بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات اکتوبر

تازہ ترین خبریں

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیر اعظم نواز شریف کا کسان پیکج بحال کر دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے کسان پیکج بحال کر دیا. تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس نورالحق قریشی اور جسٹس عامر فاروق نے وفاق کی اپیل پر سماعت کی ، جس کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ نے کسان پیکج پر الیکشن کمیشن کی جانب سے عائد پابندی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ، کسان پیکج بحال کردیا. اپنی اپیل میں وفاق نے موقف اختیار کیا کہ کسان پیکج کا اعلان کسانوں کو ریلیف دینے کے لیے کیا گیا ، کسان پیکج کسی بھی سیاسی مفاد سے بالاتر ہے لہذٰ ا بحال کیا جائے. واضح رہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے 341 ارب روپے کے کسان پیکج کا اعلان کیا تھا جس پر الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے پابندی عائد کر دی تھی.

آج کا اخبار

90کی دہائی میں آئی جے آئی بنانے کیلئے کسی سے پیسے نہیں لئے تھے، نوازشریف،زندگی بھر اصولوں پر مبنی سیاست کی ہے، یاد بھی نہیں کبھی یونس حبیب سے ملاقات کی ہے، وزیر اعظم نے اصغر خان کیس میں بیان ریکارڈ کرا دیا،90کی دہائی میں کبھی کسی کو کوئی پیسے نہیں دئیے ، یونس حبیب

وزیراعظم محمد نوازشریف نے اصغر خان کیس میں ایف آئی اے کو بیان ریکارڈ کرا دیا ہے جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ انہیں تو یاد بھی نہیں ہے

امید ہے تحریک انصاف کی قیادت پہلے تولے گی پھر بولے گی،چوہدری نثار ، کسی ووٹر کی درخواست کے بغیر اس کا حلقہ تبدیل نہیں ہوسکتا ہے،عمران خان بہترین کرکٹر ہوسکتے ہیں ‘ سیاسی لیڈر تسلیم نہیں کرتا،ایف آئی اے حکام نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں اصغر خان کیس کی تحقیقات شروع کی ہیں ، وزیراعظم بیان کرو ادیا ہے ، وزیراعظم کا دورہ امریکہ پاکستان کے مفاد میں ہے، افغانستان کیساتھ مخلصانہ کوششوں کے باوجود وہ دشمنوں کی زبان بولتا ہے ، بھارت کی پاکستان میں مداخلت کے تمام ثبوت امریکہ یورپی یونین کو پیش کردیئے ہیں،وفاقی وزیر داخلہ کا پریس کانفرنس سے خطاب

تونسہ شریف ،ایم این اے سردار امجد فاروق کھوسہ کے ڈیرے پر خودکش حملہ،سات افراد جاں بحق،متعد د زخمی ،حملہ آور کے سرکو تلاش کرلیا گیا، امجد فاروق کھوسہ میٹنگ کے سلسلہ میں اسلام آباد گئے ہوئے تھے،پولیس نے جائے وقوعہ کو محاصرے میں لے لیا، سرچ آپریشن شروع ،تاحال کوئی گرفتاری نہیں ہوئی، حملہ آور کی عمر بیس سے بائیس سال کے درمیان تھی، ڈی پی او غلام مبشر میکن

قومی اسمبلی کی ایک سیٹ سے کیا فرق پڑتا ہے، پی ٹی آئی نے این اے 122 سے جیت کر کونسا معرکہ مار لینا تھا لیکن ہمارا اصل مقصد انصاف کا نظام لانا ہے‘ عمران خان،وزیر اعظم نے بھی آخری روز پریس کانفرنس کی جو کے ضابطہ اخلاق کے خلاف ہے، پارٹی کا چیئر مین ہوں اور پارٹی کا منشور بیان کر نے کے لیے ہر فورم پر بات کر سکتا ہوں،اس حلقے میں دھاندلی کی تحقیقات کر رہے ہیں جس کے بعد ثبوت ایک ہفتے بعد الیکشن کمیشن کو پیش کیے جائیں گے ‘2013میں 53ہزار جعلی ووٹ ڈالنے والوں کے خلاف کو ئی کاروائی نہیں کی ،جب تک ایسے لوگوں کے خلاف کاروائی نہیں ہوگی تو کرپٹ لوگ اسمبلیوں میں آتے رہے ہیں‘جو لوگ کرپشن کر کے اسمبلیوں میں آتے ہیں وہ کرپشن کو کیسے روک سکتے ہیں ،تحر یک انصاف2013والی نہیں ایک منظم پارٹی ہے ‘اگر پاکستان کو بچانا ہے تو ملک میں خود مختار او ر آذاد الیکشن کمیشن لا نا ہوگا ورنہ چور اور ڈاکوں اسمبلیوں میں آتے رہیں گے، ضمنی انتخاب میں کامیابی کے جشن کی تقریب سے خطاب

پندرہ نومبر کو تاجر برادری کیلئے خصوصی پیکج کا اعلان کیاجائے گا ،اسحاق ڈار،حکومت اور تاجر برادری کے مابین سولہ نکات پر اتفاق رائے ہوگیا ہے جس کے بعد ود ہولڈنگ ٹیکس کا ریٹ طے کیاجائے گا، پریس کانفرنس

آرمی چیف کی ترک وزیر خارجہ سے ملاقات ، باہمی دلچسپی کے امور اور خطے میں سکیورٹی صورتحال سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال، جنرل راحیل شریف نے ترکی کے وزیر خارجہ کو پاکستان کے قبائلی علاقوں میں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں شاندار نتائج حاصل کرنے سے آگاہ کردیا

عمران خان جھوٹے الزامات پروزیراعظم نوازشریف،سابق آرمی چیف ،عدلیہ اورووٹرزسے معافی مانگیں،دانیال عزیز،تحریک انصاف سے ہارتسلیم نہیں ہوتی ،عمران خان کابغیرتحقیق وتفتیش کے ایک بارپھرآراوزپرالزامات لگاناانتہائی افسوسناک ہے،لیگی ایم این کا پریس کانفرنس سے خطاب

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے کراچی کو دنیا کے غلیظ شہروں میں ٹاپ پانچ میں شامل کر لیا،صفائی ستھرائی کی بدترین حکمت عملی سے لیکر کچرا جلانے کا بدترین طرز عمل تباہی قرار دیا گیا

آزادامیدوار ریاض الحق جج نے مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کی یقین دھانی کرائی ہے،میاں عبدالمنان کا دعوی

وزیراعلیٰ سندھ کے ڈاکٹر عاصم کو گرفتاری سے چند گھنٹے قبل فرار کرانے کے منصوبے کا انکشاف

وفاقی وزراء کے آپس میں اختلافات وزیراعظم کیلئے پریشانی کا سبب، وزیراعظم نے وزراء کی ڈھائی سالہ کارکردگی کا باریک بینی سے جائزہ لینا شروع کردیا،ذرائع

میں وزیراعظم نواز شریف سے چار گناہ زیادہ مالدار ہوں ، اعتزاز احسن،چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کو میرا مشورہ ہے کہ پرانے انکل سے جان چھڑا دیں ، آصف علی زرداری کو بھی میرا مشورہ تھا کہ پارٹی کے معاملات میں مداخلت نہ کریں ، ایل این جی بہت بڑا اربو ں روپے کا میگا سکینڈل ہے ، موجودہ اور ہمارے دور حکومت کا وزیر دفاع ناکام وزیر ہیں ، اوکاڑہ کے ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی کو بری طرح شکست ہوئی لگتا ہے کہ ہمارے ووٹرز ناپید ہوگیا ہے میں بحیثیت سینیٹر پارٹی کی ناکامی تسلیم کرتا ہوں،نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو

حکومت کو اسامہ کی پاکستان میں موجودگی کاعلم ہوتاتوضرورانکے خلاف ایکشن لیاجاتا،سابق وزیر دفاع احمد مختار ، اسامہ کی موجودگی سے متعلق اس وقت کے وزیراعظم اورآرمی چیف کو علم نہیں تھا،افغانستان میں داعش نے سراٹھالیاہے ، سابق سیکرٹری دفاع نعیم خالد

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

یوسف خان 02-06-2017 10:43:59

اردو پوائنٹ بہترین اخبار ہے لیکن اس میں صوبہ خیبر پخونخوا کے پشاور کے بعد دوسرے بڑےشہر مردان ک خبروں کو بھی زیادہ شامل کریں، شکریہ از یوسف خان مایار جرنلسٹ مردان پریس ..

  مزید
ارشد علی انجم 31-05-2017 12:57:12

خبروں کا انداز قابل تحسین ہے ۔مگر نیم برہنہ اشتہارات اور ماڈل کی تصاویر اس صفحہ پر نہ ہوں۔

  مزید
ارشد 31-05-2017 02:21:15

اسلام و علیکم! کسی کو بھی پاکستان سے محبت نہیں خواہ وہ نون لیگ ہو یا پیپلز پارٹی یا تحریکِ انصاف لائٹ کل بھی نہیں تھی اور آ ج بھی نہیں ہے روز نئی فیگر آجاتی ہے کہ اتنی بجلی ..

  مزید
رانا ندیم سلیم 30-05-2017 17:28:33

میں اردو پوائٹ میں کام کرنا چاہتا ہو اسکے لئے مجھے کیا کرنا ہو گا ( شکریہ

  مزید
سھاھد سرور 30-05-2017 14:21:36

بھتر ھے اگر ھان ھے تو

  مزید
عمیر ھسن 29-05-2017 14:58:48

جب تک پاکستان میں کرپشن ہوتی رہے گی پاکستان internationally بدنام ہوتا رہے گا. لیکن پھر بھی FIA کے آفیسرز کا شکریہ جنہوں نے بر وقت کاروائی کر کے ملک اور قوم کی عزت کو بچایا. اور افغانیوں ..

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
متحدہ قومی موومنٹ عمران فاروق قتل کیس کے بعد بھارتی خفیہ ایجنسی را سے تعلقات بارے بی بی سی رپورٹ آنے کے بعد شدید مشکل میں پھنس گئی ہے۔ آپ کے خیال میں کیا متحدہ قومی موومنٹ کے خلاف الزامات حقیقت ہیں یا کسی سازش کا پیش خیمہ ہیں؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
طارق میر کے اقبالی بیان کے بعد کوئی شک نہیں رہ پاتا کہ ایم کیو ایم ملک دُشمن تنظیم ہے۔
متحدہ کی ملک میں سرگرمیاں پہلے ہی تشدد سے بھری ہیں۔ متحدہ پر پابندی لگا کر احتساب کرنا چاہئے۔
ایم کیو ایم پر الزامات پاکستان کیخلاف سازش ہیں۔ جب تک ثبوت پیش نہیں کئے جاتے متحدہ قومی موومنٹ بے قصور ہے۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔