بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
اتوار نومبر

تازہ ترین خبریں

عمران خان سے شادی تکلیف دہ تجربہ تھا‘ شادی کے 10ماہ بعد بھی حقوق نہیں ملے‘ عمران خان کا کوئی دوست نہیں ‘سارا دن کتوں کے ساتھ گزارتے ہیں‘ پارٹی رہنما چاہتے تھے کہ میں گھر میں چپاتیاں بناتی رہوں‘ طلاق کے بعد کئی الزامات لگے‘ انتظار رہا پی ٹی آئی میرا دفاع کریگی‘ طلاق سے پہلے گھر میں کئی تعویز نظر آئے‘ پچھلے ماہ تعلقات کشیدہ ہوگئے تھے کچھ ایسا ہوا جسے نظر انداز نہ کرسکی‘ شادی برطانیہ یا پاکستان کہیں رجسٹر نہیں تھی پیسے کس طرح لوں گی تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ و اینکر پرسن ریحام خان کابرطانوی اخبار کو انٹرویو

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ و اینکر پرسن ریحام خان نے کہا ہے کہ عمران خان سے شادی تکلیف دہ تجربہ تھا‘ شادی کے دس ماہ بعد بھی حقوق نہیں ملے‘ عمران خان کا کوئی دوست نہیں سارا دن کتوں کے ساتھ وقت گزارتے‘ ایک کو مجھ سے بھی پیار ہوگیا‘ پارٹی رہنما چاہتے تھے کہ میں گھر میں چپاتیاں بناتی رہوں‘ طلاق کے بعد کئی الزامات لگے‘ انتظار ہی کرتی رہی کہ پی ٹی آئی کی جانب سے کوئی میرا دفاع کریگا‘ طلاق سے پہلے گھر میں کئی تعویز نظر آئے‘ ملازمین نے چھونے سے منع کردیا‘ پچھلے ماہ عمران خان سے تعلقات بہت کشیدہ ہوگئے تھے کچھ ایسا ہوا جسے نظر انداز نہ کرسکی‘ شادی برطانیہ یا پاکستان کہیں رجسٹر نہیں تھی پیسے کس طرح لوں گی۔ وہ گزشتہ روز برطانوی اخبار کو انٹرویو دے رہی تھیں۔ ریحام خان نے دل کی بھڑاس نکالتے ہوئے کہا کہ عمران سے شادی کے بعد پارٹی کے سینئر مشیر چاہتے تھے کہ میں گھر کی چار دیواری میں رہوں ایک پارٹی رہنما نے بتایا کہ مجھے گھر میں چپاتیاں بنانے کے لئے لایا گیا ہے۔ عمران خان سے طلاق کے بعد کئی الزامات لگے انتظار ہی کرتی رہی کہ پی ٹی آئی کی جانب سے میرا کوئی دفاع کرے جب کسی نے دفاع نہ کیا تو انٹرویو دینا پڑا

اہم خبریں -قومی خبریں -

آج کا اخبار

فرانس میں دہشتگرد حملے، سرکاری طورپر127 افر اد کی ہلاکت کی تصدیق،ملک بھر میں ایمر جنسی نافذ، تین روزہ سوگ کا اعلان ،قومی پرچم سرنگوں ،حملے کی زد میں آنیوالے علاقوں میں میٹرو اسٹیشن مکمل بند، تعلیمی ادارے بند، میوزیم،سینما گھر،تھیٹر،ڈانسنگ کلب اوریورو ڈزنی بھی عارضی طورپر بند،ہر قسم کے مظاہروں پر پابندی عائد،سیکورٹی فورسز کے گشت میں اضافہ،یورپی ممالک سے ملحقہ تمام سرحدیں سیل کردی گئیں،پاکستان سمیت عالمی برادری کی دہشت گردحملوں کی مذمت

داعش نے فرنچ اور عربی زبان میں پیغام میں کہا کہ ہمارے آٹھ بھائیوں نے فرانس میں کاروائی کی ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ دو سو غیر مسلموں کو ہلا ک کیا گیا

وزیر اعظم کا چکدرہ سے کالام تک موٹروے طرز کی سڑک بنانے کا اعلان،سوات میں زلزلہ متاثرین کی مالی امداد جاری ،دکھ کی گھڑی میں متاثرین کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے ، نوازشریف ،متاثرین کو ان کے دوبارہ گھروں میں آبادکاری تک چین سے نہیں بیٹھوں گا، بروقت امدادی چیک کی فراہمی پر فوج، ڈی سی او سوات اور کمشنر مبارکباد کے مستحق،شاباش دیتا ہوں،فرانس میں دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں،دہشت گردی کے خلاف آواز بلندکرتے ہیں اور کرتے رہیں گے،پوری انسانیت کو دہشت گردی کی لعنت سے چھٹکارادلانے کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہیں،وزیر اعظم کا دورہ سوات ، زلزلہ متاثرین میں امدادی چیک تقسیم کرنے قبل گفتگو

شمالی وزیرستان ،تحصیل دتہ خیل میں فورسز کی کارروائی میں 26 دہشتگرد ہلاک ، متعدد ٹھکانے تباہ

پاک بحریہ کا اینٹی شپ گائیڈڈ میزائل کا کامیاب تجربہ، تجربہ پاکستان مخالف قوتوں کے لئے واضح پیغام ہے،ترجمان پاک بحریہ

سمارٹ میٹرنگ پراجیکٹ،عبدالحکیم لاہور موٹروے سیکشن، اسلام آباد نیو ائیرپورٹ روڈ نیٹ ورک ،ایکنک نے220ارب کے منصوبوں کی منظوری دیدی،آئیسکو میں سمارٹ میٹرنگ انفراسٹرکچر پروجیکٹ پر 18 ارب روپے،لیسکو میں 30 ارب روپے کی لاگت آئے گی،لوڈ منیجمنٹ کو کنٹرول کیا جاسکے گا،سیکرٹری پانی و بجلی،150ارب لاگت کے عبدالحکیم لاہور موٹروے سیکشن سے پیر محل‘ سمندری‘ گوجرہ‘ تاندلیانوالہ‘ جڑانوالہ بچیکی‘ ننکانہ صاحب‘ شیخوپورہ کے علاقہ کور ہوں گے،اسلام آباد نیو ائیرپورٹ پر سولہ ارب روپے کے دو منصوبوں کی منظوری،چار فیز میں منشتمل روڈ نیٹ ورک کی تعمیر پر 11 ارب 29 کروڑ 50 لاکھ روپے لاگت آئے گی

نئی پالیسی کے تحت 9753افراد کے نام ای سی ایل سے خارج،بلیک لسٹ سے بھی 19836افراد کے نام خارج کردئیے گئے ہیں،ترجمان وزارت داخلہ،آئندہ کسی بھی شخص کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کافیصلہ وزارت داخلہ میں قائم کمیٹی کریگی،وزیرداخلہ

مون گارڈن کی زمین پر پراجیکٹ کی تعمیر کا اگر اجازت نامہ نہیں لیا گیا تو لیز کینسل کردی جائے گی،سعد رفیق، تفتیش کے لیے ٹیم کراچی بھیج دی ہے، 1988 میں مون گارڈن کی زمین فروخت ہوئی، اور ریلوے نے زمین کوآپریٹو والوں کو بیچ دی تھی، کوآپریٹو والوں نے دو ایکڑ زمین مون بلڈرز کو فروخت کی، اور اس خریداری کے ذمہ داروں سے وہ واقف نہیں،لاہور میں ایکسپو سنٹر میں نمائش کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو

پاکستان جنوبی ایشیا میں واحد نیو کلیئر ملک نہیں بھارت بھی ہے،پاکستان نے امریکی جریدے کے حالیہ مضمون کو مسترد کردیا

عمران خان کی بلاول بھٹو پر تنقید سے ان کے قول و فعل کا پتہ چلتا ہے،خورشید شاہ ، وہ نوجوانوں کی بات بھی کر تے ہیں اور ان پر تنقید بھی کرتے ہیں وہ خود بھی بر گر بو ائے ہیں،میڈیا سے گفتگو

اقتصادی راہداری کی جلد تکمیل چین کی خواہش ہے تاکہ پاکستان کی ترقی کا سفر تیز کیا جا سکے،چینی سفیر ،پاکستان راہداری منصوبہ میں بھرپور تعاون اور مکمل سیکورٹی فراہم کر رہا ہے جسے قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، تقریب سے خطاب

پاکستان اور تاجکستان نے تجارتی معاہدے پر بات چیت کو دوبارہ شروع کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ، میڈیا رپورٹس

فرانس‘ دہشت گردی کے اثرات پاکستان پر پڑنے لگے ، فرانس کے کارڈ کے بغیر لوگ سفر نہیں کر سکیں گے

پاکستان سے بھارت کو ترسیلات زر کی مد میں 85 کروڑ سے زائد کی رقم منتقلی کا انکشاف، عالمی بنک کی رپورٹ سینیٹ پیش حکومتی اعداد و شمار سے مختلف نکلے

دیس بہت یاد آتا ہے، سوات میں سرگرمیاں دیکھ کر خوشی ہوتی ہے ،ملالہ یوسفزئی،دھماکوں،حملوں کی خبریں سن کر خوشی ماند پڑ جاتی ہے،ہر کوئی اپنا کردار نبھائے تو منزل مل سکتی ہے، میں اب بچی نہیں،بالغ لڑکی ہوں ،نجی ٹی وی کو انٹرویو

سعودی عرب سے 170 پاکستانی ڈی پورٹ ہونے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

رحیم یارخان،غلطی سے سرحد پارکر نے والے 3کمسن بچوں اور ایک نوجوان کو بھارتی حکام نے 2ماہ بعد پاکستان کے حوالے کردیا،پیاروں کے گھر وں میں پہنچنے پراہلخانہ کی جانب سے خوشی کا اظہار

کرکٹر عمر اکمل کو بچانے کے لئے ن لیگ کا اعلیٰ عہدے دار متحرک ،حیدر آبا د پولیس کی ڈیوٹیاں لگ گئیں،نجی ٹی وی کا دعوی

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

hasnain 17-03-2017 10:27:42

MR Zama Shb phele merit system ko to sudharay phir corruption ki taraf aen NTS se jan churwaen aur khud koi merit system banaen takay jo pass hotay hai aur jin ka haq hai unhe seats per bheja jaen na ken parchi aur pasiay denay walo ko

  مزید
hasnain 17-03-2017 10:23:44

PMLN per bhi pabandi lagni chahiyeh asfand yar wali per bhi band hona chaiyeh mr tasubi nisar

  مزید
Mohammed Shuaib Sheikh 17-03-2017 00:29:25

Imran Niazi is the number one enemy of Pakistan.

  مزید
محمد رمضان 16-03-2017 22:28:42

خبر کو بہتر بنانے کے لہئے تصاوئر اور وئدیوز کا استعمال زیادہ کیا جائے

  مزید
علی ساجد زیدی 16-03-2017 17:27:27

یہ جنگ ایران اور سعودی عرب کی نہیں ہے بلکہ دو نضریات اور عقیدوں کی جنگ ہے۔ سعودی عرب نے سر زمین حجاز پر انگریزوں سے مل کر قبضہ کیا ہوا ہے اور حجاز کی اصل آبادی سعودیوں کے ..

  مزید
hasnain 16-03-2017 10:08:41

malala ap ne bhi sahi logo ko pagal banarakha hai kon nahi janta wo diary ap ki nahi thi khama kha ap ko pakistan ka hero banarkha hai ap ke sath aur bhi larkiya thi wo ap se zyada talented thi un ka kahi ziker nahi hota ye drma ap ke sath aur ap se mil ker kehlagaya tha pakistan me rahay na akay itni ..

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
متحدہ قومی موومنٹ عمران فاروق قتل کیس کے بعد بھارتی خفیہ ایجنسی را سے تعلقات بارے بی بی سی رپورٹ آنے کے بعد شدید مشکل میں پھنس گئی ہے۔ آپ کے خیال میں کیا متحدہ قومی موومنٹ کے خلاف الزامات حقیقت ہیں یا کسی سازش کا پیش خیمہ ہیں؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
طارق میر کے اقبالی بیان کے بعد کوئی شک نہیں رہ پاتا کہ ایم کیو ایم ملک دُشمن تنظیم ہے۔
متحدہ کی ملک میں سرگرمیاں پہلے ہی تشدد سے بھری ہیں۔ متحدہ پر پابندی لگا کر احتساب کرنا چاہئے۔
ایم کیو ایم پر الزامات پاکستان کیخلاف سازش ہیں۔ جب تک ثبوت پیش نہیں کئے جاتے متحدہ قومی موومنٹ بے قصور ہے۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔