بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعہ نومبر

تازہ ترین خبریں

دہشت گرد انسانیت اور اسلام کے دشمن ہیں، پاکستان، فرانس اور دنیا بھر سے جڑ سے اکھاڑنا ہوگا ٗ محمد نواز شریف ٗ خود دہشت گردی کا شکار ہونے کی بناء پر پاکستانی قوم فرانسیسی عوام کا دکھ محسوس کر سکتی ہے ٗفرانسیسی سفیر سے گفتگو

وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گرد انسانیت اور اسلام کے دشمن ہیں، پاکستان، فرانس اور دنیا بھر سے انہیں جڑ سے اکھاڑنا ہوگا۔ وہ فرانسیسی سفیر مارٹن ڈورنس سے جمعہ کو وزیراعظم ہاؤس میں گفتگو کررہے تھے۔ وزیراعظم نے پیرس حملوں کی پرزور مذمت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ پیرس کے ذمہ دار اسلام کے دشمن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خود دہشت گردی کا شکار ہونے کی بناء پر پاکستانی قوم فرانسیسی عوام کا دکھ محسوس کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے پارلیمنٹ سمیت تمام ریاستی اداروں کے طویل غور و خوض، مشاورت اور حمایت کے بعد دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم نے آپریشن ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلان کی حمایت کی جس کا مقصد پاکستانی سرزمین سے دہشت گردوں کا خاتمہ کرنا ہے۔

آج کا اخبار

بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ ،پنجاب میں ن لیگ ،سندھ میں پیپلز پارٹی نے پھر میدان مار لیا ،آزاد امیدواروں کا دوسرا نمبر ،بدین میں ذوالفقار مرزا گروپ کامیاب ،انتخابات کے دوران لڑائی جھگڑے،ہاتھا پائی ،فائرنگ و دیگر واقعات میں پانچ افراد جاں بحق متعدد زخمی ، بھتیجے نے چچا کو گولی مار کر قتل کردیا اور پھر خود بھی خود کشی کرلی ، 106 شکایات موصول ہوئیں،الیکشن کمیشن

۔ جن یونین کونسلوں میں انتخابات ملتوی کیے گئے ہیں ان میں تھرپارکر کی 6، نوشہروفیروز 17، میرپور خاص ڈویڑن 25، بدین 4، حیدرآباد 24 اور سانگھڑ کی 5 یونین کونسلز شامل ہیں

2018 میں جب بجلی آئے گی پھر کبھی نہیں جائے گی ، نواز شریف ،زلزلہ متاثرین کو25 نومبر سے قبل امدادی رقوم فراہم کردی جائیں ،معاوضے میں تاخیرکسی صورت برادشت نہیں کی جائے گی،اپر دیر میں 50 ارب روپے کے ترقیاتی کام شروع کر دیئے ہیں،لواری ٹنل آئندہ سال مکمل کر لیا جائیگاجو خطے کی تقدیر بدل دے گا،15 سال کی لوڈشیڈنگ ڈھائی سال میں ختم کردیں گے،بغیر بجلی کے کسان اور ملک خوشحال نہیں ہو سکتا ،دیر میں زلزلہ زدگان کی تقریب اور جلسہ سے خطاب،وزیر اعظم کااپر دیر سے چترال تک سڑک اور132 کے وی گرڈ سٹیشن بنانے کا اعلان

دہشتگردی عالمی امن کیلئے خطرہ،خطے میں پائیدار امن کیلئے تعاون کی ضرورت ہے،آرمی چیف ،پاک فوج نے دہشتگردوں کے نیٹ ورک کو کمزور کردیا ہے ، سینیٹر جان مکین

وزیراعظم کی صدر مملکت کو آرمی پبلک سکول پشاور حملے میں ملوث دہشت گردوں کی رحم کی درخواستیں مسترد کرنے کی ایڈوائس

پاکستان اور روس کا پانچ ملکوں پر مشتمل سنٹرل ایشین اینٹی ڈرگ قوئنٹیٹ کو فعال اور مزید متحرک کرنے پر اتفاق ،وفاقی وزیرِداخلہ سے روسی وفد کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات، باہمی تعاون، خطے کی صورتحال، انسدادِ منشیات بارے اقدامات اور مستقبل کے لائحہ عمل پر بات چیت،منشیات کا ناسور خطے کے امن و امان اور ترقی میں بڑی رکاوٹ ،خطے کے ممالک میں ٹھوس اور قابل عمل انٹیلی جنس اطلاعات کے تبادلہ خیال کو فروغ دینے کی اشد ضرورت ہے،چوہدری نثار

داعش کے خطرے سے بخوبی آگاہ ہیں ،سایہ بھی برداشت نہیں کرینگے،پاکستان ،دہشت گردی ختم کرنا ہماری نہیں تمام ممالک کی مشترکہ ذمہ داری ہے ،اس حوالے سے اقوام عالم سے مکمل تعاون کررہے ہیں،پیرس حملوں کے بعد کسی پاکستانی شہری کی گرفتاری نہیں ہوئی ،ترجمان دفتر خارجہ، دہشت گردی کو کسی مذہب کے ساتھ نہیں جوڑا جاسکتا،ایٹمی تجارت کیلئے بھارت سے خصوصی رعایت خطے میں عدم توازن پیداکرے گی،قاضی خلیل اللہ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ

این اے 125 دھاندلی کیس؛سپریم کورٹ نے خواجہ سعد رفیق کے وکیل نے اپنے دلائل مکمل کر لئے، عدالت کی حامد خان کے وکیل کودلائل ہر صورت آج مکمل کرنے کی ہدایت، فیصلہ آج آنے کا امکان، ملک کے حالات آئیڈیل نہیں ، جہاں فارم نمبر 14 گم ہیں وہاں کا نتیجہ کیسے بنایا گیا ، الیکشن ٹریبونل نے سعد رفیق کو دھاندلی کا ذمہ دار قرار نہیں دیا الیکشن کمیشن کے پاس انتخابی ریکارڈ محفوظ کرنے کی کوئی جگہ نہیں ؛چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کے ریمارکس

اقتصادی راہداری منصوبے میں خیبر پختونخوا اور بلوچستان کو نظر انداز کر نا عوام کیساتھ بڑا ظلم وزیادتی ہوگی،عمرا ن خان ، کاروبارچلانے والے حکمرانی نہیں کرسکتے پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات میں پولیس کا کھلا استعما ل ہورہا ہے، وفاق بجلی کی پیداوار اور تقسیم کار خیبر پختونخوا کے حوالے کریں تو ہم لوڈشیڈنگ میں کمی کیساتھ نرخوں میں کمی اور چوری کا خاتمہ کرینگے، حکومت منافع دینے والے داروں کی نجکاری سے گریز کریں، پی ٹی آئی ایک طرف اور چوروں کا ٹولہ دوسرے طرف ہے ہم آئندہ انتخابات میں اپنی کارکردگی پر کلین سویپ کر ینگے ، 29 دسمبر کو شوکت خانم ہسپتال پشاور کا افتتاح کیا جائے گا،شیخ آباد چارسدہ میں بڑے جلسے سے خطاب

ناجائز اثاثے، بدعنوانی،نیب کا امیر حیدر ہوتی کے خلاف انکوائری کا فیصلہ،کے الیکٹرک حکام، آئیسکو چیف ایگزیکٹو اور دیگر افسران، سابق چیف الیکشن کمشنر ،کراچی پورٹ ٹرسٹ حکام، سابق سیکریٹری صحت خیبر پختونخوا کے خلافبھی انکوائری کا فیصلہ،قرض نادہندگی کیس میں انتخاب عالم کرپشن ریفرنس، میسرز جاوید انٹر پرائزز کے مالک جاوید اقبال عباسی کے خلاف بدعنوانی کا ضمنی ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ

کوئٹہ، لشکری رئیسانی مسلم لیگ (ن) سے مستعفی ، استعفیٰ مرکز کو ارسال کر دیا گیا ،مسلم لیگ (ن) وفاق کی نہیں ایک صوبہ کی جماعت بن گئی ہے ،ڈھائی سال میں بلوچستان کے عوام کیساتھ وعدوں پر کوئی عملدرآمد نہیں ہوا،تمام معاملات کو مری معاہدے تک محدود کیا گیا ،خصوصی بات چیت

وفاقی وزیر احسن اقبال کا اقتصادی راہداری کے مغربی ورٹ پر بریفنگ کیلئے اے این سے رابطہ ،سینیٹر زاہد خان نے بریفنگ اور اجلاس میں شرکت راہداری کے مغربی روٹ پر کام شروع کرنے سے مشروط کر دی

حیدرآباد، ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر کا بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں انتخابات کا جائزہ لینے کیلئے مختلف علاقوں کا دورہ

وفا قی وز ارت دا خلہ نے میڈ یا کو 37کا لعدم تنظیموں بارے خبر یں شا ئع ونشر کر نے سے روک د یا ،پر نٹ اور الیکٹرونک میڈ یا کو فہرست ارسال

دیربالا، وزیراعظم نواز شریف کی آمد پر شہرمیں تمام سڑکیں بند ، شہریوں کو تین گھنٹوں تک شدید مشکلات کا سامنا ، خصوصی افراد کے علاوہ زلزلہ زدگان اور منتخب نمائندوں کو تقریب میں اجازت نہ دینے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ،گو نواز گو کے نعرے ،تقریب کے اختتام پر وزیراعظم کی ہال سے باہر آکر احتجاج کرنے والے لوگوں سے معذرت

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

یوسف خان 02-06-2017 10:43:59

اردو پوائنٹ بہترین اخبار ہے لیکن اس میں صوبہ خیبر پخونخوا کے پشاور کے بعد دوسرے بڑےشہر مردان ک خبروں کو بھی زیادہ شامل کریں، شکریہ از یوسف خان مایار جرنلسٹ مردان پریس ..

  مزید
ارشد علی انجم 31-05-2017 12:57:12

خبروں کا انداز قابل تحسین ہے ۔مگر نیم برہنہ اشتہارات اور ماڈل کی تصاویر اس صفحہ پر نہ ہوں۔

  مزید
ارشد 31-05-2017 02:21:15

اسلام و علیکم! کسی کو بھی پاکستان سے محبت نہیں خواہ وہ نون لیگ ہو یا پیپلز پارٹی یا تحریکِ انصاف لائٹ کل بھی نہیں تھی اور آ ج بھی نہیں ہے روز نئی فیگر آجاتی ہے کہ اتنی بجلی ..

  مزید
رانا ندیم سلیم 30-05-2017 17:28:33

میں اردو پوائٹ میں کام کرنا چاہتا ہو اسکے لئے مجھے کیا کرنا ہو گا ( شکریہ

  مزید
سھاھد سرور 30-05-2017 14:21:36

بھتر ھے اگر ھان ھے تو

  مزید
عمیر ھسن 29-05-2017 14:58:48

جب تک پاکستان میں کرپشن ہوتی رہے گی پاکستان internationally بدنام ہوتا رہے گا. لیکن پھر بھی FIA کے آفیسرز کا شکریہ جنہوں نے بر وقت کاروائی کر کے ملک اور قوم کی عزت کو بچایا. اور افغانیوں ..

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
متحدہ قومی موومنٹ عمران فاروق قتل کیس کے بعد بھارتی خفیہ ایجنسی را سے تعلقات بارے بی بی سی رپورٹ آنے کے بعد شدید مشکل میں پھنس گئی ہے۔ آپ کے خیال میں کیا متحدہ قومی موومنٹ کے خلاف الزامات حقیقت ہیں یا کسی سازش کا پیش خیمہ ہیں؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
طارق میر کے اقبالی بیان کے بعد کوئی شک نہیں رہ پاتا کہ ایم کیو ایم ملک دُشمن تنظیم ہے۔
متحدہ کی ملک میں سرگرمیاں پہلے ہی تشدد سے بھری ہیں۔ متحدہ پر پابندی لگا کر احتساب کرنا چاہئے۔
ایم کیو ایم پر الزامات پاکستان کیخلاف سازش ہیں۔ جب تک ثبوت پیش نہیں کئے جاتے متحدہ قومی موومنٹ بے قصور ہے۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔