تازہ ترین : 1

منگل اپریل کا اخبار

تازہ ترین خبریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریںمزید تازہ ترین خبریں

آج کا اخبار

کالعدم تنظیم کے سرغنہ  احسان اللہ احسان نے خود کو سیکیورٹی فورسز کے .. کالعدم تنظیم کے سرغنہ احسان اللہ احسان نے خود کو سیکیورٹی فورسز کے حوالے کردیا ‘ دہشتگرد اور ساتھی کہیں بھی ہونگے خاتمہ کیا جائیگا، آپریشن ردالفساد کے تحت ،15بڑے آپریشنز ،723جوائنٹ چیک پوسٹیں قائم ،ملک بھر میں 4510مشتبہ افراد ،غیررجسٹرڈ 1859افغان باشندوں کو گرفتارکیا گیا، 4083ہتھیار قبضے میں لئے گئے ،6لاکھ22ہزار691مختلف اقسام کے ہتھیار پکڑے گئے،پنجاب میں دوبڑے آپریشن کے دوران سینکڑوں مشتبہ افراد حراست میں لیے ‘558فراریوں نے خود کو قانون کے حوالے کیا، راجگال اور خیبرایجنسی کا کچھ علاقہ کلیئرہونا باقی ہے‘ مغربی سرحد کو محفوظ بنانے کیلئے نئے فورٹ بنائے جارہے ہیں، فوجی عدالتیں اب تک 274مقدمات کا فیصلہ دے چکی ہیں،فوجی عدالتوں نے 161ملزموں کو سزائے موت دی،تمام پاکستانی اپنے اردگرد مشکوک سرگرمیوں پر نظر رکھیں،ریاست کے ساتھ کوئی لڑائی نہیں کرسکتا،آپریشن ردالفساد کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں،پنجاب،سندھ اور بلوچستان میں مردم شماری کا پہلا مرحلہ مکمل کرلیا گیا ہے،مردم شماری کے عمل کو شفاف بنانے کیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال بھی کیا جارہا ہے،بھارت نے 2014سے لے کر اب تک سینکڑوں بار سیزفائرمعاہدے کی خلاف ورزی کی،سرحد پار بیٹھی قیادت بھی جانتی ہے کہ پاکستان کے حالات اب پہلے جیسے نہیں،آئی ایس آئی ایس کا ہدف نوجوان ہیں،نورین لغاری نے داعش میں شمولیت کا اعلان فیس بک کے ذریعے کیا، وہ لاہور سے بازیاب ہوئی ، شام نہیں گئی تھی،ڈان لیکس کے ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی