بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعہ اگست

تازہ ترین خبریں

اسلام آباد : پاکستان کا 68 واں یوم آزادی۔ وفاقی دارالحکومت میں 31 توپوں کی سلامی دی گئی۔

ملک بھر میں آج یوم آزادی قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ یوم آزادی کا آغاز وفاق اور چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں توپوں کی سلامی سے کیا گیا۔ یوم آزادی کے آغاز پر وفاقی دارالحکومت میں 31، جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ مساجد میں ملکی سلامتی اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ یوم آزادی کی مرکزی تقریب صبح 8بجے جناح کنونشن سنٹر اسلام آباد میں منعقد ہوئی، جس میں صدر پاکستان، وزیراعظم، تینوں مسلح افواج کے سربراہان اور دیگر فوجی وسول حکام شریک ہوئے ۔ صدر پاکستان ممنون حسین نے پرچم کشائی کی.

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -شوبز -مقامی خبریں -عجیب و غریب -بزنس -کشمیر -

آج کا اخبار

آرمی پبلک سکول،صفورا گوٹھ حملے کے7مجرموں کو سزائے موت ایک کو عمر قید،6دہشتگرد آرمی پبلک سکول،ایک صفورا گوٹھ حملے میں ملوث تھا،فوجی عدالت نے فیصلہ سناد یا،آرمی چیف نے توثیق کردی، مجرموں کو اپیل کا حق حاصل ہوگا،آئی ایس پی آر، سزائے موت پانیوالوں میں علی سبیل،عبدالرحمان،یحییٰ، عبدالسلام تاج محمد اور عتیق الرحمان آرمی پبلک سکول جبکہ محمد فرحان کو صفورا گوٹھ حملے میں ملوث تھا

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مجرموں کو سزا سے قبل صفائی کا پورا موقع دیا گیا ہے اور انہیں سزاؤں کے خلاف اپیل کرنے کا حق بھی حاصل ہے

ریاستی اداروں کو آئین و قانون کے دائرے میں رہ کر کام کرنا ہو گا،چیف جسٹس ناصر الملک،عدلیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ دیگر اداروں پر چیک رکھے۔ جمہوریت آئین و قانون کی حکمرانی کے لئے ضروری ہے۔ انصاف سب کے لئے کا خواب بنچ اور بار کے تعاون سے ہی پورا ہو سکتا ہے‘ تشدد اور جبر سے لوگ بے گھر ہو رہے ہیں جبکہ عالمی برادری خاموش اور ہم اس دور میں زندہ ہیں۔ عدلیہ کا سب سے اہم فریضہ کسی کے انسان ہونے کے حق کا تحفظ کرنا ہے۔ فل کورٹ ریفرنس سے خطاب،جج کا عہدہ پھولوں کی سیج نہیں،جج آئین کے دفاع اور تحفظ کا حلف اٹھاتے ہیں۔ عدالتوں کے فیصلوں پر رائے زنی عوام کا حق ہے ،نامزد چیف جسٹس جواد ایس خواجہ ، عدلیہ نے ماضی میں جمہوریت اور آئین کا تحفظ کیا، اٹا رنی جنرل

اسلام آباد،وزیراعظم سے ایران اور افغانستان کے وزرا ء خارجہ کی الگ الگ ملاقاتیں

پاکستان اور امریکہ کا دفاعی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق،عالمی سلامتی کی نائب وزیر روز گوٹ مولر اور امریکی ایڈوائزر ڈاکٹر پیٹرلیوائے نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات، خطے کی سلامتی کیلئے پاکستان کے ساتھ ملکر کام کرتے رہیں گے، افغان مفاہمتی عمل میں پاکستان کا کردار اہم ہے،پیٹرلیوائے،دہشتگردوں کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہیں،امریکہ کے ساتھ علاقائی سلامتی کیلئے تعاون جاری رہے گا،جنرل راحیل

الطاف حسین ملک سب سے بڑا دہشتگرد اور غدار ہے،عمران خان،اسپیکر الطاف حسین سے پوچھتے ہیں بتائیں تحریک انصاف کو پارلیمنٹ میں رہنے دیں یا نہیں‘ نواز شریف فضل الرحمن کا کندھااستعمال نہ کرو خود فیصلہ کرو،سڑکوں پر آنے کیلئے تیار ہیں، پتوکی میں جلسہ سے خطاب

رویت ہلال کمیٹی کے لئے ہرصوبے سے دو سال تک چیئرمین منتخب کرانے کی تجویز پر غور کیا جائے گا ،سردار یوسف، وفاق میں ایک ہی وقت آذان پر عملدرآمد ہو رہا ہے شہباز شریف کو بھی صوبے میں ایک ہی وقت آذان رائج کرنے کی تجویز دی ہے، ایو ان میں اظہا ر خیال

ملک بھرمیں جشن آزادی پرآتش بازی کاشاندارمظاہرہ کیاگیا،گلی گلی کوچے میں چراغاں کیاگیا،عوام سڑکوں پرنکل آئے ،بھرپورجشن منایاگیا،صدر،وزیراعظم کی طرف سے قوم کوجشن آزادی پرمبارکباد

پنجاب،سندھ میں بلدیاتی انتخابات موخر کرنے کی ٹھوس وجوہات بتائیں؟سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے جواب طلب کر لیا،صوبے،الیکشن کمیشن جواب 18 اگست تک جمع کروائیں،سپریم کورٹ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے 15 سماعتیں کر چکی اس کے باوجود انتخابات نہیں کرائے جا رہے،نجاب نے ناکامی تسلیم کر لی، سندھ حکومت تسلیم کرنے کو تیار نہیں، دونوں حکومتیں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے پر عوام سے معافی مانگیں،جسٹس جواد خواجہ

کسی ملک میں اوورسیز کو ووٹ کا حق حاصل نہیں،سینٹ کمیٹی میں انکشاف،پاکستان کا16 ممالک سے دوہری شہریت کا معاہدہ ہے وہان60لاکھ سے زیادہ اوورسیز پاکستانی رہتے ہیں،بریفنگ،سپریم کورٹ صرف قانون کی تشریح کرسکتی ہے،قانون بنانے یا الیکشن کی تاریخیں دینے کی مجاز نہیں ہے،سعید غنی،وفاقی سیکرٹری قانون کی کمیٹی کو عدالتوں کی کارکردگی پربریفنگ ، کمیٹی نے عدالتوں کی 10سالہ رپورٹ آئندہ اجلاس میں طلب کرلی

ایف آئی اے نے زمینوں پر قبضے میں ملوث ملزم انور مجید کے ریڈوارنٹ جاری کردیئے

پاکستان افغانستان سے ملکر تمام چیلنجزسے نمٹنے کیلئے تیار ہے،سرتاج عزیز ، پاکستان افغانستان سے مشترکہ مفادکے تمام شعبوں میں تعاون کاخواہاں ہے دونوں ممالک کواعتماد کارشتہ مضبوط کرنیکی ضرورت ہے، پاکستان افغانستان میں ہونیوالے حالیہ دہشتگرد حملوں کی مذمت کرتا ہے، افغانستان میں امن واستحکام کی جدوجہد میں کرداراداکرتے ر ہیں گے، افغان وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی سے ملاقات میں گفتگو

جسٹس وجیہہ نے پہلے عمران کو قائد اعظم سے تشبیہ دیر اب یوٹرن لے لیا، ریحام خان ، وجیہہ الدین کو کچھ لوگوں نے گمراہ کیا،ان کے خیالات پر کسی اور نے قبضہ کرلیا ہے اور وہ کسی اور کی ز بان بول رہے ہیں

پاکستان کا مقبوضہ کشمیر میں دو بھارتی پراجیکٹوں کے خلاف عالمی بنک سے رجوع کرنے کا فیصلہ،فیصلہ نئی دہلی کی جانب سے غیر جانبدار ماہر کی تقرری کی تجویز نظر انداز کئے جانے کے بعد کیا گیا

قصور، ویڈیو اسکینڈل ،جائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے کام شروع کر دیا،متاثرین کی سہولت کیلئے گاوں سے ریسٹ ہاوس تک شٹل سروس شروع

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

تصاویری البم

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

hasnain 17-03-2017 10:27:42

MR Zama Shb phele merit system ko to sudharay phir corruption ki taraf aen NTS se jan churwaen aur khud koi merit system banaen takay jo pass hotay hai aur jin ka haq hai unhe seats per bheja jaen na ken parchi aur pasiay denay walo ko

  مزید
hasnain 17-03-2017 10:23:44

PMLN per bhi pabandi lagni chahiyeh asfand yar wali per bhi band hona chaiyeh mr tasubi nisar

  مزید
Mohammed Shuaib Sheikh 17-03-2017 00:29:25

Imran Niazi is the number one enemy of Pakistan.

  مزید
محمد رمضان 16-03-2017 22:28:42

خبر کو بہتر بنانے کے لہئے تصاوئر اور وئدیوز کا استعمال زیادہ کیا جائے

  مزید
علی ساجد زیدی 16-03-2017 17:27:27

یہ جنگ ایران اور سعودی عرب کی نہیں ہے بلکہ دو نضریات اور عقیدوں کی جنگ ہے۔ سعودی عرب نے سر زمین حجاز پر انگریزوں سے مل کر قبضہ کیا ہوا ہے اور حجاز کی اصل آبادی سعودیوں کے ..

  مزید
hasnain 16-03-2017 10:08:41

malala ap ne bhi sahi logo ko pagal banarakha hai kon nahi janta wo diary ap ki nahi thi khama kha ap ko pakistan ka hero banarkha hai ap ke sath aur bhi larkiya thi wo ap se zyada talented thi un ka kahi ziker nahi hota ye drma ap ke sath aur ap se mil ker kehlagaya tha pakistan me rahay na akay itni ..

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
متحدہ قومی موومنٹ عمران فاروق قتل کیس کے بعد بھارتی خفیہ ایجنسی را سے تعلقات بارے بی بی سی رپورٹ آنے کے بعد شدید مشکل میں پھنس گئی ہے۔ آپ کے خیال میں کیا متحدہ قومی موومنٹ کے خلاف الزامات حقیقت ہیں یا کسی سازش کا پیش خیمہ ہیں؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
طارق میر کے اقبالی بیان کے بعد کوئی شک نہیں رہ پاتا کہ ایم کیو ایم ملک دُشمن تنظیم ہے۔
متحدہ کی ملک میں سرگرمیاں پہلے ہی تشدد سے بھری ہیں۔ متحدہ پر پابندی لگا کر احتساب کرنا چاہئے۔
ایم کیو ایم پر الزامات پاکستان کیخلاف سازش ہیں۔ جب تک ثبوت پیش نہیں کئے جاتے متحدہ قومی موومنٹ بے قصور ہے۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔