بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل دسمبر

تازہ ترین خبریں

کراچی : ڈاکٹر عاصم حسین جوڈیشل ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

ڈاکٹر عاصم حسین کو آج انسداد دہشتگردی کی عدالت نمبر دومیں پیش کیا گیا ۔ عدالت میں ڈاکٹر عاصم حسین کے وکیل نے کہا کہ دہشت گردی مقدمے میں ڈاکٹر عاصم حسین کو جوڈیشل ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا جائے ۔ جبکہ ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب امجد شاہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ڈاکٹر عاصم حسین نیب کی تحویل میں ہیں ، امجد شاہ نے عدالت میںکہا کہ ڈاکٹر عاصم حسین کا نوے روزہ ریمانڈ حاصل کیا جائے گا جس پر عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہڈاکٹر عاصم حسین کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج رہے ہیں۔واضح رہے کہ ڈاکٹر عاصم حسین کرپش اور دیگر الزامات کی تحقیقات کے لیے تئیس دسمبر تک نیب کی تحویل میں ہیں۔ تاہم اب عدالت نے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر تے ہوئے جیل بھیجنے کا حکم دے دیا ہے ۔

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -شوبز -مقامی خبریں -عجیب و غریب -بزنس -کشمیر -

آج کا اخبار

کراچی ، انسداد دہشتگردی عدالت نے ڈاکٹر عاصم کیس میں پولیس کی تفتیشی رپورٹ مسترد کردی ، مقدمہ انسداد دہشتگردی عدالت نمبر2میں منتقل کرنے کا حکم،پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا،( آج) عدالت میں پیش کریگی، ڈاکٹر عاصم پر دہشتگردی کے الزامات کے شواہد نہیں ملے ، گواہوں کو نوٹس بھجوائے گئے لیکن کوئی پیش نہیں ہوا، سابق تفتیشی افسر اور گواہوں نے کیس کے حوالے سے تعاون نہیں کیا،ہسپتال کے کمپیوٹر سے ریکارڈ ملاتو تحویل میں کیوں نہیں لیا گیا، عدم شواہد کی بنیاد پر کیس کو اے کلاس کر دیا گیا ،اے کلاس کا مطلب کلین چٹ نہیں، سابق تفتیشی افسر نے بہت سی غلطیاں کی تھیں، نئے تفتیشی افسر الطاف حسین کی رپورٹ میں دعویٰ

انہوں نے بتایا کہ گواہوں کو نوٹس بھجوائے گئے لیکن کوئی پیش نہیں ہوا، سابق تفتیشی افسر اور گواہوں نے کیس کے حوالے سے تعاون نہیں کیا

ا یگزم بینک میٹروٹرین منصوبے کیلئے 162ارب روپے کے فنڈز فراہم کریگا،حکومت اورایگزم بینک چائنہ کے مابین لاہور اورنج لائن میٹروٹرین کے منصوبے کیلئے فنڈز کی فراہمی کے حوالے سے معاہدہ ،پاکستان کی طرف سے وفاقی سیکرٹری اقتصادی امور طارق باجوہ جبکہ چین کی طرف سے ایگزم بینک کے نائب صدرسن پنگ نے دستخط کیے،لاہوراورنج لائن میٹروٹرین کا منصوبہ پاک چین دوستی کی زندہ علامت کے طورپر ہمیشہ یاد رکھا جائیگا:شہبازشریف، میٹروٹرین کے ذریعے روزانہ 2لاکھ50ہزار مسافر سفر کریں گے،یہ صرف لاہوریا پنجاب کا نہیں بلکہ پورے پاکستان کا منصوبہ ہے ، معاہدے کی رو سے اس منصوبے کو 27ماہ میں مکمل کیا جاناہے تاہم ہم اس منصوبے کو24ماہ میں مکمل کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے وزیراعلیٰ پنجاب ، شہبازشریف کو چین میں ”مین آف ایکشن“کہاجاتا ہے بلاشبہ انہوں نے اسے ثابت بھی کردکھایا ہے:وفاقی وزیر اسحاق ڈار، شہبازشریف کی قیادت میں پنجاب حکومت انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے بڑے منصوبے مکمل کررہی ہے :وفاقی وزیر احسن اقبال، اس منصوبے کو عملی شکل دینے میں وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کئی بار چین کے دورے کیے:نائب صدر ایگزم بینک آف چائنہ

سعودی عرب میں دہشت گردی کے خلاف 34ممالک کا اتحاد بنا ہے، الائنس نہیں ،سرتاج عزیز ، تمام ممالک کو اختیار حاصل ہے وہ اپنی مرضی کے مطابق اتحاد میں کام کریں،افغانستان میں کسی بھی گروپ کی حمایت نہیں کر رہے بلکہ افغان حکومت کے ساتھ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے بھرپور تعاؤن کریں گے ،مشیر خارجہ کا ایوان بالا میں حکومت کی خارجہ پالیسی سے متعلق سینیٹر سحر کامران کی قرارد اد پر بحث کے موقع پر اظہار خیال ، اتحاد میں پاکستان کے کردار کی وضاحت ضروری ہے،پاک فوج کے دیگر ممالک میں کاروائیوں سے ان ممالک میں پاکستانی برادری کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں،فرحت اللہ بابر ، پاکستان کی خارجہ پالیسی دوسروں کے مفادات کے تحت بنائی جاتی ہے افغانستان بار ے میں خارجہ پالیسی تضادات کا شکار ہے،شاہی سید ،ہمیں اپنے ملک کے مفاد میں پالیسیاں بنانے کی ضرورت ہے،طلحہ محمود

ڈاکٹر عاصم کیس میں عدالتی فیصلے پر دکھ اور مایوسی ہوئی، فیصلے میں انصاف ہوتا نظر نہیں آیا ،مولا بخش چانڈیو ، اس طرح کے فیصلوں سے متاثرہ فریق میں اشتعال بڑھے گا اور عدلیہ پر اعتماد میں کمی آئے گی ،سندھ حکومت اگر ڈاکٹر عاصم کیس میں مداخلت کرتی تو آج نتائج کچھ اور نکلتے اور یہ فیصلہ نہ آتا احتساب میں انتقام کا تاثر پیدا نہیں ہونا چاہئے ،ڈاکٹر عاصم کیس میں گواہوں کے بیانات اور ثبوتوں کا جائزہ نہیں لیا گیا، پریس کانفرنس سے خطاب

2015ء مشکل ،2016ء تبدیلی کا سال ہے،عمران خا ن ،لودھراں کا الیکشن تبدیلی کی جانب پہلا قدم ہے،نوازشریف حکومت نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث15 ارب ڈالر کما لئے جس کا فائدہ عوام کو نہیں پہنچا،ڈیزل کی قیمت20روپے فی لیٹر کم کرنی چاہئے،لودھراں میں انتخابی جلسہ عام سے خطاب

سی ڈی ڈبلیو پی اجلاس، 200ارب سے زائد مالیت کے متعدد منصوبوں کی منظوری ، 4ارب 50کروڑ کی لاگت سے 90ایکڑ اراضی پر محیط جدید سہولیات سے آراستہ جیل کی تعمیر کی منظوری، فاٹا یونیورسٹی منصوبے کیلئے ایک ارب 48کروڑ روپے کی بھی اصولی منظوری دی گئی ، بہادر شاہ میں90ارب کا ایل این جی منصوبہ،بلوکی میں 88ارب روپے کا ایل این جی منصوبہ اور پنجاب اکنامک اپرچیونٹیز پروگرام منصوبہ ایکنک کو بھجوانے کی سفارش

قومی ایکشن پلان پر پیش رفت اور نفاذ، وزیراعظم نے اعلیٰ سطحی سکیورٹی زار کی لگام کھینچ لی، وزیر داخلہ چوہدری نثار متحر ک

ایران، پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے کا صرف60کلو میٹر حصے پر کام باقی رہ گیاہے،غلام مرتضیٰ جتوئی، اسکی تکمیل اور تاپی سمیت ایل این جی ٹرمینلز کے قیام سے یقینی طور پر پاکستان کو 2018 تک گیس بحران سے مکمل نجات مل جائے گی،کراچی چیمبر کے دورے پر اجلاس سے خطاب

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں4روپے تک کمی کا امکان، سمری وزیراعظم کو ارسال

نیب نے بدعنوان عناصر سے265ارب وصول کر کے قومی خزانے میں جمع کرائے، اب تک 282,931 شکایات موصول ، 6250 انکوائریاں، 3142 انوسٹی گیشنز مکمل کی گئیں ،کرپشن تمام برائیوں کی جڑ اس سے ترقی اور قانون کی حکمرانی کا عمل متاثر ہوتا ہے، ،بدعنوانی کے خلاف اقوام متحدہ کے کنونشن کے تحت وسل بلوئنگ پروٹیکشن قانون انتہائی اہم ہے، 42 فیصد لوگ نیب ، پولیس پر30 فیصد اور سرکاری افسران پر 29 فیصد لوگ اعتماد کرتے ہیں،پلڈاٹ رپورٹ

کراچی ،حکو مت سند ھ کی پا ک چا ئنا اقتصا دی راہداری منصو بہ پر2 ہزار پو لیس اہلکار کنٹریکٹ پر تعینات کرنے کی باضابطہ منظوری ،آ ئی جی سندھ پو لیس غلا م حیدر جما لی کی صدارت میں اعلیٰ سطح کا اجلاس

یکم جنوری سے گیس مہنگی نہیں ہوگی،شاہد خاقان عباسی،کمی پرقابوپانے کیلئے گیس برآمدکررہے ہیں ،تاپی منصوبے کے ذریعے 4سال میں پاکستان میں گیس آئے گی،وفاقی وزیر پٹرولیم کی نجی ٹی وی سے گفتگو

افغان حکو مت اور طالبان کے ما بین باقاعدہ مذاکرات کا عمل جنوری میں شروع ہو گا ،افغان طالبان نے مذاکرات کی میز پر بیٹھنے کیلئے آمادگی ظاہر کر دی، پا کستا ن کا اہم کردا ر ،چین اور امریکہ بھی مذاکرات کامیاب بنانے کیلئے متحرک ہو گئے

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

hasnain 17-03-2017 10:27:42

MR Zama Shb phele merit system ko to sudharay phir corruption ki taraf aen NTS se jan churwaen aur khud koi merit system banaen takay jo pass hotay hai aur jin ka haq hai unhe seats per bheja jaen na ken parchi aur pasiay denay walo ko

  مزید
hasnain 17-03-2017 10:23:44

PMLN per bhi pabandi lagni chahiyeh asfand yar wali per bhi band hona chaiyeh mr tasubi nisar

  مزید
Mohammed Shuaib Sheikh 17-03-2017 00:29:25

Imran Niazi is the number one enemy of Pakistan.

  مزید
محمد رمضان 16-03-2017 22:28:42

خبر کو بہتر بنانے کے لہئے تصاوئر اور وئدیوز کا استعمال زیادہ کیا جائے

  مزید
علی ساجد زیدی 16-03-2017 17:27:27

یہ جنگ ایران اور سعودی عرب کی نہیں ہے بلکہ دو نضریات اور عقیدوں کی جنگ ہے۔ سعودی عرب نے سر زمین حجاز پر انگریزوں سے مل کر قبضہ کیا ہوا ہے اور حجاز کی اصل آبادی سعودیوں کے ..

  مزید
hasnain 16-03-2017 10:08:41

malala ap ne bhi sahi logo ko pagal banarakha hai kon nahi janta wo diary ap ki nahi thi khama kha ap ko pakistan ka hero banarkha hai ap ke sath aur bhi larkiya thi wo ap se zyada talented thi un ka kahi ziker nahi hota ye drma ap ke sath aur ap se mil ker kehlagaya tha pakistan me rahay na akay itni ..

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
متحدہ قومی موومنٹ عمران فاروق قتل کیس کے بعد بھارتی خفیہ ایجنسی را سے تعلقات بارے بی بی سی رپورٹ آنے کے بعد شدید مشکل میں پھنس گئی ہے۔ آپ کے خیال میں کیا متحدہ قومی موومنٹ کے خلاف الزامات حقیقت ہیں یا کسی سازش کا پیش خیمہ ہیں؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
طارق میر کے اقبالی بیان کے بعد کوئی شک نہیں رہ پاتا کہ ایم کیو ایم ملک دُشمن تنظیم ہے۔
متحدہ کی ملک میں سرگرمیاں پہلے ہی تشدد سے بھری ہیں۔ متحدہ پر پابندی لگا کر احتساب کرنا چاہئے۔
ایم کیو ایم پر الزامات پاکستان کیخلاف سازش ہیں۔ جب تک ثبوت پیش نہیں کئے جاتے متحدہ قومی موومنٹ بے قصور ہے۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔