بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
اتوار دسمبر

تازہ ترین خبریں

ڈین جونز کو بغیر ویزا پاکستان لانے پر وزیر داخلہ کا امارات ائیرلائنز کیخلاف کارروائی کا حکم

وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے بغیر ویزا سابق آسٹریلوی کھلاڑی ڈین جونز پاکستان لانے پر امارات ائیرلائنز کیخلاف کارروائی کا حکم دیا ہے، نجی ٹی وی کے مطابق وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ غیر ملکی ائیرلائن پر ایسے ہی جرمانہ کیا جائے جیسے ملکی ائیر لائن پر کیا جاتا ہے۔قبل ازیں فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی ( ایف آئی اے)نے سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈین جونز کو قانونی دستاویزات مکمل نہ ہونے پر اسلام آباد ائیر پورٹ سے ڈی پورٹ کر دیا ہے ،ڈین جونز کے پاس ویزہ تھا نہ ہی کسی قسم کا کوئی اجازت نامہ تھا ، وہ پاکستان سپر لیگ کی ایک فرنچائز کے کوچ تھے اور انہیں کی تقریب رونمائی میں شرکت کے لیے پاکستان آئے تھے

قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -

آج کا اخبار

آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا،آرمی چیف ،قیام امن کیلئے دہشت گردوں کا نیٹ ورک ہر قیمت پر توڑیں گے ، افسروں اورجوانوں کا عزم اور حوصلہ قابل قدر ہے،جنرل راحیل شریف کا شمالی وزیرستان کا دورہ، آپریشن ضرب عضب اور شمالی وزیرستان متاثرین کی بحالی کے کا موں پر بریفنگ دی گئی،قبائلی رہنماؤں اور بے گھر افراد سے بھی ملاقات

آرمی چیف نے اس موقع پر افسروں اور جوانوں سے ملاقاتیں کیں اپنے خطاب میں آرمی چیف نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا

دہشت گردوں اور سہولت کا روں کیخلاف جاری آپریشن کی راہ میں کوئی رکاوٹ آڑے نہیں آنے دیں گے ،نواز شریف ،وزیر اعظم نواز شریف کی زیرصدارت جاتی امرا میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ، امن وامان کی صورت حال پر حکام کی بریفنگ، ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا،وزیراعظم کا صوبے میں صاف پانی کی فراہمی اور صحت کے منصوبوں پر تاخیر پر اظہار برہمی جلد منصوبوں پر کام شروع کرنے کی ہدایت ،اجلاس میں وزیر اعلیٰ شہباز شریف،وفاقی وزراء چوہدری نثار،خواجہ آصف ،وزیر خزانہ سمیت صوبائی وزراء کی شرکت،صر ف میٹرو بسوں اور روڈز کی تعمیر سے کام نہیں چلے گا عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے پر توجہ دی جائے اور صاف پانی اور صحت کے منصوبوں پر تیز رفتاری سے کام شروع کیا جائے ،وزیراعظم نواز شریف کی پنجاب حکومت کو ہدایت

ایکنک اجلاس، اقتصادی راہداری منصوبے کے فیزٹو میں شامل 118 کلومیٹر حویلیاں تاتھاکوٹ قراقرم ہائی وے منصوبے کیلئے 404ارب کی منظوری ،نیلم جہلم ہائیڈرو الیکٹرک نظر ثانی شدہ پی سی ون پراجیکٹ کیلئے بھی 404.321 ارب کی منظوری دیدی گئی ، فل برائٹ اسکالر شپ منصوبہ کے تحت 550 ماسٹرز،ایم فل اور 141 پی ایچ ڈی لیول کے طالب علموں کو امریکہ کی یونیورسٹیوں میں بھیجا جائے گا ،وزیر خزانہ کی زیر صدارت ایکنک کا اجلاس

جہاں سستا انصاف نہ ہو وہاں مشکلات جنم لیتی ہیں،چیف جسٹس،انصاف پسندی پر مبنی معاشرے ہی ترقی کرتے ہیں،عدل وانصاف فراہم نہ کرنے والی قومیں ناپید ہوگئی ہیں،حکومت معاشی نظام کو استحصال سے پاک کرے،جسٹس انور ظہیر جمالی کا سیمینار سے خطاب

گرینڈ الائنس سے ہمیں کوئی خوف نہیں ، فوجی ا فسران کی تصاویریں اٹھا کر احتجاج کرنے سے خطرناک صورتحال پیدا ہوسکتی ہے،سینیٹر سعید غنی ، پاک فوج کو نوٹس لینا چاہئے ان کی تصاویروں کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال نہ کیا جائے، رینجرز کو ہم نے آئین اور قانون کے مطابق اختیارات دیئے ہیں،رینجرز کے اختیارات کا تعین صوبائی حکومت کی صوابدید ہے،وفاقی حکومت نے اس سلسلے میں کوئی غیر آئینی اقدام اٹھایا تو ہم اس کی مذمت کریں گے دہشت گردی کے خلاف پیپلز پارٹی کا موقف واضح ہے ہم نہیں چاہتے آپریشن متنازعہ ہو اور لوگ اداروں پر انگلیاں اٹھائیں، تعزیتی ریفرنس کے بعد صحافیوں سے گفتگو

پاکستان نیول اکیڈمی پی این ایس رہبر میں تقریب کا انعقاد، رائل سعودی نیول فورسز کے سربراہ وائس ایڈمرل عبداللہ سید السلطان کی بطور مہمان خصوص شرکت، ایڈمرل محمد ذکا ء اللہ نے پرتپاک استقبال کیا، پاک نیول اکیڈمی میں بحرین ، اردن، لیبیا، مالدیپ، فلسطین، قطر، سعودی عرب ، سری لنکا، ترکمانستان اور یمن کے زیر تربیت کیڈٹس میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے آفیسرز میں انعامات تقسیم ، مڈ شپ مین ارسلان طارق کو ان کی مجموعی بہترین کارکردگی پر اعزازی شمشیر عطا کی گئی جبکہ مڈشپ مین رانا محمد شعیب نے اکیڈمی ڈرک حاصل کی،کیڈٹ شیر زمان، بحرین سے تعلق رکھنے والے کیڈٹ عمر جیدیا عبداللہ الذیاد اور ایس ایس سی کیڈٹ سائرہ بتول نے بالترتیب چیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی گولڈمیڈل، چیف آف دی نیول اسٹاف گولڈ میڈل اور کمانڈنٹ گولڈ میڈل حاصل کئے،تقریب میں سینئر فوجی آفیسرز، سفراء، کئی ممالک کے دفاعی مندوبین، نمایاں سول شخصیات اور پاس آؤٹ ہونے والے مڈشپ مین اور کیڈٹس کے والدین کی شرکت، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان گہرے دوستانہ مراسم اور مضبوط مذہبی ، ثقافتی اور تاریخی تعلقات قائم ہیں،سعودی وائس ایڈمرل عبد اللہ سید السطان

اوگرا نے ملک بھر کے گیس صارفین کے لئے سوئی گیس مہنگی کرنے کا فیصلہ کیا

خیبرایجنسی میں 78فیصد اور شمالی و جنوبی وزیرستان کے15فیصد متاثرین کی واپسی کا عمل مکمل ہوچکا ،آئی ایس پی آر،نقل مکانی کرنیوالے3لاکھ کے قریب افراد میں سے ایک لاکھ اپنے گھروں کو جاچکے ہیں، قبائلی علاقوں کے متاثرین کے اعداد وشمار جاری

حکومت ملک و قوم کے بہترین مفاد میں کام کر رہی ہے ،عابد شیرعلی ،دہشتگردی پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے ،توقع ہے اب ترقی کے عمل میں مزید تیزی آئیگی، پہلے چوری والے علاقوں کو زیادہ بجلی دی جاتی تھی ، اب بل دینے والی صنعتوں کو زیادہ بجلی مل رہی ہے، وزیر اعظم نے نندی پور اور بعض دیگر منصوبوں کیلئے خود غیر ملکی کمپنیوں آڈیٹر کروانے کا حکم دیا، موجودہ حکومت خود احتسابی پر یقین رکھتی ہے ، آڈیٹرجنرل کی رپورٹ میں کرپشن سابق حکومتوں کے حوالے سامنے آئی ہے، مارچ 2018 تک نئے پاور پلانٹس کی تکمیل سے 8 سے 10 ہزار میگاواٹ اضافی بجلی سسٹم میں آجائیگی ، ٹرانسمیشن لائنوں کے 2بڑے منصوبوں پر بھی کام جلد شروع کر دیا جائیگا، وزیرمملکت کا فیصل آباد چیمبر میں تاجروں اور صنعتکاروں کے اجلاس سے خطاب

کشمیریوں کے بغیر پاک بھارت مذاکرات کو نامکمل سمجھتے ہیں،سراج الحق ،بھارت پاکستان کا دوست نہیں ہوسکتا ہے، اس کے ساتھ بس سروس چلانے تجارت کا کوئی فائدہ نہیں،ملک میں بحرانوں کے ذمہ دار تحریک طالبان سمیت تمام گروپس ہیں،افغان حکومت اور طالبان کے درمیان نتیجہ خیز مذاکرات نہیں ہوئے تو افغانستان خانہ جنگی کی طرف چلا جائے گا،نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو

سندھ میں ن لیگ اور پی ٹی آئی ایک ہوگئے،تحریک انصاف ،ن لیگ ،فنکشنل لیگ سمیت دیگر جماعتوں کا پیپلز پارٹی کیخلاف گرینڈ الائنس بنانے پر اتفاق،پیپلز پارٹی نے کرپشن کی انتہاکر دی ،قومی وسائل کو بے دردی سے لوٹا جارہا ہے ،پیرصدر الدین راشد

کشمیر کو فری ٹریڈ زون قرار دیکر انڈیا ، پاکستان اور چین کے لئے ”جنیوا“بنایا جا سکتا ہے، کشمیر بزنس کانفرنس یواے ای،جموں ،سری نگر ، مظفرآباد ، گلگت بلتستان کے درمیان تجارت کو فروغ دیاجائے اور منقسم کشمیر میں بننے والی مصنوعات کو پوری دنیامیں متعارف کروایا جائے،آرپارتجارت کو مستحکم کرکے کشمیر کو معاشی طور پر مضبوط بنایا جا سکتا ہے، کشمیر کی برنس مین کمیونٹی تنازعہ کشمیر کے حل میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے، کشمیر کو معاشی طور پر مضبو ط بنا کر ہم دنیا کو اپنی شرائط پر مسئلہ کشمیر کے حل پر مجبور کر سکتے ہیں، بٹوارہ زمین کو تقسیم کیا جاسکتا ہے سوچوں پر قدغن نہیں لگا سکتا،جموں کشمیر جوائنٹ چیمبر کے ذمہ داران کو پاک بھار ت حکمرانوں کی پیدا کردہ مصنوعی دشمنیوں اور دکھاوے کی دوستیوں سے آگے بڑھ کر ایک نئی روایت کی بنیاد رکھنا ہوگی، کوآرڈینٹرجموں کشمیر بزنس فورم سردار انور ایڈووکیٹ ،کشمیر بزنس فورم کے زیر اہتمام کشمیر بزنس کانفرنس کا انعقاد،وائی وی شرما ، شاہین کوثر ڈار، ارشاد محمود، سردار تنویر سرور، سردار امجد یوسف، راجہ اسد خالد ، بلال احمد ترک آمیہ کیلا، خورشید میر،انیل سوری ، طاہر عزیز و دیگر کا خطاب

مالی امداد میں شفافیت: پاکستان بیت المال کا بائیو میٹرک چپس کا استعمال کرنے کا فیصلہ

گزشتہ 3سالوں میں موبائل فون کالز پر بطور انکم ٹیکس 118 ارب روپے اکٹھا کیا گیا، ایف بی آر

آصف زرداری کا مجھ سے کیا رشتہ ہے وہ بخوبی جانتے ہیں،ڈاکٹر تنویر زمانی،بلاول بھٹو زرداری سیاست میں نابالغ ہیں،بھٹو خاندان کے اصل وارث سجاول ہوں گے،نواز شریف اور زرداری میں کئی قدریں مشترک ہیں،جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع ہونی چاہیے،بھتہ خوروں،قبضہ مافیا اور دیگر جرائم کے خاتمے کیلئے ،رینجرز کو مکمل اختیارات دیئے جائیں، انٹرویو

دنیا بھر میں دہشت گردی کا سب سے زیادہ شکار مسلمان ہیں، 2014میں دہشت گردی کی مجموعی ہلاکتوں میں 78فی صد ہلاکتیں پانچ ممالک عراق، افغانستان، نائیجیریا، پاکستان اور شام میں ہوئیں،برطانوی اخبار کا دعویٰ

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

ندیم احمد 26-03-2017 11:37:12

محترم : بصد احترام ۔ اسلامی اتحادی فوج کے سربراہ نہ بن کر کون سی مزید ترقی ہوگی

  مزید
کاشف 26-03-2017 08:47:37

اس خبر میں "اعزاز حاصل ہو گیا " کے الفاظ پر اعترض ہے ..... یہ بدکاری کے نتیجے میں پیدا ہونے والا بچہ ہے جس پر مقدّمہ بھی بن گیا ... الفاظ کا چناؤ سوچ کر کرنا چاہیے

  مزید
انورزیب 25-03-2017 21:52:34

میں تمہیں بہت پسند کرتا ہوں اور میں اپ کے ساتحہ شادی کرنا چاہتا ہوں

  مزید
اشفاق احمد 24-03-2017 21:14:20

ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی

  مزید
عبدالباسط 23-03-2017 13:27:11

بہت اچھا ہے۔ مزید بہتری کی ذرورت ہے۔ خبر کو خوبصورت بنانے کے لیے حقاق ذروری ہیں۔

  مزید
Ashraf 22-03-2017 23:15:21

wrong, 1st is ABL wo offer

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
متحدہ قومی موومنٹ عمران فاروق قتل کیس کے بعد بھارتی خفیہ ایجنسی را سے تعلقات بارے بی بی سی رپورٹ آنے کے بعد شدید مشکل میں پھنس گئی ہے۔ آپ کے خیال میں کیا متحدہ قومی موومنٹ کے خلاف الزامات حقیقت ہیں یا کسی سازش کا پیش خیمہ ہیں؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
طارق میر کے اقبالی بیان کے بعد کوئی شک نہیں رہ پاتا کہ ایم کیو ایم ملک دُشمن تنظیم ہے۔
متحدہ کی ملک میں سرگرمیاں پہلے ہی تشدد سے بھری ہیں۔ متحدہ پر پابندی لگا کر احتساب کرنا چاہئے۔
ایم کیو ایم پر الزامات پاکستان کیخلاف سازش ہیں۔ جب تک ثبوت پیش نہیں کئے جاتے متحدہ قومی موومنٹ بے قصور ہے۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔