بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعہ دسمبر

تازہ ترین خبریں

کراچی آپریشن ادھورا نہیں چھوڑیں گے منطقی انجا م تک پہنچائیں گے،وزیر اعظم

وزیراعظم نواز شریف نے آپریشن ضرب عضب میں پیش رفت اور امن وامان کی صورت حال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کراچی ٹارگٹڈ آپریشن جاری رہے گا،کراچی معاشی گڑھ ہے اور ملک کیلئے ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے،روشنیوں کے شہر کو کسی صورت جرائم پیشہ افراد کے رحم وکرم نہیں چھوڑیں گے ،رینجرز آپریشن سے کراچی کی روشنیاں بحال ہو رہی ہیں ،دہشت گردوں کے ان کے منطقی انجام تک پہنچاکر دم لیں گے ۔جمعہ کے روز وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں وفاقی وزراء خواجہ آصف، اسحاق ڈار ،چوہدری نثار علی خان ،آرمی چیف جنرل راحیل شریف ،سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ ،سرتاج عزیز ،معاون خصوصی طارق فاطمی ،، ڈی جی آئی ایس آئی رضوان اختر سمیت اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدر آمد ، آپریشن ضرب عضب میں پیش رفت

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -شوبز -مقامی خبریں -بزنس -کشمیر -

آج کا اخبار

چوہدری نثار نے وزارت داخلہ کی ڈھائی سالہ رپورٹ ایوان میں پیش کردی ،سکیورٹی پر اور امن و امان حوالے سے 2500 سے زائد، صوبوں کے ساتھ 900سے زائد انٹیلی جنس رپورٹس شیئر کی گئیں ، نادرا سے 3 سیکشن آفیسرز گرفتار اور 200 سے زائد اہلکاروں کو نکالا‘ ایف آئی اے میں کرپشن کر مرتکب 64 لوگوں کو نکالا ہے، چوہدری نثار ،سول سروسز ملک کی ریڑھ کی ہڈی بیٹھ چکی، مجھے بھی سکیورٹی تھریٹ ملتے ہیں، آج اسلام آباد کا ایک گھر بھی ایسا نہیں ہے جس کا ڈیٹا وزارت داخلہ کے پاس نہ ہو ، بلیک واٹر کا وجود بھی نہیں ہے ، نیشنل ایکشن پلان صرف وزارت داخلہ نہیں بلکہ اس میں 6 وزارتیں شامل ہیں، کراچی میں رینجر ز اختیارات کا معاملہ سیاست کی نذر ہورہا ہے ، اسمبلی میں اظہار خیال ،دوسری وزارتوں کیلئے بھی یہ بڑا سبق ہے انہیں بھی اپنی کارکردگی ایوان میں پیش کرنی چاہیے، نوید قمر،وزارت داخلہ کا اہم آپریشن ضرب عضب میں ہے، نیشنل ایکشن پلان میں کچھ سفارشات تحریری انداز میں دونگی، غیر ملکی مشنوں پر بھی جو ایکشن لیئے ہیں وہ پہلے لینا چاہئے تھا، شیریں مزاری ،وزیر داخلہ نے ایک اچھی روایت ڈالی ہے وزارت داخلہ کے اختیارات کو بڑھانے کی ضرورت ہے ، آفتاب شیر پاؤ و دیگر کی وزیر داخلہ کو کارکردگی رپورٹ پیش کرنے پر خیر مقدم

انہوں نے کہا کہ صوبوں کے ساتھ 900 سے زائد انٹیلی جنس معلومات شیئر کی ہیں خیبر پختونخوا اور سندھ میں اپوزیشن ہے لیکن پھر بھی انہی دو صوبوں سے زیادہ تعاون ہوا ہے

فوج کی سول حکومت کے کام میں بے جا مداخلت کا تاثر درست نہیں ، خواجہ آصف،عدلیہ ہو ، میڈیا یا فوج سب اداروں نے قومی اہداف حاصل کرنے میں اپنا کردار ادا کیاہے ، سب اداروں کا ا حترام کرتے ہیں ، چیلنجز سے نمٹنے کیلئے کچھ اہداف ہیں جو حاصل کرنے ہیں ، برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو

اسلامی فوجی اتحاد:پاکستان نے باضابطہ شمولیت کی تصدیق کر دی،اتحاد میں پاکستان کے ممکنہ کردار بارے معلومات لے رہے ہیں،دفتر خارجہ، پاکستان علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر انسداد دہشت گردی بارے ہر قسم کی کوششوں کی مکمل حمایت کرتا ہے،پا کستان بھارت کے ساتھ با مقصد اور بامعنی مذاکرات چاہتا ہے، افغانستان میں امن، استحکام اور مفاہمتی عمل کو آگے بڑھانے میں پرعزم ہیں، ایران اور 6 ممالک کا جوہری معاہدے پر حالیہ پیشرفت خوش آئندہے، خلیل اللہ قاضی،اے پی ایس شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ،قوم پہلے سے زیادہ متحدہے،شہداء کے والدین کے حوصلے کو سراہتے ہیں ،ترجمان دفتر خارجہ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ

پاک بھارت سیکرٹری خارجہ ایک دوسرے سے رابطے میں ہیں،اگلے ماہ ملاقات کی تاریخ اور جگہ کا تعین کیا جارہا ہے،بھارتی وزارت خارجہ

پنجاب کی57اورسندھ کی43یونین کونسلزکے ضمنی بلدیاتی انتخابات ،پنجاب میں مسلم لیگ ن ،سندھ میں پیپلزپارٹی نے میدان مارلیا، غیرحتمی اورغیرسرکاری نتائج

ایم کیوایم پیپلزپارٹی کے ساتھ چلنے کوتیارہے ،سینیٹرطاہرمشہدی ،سندھ میں پی پی قیادت سے تحفظات ہیں ،آپ اپنی سندھ کی قیادت کوکہیں ہمارے تحفظات دورکئے جائیں، بلاول بھٹو سے ملاقات

گزشتہ دو سالوں میں بجلی چوری سے 101.54ارب کے نقصانات ہوئے،حکومت بجلی چوری کی روک تھام کیلئے اقدامات کررہی ہے،عابد شیرعلی ،ٹاسک فورس کی تشکیل، کنڈا کنکشن کو ضبط کرنے کے لئے پالیسی اور چوری کا سراغ لگانے پر انعام دینے جیسے اقدامات شامل ہیں،ملک میں مساوی بنیادوں پر بجلی کو تقسیم کیا جارہا ہے ،اس وقت ملک میں بجلی کی پیداوار آٹھ ہزار 928 میگا واٹ ، ہائیڈرل سے تین ہزار 565 میگا واٹ گیس سے دو ہزار 924، تھرمل سے 2ہزار 296 ونڈ سے 122میگا واٹ بجلی حاصل ہورہی ہے ،جب تک ڈیم نہیں بنائے جائینگے ضائع ہونے والے محفوظ نہیں کرسکتے، ڈیم نہیں بنائے گئے تو آنیوالے وقتوں میں مزید مشکلات اور مسائل پیدا ہوں گے،وزیر مملکت کا سینٹ میں وقفہ سوالات کے دوران اظہار خیال

چیچوں کی ملیاں مظفر گڑھ توانائی منصوبے کا معاہدہ بلیک لسٹ کمپنی سے کیا گیا ،پی اے سی میں انکشاف ، کمپنی نے دو ارب 73 کروڑ کا غبن کیا ، 246 ارب کی بجلی بل کی وصولی نیب سے کروانے کی سفارش ،کمیٹی کا سات سال کے دوران کوئی کارروائی نہ ہونے پر برہمی کا اظہار ،سندھ حکومت بل ڈیفالٹر کیخلاف کارروائی نہیں کرنے دیتی ،چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو،کمیٹی کی نندی پور پاور پراجیکٹ کی انکوائری رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت ،کمیٹی میں ممبر قومی اسمبلی شفقت محمود اور روحیل اصغر کے درمیان گرما گرمی

قومی ائیرلائن کا خسارہ 114ارب سے تجاوز کر گیا ، وزیراعظم کا اپوزیشن کو نجکاری سے متعلق اعتماد میں لینے کا فیصلہ ،وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی قیادت میں ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو پی آئی کی نجکاری کے حوالے سے سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لے گی ،بعض جماعتوں کے رہنماؤں سے وزیراعظم نواز شریف خود بھی ملاقاتیں کریں گے

نواز شریف حکومت کا سب سے بڑا مالی سکینڈل سامنے آ گیا ،سرکلر ڈیٹ کے تحت 480 ارب روپے کی ادائیگی غیر قانونی غیر شفاف ہے ، آڈیٹر جنرل ،حکومت نے کمپنیوں کے کلیم سے زائد 33 ارب روپے ادا کر دیئے، پیپکو کو 342 ارب روپے کی ادائیگی بھی غیر قانونی ہے ،رپورٹ صدر مملکت کو ارسال

کراچی، احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم کے جسمانی ریمانڈ میں 7 روز کی توسیع کردی، نیب کی تحویل میں دیدیا ،سوئی گیس کمپنی کے ایم ڈی سہیل صدیقی اور شعیب وارثی کا تیس دسمبر تک ریمانڈ بھی دے دیا گیا ،سندھ ہائی کورٹ میں رینجرز کی جانب سے تفتیشی افسر کی تبدیلی اور ڈاکٹر عاصم کی درخواست ضمانت کی سماعتیں ملتوی

کراچی،اینٹی کرپشن عدالت نے یوسف رضا گیلانی کی 9 مقدمات میں حاصل شدہ ضمانت میں توثیق کردی،مرحوم ا مین فہیم کا نام ٹڈاپ اسکینڈل کیس سے خارج

اسلامی فوجی اتحاد:سعودی حکام کا تمام ممالک کی اپوزیشن جماعتوں کو بھی اعتماد میں لینے کا فیصلہ،آصف زرداری سعودی حکام کی خصوصی دعوت پر جدہ پہنچ گئے،اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے،آصف زرداری ،سینیٹر رحمن ملک اور فیملی ممبران کے ہمراہ عمرہ بھی ادا کریں گے

انتہا پسندی بھارت کے ماتھے پر کلنگ کا ٹیکہ ہے ، استاد غلام علی خان کا پروگرام ممبئی میں نہ ہونے پر شرمندہ ہوں ، اوم پوری،تھوڑے سے انتہا پسند ہیں جو پا ک بھارت تعلقات خراب کرنے کی کوشش کرتے ہیں،ساری دنیا گائے کا گوشت کھاتی ہے بھارت میں بھی اجازت ہونی چاہیے، بالی ووڈ کے سینئر اداکار کی لاہور میں گفتگو

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

یوسف خان 02-06-2017 10:43:59

اردو پوائنٹ بہترین اخبار ہے لیکن اس میں صوبہ خیبر پخونخوا کے پشاور کے بعد دوسرے بڑےشہر مردان ک خبروں کو بھی زیادہ شامل کریں، شکریہ از یوسف خان مایار جرنلسٹ مردان پریس ..

  مزید
ارشد علی انجم 31-05-2017 12:57:12

خبروں کا انداز قابل تحسین ہے ۔مگر نیم برہنہ اشتہارات اور ماڈل کی تصاویر اس صفحہ پر نہ ہوں۔

  مزید
ارشد 31-05-2017 02:21:15

اسلام و علیکم! کسی کو بھی پاکستان سے محبت نہیں خواہ وہ نون لیگ ہو یا پیپلز پارٹی یا تحریکِ انصاف لائٹ کل بھی نہیں تھی اور آ ج بھی نہیں ہے روز نئی فیگر آجاتی ہے کہ اتنی بجلی ..

  مزید
رانا ندیم سلیم 30-05-2017 17:28:33

میں اردو پوائٹ میں کام کرنا چاہتا ہو اسکے لئے مجھے کیا کرنا ہو گا ( شکریہ

  مزید
سھاھد سرور 30-05-2017 14:21:36

بھتر ھے اگر ھان ھے تو

  مزید
عمیر ھسن 29-05-2017 14:58:48

جب تک پاکستان میں کرپشن ہوتی رہے گی پاکستان internationally بدنام ہوتا رہے گا. لیکن پھر بھی FIA کے آفیسرز کا شکریہ جنہوں نے بر وقت کاروائی کر کے ملک اور قوم کی عزت کو بچایا. اور افغانیوں ..

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
متحدہ قومی موومنٹ عمران فاروق قتل کیس کے بعد بھارتی خفیہ ایجنسی را سے تعلقات بارے بی بی سی رپورٹ آنے کے بعد شدید مشکل میں پھنس گئی ہے۔ آپ کے خیال میں کیا متحدہ قومی موومنٹ کے خلاف الزامات حقیقت ہیں یا کسی سازش کا پیش خیمہ ہیں؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
طارق میر کے اقبالی بیان کے بعد کوئی شک نہیں رہ پاتا کہ ایم کیو ایم ملک دُشمن تنظیم ہے۔
متحدہ کی ملک میں سرگرمیاں پہلے ہی تشدد سے بھری ہیں۔ متحدہ پر پابندی لگا کر احتساب کرنا چاہئے۔
ایم کیو ایم پر الزامات پاکستان کیخلاف سازش ہیں۔ جب تک ثبوت پیش نہیں کئے جاتے متحدہ قومی موومنٹ بے قصور ہے۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔