بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ دسمبر

تازہ ترین خبریں

وزیر اعظم نواز شریف نے 16 دسمبر کو یوم عزم تعلیم کے طور پر منانے اور آرمی پبلک شہدا یونیورسٹی کے قیام کا اعلان کر دیا اپنے بچوں کے لہو کے ایک ایک قطرے کا حساب لیں گے ، دہشت گردوں کی کمر توڑ دی گئی ہے ۔ اپنی آنے والی نسلوں‌کو دہشت گردی اور جرائم سے پاک پاکستان کا تحفہ دیں‌گے ۔ وزیر اعظم نواز شریف کا تقریب سے خطاب

سانحہ اے پی ایس کو ایک سال مکمل ہو گیا ہے ، سانحہ اے پی ایس کے شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے پشاور میں مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک کی سیاسی اور عسکری قیادت نے شرکت کی . تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ آج سے ایک سال قبل آرمی پبلک اسکول میں المناک حادثہ ہوا، سانحہ اے پی ایس نے سب کو ہلاک کر رکھ دیا ہے، انہوں نے کہا کہ سانحہ کی اطلاع موصول ہوتے ہی میں یہاں پہنچااور میں نے فیصلہ کر لیا کہ ہم اپنے بچوں کے مقدس لہو کے ایک ایک قطرے کا حساب لیں گے، کلیوں کو مسلنے والوں کو ان کے انجام تک پہنچائیں گے کیونکہ انسانوں کا مکالمہ انسانوں کی زبان سمجھنے والوں ہی سے ہو سکتا ہے ۔ اس سانحے کے بعد سیاسی اور عسکری قیادت ایک جگہ مل کر بیٹھی ، معصوم شہیدوں کے لہو نے ہم سب کو ایک کر دیا ۔

اہم خبریں -

آج کا اخبار

اے پی ایس کے شہداء اور زخمیوں نے دہشت گردی کیخلاف عظیم قربانیاں دی ہیں،آرمی چیف ،دہشت گردی کیخلاف قربانی دینے والوں کا خون کسی صورت رائیگاں نہیں جائیگا،مقاصد کے حصول تک کوششیں جاری رکھیں گے ،جنرل راحیل شریف کا کور کمانڈر کانفرنس سے خطاب ،کور کمانڈر کانفرنس میں پشاور شہداء کو خراج عقیدت اوروالدین سے یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار ،شرکاء کو ملک کی اندرونی و بیرونی سیکورٹی اور سلامتی کی صورت حال پر تفصیلی بریفنگ

آرمی چیف نے کہا کہ اے پی ایس کے شہداء اور زخمیوں نے دہشت گردی کے خلاف عظیم قربانیاں دی ہیں ، مقاصد کے حصول اور مستحکم بنانے تک کوششیں جاری رکھیں گے

کراچی آپریشن کومنطقی انجام تک پہنچایاجائیگا،نوازشریف ،پاک بھارت تعلقات میں بہتری کی شروعات ہوئی ہیں ،مسائل کاواحدحل مذاکرات ہیں ،صحافیوں سے گفتگو

سانحہ پشاور کی پہلی برسی،وزیراعظم کا وفاقی تعلیمی اداروں میں یوم شہداء اے پی ایس منانے کا اعلان ،پنجاب اوربلوچستان کے تمام تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کااعلان کردیاگیا

راولپنڈی،پاکستان کا زمین سے زمین پر مارکرنے والے شاہین1A میزائل کا کامیاب تجربہ ،میزائل 900کلومیٹر تک مختلف وارہیڈ کے ساتھ ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے

پاک بھارت سرحدی خلاف ورزیاں،دہشتگردی کے واقعات اورایٹمی ہتھیاروں کی دوڑ خطے کے امن کیلئے خطرہ ہے،نریندر مودی ، دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی خلوص کو مسلسل جانچتے رہیں گے،بھارتی بحریہ کے افسران سے خطاب

ٹارگٹ کلنگ اور کرپشن کرنے والے چاہتے ہیں کراچی سے رینجرز چلی جائے‘ عمران خان ،بھتہ مافیا اور مجرموں کو رینجرز سے خطرہ ہے‘ 23 دسمبر کو دھاندلی روک لی گئی توجہانگیر ترین جیت جائیں گے، اڑھائی ارب سے لودھراں کے عوام کو خریدا نہیں جاسکتا، نواز شریف دھاندلی کرکے اقتدار میں آتے ہیں، سندھ اور پنجاب کے بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات دلانے تک ساتھ کھڑا رہوں گا، لودھراں میں جلسہ سے خطاب

سراج الحق کی قیادت میں جماعت اسلامی کے اعلیٰ سطحی وفد کی چوہدری نثار سے ملاقات، ملکی و بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال ،حکومت پاکستان بنگلہ دیش میں پھانسیوں کے معاملے پر ہ عالم اسلام اور عالمی برادری سے رابطہ کرے،حسینہ واجد کے ظلم و جبر کا شکار رہنماؤں اور کارکنوں کی رہائی کیلئے آواز بلندکی جائے،امیر جماعت اسلامی

ایوان میں نعت مقبول پڑھنے کی ترمیم متفقہ طور پر منظور،رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر) صفدر نے تحریک پیش کی،اراکین اسمبلی نے مبارکباد پیش کی، آج پاکستانی تاریخ کا اہم دن ہے،ایوان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،یہ ترمیم گستاخانہ خاکے بنانے والوں کیلئے واضح پیغام ہے کہ گستاخانہ خاکوں کا ہم پر کوئی اثر نہیں پڑے گا ،کیپٹن صفدر، ماہ نور کے ماہ میں ایوان نے اہم ایمانی ترمیم منظور کی، ہم رہیں یا نہ رہیں تلاوت قرآن مجید کے بعد نعت رسول مقبول ضرور پڑھا کریں،سید عمران علی شاہ،نعتیں ضرور پڑھیں لیکن اسلامی تعلیمات پر عمل کرنا بھی ہمارا فرض ہے، امجد نیازی، نبی پاک سے اظہار محبت کیلئے ایوان میں ایک یا دو احادیث بھی ضرور پیش ہونی چاہیے،سپیکر اس پر بحث کے لئے کوئی دن ضرور متعین کریں ،مولانا شیرانی کا اظہار خیال

وزیراعظم کی ضرورت دیکھتے ہوئے اسلحہ لائسنس جاری کیاگیا،مصدق ملک، نواز شریف باپ، دادا اور انسان بھی ہیں انہیں مخصوص حالات میں اسلحہ لائسنس جاری کیا گیا،نجی ٹی وی پر گفتگو

کورٹ مارشل اوردوہری شہریت کاوزیراعظم کوعلم تھا،شجاعت عظیم،استعفیٰ منظورہویانہ ہوواپس نہیں آوٴں گا، بغیر کسی معاوضے کے خدمت کے جذبے سے آیا، اپنامقدمہ ذاتی حیثیت سے لڑوں گا،پی آئی اے کو10سال کے بعدمنافع آناشروع ہوا ،میں نے آکر ایوی ایشن پالیسی بنائی جس کے اثرات آناشروع ہوگئے،پریس کانفرنس

ریٹائرجنرل کومشیرلگانے پراعتراض نہیں تاہم تازہ ریٹائرجنرل کی تعیناتی پرتحفظات ضرورہیں ،سینیٹرفرحت اللہ بابر،جنرل(ر)ناصرجنجوعہ کی تقرری سے متعلق سینٹ میں توجہ مبذول کروانے کے نوٹس پرخطاب

خیبر ایجنسی میں پاک افغان سرحدی علاقے میں فضائی کارروائی ، آٹھ دہشت گرد ہلاک، باڑہ کا انتظام سول انتظامیہ کے سپرد کردیا گیا

ڈاکٹر عاصم کے متعلق ریکارڈ مانگا گیا تو تعاون کریں گے،شاہد خاقان عباسی،تاپی گیس پائپ لائن منصوبے پر عملدرآمد کا وعدہ پورا کر کے دکھایا ،منصوبے کی تکمیل سے خطے میں اقتصادی ترقی کا سفر تیز ہو گا،میڈیا سے گفتگو

وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کے توانائی سکیموں اور پروجیکٹس میں روڑے اٹکا دیئے، پہلے 4 سالہ انرجی پلان میں تاخیر کی ذمہ دار وفاق ہے،منصوبوں سے 2019 تک280000 نئی ملازمتیں ہونا تھیں ،صوبائی حکومت ،وزارت پٹرولیم کا 18 ویں ترمیم اور پٹرولیم پالیسی 2012ء کو نافذ کرنے میں عدم دلچسپی ، ایک نئے سٹرٹیجک پلان کی پریذنٹیشن اگلے ہفتے عمران خان کو پیش کئے جانے کا امکان

اوکاڑہ ، ووٹ نہ دینے پر ن لیگ کے حامیوں نے محنت کش کی بیوی کی مقامی قبرستان میں تدفین روک دی

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

hasnain 17-03-2017 10:27:42

MR Zama Shb phele merit system ko to sudharay phir corruption ki taraf aen NTS se jan churwaen aur khud koi merit system banaen takay jo pass hotay hai aur jin ka haq hai unhe seats per bheja jaen na ken parchi aur pasiay denay walo ko

  مزید
hasnain 17-03-2017 10:23:44

PMLN per bhi pabandi lagni chahiyeh asfand yar wali per bhi band hona chaiyeh mr tasubi nisar

  مزید
Mohammed Shuaib Sheikh 17-03-2017 00:29:25

Imran Niazi is the number one enemy of Pakistan.

  مزید
محمد رمضان 16-03-2017 22:28:42

خبر کو بہتر بنانے کے لہئے تصاوئر اور وئدیوز کا استعمال زیادہ کیا جائے

  مزید
علی ساجد زیدی 16-03-2017 17:27:27

یہ جنگ ایران اور سعودی عرب کی نہیں ہے بلکہ دو نضریات اور عقیدوں کی جنگ ہے۔ سعودی عرب نے سر زمین حجاز پر انگریزوں سے مل کر قبضہ کیا ہوا ہے اور حجاز کی اصل آبادی سعودیوں کے ..

  مزید
hasnain 16-03-2017 10:08:41

malala ap ne bhi sahi logo ko pagal banarakha hai kon nahi janta wo diary ap ki nahi thi khama kha ap ko pakistan ka hero banarkha hai ap ke sath aur bhi larkiya thi wo ap se zyada talented thi un ka kahi ziker nahi hota ye drma ap ke sath aur ap se mil ker kehlagaya tha pakistan me rahay na akay itni ..

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
متحدہ قومی موومنٹ عمران فاروق قتل کیس کے بعد بھارتی خفیہ ایجنسی را سے تعلقات بارے بی بی سی رپورٹ آنے کے بعد شدید مشکل میں پھنس گئی ہے۔ آپ کے خیال میں کیا متحدہ قومی موومنٹ کے خلاف الزامات حقیقت ہیں یا کسی سازش کا پیش خیمہ ہیں؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
طارق میر کے اقبالی بیان کے بعد کوئی شک نہیں رہ پاتا کہ ایم کیو ایم ملک دُشمن تنظیم ہے۔
متحدہ کی ملک میں سرگرمیاں پہلے ہی تشدد سے بھری ہیں۔ متحدہ پر پابندی لگا کر احتساب کرنا چاہئے۔
ایم کیو ایم پر الزامات پاکستان کیخلاف سازش ہیں۔ جب تک ثبوت پیش نہیں کئے جاتے متحدہ قومی موومنٹ بے قصور ہے۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔