بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
ہفتہ نومبر

تازہ ترین خبریں

ملتان : 1999 کے بعد ہماری حکومت ختم ہوئی جس کے بعد ملکی ترقی کا سلسلہ بھی رُک گیا، آمریت کا سلسلہ چلتا رہتا تو نہ جانے آج پاکستان کہاں کھڑا ہوتا۔ وزیر اعظم نواز شریف کا موٹروے سیکشن ایم فور کی افتتاحی تقریب سے خطاب

وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے ملتان خانیوال موٹروے کے سیکشن ایم فور کا افتتاح کیا . اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 1999ء میں میں ہماری حکومت ختم ہونے سے ترقی کا عمل رک گیا ۔ آمریت کا سلسلہ چلتا رہتا تو پاکستان آج نہ جانے کہاں ہوتا. انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کا پہیہ جام کرنا بدترین سلوک ہے،موٹر وے کی تعمیر پر بھی مخالفین کی جانب سے بے جا تنقید کی گئی، لیکن ہم نے اکیس ارب روپے میں موٹر وے بنائی لیکن اس پر بھی ناقدین نے کہا کہ حکومت عوام کے 432 ارب روپے ہڑپ کر گئی ہے ۔وزیر اعظم نے بتایا کہ ہم نے فیصل آباد گوجرہ موٹر وے کی تعمیر میں 4 ارب روپے کی بچت کی ۔گوجرہ سے شورکوٹ موٹر وے میں بھی بچت کی جارہی ہے ، انہوں نے کہا کہ ملک میں صرف موٹر وے اور میٹرو نہیں بن رہی بلکہ بجلی کے کارخانے بھی لگائے جا رہے ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ دہشتگردی کا نہ رکنے والا سلسلے نے معصوم لوگوں کو لقمہ اجل بنا کرمعاملات کو ہر جانب سے خراب کردیا ہے۔ لیکن ہم نے بھی دہشتگردی کو جڑ سے ختم کرنے کا عزم کر رکھا ہے .

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -شوبز -بزنس -کشمیر -

آج کا اخبار

کراچی میں رینجرز نے مسجد پر حملہ ناکام بنا دیا، فائرنگ کے تبادلے میں4 اہلکار شہید،شہید اہلکاروں کی آبائی علاقوں میں تدفین ،نماز جنازہ میں کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار،ڈی جی رینجرزسمیت دیگر شخصیات کی شرکت

بلدیہ ٹاؤن میں اتحاد ٹاؤن کے قریب رینجرز اہلکار جامعہ مسجد ابو ہریرہ کی سیکیورٹی پر مامور تھے کہ 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 حملہ آوروں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دو اہلکارموقع پر ہی شہید ہو گئے

پاکستان میں داعش کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی ہے،ترجمان پاک فوج،داعش عالمی طاقتوں کو شکست نہیں دے سکتی، داعش افغانستان میں قدم جما رہی ہے لیکن پاکستان میں اس کیلئے کوئی گنجائش نہیں ،،آپریشن ضرب عضب کا بڑا حصہ مکمل ہو چکا ہے،یہ آپریشن کب مکمل ہو گا ؟ٹائم فریم نہیں دیا،دہشت گردوں کو چھپنے نہیں دینگے،منظم سٹرٹیجی کے تحت کارروائیاں کی جا رہی ہیں ،امریکا پاکستان کیساتھ تعلقات کو انفرادی حیثیت میں دیکھتاہے،عاصم سلیم باجوہ کی بریفنگ

دہشت گردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، فوج کے شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، آرمی چیف ، پاکستان اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات برابری کی سطح پر چاہتاہے،پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

آرمی چیف کے بیرون ملک دورے کی سمری وزیر اعظم ہاؤس سے منظور ہوتی ہے ،تاثر غلط ہے آرمی چیف از خود گئے ہیں،چوہدری نثار ،کور کمانڈر کانفرنس کے موقع پر گڈ گورنس کے بیان کو غلط رنگ نہ دیا جائے چھوٹے موٹے اختلافات ہو تے رہتے ہیں، سول ملٹری تعلقات میں کوئی دراڑیں تھیں نہ ہیں،نیکٹا کو ایک ارب سے زائد کے فنڈز جاری ہو چکے مزید بھی جلد ہو جائینگے،الطاف خانانی کا معاملہ اہم ہے 63ہزار خاص و عام لوگ اس دھندے میں مستفید ہوئے جن کے خلاف تحقیقات جاری ہیں اربوں روپے کی منی لارڈنگ ہوئی جو حقیقت ہے چھپایا نہیں جا سکتا،سلحہ لائسنس کا معاملہ اہم ، 31دسمبر تک تصدیق کرا لی جائے بصورت دیگر یکم جنوری 2016سے تصدیق نہ کرانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ،گزشتہ ایک سال میں 90ہزار سے زائد ا فراد کی انسانی سمگلنگ ہوئی ایف آئی اے نے ملک بھر اپریشن کا آغاز کر دیا ہے،جلد اس پر قابو پالیا جائے گا،ای سی ایل ایک دھندہ اختیار کر گیا تھا اب میرٹ پر ہو گا انسانیت کی تذلیل برداشت نہیں کی جائے گی ، وفاقی وزیر داخلہ کا پریس کانفرنس سے خطاب

بلدیاتی انتخابات کادوسرامرحلہ ،پنجاب میں مسلم لیگ ن 1053نشستوں کے ساتھ پہلے ،آزادامیدوار920نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبرپر،تحریک انصاف 355نشستوں پرکامیاب ، سندھ میں پیپلزپارٹی 978،آزاد176،ایم کیوایم 118،مسلم لیگ ن 84نشستیں حاصل کیں، غیرسرکاری غیر حتمی نتائج

پشاور،خیبرپختونخوا کے منصوبے ”زمنگ کور“ کا افتتاح کردیا گیا ،معصوم بے گھر اور بے سہارا بچوں کیلئے یہ عظیم منصوبہ شروع کرنا منفرد اور باعث فخر کارنامہ ہے،پرویز خٹک، اس سے ان بے سہارا بچوں کو آرام دہ اور باعزت رہائشی سہولیات فراہم ہو سکیں گی ،وزیر اعلی کے پی کے ،لاوارث بچوں کیلئے کام کرنے پر ریحام خان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،عمران خان،زمونگ کور پراجیکٹ ریحام خان کی خواہش تھی ،ریحام اس پراجیکٹ اب بھی حصہ دار ہیں،صوبائی حکومت ان سے مزید ہدایات لے،قائد اعظم کا پاکستان دوبارہ بنائیں گے جس میں زرداری اور نوازشریف کی گنجائش نہیں،صوبے میں تعلیم پر سب سے زیادہ پیسہ لگائیں گے؛ چیئرمین تحریک انصاف ، یونیورسٹیوں میں جدید سسٹم متعارف کروائیں گے،ہسپتالوں کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے ڈاکٹروں کے پاس خود چل کر جاؤں گا،صاف پانی کیلئے بڑے بڑے منصوبے لا رہے ہیں؛ پشاور میں سٹریٹ چلڈزن سنٹر کے افتتاح کے موقع پر خطاب

صدر مملکت نے پشاور اے پی ایس حملے کے چار دہشت گردوں کی رحم کی اپیل مسترد کردی

عالمی بینک اور پاکستان کے مابین توانائی کے شعبے میں اصلاحات کیلئے پانچ سوملین ڈالر سرمایہ کاری کے معاہدے پر دستخط

ریلوے حکام نے اچانک ملک بھر میں چلنے والی تمام ٹرینوں کے کرائے میں سترہ فیصد اضافہ کر دیا ،ریلوے حکام کا یہ حکم نامہ گزشتہ رات بارہ بجے نافذ العمل کیا گیا اور اس کی اطلاع ملک بھر کے بڑے اسٹیشنوں میں بذریعہ فیکس بھجوائی گئی،کرائے بڑھنے کی وجہ سے مسافروں اور بکنگ کے عملہ کے ساتھ جھگڑے ہوتے رہے

بھارتی مداخلت بارے عالمی برادری کو فراہم کئے گئے دستاویزی ثبوت ٹھوس شہادتوں پر مبنی ہیں،دفتر خارجہ

اسپیکر کے انتخابات پر اسمبلی سے غیر حاضری، وزیر اعظم نے شاہد خاقان سمیت چھ ارکان کو شوکاز نوٹس جاری کردیا ، جواب طلب

واشنگٹن کا مسئلہ کشمیر میں کوئی کردار نہیں،پاکستان اور بھارت کو دوطرفہ مذاکرات کے ذریعے تنازعہ حل کرنا چاہیے ؛امریکہ

پاکستان اور بیلا روس کے درمیان 29معاہدوں پر تیزی سے کام جاری ہے، بیلاروس سے جلد سرمایہ کاری وتجارت شروع ہو جائیگی،مشیر خارجہ سرتاج عزیز، بھارت کو موسٹ فیوریٹ ملک قرار نہیں دیا،بھارت میں جب سے نریندر مودی کی حکومت آئی ہے اس وقت سے لیکر آج تک کوئی تجارتی معاہدہ نہیں ہوا ،وزیر تجارت خرم دستگیر، سعودی عرب میں منیٰ سانحے میں سرکاری اسکیم کے 26 اور پرائیویٹ اسکیم کے 57 پاکستانی شہید ہوئے ، مجموعی شہداء کی تعداد 188 ہے ، وقفہ سوالات کے دوران جوابات

مولانا عبد العزیز لال مسجد کو ذاتی مقاصد کیلئے استعمال کررہے ہیں،پولیس اور انتظامیہ کا انکشاف،مولانا اپنے مغوی داماد سلمان غازی کی بازیابی کیلئے ایجنسیز پر دباؤ بڑھا رہے ہیں،رپورٹ،ترجمان شہداء فاؤنڈیشن اور لال مسجد نے مولانا عزیز کے مطالبے کی تصدیق کر دی

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

hasnain 17-03-2017 10:27:42

MR Zama Shb phele merit system ko to sudharay phir corruption ki taraf aen NTS se jan churwaen aur khud koi merit system banaen takay jo pass hotay hai aur jin ka haq hai unhe seats per bheja jaen na ken parchi aur pasiay denay walo ko

  مزید
hasnain 17-03-2017 10:23:44

PMLN per bhi pabandi lagni chahiyeh asfand yar wali per bhi band hona chaiyeh mr tasubi nisar

  مزید
Mohammed Shuaib Sheikh 17-03-2017 00:29:25

Imran Niazi is the number one enemy of Pakistan.

  مزید
محمد رمضان 16-03-2017 22:28:42

خبر کو بہتر بنانے کے لہئے تصاوئر اور وئدیوز کا استعمال زیادہ کیا جائے

  مزید
علی ساجد زیدی 16-03-2017 17:27:27

یہ جنگ ایران اور سعودی عرب کی نہیں ہے بلکہ دو نضریات اور عقیدوں کی جنگ ہے۔ سعودی عرب نے سر زمین حجاز پر انگریزوں سے مل کر قبضہ کیا ہوا ہے اور حجاز کی اصل آبادی سعودیوں کے ..

  مزید
hasnain 16-03-2017 10:08:41

malala ap ne bhi sahi logo ko pagal banarakha hai kon nahi janta wo diary ap ki nahi thi khama kha ap ko pakistan ka hero banarkha hai ap ke sath aur bhi larkiya thi wo ap se zyada talented thi un ka kahi ziker nahi hota ye drma ap ke sath aur ap se mil ker kehlagaya tha pakistan me rahay na akay itni ..

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
متحدہ قومی موومنٹ عمران فاروق قتل کیس کے بعد بھارتی خفیہ ایجنسی را سے تعلقات بارے بی بی سی رپورٹ آنے کے بعد شدید مشکل میں پھنس گئی ہے۔ آپ کے خیال میں کیا متحدہ قومی موومنٹ کے خلاف الزامات حقیقت ہیں یا کسی سازش کا پیش خیمہ ہیں؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
طارق میر کے اقبالی بیان کے بعد کوئی شک نہیں رہ پاتا کہ ایم کیو ایم ملک دُشمن تنظیم ہے۔
متحدہ کی ملک میں سرگرمیاں پہلے ہی تشدد سے بھری ہیں۔ متحدہ پر پابندی لگا کر احتساب کرنا چاہئے۔
ایم کیو ایم پر الزامات پاکستان کیخلاف سازش ہیں۔ جب تک ثبوت پیش نہیں کئے جاتے متحدہ قومی موومنٹ بے قصور ہے۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔