بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ اگست

تازہ ترین خبریں

ملتان : الیکشن ٹربیونل نے این اے 154 کا فیصلہ پی ٹی‌آئی رہنما جہانگیر ترین کے حق میں سنا دیا۔

کپتان نے ہیٹرک کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی ایک اور وکٹ گرا دی. الیکشن ٹربیونل ملتان کے جج رانا زاہد محمود نے این اے154 میں مبینہ دھاندلی کیس کا فیصلہ 132 ویں سماعت پر سنا دیا ہے۔ الیکشن ٹربیونل نے این اے 154 کا فیصلہ پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین کے حق میں سنا دیا ہے.الیکشن ٹربیونل نے پی ٹی آئی کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے این اے 154 لودھراں میں انتخاب کالعدم قرار دے دیا ہے. واضح رہے کہ این اے 154 سے صدیق بلوچ کامیاب ہوئے تھے ، جبکہ پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین نے صدیق بلوچ کی کامیابی کو چیلنج کیا تھا۔

قومی خبریں -

آج کا اخبار

آرمی چیف نے کراچی میں دہشت گردوں کے کیسز جلد نمٹانے کیلئے فوجی عدالتوں کی تعداد بڑھانے کی منظوری دیدی، کراچی کو دہشت گردی سے پاک ،پرامن بنانے کیلئے دہشت گردوں ،جرائم پیشہ مافیاز ،بدعنوان عناصر اور تشد د کرنیوالوں کے درمیان شیطانی گٹھ جوڑ توڑنے کی بھی ہدایت،وفاقی حکومت ایپکس کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد کیلئے فنڈز فراہم نہیں کر رہی ہے،آئی جی سندھ ،اعلیٰ حکام کی آئی جی سندھ کو مسئلہ حل کرانے کی یقین دہانی ،کراچی سے دہشتگردوں ، جرائم پیشہ عناصر اور مختلف قسم کے مافیاز کے خاتمے کیلئے آپریشن جاری رکھاجائیگا ،جنرل راحیل شریف کا اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب

اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے کہاکہ کہ وفاقی حکومت ایپکس کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد کے لئے فنڈز فراہم نہیں کر رہی ہے

الیکشن کمیشن ایک خودمختار اور آئینی ادارہ ہے کسی سیاسی جماعت کو جوابدہ نہیں،الیکشن کمیشن کا عمران خان کے خط کا جواب ،الیکشن کمیشن کا جوابی خط شرمناک اور قوم سے مذاق کے مترادف ہے،عمران خان ، تمام قانونی تقاضوں کو تسلیم نہ کیا گیا تو پھر مجبوراً اسٹریٹ پاور کا استعمال کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کے باہر دھرنا ہوگا، پی ٹی آئی معاملے کو پارلیمنٹ میں اٹھائے گی اور دھاندلی کا نعرہ بلند کرنے والی 21 جماعتوں کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا ، الیکشن کمیشن ممبران کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں جانے پر وکلاء سے مشاورت جاری ہے ، 2 کی وکٹیں اڑ گئیں ایک کی وکٹ آج بدھ کو اڑ جائے گی، چار وں صوبائی الیکشن کمشنرز براہ راست مسلم لیگ (ن) کے ساتھ دھاندلی میں ملوث رہے، جب تک صاف شفاف الیکشن نہیں ہوں گے لوگوں کو ان کے حقوق نہیں ملیں گے، ٹربیونل جج جسٹس کاظم علی نے مسلم لیگ (ن) کے پریشر کوبالائے طاق رکھا فخر ہے انہیں خراج تحسین پیش کرتاہوں، پریس کانفرنس سے خطاب

عمران خان استعفیٰ اور شرم کرو کے رجسٹر ڈ بند کریں جمہوریت کے دشمن نہ بنیں،دانیال عزیز ،جوڈیشل کمیشن کے بعد پھر سے خان کی بے تابی سے ڈرتے ہم بھی نہیں، اگلے قدم ہم نے اٹھائے تو بات آگے جا نکلے گی،الیکشن کمیشن کا دفاع حکومت نہیں کر رہی مگر استعفی ٰ کا مطالبہ بھی درست نہیں ، پی ٹی آئی کے پی کے میں 30ارب کی کرپشن کا دو ہفتہ میں نوٹس لیکر قوم کو اگاہ کر ے بصورت دیگر ہم اگلا قدم اٹھائیں گے، پریس کانفرنس سے خطاب ، عمران اگر کرکٹر ہیں تو پھر ہم بھی ڈاکٹر ہیں، طارق فضل چوہدری

پاکستان ،قازقستان کا تجارت، توانائی ،بنیادی ڈھانچے سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کوفروغ دینے پر اتفاق،بھارت سمیت تمام ہمسائیوں سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں، پاکستان ،قازقستان افغانستا ن کو پر امن ،مستحکم دیکھنا چاہتے ہیں،محمد نوازشریف،افغان قیادت پر مشتمل مفاہمتی عمل کی حمایت کرتے ہیں،پاکستان کی بندرگاہیں وسط ایشیائی ریاستوں کیلئے سمندر تک رسائی کا مختصر ترین راستہ ہے، ویزہ پالیسی کو آسان بنا نے کی ضرورت ہے،وزیراعظم کی قازقستان کے ہم منصب سے ملاقات، قازقستان کے وزیراعظم کا پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت منصوبوں کا حصہ بننے میں دلچسپی کا اظہار، دونوں ممالک کے تجارت ،سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کیلئے مفاہمت کی تین یادداشتوں پر دستخط

اسلام آباد، بلاول بھٹو زرداری کی پنجاب، خیبرپختونخواہ سے پارٹی کارکنوں کی ملاقاتیں، تنظیمی امور، ملکی سیاسی صورتحال اور پارٹی کو درپیش چیلنجوں پر بات چیت کی گئی ،دہشتگردوں کا مقابلہ ہر صورت میں کیا جائے گا،پارٹی کا عزم کا اعادہ، دہشتگردی سے لڑتے ہوئے جانوں کے نذرانے پیش کرنے والوں کو خر اج تحسین پیش ،پنجاب میں کسانوں کی حالت سخت اظہار تشویش، نواز لیگ کی پالیسیوں پر سخت تنقید ،کارکنوں کے ساتھ مشاورت کے عمل کو سارے ملک میں پھیلایا جائے گا،کارکن صفوں میں اتحاد پرقرار رکھیں ،بلاول بھٹو

ضلع کرک میں10ارب روپے کی گیس چوری ہورہی ہے، ضلع کے ڈی پی او اور ڈی سی او سرپرستی کر رہے ہیں،شاہد خاقان عباسی کا انکشاف ،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے نوٹس میں معاملہ لایا گیا لیکن انہوں نے کوئی بھی کارروائی کرنے سے تحریری طور پر صاف انکار کردیا، وفاقی وزیرپٹرولیم کی این اے قائمہ کمیٹی کے اجلاس کو بریفنگ ،کمیٹی نے خیبرپختونخوا کے نمائندہ،آئی جی اور ڈی سی او اور ڈی پی او کرک کو آئندہ میٹنگ میں طلب کرلیا

چینی نائب وزیراعظم کا پاکستان میں چینی منصوبوں کی نگرانی کیلئے اپنی سربراہی میں اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دینے پر رضا مندی کا اظہار،کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز وزیراعلیٰ پنجاب کیطرف سے پیش کی گئی،مجوزہ کمیٹی میں چین کے مالیاتی اداروں اور متعلقہ محکموں کے سینئر حکام شامل ہونگے،پاکستان میں چینی تعاون پر مبنی منصوبوں کی نگرانی خود کرونگا ،چینی نائب وزیراعظم ،چین کے تعاون پر مبنی منصوبوں کو دن رات محنت کر کے مکمل کرینگے،شہبازشریف ،پنجاب کی خوش قسمتی ہے کہ اسے شہبازشریف جیسا انتھک او رمحنتی لیڈر میسر ہے،ژانگ ہاؤلی ،پنجاب میں چینی منصوبوں پر پیشرفت کو سراہا ، چینی قیادت نے تاریخی اقتصادی پیکیج کے ذریعے پاکستان پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے،پاکستانی قیادت او رعوام اس پر پورا اتریں گے،چین کے صدر کے حالیہ دورہ اسلام آباد نے پاک چین دوستی کو نئی رفعتوں سے آشنا کیا ہے،وزیراعلیٰ پنجاب کی چینی نائب وزیراعظم سے گفتگو،وزیراعلیٰ کی ایگزم بینک کے صدر سے ملاقات،پاکستان میں سرمایہ کاری کرنیوالی چینی کمپنیو ں کیلئے وسائل کی جلد فراہمی پر اتفاق رائے ،وزیراعلیٰ سے شین ڈونگ صوبے کے نائب گورنرکی ملاقات،شین ڈونگ کو پنجاب کیساتھ جڑواں صوبہ قرار دینے کی پیشکش

قائمہ کمیٹی برائے پانی و بجلی نے نیشنل انرجی ایفیشنسی اور کنزرویشن بل 2015ء کی منظوری دے دی، فاٹا کے ذمے 51 ارب اور آزاد کشمیر پر 49 ارب واجب الادا ہیں ، سیپکو کے اندر ایک ماہ میں سوا ایک ارب کی بجلی چوری وڈیرے اور نواب کرتے ہیں۔ بجلی کے بلوں کی ریکوری کے لئے رینجرز کے تعاون سے ایک ہفتے میں ڈیڑھ کروڑ ریکور کئے،عابد شیر علی

جنوبی وزیرستان،چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ،3 اہلکار شہید،سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی ،حملہ آور فرار ہوگئے،شوال میں دشوار ترین علاقے میں فضائی کارروائی ،متعدد دہشت گرد ہلاک ،گولہ بارود کا ذخیرہ تباہ،فضائی کارروائی میں دہشت گردوں کی لاشیں زمین پر بکھری پڑی ہیں،دشوار علاقوں کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد کا علم نہیں ہو رہا،آئی ایس پی آر

حکومت اورایم کیوایم کے درمیان شکایات کے ازالہ کیلئے کمیٹی کے قیام کامعاملہ طے پا گیا ،وزیراعظم کی وطن واپسی پرکمیٹی کانوٹیفکیشن جاری کردیاجائیگا ،کمیٹی اگلے سات روز میں کام شروع کریگی

پا کستا ن نے کشن گنگا ہائیڈل پروجیکٹ پرمذاکرا ت کی بھا رتی پیشکش مسترد کر دی،کشمیر کے بغیر بات چیت کے بارے میں سوچا بھی نہیں جا سکتا ، پاکستان، پا کستا ن کا پاور پروجیکٹوں کے ڈیزائن تبدیل کرنے اور پانی کے بہاؤ کو کم کرنے کا معاملہ عالمی عدالت میں اٹھانے کا فیصلہ

بھارت نے پاکستان کیخلاف سرجیکل سٹرائک کیا تو ان کے لوگ زندہ نہیں بچ سکیں گے، مشاہد حسین سید،بھارتی حکومت کی غلطی کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑے گا،افغانستان میں چین کیخلاف بین الاقوامی سرگرمیاں شروع ہیں، سیکورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر ہندی زبان میں گفتگو وائر لیس پر ریکارڈ کی ہے،سیکرٹری جنرل مسلم لیگ (ق)

بے نظیر بھٹو قتل کیس کے اہم گواہ امریکی صحافی مارک سیگل کی بیماری کے باعث 26اگست کو بیان ریکارڈ کروانے سے معذرت ، امریکی صحافی نے سفارت خانے کے ذریعے عدالت کو تحریر طور پر اطلاع دی کہ وہ طبیعت کی خرابی کے باعث بیان ریکارڈ نہیں کروا سکتے لہٰذا ان کے وڈیو لنک بیان کی ریکارڈنگ کو 1یا 2ستمبر تک ملتوی کیا جائے

پاک بھارت مذاکرات جلدشروع کریں، میں امن کوبرقراررکھنے کیلئے مذاکرات کاآغازضروری ہے ،بان کی مون

رانا ثناء اللہ کے الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں، ثابت ہوجائے تو مستعفی ہوجاؤں گا،جسٹس کاظم ملک ،اگر دیوار سے لگاؤ گے تو بہت کچھ بولوں گا مسائل بن جائیں گے،پرویز رشید نے جان سے مارنے کی دھمکی دی قانونی کارروائی کروں گا، بیان ،نجی ٹی وی سے گفتگو

عمران خان کی دھرنے کی دھمکیوں سے کوئی فرق پڑیگا نہ حکومت کسی سے بلیک میل ہوگی ، خواجہ آصف،عمران خان سے حکومت کی کامیابیاں برداشت نہیں ہورہیں،اخلاقیات کادرس دینے والے شوکت خانم ہسپتال کے عطیات سے بیرون ملک سرمایہ کاری کررہے ہیں،عمران خان اضطرابی کیفیت کے باعث جھنجھلاہٹ کاشکارہیں ،بھارت نے اوفاسمجھوتے سے انحراف کیا،جنرل اسمبلی کے اجلاس میں بھارتی دہشتگردی کے ثبوت دی گے، انٹرویو

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

تصاویری البم

فیصل آباد: لیبر قومی موومنٹ اور پاور لومز ورکرز یونین کے مزدور آج پانچویں روز بھی اپنے مطالبات نہ پورے ہونے پر ڈسی ..

کوئٹہ: میئر کوئٹہ ڈاکٹر کلیم اللہ کاکڑ حلقہ 55 کے دورہ کے موقع پر علاقے کی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں جس میں صفائی ..

کوئٹہ: میئر کوئٹہ ڈاکٹر کلیم اللہ کاکڑ حلقہ 55 کے دورہ کے موقع پر علاقے کی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں جس میں صفائی ..

کوئٹہ: بلوچستان یونیورسٹی کے سامنے پڑے کچرے کے ڈھیر سے بچے ضروری چیزیں تلاش کر رہے ہیں۔

کوئٹہ: بلوچستان یونیورسٹی سے گزرنے والے گندے نالے سے ٹریکٹر کے ذریعے گندہ پانی فصل کاشت کرنے کے لیے نکالا جا رہا ..

کوئٹہ : اقوام متحدہ کا ذیلی ادارہ برائے مہاجرین یو این سی ایچ آر بلوچستان کے ہیڈ شریشتہ ڈینش لال میڈیا کے نمائندوں ..

کوئٹہ: آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرانک لیبر یونین کے زیر اہتمام پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جا رہا ..

فیصل آباد: آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کے زیر اہتمام فیسکو کی نجکاری کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ..

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

hasnain 17-03-2017 10:27:42

MR Zama Shb phele merit system ko to sudharay phir corruption ki taraf aen NTS se jan churwaen aur khud koi merit system banaen takay jo pass hotay hai aur jin ka haq hai unhe seats per bheja jaen na ken parchi aur pasiay denay walo ko

  مزید
hasnain 17-03-2017 10:23:44

PMLN per bhi pabandi lagni chahiyeh asfand yar wali per bhi band hona chaiyeh mr tasubi nisar

  مزید
Mohammed Shuaib Sheikh 17-03-2017 00:29:25

Imran Niazi is the number one enemy of Pakistan.

  مزید
محمد رمضان 16-03-2017 22:28:42

خبر کو بہتر بنانے کے لہئے تصاوئر اور وئدیوز کا استعمال زیادہ کیا جائے

  مزید
علی ساجد زیدی 16-03-2017 17:27:27

یہ جنگ ایران اور سعودی عرب کی نہیں ہے بلکہ دو نضریات اور عقیدوں کی جنگ ہے۔ سعودی عرب نے سر زمین حجاز پر انگریزوں سے مل کر قبضہ کیا ہوا ہے اور حجاز کی اصل آبادی سعودیوں کے ..

  مزید
hasnain 16-03-2017 10:08:41

malala ap ne bhi sahi logo ko pagal banarakha hai kon nahi janta wo diary ap ki nahi thi khama kha ap ko pakistan ka hero banarkha hai ap ke sath aur bhi larkiya thi wo ap se zyada talented thi un ka kahi ziker nahi hota ye drma ap ke sath aur ap se mil ker kehlagaya tha pakistan me rahay na akay itni ..

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
متحدہ قومی موومنٹ عمران فاروق قتل کیس کے بعد بھارتی خفیہ ایجنسی را سے تعلقات بارے بی بی سی رپورٹ آنے کے بعد شدید مشکل میں پھنس گئی ہے۔ آپ کے خیال میں کیا متحدہ قومی موومنٹ کے خلاف الزامات حقیقت ہیں یا کسی سازش کا پیش خیمہ ہیں؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
طارق میر کے اقبالی بیان کے بعد کوئی شک نہیں رہ پاتا کہ ایم کیو ایم ملک دُشمن تنظیم ہے۔
متحدہ کی ملک میں سرگرمیاں پہلے ہی تشدد سے بھری ہیں۔ متحدہ پر پابندی لگا کر احتساب کرنا چاہئے۔
ایم کیو ایم پر الزامات پاکستان کیخلاف سازش ہیں۔ جب تک ثبوت پیش نہیں کئے جاتے متحدہ قومی موومنٹ بے قصور ہے۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔