بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
اتوار اگست

تازہ ترین خبریں

وزیراعظم سے سوزن رائس کی ملاقات ، خطے کی سلامتی ، ایل اوسی کی صورتحال اور پاک امریکہ تعلقات سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال پاکستان خطے میں امن چاہتا ہے ، بھارت کی جانب سے سیز فائر معاہدوں کی خلاف ورزیوں سے خطے میں سیکیورٹی کی صورتحال کو خراب کررہا ہے، وزیراعظم نوازشریف کی امریکی قومی سلامتی کی مشیر سے گفتگو پاک بھارت مذاکرات خطے کے مفادمیں ہیں، دونوں ممالک جلد مذاکرات بحال کریں ، سوزن رائس کا زور پاکستان کا کولیشن سپورٹ فنڈ کے اجراء پر بھی زور

وزیراعظم محمد نواز شریف سے امریکی قومی سلامتی کی مشیر سوزن رائس نے ملاقات کی جس میں خطے کی سلامتی ، لائن آف کنٹرول کی صورتحال اور پاک امریکہ تعلقات سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اتوار کی صبح پاکستان کے دورے پر آئی امریکہ کی قومی سلامتی کی مشیر سوزن رائس نے وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم میاں نواز شریف سے ملاقات کی اور ان سے خطے کی صورتحال اور پاک امریکہ تعلقات سمیت دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی امور خارجہ سرتاج عزیز‘ معاون خصوصی طارق فاطمی اور سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری‘ امریکی سفیر رچرڈ اولسن اور امریکی قومی سلامتی کے ڈائریکٹر شریک تھے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات پر غور اور لائن آف کنٹرول سمیت خطے کی مجموعی سکیورٹی کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -شوبز -مقامی خبریں -عجیب و غریب -بزنس -کشمیر -

آج کا اخبار

میں جدہ بھاگنے والوں میں سے نہیں ہوں ‘ضمنی اور بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لیں گے‘ عمران خان،الیکشن کمیشن آزاد اور خود مختار نہیں (ن) لیگ کی ”بی ٹیم “ بن چکا ہے ‘پاکستان کی 21جماعتوں نے عام انتخابات میں دھاندلی کی بات کی ہے،بلدیاتی انتخابات میں ہر پو لنگ اسٹیشن پر کیمر ہ لگائیں گے‘ لاہور میں قومی اسمبلی کیلئے عبد العلیم خان ‘صوبائی اسمبلی کیلئے شعیب صدیقی امیدوار ہوں گے،خواہش ہے نوازشر یف میرے مقابلے میں الیکشن لڑ یں انکو پتہ چل جا ئیگا لاہور کس کا ہے‘ عمران خان کا مطالبات کی منظوری کیلئے 4اکتوبر کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کے باہر احتجاجی دھرنا دینے کا اعلان

انہوں نے کہا کہ نوازشر یف کتنے معصوم انداز میں بات کرتے ہیں جس پرمجھے ان پر تر س آتا ہے اور ہم نے احتجاجی دھرنا گوادار یا چین کے راستے نہیں دیا

رینجرزکاناظم آباد میں ڈاکٹر عاصم حسین کے ہسپتال پر چھاپہ ،ہسپتال کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر یوسف کو حراست میں لے لیا،اہم دستاویزات اپنے ہمراہ لے گئے

بھارتی جارحیت ، وقت آگیا ہے معاملہ سفارتی سطح پر اٹھایا جائے،خواجہ محمد آصف،موقعہ پر بھرپور جواب دیا جائے ، پچاس سال گزر جانے کے باوجود بھارت کو ہوش کے ناخن نہیں آئے لیکن اگر اس نے دوبارہ جنگ مسلط کی تونقصان اٹھائے گا ، کمبائنڈ ملٹری ہسپتال میں بھارتی گولہ باری اور فائرنگ سے زخمی ہونے والوں کی عیادت کے بعد گفتگو

پاکستان پیپلز پارٹی کا مفاہمتی پالیسی ختم کرنے کا اعلان ،چاروں صوبائی الیکشن کمشنر فوری مستعفی ہوجائیں ان کا عہدوں پر برقرار رہنا آئینی ، قانونی اور اخلاقی طور پر جائز نہیں ،2013ء کے عام انتخابات کو احتجاجی طور پر تسلیم کیا تھا ، صوبائی الیکشن کمشنر کے مستعفی ہونے تک ضمنی انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے ،آئین کی شق 218-3 کے تحت آزادانہ ، منصفانہ ، غیر جانبدارانہ اور شفاف الیکشن کروانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے ، دہشتگردی کے خاتمے میں مسلح افواج ، رینجرز اور دیگر سکیورٹی اداروں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،قاسم ضیاء اور ڈاکٹر عاصم حسین کی گرفتاری کی شدید مذمت کر تے ہیں،پی پی رہنماؤ ں کی میڈیا سے گفتگو

الیکشن کمیشن کے تین ارکان استعفیٰ دینے پر رضا مند ہوگئے، عمران خان کے دھرنے کے اعلان کے بعد الیکشن کمیشن کا کل یک نکاتی ایجنڈے پر اہم اجلاس طلب

شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں مسلح افواج کی فضائی کارروائی، 14 دہشت گرد ہلاک

حکومت نے خفیہ طور پر آصف علی زرداری کو کرپشن کیس میں گرفتار نہ کرنے کی یقین دہانی کرادی ، رپورٹ

اقوام متحدہ فوجی مبصرین کا دورہ سیالکوٹ،ورکنگ باوٴنڈری پر بھارتی گولہ باری سے متاثرہ پاکستانیوں سے ملاقاتیں، تاثرات قلم بند ، نقصانات کا جائزہ لیا اور شواہد بھی جمع کئے

جسٹس انور ظہیر جمالی کی بطور نئے چیف تقرری کا نوٹیفکیشن جاری،موجودہ چیف جسٹس جواد ایس خواجہ 9 ستمبر کو ریٹائر ہوں گے

لاہور ہائیکورٹ نے انتخابی عذر داریوں کیلئے ہائیکورٹ کے ججوں کو الیکشن ٹربیونل بنانے کی چیف الیکشن کمشنر کی درخواست مسترد کر دی

امریکی قومی سلامتی کی مشیر سوزین رائس آج اسلام آباد پہنچیں گی

1965ء کی جنگ کے ہیروز کی یادگاری تصاویر آئی ایس پی آر کی ویب سائٹ پر جاری، بھارتی قیدیوں ، بھارت سے قبضے میں لئے گئے ٹینک اور اسلحے کی تصاویر شامل ہیں

(ن) لیگ کی تین وکٹیں گرنے سے حکومتی ایوانوں میں صف ماتم بچھ گئی ہے،شاہ محمود قریشی، ضمنی انتخابات عوامی طاقت کے بل بوتے پر تحریک انصاف بھاری اکثریت سے کامیابی سمیٹے گی ، الیکشن کمیشن کی کار کردگی کا پول تو جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ آنے کے فوری بعد ہی کھل گیا تھا، نیب کی جانب سے کاروائی میں انتقامی یا سیاسی رنگ نہیں ہو نا چاہیے کرپشن کرنے اور لوٹ مار کرنے والوں کا تعلق کسی بھی سیاسی جماعت سے ہو یا کوئی بھی بیور کریٹ ہو اس کے خلاف بلا تفریق کاروائی ہونی چاہیے، ملک سے لوٹ مار مار کا ایک ایک پیسہ واپس ملک میں آنا چاہیے،مرکزی رہنما پی ٹی آئی کا ورکرز کنونشن سے خطاب اور پریس کانفرنس

جسٹس کاظم ملک کے الیکشن ٹریبونل لاہور آفس کی معیاد ختم کرنے کا معاملہ این اے122 کے فیصلے سے جوڑنا غلط ہے،الیکشن کمیشن

راولپنڈی، چک بیلی خان اور ملحقہ علاقوں میں پولیس اورقانون نافذ کرنیوالے اداروں کا مشترکہ سرچ آپریشن، افغا نیوں سمیت 5ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا

نیشنل ایکشن پلان، نئی فورس کے قیام کے منصوبے پر لاگت کو 50 فیصد کم کیا جائے ، وزارت داخلہ کی وفاقی پولیس کو ہدایت ،لاگت کم کرنا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مطلوبہ نتائج حاصل کرنے میں رکاوٹ بن سکتا ہے ،پولیس حکام کا موقف

پیپلزپارٹی دہشتگردوں کی سب سے بڑی مخالف ہے، خورشید شاہ،ڈاکٹر عاصم اگر دہشتگردوں کے ساتھ رابطے میں ہیں تو ثبوت دیں،کرپشن سے متعلق کسی ڈکٹیٹر سے نہیں سیاستدانوں سے پوچھا جاتا ہے،لفظ ”جنگ“ پر میرے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا،نیشنل ایکشن پلان صرف دہشتگردوں کے خلاف استعمال ہونا چاہئے،ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام کریں،اپوزیشن لیڈر

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کانیشنل بینک میں گھوسٹ ملازمین کی رپورٹس پر اظہا تشویش،نیشنل بینک کو کورٹ پٹیشن واپس لیتے ہوئے آڈیٹر جنرل آف پاکستان سے آڈٹ کروانے کی ہدایات جاری، این ب ی پی ایک قومی ادارہ ہے اور شفافیت اور مکمل احتساب کے مقاصد کو حاصل کرنے کے لئے آڈٹ بہت ضروری ہے، وزیر خزانہ

پاک چین اقتصادی راہداری سے خطے میں خوشحالی آئیگی، پاک بھارت کشیدگی پر امریکا کو تشویش ہے،کیمرون منٹر، دونوں ممالک مذاکرات سے اپنے مسائل حل کریں، بعض کاروباری اور سیاست دان خطے میں پاکستان کی ترقی نہیں چاہتے،لوگ سمجھتے ہیں میں ہر فورم پر پاکستان کی طرف داری کرتا ہوں مگر حقیقت یہ ہے کہ میں سچ اور حق کی بات کرتا ہوں، سابق امریکی سفیر کا تقریب سے خطاب

سیالکوٹ ،بھارتی گولاباری سے متاثرہ رہائشیوں کی آرمی چیف سے رینجرز ہیڈ کوارٹر میں ملاقات ، محفوظ جگہ پر پانچ پانچ مرلہ کے پلاٹ دئے جائیں تا کہ آئے روز جو بھارتی گولا باری سے قیمتی جانوں کے ضیاع سے محفوظ رہا جاسکے، اختر اعوان

استعفوں کے معاملے پر پیش رفت ہورہی ہے، جلد ایم کیو ایم استعفے واپس لے گی، شاہد خاقان عباسی ،سند ھ میں کرپشن کیخلاف کارروائی کے معاملے پر وزیر اعلیٰ سندھ کے تحفظات کو اپیکس کمیٹی کے سامنے رکھنا چاہیئے،میڈیا سے گفتگو

دہولڈنگ ٹیکس کے خلاف ملک بھر کی تاجر برادری کا حکو مت کے خلاف احتجاجی تحریک کا اعلان، 2ستمبر کو ملک گیر یوم احتجاج،4ستمبر کو ایک دن کے لیے بنکوں سے لین دین کا بائیکاٹاور 9ستمبر کو ملک بھر میں مکمل اور تاریخی شٹر ڈاون ہڑتال کا اعلان،پاکستان دنیا کا واحد ملک ہو جہاں تاجروں ،عوام ،غریب لوگوں کے بنکوں میں پیسے رکھنے اور نکالنے پر ود ہولڈنگ ٹیکس لگایا گیا ہے ۔،حکو مت کے اس فیصلے سے ملک میں ہنڈی اور حو الے کے کارو بار کو فرو غ ملے گا اور لو گ بنکوں میں پیسے رکھنے سے گر یز کر یں گے۔،آل پاکستان تاجر اتحاد کے مر کزی صدر محمدکاشف چوہدری کا پر یس کا نفر نس سے خطاب

لیبیا : تارکین وطن کی کشتی میں ایک پاکستانی 9گھنٹے تک موت زندگی کی جنگ لڑتا رہا ، کوسٹ گارڈ پہنچے تو والدہ اور چھوٹی بہن جان کی بازی ہار چکی تھیں

پاکستان کو ہیلی کاپٹرز کی فراہمی ،امریکی محکمہ دفاع نے بیل ہیلی کاپٹر کمپنی کو کنٹریکٹ دے دیا

کراچی آپریشن کے کپتان قائم علی شاہ خود ہی بے بسی کا اظہار کرتے ہیں، اعتزاز احسن، وزیر اعلیٰ سندھ نے کمزوری دکھائی جس پر مایوسی ہوئی ہے، 90 دن کا ریمانڈ تو القاعدہ کے دہشت گردوں کیلئے نہیں لیا جاتا، سندھ میں کی گئی حالیہ کارروائیوں پر تشویش ہے، ہم کرپشن کا دفاع نہیں کریں گے،شفاف ٹرائل چاہتے ہیں ،نندی پور میں کرپشن پر نواز شریف کے خلاف فوجداری مقدمہ چلایا جائے،نجی ٹی وی سے گفتگو

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

hasnain 17-03-2017 10:27:42

MR Zama Shb phele merit system ko to sudharay phir corruption ki taraf aen NTS se jan churwaen aur khud koi merit system banaen takay jo pass hotay hai aur jin ka haq hai unhe seats per bheja jaen na ken parchi aur pasiay denay walo ko

  مزید
hasnain 17-03-2017 10:23:44

PMLN per bhi pabandi lagni chahiyeh asfand yar wali per bhi band hona chaiyeh mr tasubi nisar

  مزید
Mohammed Shuaib Sheikh 17-03-2017 00:29:25

Imran Niazi is the number one enemy of Pakistan.

  مزید
محمد رمضان 16-03-2017 22:28:42

خبر کو بہتر بنانے کے لہئے تصاوئر اور وئدیوز کا استعمال زیادہ کیا جائے

  مزید
علی ساجد زیدی 16-03-2017 17:27:27

یہ جنگ ایران اور سعودی عرب کی نہیں ہے بلکہ دو نضریات اور عقیدوں کی جنگ ہے۔ سعودی عرب نے سر زمین حجاز پر انگریزوں سے مل کر قبضہ کیا ہوا ہے اور حجاز کی اصل آبادی سعودیوں کے ..

  مزید
hasnain 16-03-2017 10:08:41

malala ap ne bhi sahi logo ko pagal banarakha hai kon nahi janta wo diary ap ki nahi thi khama kha ap ko pakistan ka hero banarkha hai ap ke sath aur bhi larkiya thi wo ap se zyada talented thi un ka kahi ziker nahi hota ye drma ap ke sath aur ap se mil ker kehlagaya tha pakistan me rahay na akay itni ..

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
متحدہ قومی موومنٹ عمران فاروق قتل کیس کے بعد بھارتی خفیہ ایجنسی را سے تعلقات بارے بی بی سی رپورٹ آنے کے بعد شدید مشکل میں پھنس گئی ہے۔ آپ کے خیال میں کیا متحدہ قومی موومنٹ کے خلاف الزامات حقیقت ہیں یا کسی سازش کا پیش خیمہ ہیں؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
طارق میر کے اقبالی بیان کے بعد کوئی شک نہیں رہ پاتا کہ ایم کیو ایم ملک دُشمن تنظیم ہے۔
متحدہ کی ملک میں سرگرمیاں پہلے ہی تشدد سے بھری ہیں۔ متحدہ پر پابندی لگا کر احتساب کرنا چاہئے۔
ایم کیو ایم پر الزامات پاکستان کیخلاف سازش ہیں۔ جب تک ثبوت پیش نہیں کئے جاتے متحدہ قومی موومنٹ بے قصور ہے۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔