبال:
بھارت کے سابق ڈپٹی وزیر اعظم اور بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کے اہم ترین رہنما ایل کے ایڈوانی نے کچھ عرصہ قبل پاکستان کے خلاف ہر زہ سرائی کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ”سندھ کے بغیر نامکمل ہے، بعض اوقات یہ سوچ کر میں غمزدہ ہوجاتا ہوں کہ کراچی اور سندھ بھارت کا حصہ نہیں ہیں۔

سندھ وہ جگہ ہے جہاں میں پیدا ہواتھا لیکن آج یہ بھارت کا حصہ نہیں ہے اور ہم اس کے ساتھ نہیں ہیں مگر مجھے پورا یقین ہے کہ بہت جلد ہم سندھ کو بھارت میں شامل کرکے اپنے اکھنڈ بھارت کے خواب کے ایک اور حصہ کو پورا کرلیں گے“ اگر ایل کے ایڈوانی کے اس بیان کا خطے کے تیزی سے بدلتے ہوئے تزویراتی حالات کے تناظر میں جائزہ لیں تو باآسانی سمجھا سکتا ہے کہ ہمارا پڑوسی دشمن ملک بھارت ”صوبہ سندھ“ کو اپنے پچیدہ سیاسی حالات وواقعات کی وجہ سے پراکسی وار کے لئے اپنی دانست میں آسان ترین ہدف تصور کئے ہوئے ہے ۔

(جاری ہے)

قیام پاکستان سے لے کر اب تک بھارتی خفیہ اداروں کی طرف سے سندھ میں مسلسل مداخلت کے سینکڑوں چھوٹے بڑے واقعات اس بات کی واضح دلیل فراہم کرتے ہیں کہ ہمارا دشمن سندھ پر مسلسل اپنی بُری نظریں جمائے ہوئے ہے لیکن شاید ہمار ا دشمن اس بات سے قطعاََ بے خبر ہے کہ اس کے خفیہ اور گھناؤنے عزائم سے ہمارے ملک کے دفاعی ادارے کسی بھی طور پرلاعلم نہیں ہیں ، ہمارے دفاعی ادارے کسی بھی طور پر لاعلم نہیں ہیں، ہمارے دفاعی ادارے اپنے دشمن کی ہر معاندانہ رمز سے بخوبی آشنا ہیں اس لئے ہمیشہ سے ہمارے تمام محافظ دفاعی ادارے کسی بھی طور پر لاعلم نہیں ہیں، ہمارے دفاعی ادارے اپنے دشمن کی ہر معاندانہ رمز سے بخوبی آشنا ہیں اس لئے ہمیشہ سے ہمارے تمام محافظ دفاعی اداروں کی بھرپور کوشش رہی ہے کہ دشمن کی جارحیت کے کسی ممکنہ اقدام سے پہلے ہی اپنی مضبوط دفاع کا بندوبست کرلیا جائے، اپنے اسی اصول کو پیش نظر رکھتے ہوئے پاکستان ائیر فورس نے قائداعظم محمد علی جناح رحمتہ اللہ علیہ کے یوم پیدائش کے موقع پر تاریخ سازنگ میل عبور کرتے ہوئے کراچی اور حیدر آباد کے قریب ضلع ٹھٹھہ کے نواحی علاقہ بھولاری میں پاک فضائیہ کے نئے آپریشنل ”بھولاری ائیر بیس“ کا باقاعدہ افتتاح کردیا ہے۔

”بھولاری ایئر بیس“ کی اس اہم ترین افتتاحی تقریب میں پاک فضائیہ کے سربراہ سہیل امان مہمان خصوصی تھے جبکہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سمیت کئی اہم ترین افراد کو بھی معزز مہمانان گرامی کی حیثیت سے تقریب میں مدعو کیا گیا تھا۔ ”بھولاری ائیر بیس“ کا افتتاح ، بابائے قائداعظم قوم قائداعظم محمد علی جناح رحمتہ اللہ علیہ کے یوم پیدائش کی مناسبت سے انہیں زبردست خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اس عزم کا اعادہ بھی تھا کہ ان کی قوم نے اپنے عظیم قائد کی اس بات کو ابھی تک حرزِ جاں بنایا ہوا ہے جو انہوں نے پاک فضائیہ کے ارکان سے اپنے ایک خطاب میں کی تھی کہ ”فضائی قوت کو ایسا طاقتور بنائیں کہ جس کا کوئی ثانی نہ ہو“ ”بھولاری ائیر بیس “ بلا شبہ قائداعظم کے افکار کے عین مطابق ہماری فضائی طاقت کے اظہار کا بے مثل نشان ہے۔

”بھولاری ائیر بیس“ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر مہمان پر خصوصی اور پاک فضائیہ کے سربراہ سہیل امان نے نئے قائم شدہ ائیر بیس کا افتتاح کیا جبکہ دوران ِ تقریب پاک فضائیہ کے سربراہ سہیل امان نے نئے قائم شدہ ائیر بیس کا افتتاحکیا جبکہ دوران افتتاح تقریب پاک فضائیہ کے چار ایف سولہ جہازوں نے تمام مہمانان گرامی کو کوش آمدید کہنے کے لئے استقبالیہ فلائی پاسٹ کا شاندار مظاہرہ بھی کیا، اس موقع کو مزید یادگار بنانے کے لئے ہمارے فضائی شاہینوں کی طرف سے ایف16جہازوں کے انسانی عقل کو ورطہ حیرت میں ڈالنے والے انفرادی کرتب کے ایسے دلچسپ مظاہرے بھی پیش کئے گئے جنہیں دیکھ کر دیکھنے والے دنگ رہ گئے ۔

پاک فضائیہ کے سربراہ نے شرکاء کے ہمراہ بھولاری ائیر بیس کے مختلف شعبوں کا دورہ بھی کیاجبکہ بھولاری ائیر بیس کے کمانڈر نے تمام شرکاء کو بھولاری ائیر بیس کے ابتدائی ڈھانچے اور یہاں موجود مختلف دفاعی سہولیات کے بارے میں تفصیلی معلومات بھی فراہم کیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاک فضائیہ کے سربراہ سہیل امان کا کہنا تھا کہ ”بلا شبہ پاکستان ائیر فورس بیس بھولاری، پاک فضائیہ کے زمینی اور سمندری حدود کی دفاعی حکمت عملی اور استعداد کار میں اضافے کے سلسلے میں اہم ترین پراجیکٹ کی حیثیت رکھتا ہے۔

پی اے ایف بیس بھولاری کا قیام سی پیک منصوبے کے تحفظ میں کلیدی کردار ادا کرے گا، مادروطن کے فضائی دفاع کے ساتھ ساتھ ، پاکستان ائیر فورس بیس بھولاری ، جدید ترین طبی سہولیات،معیاری تعلیم اور مقاصد اور مقامی تعلیم اور مقامی افراد کو روزگار فراہم کرتے ہوئے گردونواح کے علاقوں کی سماجی واقتصادی ترقی میں بھرپور کردار ادا کرے گا“۔ دفاعی ماہرین کے مطابق کراچی کے شمال مشرق میں پاکستان ائیر فورس کی طرف سے قائم کیا جانیوالا”بھولاری ائیر بیس“ کو پاکستان کی تیزی سے بڑھتی ہوئی دفاعی صلاحیت کی راہ میں بجا طور پر ایک اہم ترین سنگ میل قرار دیا جاسکتا ہے کیونکہ یہ ائیر بیس نہ صرف سندھ اور قریبی ساحلی علاقوں کے فضائی دفاع کو مستحکم کرے گا بلکہ سی پیک کے تناظر میں”بھولاری ائیر بیس“ مستقبل قریب میں بین الاقوامی سطح پر بھی ایک ”ڈیپ اسٹرٹیجک“ اہمیت کا حامل منصوبہ ثابت ہوسکتا ہے۔

”بھولاری اےئر بیس“ سے پاک فضائیہ کو جہاں پاک فوج کے زمینی آپریشنز اورسمندر میں پاک بحریہ کو بحری آپریشنز کو نتیجہ خیز بنانے میں بروقت اور موثر مدد فراہم کرنے میں آسانی ہوگی وہیں سی پیک منصوبہ کو فضائی تحفظ اور لاجسٹک سپورٹ بھی بوقتِ ضرورت دی جاسکے گی۔ ”بھولاری ائیر بیس“ کے ان بیش بہا فوائد کو دیکھتے ہوئے بجاطور پر کہا جاسکتا ہے کہ ائیر بیس کی تکمیل کے ساتھ ہی صوبہ سندھ دفاعی لحاظ سے اپنے ازلی دشمن بھارت کیلئے مکمل طورپر ناقابلِ تسخیر محاذ بن چکا ہے جس پر یقینا سندھ کے عوام پاک فوج اور اس کی دور اندیش قیادت کے تہہ دل سے شکر گزار وممنون ہیں۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔