بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعہ دسمبر

تازہ ترین خبریں

کراچی : انسداد دہشتگردی کی عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین کو نیب کے حوالے کر دیا۔۔۔ رینجرز اور پولیس میں ٹھن گئی!

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین کو نیب کے حوالے کر دیا . ڈاکٹر عاصم حسین پر میگا کرپشن اور اختیارات کے غلط استعمال کے الزامات بھی عائد ہیں، تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عاصم حسین کو سخت سکیورٹی میں انسداد دہشت گردی میں پیش کیا گیا۔سندھ پولیس کے تفتیشی افسر ڈی ایس پی الطاف نے تفتیشی رپورٹ عدالت میں پیش کر دی جس میں ان کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف ٹھوس ثبوت نہیں ملے لہٰذا رہا کر رہے ہیں،سرکاری وکیل نے عدالت میں پیش کی گئی رپورٹ مسترد کر دی۔ لاافسر نے کہا کہ ڈاکٹر عاصم کے خلاف گواہ کا بیان اور شواہد موجود ہیں، ملزم جے آئی ٹی کے سامنے اپنے جرائم کا اقرار کر چکے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ پہلے تفتیشی افسر نے گیارہ دن کا ریمانڈ لیا جس میں اسپتال کے ایڈمنسٹریٹر سمیت دس کا بیان ریکارڈ کیا ، جس کے بعد نئے تفتیشی افسر نے پانچ دن کا ریمانڈ لیا اور ڈاکٹر عاصم حسین کو بے گناہ قرار دے دیا۔

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -شوبز -بزنس -کشمیر -

آج کا اخبار

نیب نے ڈاکٹرعاصم کوتھانہ گلبرگ سے حراست میں لے لیا،کراچی پولیس نے ڈاکٹر عاصم سے تفتیش مکمل کرلی ، دہشت گردوں کی مالی معاونت اور علاج کرنے سے سمیت کسی الزام کے کوئی شواہد نہیں ملے ،پولیس نے تفتیشی رپورٹ میں بے گناہ قرار دے دیا

ذرائع نے بتایا کہ پولیس رپورٹ میں نہ صرف ڈاکٹر عاصم کو بے گناہ قرار دیا گیا ہے بلکہ اس میں ڈاکٹر عاصم پر انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے سے بھی انکار کیا گیا ہے

مری معاہدے کے تحت نواب ثناء اللہ زہری کو نیا وزیر اعلیٰ بلوچستان نامزد کرنے کا حتمی فیصلہ ، آج حلف اٹھائیں گے‘ گورنر بلوچستان ان سے حلف لیں گے، بلوچستان میرے دل کے قریب ہے، صوبے کی ترقی کیلئے وفاق بھرپور تعاون جاری رکھے گا،نوازشریف ، مری معاہدے سے متعلق روزاول سے مطمئن تھا، ہماری قیادت نے معاہدے پر عملدرآمد کرکے افواہوں کا خاتمہ کر دیا ،ثناء اللہ زہری

افغانستان میں پائیدار امن خطے میں استحکام کے لئے نہایت اہم اور ضروری ہے ،آرمی چیف ،جنرل راحیل شریف سے امریکی نائب وزیر خارجہ کی ملاقات، خطے کی سکیورٹی صورتحال اوردوطرفہ باہمی امور پر بات چیت

ڈرون حملوں سے متاثر ہ عام شہریوں کے ایشو کو پارلیمنٹ سمیت ہرفورم پر ٹھائیں گے،عمران خان ، اس حوالے سے عدالت بھی جانا پڑا تو جائیں گے ،ڈرون حملوں میں ایک شخص کو مارنے کے لئے9 بے گناہ بچوں کو شہید کر دیا جاتا ہے، حکمران ڈرون حملوں کے معاملے پر بے فکر ہیں ، اقتصادی راہداری پر چھوٹے صوبوں خصوصاً بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے تحفظات دور کئے جائیں،پاکستان کے نوجوان با شعور ہو گئے ہیں ،ملک سے باہر بیٹھے پاکستانی18ارب ڈالر ماہانہ وطن بھیج رہے ہیں جس سے پاکستان چل رہا ہے ،ہمارے بچے مر جاتے ہیں تو حکمران اس کو چھپاتے ہیں امریکی سینیٹرز تعجب کا شکار ہیں کہ حکومت پاکستان ڈرون حملوں کی مذمت بھی کرتی ہے، ڈرون حملوں کے حوالے سے بنیادی انسانی حقو ق کی تنظیم کی جاری کردہ رپورٹ کی تقریب سے خطاب ،سردار اختر مینگل سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو

وزیر اعظم نواز شریف سے چوہدری نثار علی خان کی ملاقات، ملک کی مجموعی سکیورٹی وبلوچستان کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال،دنوں رہنماؤں کا ملک میں قیام امن کے لیے دہشت گردوں اور سہولت کاروں کیخلاف جنگ جاری رکھنے کا اعادہ ،ملاقات میں بلوچستان میں سیاسی تبدیلی کے امن وامان کی صورتحال پر اثرات کا جائزہ لیا گیا ،وزیراعظم نے امن امان کے حوالے سے وزیر داخلہ کے اقدامات کو سراہا

حکومت سندھ اور وفاقی حکومت میں را بطے، سندھ میں رینجرز کے قیام میں توسیع کا معا ملہ حل ہونے کے قریب پہنچ گیا ،حکومت سندھ کا رینجرز کی مدت میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا فیصلہ

این ایچ میں سیکرٹ فنڈ کا استعمال،پی اے سی نے تفصیلات آڈٹ حکام کر فراہم کرنیکی کی ہدایت کر دی، 45 لاکھ کا سیکرٹ فنڈ استعمال ہوا،سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجود این ایچ ایافسران ریکارڈ فراہم نہیں کر رہے،آڈٹ حکام، اس وقت کوئی سیکرٹ فنڈ نہیں، 2012ء میں استعمال ہونیوالے فنڈ کا ریکارڈ سابق آئی جی موٹر وے نے فراہم کر دیا ہے،چیئرمین این ایچ اے،پوسٹ آفسز کے ذریعے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام‘ منی آرڈر اور انشورنس کمیشن کی مد میں 70 کروڑ کا خرد برد کیا گیا،آڈٹ حکام،فراڈ اور دھوکا دہی میں ملوث افسران اور اہلکاروں کے خلاف انکوائری کے بعد ملازمتوں سے برطرف کر دیا،ڈی جی پاکستان پوسٹ

سپریم کورٹ ، تلور کے محدود شکار بارے ارکان پارلیمنٹ کی درخواست پر لارجر بینچ تشکیل دینے کا حکم ، فریقین کو نوٹسز جاری، جواب طلب ، لارجر بینچ کی تشکیل کیلئے معاملہ چیف جسٹس پاکستان ارسال ، حفیظ پیرزادہ کی وفات کے بعد انکی جگہ سندھ حکومت کی طرف سے فاروق نائیک کو نظر ثانی درخواست دائر کرنیکی اجازت، اٹارنی جنرل کی محدود حد تک تلور کے شکار بارے اجازت دینے کی استدعا بھی مسترد ، معاملے میں اہم آئینی اور قانونی نکات کی تشریح کی ضرورت ہے، 184(3)کا استعمال کس حد تک کیا جاسکتا ہے ؟، تمام امور کا فیصلہ کریگا ، عدالت عظمیٰ،مزید سماعت اکتیس دسمبر کو ہوگی

قومی اسمبلی نے فوجداری ترمیمی بل 2015ء کثرت رائے سے منظور کر لیا،ماضی میں بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات نظر انداز ہوتے رہے، یہ بل روک تھام کیلئے عالمی قوانین کے مطابق بنایا ہے،پرویزرشید،پاکستان میں بچے کی بالغ عمر کتنے سال ہے،شازیہ مری،عمر بڑھا کر16 سال کی جائے، شیریں مزاری،سینٹ میں تجاویز دیں،وزیر قانون

ایران کا گیس پائپ لائن منصوبے پرترامیم کے بغیر مذاکرات سے انکار

ڈاکٹر طاہرالقادری وطن واپسی پر پرویز مشرف اور عمران خان سے ملاقاتیں کریں گے،خرم نواز گنڈاپور

نیب راولپنڈی نے 18 کرپشن سکینڈل کی تحقیقات مکمل کرلی ، راولپنڈی میٹرو بس منصوبہ میں 30 کروڑ کے الزامات ، شرقپور اور بھیکی پاور منصوبہ میں اربوں کے الزامات ،سابق ڈپٹی سپیکر فیصل کریم کنڈی کیخلاف گھیرا تنگ ہونے کا امکان

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

ندیم احمد 26-03-2017 11:37:12

محترم : بصد احترام ۔ اسلامی اتحادی فوج کے سربراہ نہ بن کر کون سی مزید ترقی ہوگی

  مزید
کاشف 26-03-2017 08:47:37

اس خبر میں "اعزاز حاصل ہو گیا " کے الفاظ پر اعترض ہے ..... یہ بدکاری کے نتیجے میں پیدا ہونے والا بچہ ہے جس پر مقدّمہ بھی بن گیا ... الفاظ کا چناؤ سوچ کر کرنا چاہیے

  مزید
انورزیب 25-03-2017 21:52:34

میں تمہیں بہت پسند کرتا ہوں اور میں اپ کے ساتحہ شادی کرنا چاہتا ہوں

  مزید
اشفاق احمد 24-03-2017 21:14:20

ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی

  مزید
عبدالباسط 23-03-2017 13:27:11

بہت اچھا ہے۔ مزید بہتری کی ذرورت ہے۔ خبر کو خوبصورت بنانے کے لیے حقاق ذروری ہیں۔

  مزید
Ashraf 22-03-2017 23:15:21

wrong, 1st is ABL wo offer

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
متحدہ قومی موومنٹ عمران فاروق قتل کیس کے بعد بھارتی خفیہ ایجنسی را سے تعلقات بارے بی بی سی رپورٹ آنے کے بعد شدید مشکل میں پھنس گئی ہے۔ آپ کے خیال میں کیا متحدہ قومی موومنٹ کے خلاف الزامات حقیقت ہیں یا کسی سازش کا پیش خیمہ ہیں؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
طارق میر کے اقبالی بیان کے بعد کوئی شک نہیں رہ پاتا کہ ایم کیو ایم ملک دُشمن تنظیم ہے۔
متحدہ کی ملک میں سرگرمیاں پہلے ہی تشدد سے بھری ہیں۔ متحدہ پر پابندی لگا کر احتساب کرنا چاہئے۔
ایم کیو ایم پر الزامات پاکستان کیخلاف سازش ہیں۔ جب تک ثبوت پیش نہیں کئے جاتے متحدہ قومی موومنٹ بے قصور ہے۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔