تازہ ترین : 1

جمعرات اکتوبر کا اخبار

تازہ ترین خبریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریںمزید تازہ ترین خبریں

آج کا اخبار

وزیر اعظم کا زلزلہ متاثرین کیلئے ایک ارب روپے کے امدادی پیکج کا اعلان .. وزیر اعظم کا زلزلہ متاثرین کیلئے ایک ارب روپے کے امدادی پیکج کا اعلان ،جاں بحق افراد کے لواحقین کو فی کس 6 لاکھ،اعضاء سے محروم افراد کو 2 لاکھ ،معمولی زخمیوں کو ایک لاکھ ، مکمل تباہ ہونے والے گھروں کی تعمیر کیلئے فی گھرانہ 2 لاکھ،جزوی نقصان پر ایک لاکھروپے دیئے جائیں گے ،فاٹا اور گلگت کو اسی پیکج کے تحت وفاقی حکومت خود امداد دیگی ،خیبر پختونخوا حکومت حصہ ڈالنا چاہئے تو خوش آئند بات ہوگی،وزیر اعظم،متاثرین کی تصدیق اور امداد کی تقسیم میں شفافیت کیلئے حکومت ،فوج اور مقامی نمائندوں پر مشتمل کمیٹی تشکیل، کمیٹی پیر سے جمعرات تک تمام اضلاع میں ایک ساتھ متاثرین میں رقوم تقسیم کرے گی،امدادی پیکج 50 فیصد صوبائی اور50 فیصد وفاقی حکومت ادا کریگی،گورنر ہاؤس میں زلزلہ متاثرین کی امداد کیلئے مشاورتی اجلاس میں فیصلہ،متاثرین کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے،صوبائی حکومت کی مکمل سپورٹ کرینگے،زلزلہ قومی سانحہ ہے ، اس پر سیاست کی کوئی گنجائش نہیں ہے،بہترین امدادی کارروائیاں انجام دینے پر جنرل راحیل شریف اور پرویز خٹک کا شکر گزار ہوں،نواز شریف کا خطاب