بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل دسمبر

تازہ ترین خبریں

مردان میں نادرا آفس کے قریب دھماکے میں 18افراد جاں بحق ، متعدد زخمی

مردان میں نادراآفس کے قریب دھماکے میں 18 افراد جاں بحق اورمتعددافرادزخمی ہو گئے ہیں۔زخمیوں کومختلف اسپتالوں میں منتقل کیاجارہاہے۔ دھماکے کے بعد علاقے میں خوف وہراس پایا جا رہا ہے۔ دھماکے کے بعد اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے جبکہ پولیس اور سیکورٹی اہلکار سمیت امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ چکی ہیں جس کے بعد جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں 42افراد زخمی ہوئے جن میں سے کئی افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ دھماکے میں شدید زخمی ہونے والے افراد کو پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ سکیورٹی اداروں کے مطابق دھماکہ خودکش تھا، واقعہ کے وقت علاقہ میں شدید رش تھا، جس کے باعث ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا ر ہا ہے ۔ دوسری جانب ڈی پی او مردان کا کہنا ہے کہ حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھا جس نے موٹر سائیکل کو گیٹ سے ٹکرا دیا۔

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -شوبز -بزنس -

آج کا اخبار

کراچی آپریشن کسی صورت ادھورا نہیں چھوڑیں گے، وزیراعظم کا عزم، وزیراعظم نوازشریف کا یکم جنوری سے صنعتوں کیلئے بجلی کی قیمت میں تین روپے فی یونٹ کی کمی کا اعلان ،تین سال پہلے کا کراچی دیکھیں اور آج کا فرق نظرآئیگا،دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا چاہتے ہیں،دہشت گردوں پر ہم نے ہاتھ ڈالا ،ان کا مکمل خاتمہ کرکے دم لیں گے ،دہشت گردوں کیخلاف کامیاب آپریشن پر ڈی جی رینجرز مبارکباد کے مستحق ہیں،ستمبر 2014 میں اتفاق رائے سے کراچی آپریشن کا فیصلہ کیا تھا ،لوگوں کی یادداشتیں تھوڑی سی کمزور ہوتی ہیں،اقتدار کے لئے پانچ سال کم ہیں،وقت تیزی سے گزرتا ہے سمجھ نہیں آتی ، اب تھوڑی تھوڑی سمجھ آرہی ہے، لوڈ شیڈنگ کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ ہوجائیگا ، 2018ء کے وسط تک 10ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں آجائیگی،وزیراعظم کا کراچی میں تقاریب سے خطاب

قبل ازیں وزیر اعظم نواز شریف نے بن قاسم میں کول پاور منصوبے سے 31دسمبر 2017 تک پیداوار شروع کرنے کی ہدایت کی ہے ، چینی ماہرین نے یقین دہانی کرائی ہے کہ منصوبہ اگست 2017 تک مکمل کرلیں گے

پاکستان میں دہشتگردوں اور جرائم پیشہ افراد سے لوگوں میں پایا جانے والا خوف وہراس کم کیا گیا ہے،آرمی چیف ،موجودہ سکیورٹی حالت کی بہتری کو قوم کیلئے پائیدار امن اور سلامتی میں تبدیل کر نے کی ضرورت ہے ٗ ملک کو کامیابی کے راستے پر ڈالنے کیلئے ہمیں اپنے آنے والی نسلوں کیلئے کچھ کر نا پڑیگا ٗ پاک فوج کے سربراہ کا خطاب

کراچی،حکومت سندھ کا رینجرز اختیارات معاملے پر وزیر اعظم سے ملاقات میں مسئلہ اٹھانے کا فیصلہ ،وزیر اعلیٰ قائم علی شاہ کا وزیراعظم کو خط لکھنے اور ملاقات کا وقت مانگنے کا بھی امکان

وفاقی وزیر داخلہ کی زیر صدارت اہم اجلاس ، نیشنل ایکشن پلان اور این جی اوز کی رجسٹریشن بارے پیش رفت کا جائزہ لیا گیا ،این جی اوز کو نئی پالیسی کے تحت منظوری دینے کے عمل کا باقاعدہ آغاز کردیاگیا،دو این جی اوز کو باقاعدہ کام کرنے کی اجازت

رینجرز نے یکم جنوری2015ء سے اب تک کی کارروائیوں کی تفصیلات جاری کردیں،887دہشتگردوں سمیت4074 ملزمان گرفتار2765 ہتھیار برآمد کئے گئے،152 دہشتگرد ہلاک12رینجرز اہلکار شہید ہوئے‘ سندھ رینجرز

کراچی،پیپلزپارٹی میں مرحلہ وار تبدیلیوں کا فیصلہ ،بلاول پارٹی امور چلائیں گے،آصف زرداری پارلیمنٹرین کے معاملات تک محدود

کرپشن سے پاک پاکستان کا خواب اس وقت تک پورا نہیں ہو سکتا جب تک تمام شہری کرپشن کے خلاف جدوجہد میں حصہ نہیں لیں گے، قمر زمان چودھری، نیب کی جانب سے کرپشن کے خلاف کئے جانے والے اقدامات کے مثبت نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں،چیئرمین نیب کا”احتساب اور ترقی“ کے موضوع پر تقریب سے خطاب

6ارب64کروڑ ڈالر قر ضہ پروگرام ،پاکستان، آئی ایم ایف 10ویں جائزہ مذاکرات جنوری کے آخری ہفتے دبئی میں ہونگے، پاکستان کیلئے50کروڑ ڈالر کی 11ویں قسط جاری کرنے کی سفارش کی جائے گی

وفاقی وزیر خزانہ کی زیر صدارت ٹیکس نیٹ بڑھانے کے حوالے سے اجلاس، نئے ٹیکس دہندگان کی ترغیب اور ٹیکس کی بنیاد کو وسعت دینے کے مقاصد کے حصول کیلئے تیار کی گئی رضا کارانہ ٹیکس سکیم میں مزید بہتری لائی جائے، اسحاق ڈار کی فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو ہدایت

اسلام آباد، عمران فاروق قتل کیس کے ملزم خالد شمیم کی اہلیہ کو شوہر سے ملاقات کی اجازت

سعودی بادشاہ کی جانب سے 1956 ء میں گورنر جنرل آف پاکستان کو تحفے میں دی گئی سونے کی تلوار اور خنجر کی فروخت غیر قانونی قرار،آڈیٹر جنرل نے معاملے کی تحقیقات بکا حکم دیدیا

گزشتہ مالی سال برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی رقوم میں سالانہ اضافہ 12 فیصد سے کم ہوکر 5 فیصد سے بھی نیچے آگیا

نواسی کی دعوت ولیمہ میں سر پر پہنی گئی پگڑی نواز شریف کو مودی نے تحفہ میں دی تھی، بھارتی میڈ یا

خانیوال میں کتے کا گوشت فروخت اور کھانے والے خانہ بدوشوں کا انکشاف،خانہ بدوش کتے کی کھال حاصل کرنے کیلئے انہیں مارتے اور ان کاگوشت کھاتے او ر فروخت کرتے ،اہل علاقہ،پولیس کی کارروائی سے بچنے کیلئے خانہ بندوش راتوں رات فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

تصاویری البم

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

یوسف خان 02-06-2017 10:43:59

اردو پوائنٹ بہترین اخبار ہے لیکن اس میں صوبہ خیبر پخونخوا کے پشاور کے بعد دوسرے بڑےشہر مردان ک خبروں کو بھی زیادہ شامل کریں، شکریہ از یوسف خان مایار جرنلسٹ مردان پریس ..

  مزید
ارشد علی انجم 31-05-2017 12:57:12

خبروں کا انداز قابل تحسین ہے ۔مگر نیم برہنہ اشتہارات اور ماڈل کی تصاویر اس صفحہ پر نہ ہوں۔

  مزید
ارشد 31-05-2017 02:21:15

اسلام و علیکم! کسی کو بھی پاکستان سے محبت نہیں خواہ وہ نون لیگ ہو یا پیپلز پارٹی یا تحریکِ انصاف لائٹ کل بھی نہیں تھی اور آ ج بھی نہیں ہے روز نئی فیگر آجاتی ہے کہ اتنی بجلی ..

  مزید
رانا ندیم سلیم 30-05-2017 17:28:33

میں اردو پوائٹ میں کام کرنا چاہتا ہو اسکے لئے مجھے کیا کرنا ہو گا ( شکریہ

  مزید
سھاھد سرور 30-05-2017 14:21:36

بھتر ھے اگر ھان ھے تو

  مزید
عمیر ھسن 29-05-2017 14:58:48

جب تک پاکستان میں کرپشن ہوتی رہے گی پاکستان internationally بدنام ہوتا رہے گا. لیکن پھر بھی FIA کے آفیسرز کا شکریہ جنہوں نے بر وقت کاروائی کر کے ملک اور قوم کی عزت کو بچایا. اور افغانیوں ..

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
متحدہ قومی موومنٹ عمران فاروق قتل کیس کے بعد بھارتی خفیہ ایجنسی را سے تعلقات بارے بی بی سی رپورٹ آنے کے بعد شدید مشکل میں پھنس گئی ہے۔ آپ کے خیال میں کیا متحدہ قومی موومنٹ کے خلاف الزامات حقیقت ہیں یا کسی سازش کا پیش خیمہ ہیں؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
طارق میر کے اقبالی بیان کے بعد کوئی شک نہیں رہ پاتا کہ ایم کیو ایم ملک دُشمن تنظیم ہے۔
متحدہ کی ملک میں سرگرمیاں پہلے ہی تشدد سے بھری ہیں۔ متحدہ پر پابندی لگا کر احتساب کرنا چاہئے۔
ایم کیو ایم پر الزامات پاکستان کیخلاف سازش ہیں۔ جب تک ثبوت پیش نہیں کئے جاتے متحدہ قومی موومنٹ بے قصور ہے۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔