بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ اگست

تازہ ترین خبریں

ایم کیو ایم قومی اسمبلی سے مستعفی، اسپیکر قومی اسمبلی نے تصدیق کردی

ایم کیو ایم کے ایم این ایز نے قومی اسمبلی جبکہ ایم پی ایز نے سندھ اسمبلی میں استعفے جمع کرا دیئے ، فاروق ستار نے کہا کہ متحدہ کو سیاسی ، جمہوری حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے۔ ایم کیو ایم کے چوبیس ایم این ایز نے قومی اسمبلی میں اپنے استعفے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے چیمبر میں جمع کرا دیئے ، متحدہ نے بیرون ملک مقیم ایم این ایز کے استعفے بھی منگوا کر سپیکر کے سپرد کر دیئے۔ سب سے پہلا استعفیٰ ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے جمع کروایا ، سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے متحدہ کے ایم این ایز کے استعفوں کی تصدیق کا عمل مکمل کر لیا۔ قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے متحدہ کے سینئر رہنما فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم کو سیاسی اور جمہوری حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ سندھ کے سامنے معاملہ اٹھایا لیکن ہمارے زخموں پر مرہم رکھنے کے بجائے نمک چھڑکا جا رہا ہے

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -

آج کا اخبار

قصور زیادتی سکینڈل، وزیراعلیٰ کی ہدایت پر فرائض میں غفلت برتنے پر ڈی پی او قصور‘ 2ڈی ایس پیزکو او ایس ڈی بنا دیا گیا،ڈی پی او قصور رائے بابر سعید‘ ڈی ایس پی سٹی قصورحسن فاروق اور ڈی ایس پی سپیشل برانچ قصور اصغر ڈوگر کو او ایس ڈی بنانے کے احکامات جاری،انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے پانچ ملزمان کو 28 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا،7 مقدمات میں دہشت گردی کی دفعات شامل کر لی گئیں ،وقو عہ کا کیس انسداد دہشتگری عدالت منتقل کرنے سے متعلق درخواست پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت سے طلب کرلیا،قصور زیادتی کیس کے ملزموں کو ہر صورت کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا ‘مشتاق احمد سکھیرا ، متاثرین کوہر صورت انصاف کی فراہمی کا یقین دلاتا ہوں کہ اس مقدمے میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی‘میڈیا سے گفتگو

مقدمات کی سماعت انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں ہوگی۔ دہشت گردی کی دفعات شامل کرنے کا فیصلہ اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیا گیا

پیپلز پارٹی ختم ہونے کا راگ الاپا جارہا ہے،پارٹی ختم ہوئی نہ کبھی ہوگی،بلاول بھٹو زرداری،احمق سن لیں اب یہ جھنڈا میں نے اٹھالیا ہے، ذوالفقار بھٹو کو شہید کرکے بھی کہا گیا تھا پارٹی ختم ہوگئی، چیئرمین پیپلز پارٹی کا جلسہ سے خطاب

ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس، اسمبلیوں سے استعفے دینے پر غور

پاکستان کی سرزمین دہشت گردی کیلئے استعمال نہیں ہونے دینگے،نواز شریف،دنیا کو بے شمار چیلنجز کا سامنا ہے،نمٹنے کیلئے مشترکہ حکمت عملی اپنا نا ہوگی،پاکستان بھارت سمیت تمام ہمسائیہ ممالک کیساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے، اقتصادی راہداری منصو بہ خطے کے تمام ممالک کیلئے مفید ثابت ہوگا، علاقائی تعاون بڑھانے کی پالیسی پر گامزن ہے، وزیر اعظم سٹیٹ یونیورسٹی میں منعقدہ تقریب سے خطاب،پاکستان اور بیلاروس کا طویل المدتی شراکت داری کیلئے روڈ میپ تیار کرنے پر اتفاق،وزیر اعظم نواز شریف سے بیلاروس کے ہم منصب کی ملاقات، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اور اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال، دونوں ممالک کا ایک دوسرے کا سفارتخانہ تعمیر اعلان،پاک ،بیلاروس تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانا چاہتے ہیں،آندرے کوبیا یوک،پاکستان میں بیلاس روس کو سرمایہ کاری کیلئے خوش آمدید کہیں گے،نواز شریف،وزیر اعظم سے بیلاروس پارلیمنٹ کے چیئرمینوں کی ملاقات، پارلیمانی فرینڈ شپ گروپ تشکیل دینے اور بزنس کونسل کی سفارشات پر تیزی سے عملدرآمد یقینی بنانے پر اتفاق

جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا اجلاس، عسکری قیادت کا ہر قسم کی جارحیت ودرپیش چیلنجزسے نمٹنے کے لیے موثر کارروائیاں جاری رکھنے ، دہشت گردی کے خاتمے تک آپریشن ضرب عضب جاری رکھنے پر اتفاق

بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والی 22 سالہ خا تو ن دم تو ڑ گئی، آزادکشمیر کے متعدد مقامات پر بھا رتی فو ج کی جا نب سے لائن آف کنٹرول کی کھلی خلاف ورزیاں جا ری ،بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنردفترخارجہ طلب،بھارتی فورسزکی کوٹلی ،بھمبرگلی اورنکیال سیکٹرمیں سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فائرنگ کے واقعات پراحتجاج کیاگیا،ترجمان

وفاقی حکو مت کی پہلی نجکاری، نیشنل پاور کنسٹریکشن کمپنی سعودی عرب گروپ کو ڈھائی ارب روپے میں فرو خت

مسئلہ کشمیر نظر انداز نہیں کر سکتے ،مذاکراتی ایجنڈے میں نا گزیر حیثیت کا حامل ہے، پاکستان ،پاک بھارت سلامتی مشیروں کی ملاقات کے لئے حتمی تاریخ طے نہیں ہوئی ،رواں ہفتے تاریخ تعین بارے جواب دیں گے،ملاقات کا ایجنڈا تیار کیا جارہا ہے ،مسئلہ کشمیر دونوں ممالک کے مابین بڑے مسائل میں سے ایک ہے، تر جما ن دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ قاضی

دوسری جنگ عظیم میں بھی انتخابات ہوئے، ملک میں بلدیاتی انتخابات کیوں نہیں ہو سکتے،سپریم کورٹ ،سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات موخر کرنے کی وجوہات اور تجاویز 24 گھنٹوں میں دی جا ئیں ،الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات کرانے کا پابند ہے، اٹا رنی جنرل پنجا ب نے مقررہ وقت پر بلدیاتی انتخابات نہ کرانے پر معافی مانگ لی، آپ ہم سے نہیں عوام سے معافی مانگیں،جسٹس جواد خواجہ

حکومتوں نے آئین و قانون کی پاسداری کرنا ہے یا نہیں،سپریم کورٹ، اردونفاذکیس میں آج جواب طلب،حکومتیں خود آئین کی پاسداری نہیں کریں گی تو دوسروں کو وہ کس طرح پاسداری کا کہہ سکتی ہیں، 36 دنوں میں عدالتی احکامات پر کس حد تک عمل کیا گیا،وفاق اور صوبے بتائیں کہ اگر وہ آرٹیکل 251 پر عملدرآمد نہیں کرتے تو پھر سپریم کورٹ ان کے خلاف کیا کارروائی کرنے کا اختیار رکھتی ہے،جسٹس جواد خواجہ

فوری اور سستا انصاف، سینٹ کمیٹی نے سفارشات تیار کرنا شروع کر دی،کمیٹی چھ ہفتوں میں سفارشات تیار کرے گی، عملدرآمد کے لئے خصوصی کمیٹی تشکیل دی جائے گی، کمیٹی میں سابق ججز ، بار کونسل کے نمائندوں،سابق پولیس افسران کو مدعو کیا جائے گا،سفارشات پر عملدرآمد کے لئے پارلیمنٹ کی سپیشل کمیٹی بنائی جائے گی،رضا ربانی، کمیٹی کو اپنی سفارشات کی ڈرافٹنگ شروع کر دینی چاہئے ،راجہ ظفرالحق

تلور کے شکار،سپریم کورٹ نے اپیلیں آج سماعت کیلئے لگانے کا حکم دے دیا،صوبے آئین و قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وزارت خارجہ کو شکار کے معاملات میں اجازت کا حق دے سکتے ہیں،عدالت عظمیٰ کا وفاق اور صوبوں سے سوال،کوئی باہر کا شہزادہ یا ملک پیسے دے تو کیا ملک بیچ دیں گے، حکم امتناعی برقرار رہے گا، نایاب پرندے کی نسل کشی کی جا رہی ہے، جسٹس جوادخواجہ

شدت پسندوں کو ٹھکانے لگانے کے عزم پر قائم ہیں ، پا کستا ن ، پاکستان خود دہشت گردی کا شکار ہے اب تک 60000 سے زائد جانیں قربان کر چکے پاکستانی عوام اور حکومت افغان حکومت اور عوام کے دکھ درد کا بخوبی ادراک کر سکتے ہیں، تر جما ن دفتر خا رجہ کی امریکی ذرا ئع ابلا غ سے گفتگو

نوازشریف کا یوم آزادی پر قوم کو بے مثال اور لاجواب تحفہ،ملک سے گیس چوری روکنے کا قانون ختم کردیا،گیس کمپنیوں کے اربوں روپے ڈوب گئے،قانون ختم کرنے کی ذمہ داری نوازشریف،پرویز رشید،آفتاب شیخ اور ظفراللہ خان پرعائد،گیس چوری کا بوجھ غریبوں پر ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے،پی اے سی اجلاس میں انکشافات

بھارت کو پاک چین اقتصادی راہداری پر نہیں صرف اس حصے پر اعتراض ہے جو آزاد کشمیر سے گزرتا ہے،بھارتی ہائی کمشنر ٹی سی اے راگھوان ، پاکستان مستحکم اور خوشحال ہوگا ہوگا تو دونوں ممالک کے تعلقات اچھے ہوں گے ، تقریب سے خطاب

جسٹس (ر) وجیہہ الدین نے پارٹی کے اندر جدوجہد کرنے کا فیصلہ کرلیا ،14اگست کو پریس کانفرنس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے‘ ذرائع

ایرانی وزیر خارجہ کل پاکستان کے دورے پر آئیں گے ،وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف راحیل شریف سے ملاقات کریں گے

اربوں کی کرپشن، امیر حیدر ہوتی کیخلاف تحقیقات مکمل،جلد گرفتار ی کا امکان،سابق وزیراعلیٰ کے پی کے کے خلاف آمدنی سے زیادہ اربوں کے اثاثے بنانے کاالزام، الزامات سگے باپ مرحوم اعظم خان ہوتی نے لگائے،امیر حیدر ہوتی نے کرپشن سے کمائے ہوئے پیسوں سے متحدہ عرب امارات میں اپنے بھائی کے نام پر ٹرانسپورٹ کمپنی بنائی،دستاویزات

گرے ٹریفکنگ،تارکین وطن کی کالیں کرنے پر وفاق اور کمپنیوں سے 24 گھنٹوں میں جواب طلب، 80 لاکھ تارکین وطن اربوں روپے زرمبادلہ بھیجتے ہیں،نہیں اپنے ملک اپنوں کا پتہ کرنے،ان سے بات کرنے پر بھاری رقم خرچ کرنا پڑتی ہے، جسٹس جواد خواجہ،گرے ٹریفکنگ سے جرائم بڑھ گئے، مجرموں کا سراغ تک نہیں ملتا، 14 کمپنیوں نے پی ٹی اے سے معاہدہ کرنے کی کوشش کی جو پی ٹی اے نے منظور نہیں کیا،اٹارنی جنرل

افغانستان اور پاکستان کو محفوظ ٹھکانے ختم کرنے ہوں گے،امریکا ، افغان قیادت اورطالبان کے درمیان مصالحتی عمل امریکا کااولین مقصد ہے۔ ترجمان محکمہ خارجہ

آسٹریا میں غیرقانونی تارکین وطن سے بھرا کنٹینر پکڑا گیا، پاکستانی بھی سوار

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

تصاویری البم

پشاور: گورنر خیبر پختونخو اہ سردار مہتاب احمد خان رحمان میڈیکل انسٹی ٹیوٹ میں جینومک سائنس سینٹر کا افتتاح کر رہے ..

لاہور: سی ٹی او طیب حفیظ چیمہ پولیس لائن قلعہ گجر سنگھ میں بھرتی کے لیے آنیوالے امیدوار کی پیمائش کر رہے ہیں۔

راولپنڈی: وفاقی پارلیمانی سیکرٹری کابینہ ڈویژن راجہ جاوید اخلاص آرٹس کونسل میں نمائش دیکھ رہے ہیں۔

راولپنڈی: جشن آزادی کے سلسلے میں لال حویلی پر چراغاں کا ایک منظر۔

میانمبر: روہنگیا عورتوں اور بچوں کو کون پناہ دے گا؟ میانمبر کی سکیورٹی فورسز کی جانب سے زبردستی نکال دیئے جانے کے ..

لاہور: متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین صدیق الفاروق اور بھارتی ہائی کمشنر ٹی سی اے راگھوان گوردوارہ ڈیرہ صاحب ..

ملتان: مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے ضلعی صدر طارق امیر عباسی کی زیر قیادت سالڈویسٹ مینجمنٹ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ..

ملتان: میٹرو بس پراجیکٹ کے سلسلے میں منظور آباد حافظ جمال روڈ پر میٹرو روٹ میںآ نیوالی عمارتوں کو مسمار کیا جا رہا ..

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

یوسف خان 02-06-2017 10:43:59

اردو پوائنٹ بہترین اخبار ہے لیکن اس میں صوبہ خیبر پخونخوا کے پشاور کے بعد دوسرے بڑےشہر مردان ک خبروں کو بھی زیادہ شامل کریں، شکریہ از یوسف خان مایار جرنلسٹ مردان پریس ..

  مزید
ارشد علی انجم 31-05-2017 12:57:12

خبروں کا انداز قابل تحسین ہے ۔مگر نیم برہنہ اشتہارات اور ماڈل کی تصاویر اس صفحہ پر نہ ہوں۔

  مزید
ارشد 31-05-2017 02:21:15

اسلام و علیکم! کسی کو بھی پاکستان سے محبت نہیں خواہ وہ نون لیگ ہو یا پیپلز پارٹی یا تحریکِ انصاف لائٹ کل بھی نہیں تھی اور آ ج بھی نہیں ہے روز نئی فیگر آجاتی ہے کہ اتنی بجلی ..

  مزید
رانا ندیم سلیم 30-05-2017 17:28:33

میں اردو پوائٹ میں کام کرنا چاہتا ہو اسکے لئے مجھے کیا کرنا ہو گا ( شکریہ

  مزید
سھاھد سرور 30-05-2017 14:21:36

بھتر ھے اگر ھان ھے تو

  مزید
عمیر ھسن 29-05-2017 14:58:48

جب تک پاکستان میں کرپشن ہوتی رہے گی پاکستان internationally بدنام ہوتا رہے گا. لیکن پھر بھی FIA کے آفیسرز کا شکریہ جنہوں نے بر وقت کاروائی کر کے ملک اور قوم کی عزت کو بچایا. اور افغانیوں ..

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
متحدہ قومی موومنٹ عمران فاروق قتل کیس کے بعد بھارتی خفیہ ایجنسی را سے تعلقات بارے بی بی سی رپورٹ آنے کے بعد شدید مشکل میں پھنس گئی ہے۔ آپ کے خیال میں کیا متحدہ قومی موومنٹ کے خلاف الزامات حقیقت ہیں یا کسی سازش کا پیش خیمہ ہیں؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
طارق میر کے اقبالی بیان کے بعد کوئی شک نہیں رہ پاتا کہ ایم کیو ایم ملک دُشمن تنظیم ہے۔
متحدہ کی ملک میں سرگرمیاں پہلے ہی تشدد سے بھری ہیں۔ متحدہ پر پابندی لگا کر احتساب کرنا چاہئے۔
ایم کیو ایم پر الزامات پاکستان کیخلاف سازش ہیں۔ جب تک ثبوت پیش نہیں کئے جاتے متحدہ قومی موومنٹ بے قصور ہے۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔