بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
پیر اگست

تازہ ترین خبریں

اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ملاقات

وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے مابین ملاقات ہوئی.ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل رضوان اختر سمیت وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار اور وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بھی شرکت کی. تفصیلات کے مطابق ملاقات میں ملکی سلامتی کے امور ، قومی ایکشن پلان ، کراچی آپریشن اور ایل او سی پر بھارتی جارحیت پر تبادلہ خیال کیا گیا. علاوہ ازیں ملاقات میں ملک میں سیلاب کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال اور امدادی کارروائیوں کا جائزہ بھی لیا گیا. ملاقات میں ملا عمر کی ہلاکت اور افغان مذاکرات بھی زیر غور آئے تاہم آپریشن ضرب عضب میں ملنے والی اب تک کی کامیابیوں کا بھی جائزہ لیا گیا. اور ضرب عضب میں ملنے والی کامیابیوں سے وزیر اعظم نواز شریف کو آگاہ کیا گیا.

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -

آج کا اخبار

بھارت،نیٹو سے کراچی چلانے کا مطالبہ ریاست کے خلاف اعلان جنگ ہے،چوہدری نثار، الطاف حسین نے ریاست اور قومی اداروں کی تضحیک کی، نفرت انگیز تقریر کا معاملہ برطانیہ کے ساتھ اٹھائیں اور ریفرنس بھجوائیں گے،کراچی آپریشن کے بعد امن وامان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ،ایم کیو ایم کے سوا کسی جماعت نے آپریشن پر احتجاج نہیں کیا،لندن میں چلنے والے دو کیسز میں برطانیہ سے تعاون کریں گے،فوج اور سیکورٹی ادارے ملکی بقاء کی جنگ لڑ رہے ہیں،پریس کانفرنس

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کو نشانہ بنانے کا تاثر غلط ہے،ایم کیو ایم کی طرف سے کئی تقاریر کی گئی ہیں،گزشتہ روز لندن سے کی گئی تقریر نے تمام حدیں ہی پار کردیں،فوجی افسروں کے لئے تضحیک آمیز الفاظ استعمال کئے گئے

مسلح افواج کو سلام اور سیلوٹ پیش کرکے بڑی غلطی کی، ایم کیو ایم کے ہزاروں بے گناہ کارکنوں کو گرفتارکیا گیا،الطاف حسین، سینکڑوں کو تشدد کا نشانہ بناکر معذور اور درجنوں کو گرفتارکرنے کے بعد لاپتہ کردیا گیا، کئی کی لاشیں سڑکوں پر پھینک دی گئیں، اگر بھارت میں ذرا بھی غیرت ہوتی تو پاکستان میں مہاجروں کا قتل نہ ہوتا، ایم کیو ایم امریکا کے کارکن اقوام متحدہ اور نیٹو کے ہیڈکوارٹر پر جاکر انہیں مہاجروں پر ڈھائے جانے والے مظالم سے آگاہ کریں ،ان سے کہیں کہ وہ کراچی میں اقوام متحدہ یا نیٹوکی فوج بھیجیں، دنیامیں تیزی سے تبدیلیاں آرہی ہیں، گریٹربلوچستان اورگریٹرپختونستان بنے گا، گریٹرپنجاب بھی ہوگاجس کا ہیڈکوارٹر کراچی ہوگا،اسی لئے اسٹیبلشمنٹ کے متعصب لوگوں نے فیصلہ کرلیاہے کہ اپنے حقوق کی بات کرنے والے کراچی کے مہاجرنوجوانوں کومارواورجوباقی بچیں ان سے غلامی کراوٴ جب پاکستان سمیت دنیابھرمیں کارکنان گرین سگنل دیں گے توہم پھرباقاعدہ مطالبہ کریں گے کہ مہاجروں کے لئے الگ صوبہ بنایاجائے اور ہمیں ہماراحق دیاجائے ،سچی اورکھری باتیں کرتاہوں تومجھ پر غداری کے مقدمات بنائے جاتے ہیں،مجھے ان مقدمات کی کوئی پروا نہیں،مجھے ایک بارنہیں بلکہ سوبارپھانسی ہو،اللہ مجھے سوبارنئی زندگی دے تب بھی میں حق اورسچ کی بات کروں گا،متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کا ایم کیوایم امریکہ کے سالانہ کنونشن سے کاخطاب

وزیراعظم نواز شریف کی مری سے اسلام آباد آتے ہوئے گاڑی پر حملے کی کوشش ناکام ،مشکوک شخص گرفتار،جعلی نمبر پلیٹ والی مشکوک گاڑی قافلے کی دیگر گاڑیوں کو کراس کرتے ہوئے وزیراعظم کی گاڑی کے قریب پہنچ گئی ، سیکورٹی اہلکاروں نے گاڑی کو روک کر اس میں سوار مشکوک شخص کو گرفتار کرلیا ،قافلے کی گاڑیاں آپس میں ٹکرانے سے بال بال بچیں،وزارت داخلہ نے وزیراعظم نوازشریف کے قافلے پر حملے کی تردید کردی، ابتدائی تحقیقات سے ثابت ہوگیا ہے کہ وزیراعظم کے قافلے پر حملہ نہیں ہوا،متعلقہ شخص نے ناسمجھی اور غلطی سے قافلے کو اوور ٹیک کرنے کی کوشش کی جس کی وجہ سے غلط فہمی پیدا ہوئی،مشتبہ گاڑی کی نمبر پلیٹ بھی جعلی نہیں ہے ،متعلقہ شخص ائیرفور س کا سابق افسراور اسلام آباد کا رہائشی ہے ،ترجمان وزرات داخلہ

کس نے کتنی دھاندلی کی ؟ یہ کمیشن نے طے کرنا تھا جو نہ کراپایا، عمران خان ،قوم کی نظریں اب بھی تحریک انصاف پرہیں، تمام سیاسی پارٹیاں پی ٹی آئی کی مقبولیت سے پریشان ہیں،الیکشن سے قبل نواز شریف نے آدھی سیٹیں دینے کی پیشکش کی تھی،کوئی بھی پارٹی پانچ روز میں پانچ لاکھ لوگ اکٹھے نہیں کر سکتی ، پارٹی کا کوئی فیصلہ مشاورت کے بغیر نہیں ہوتا ، ورکرز کنونشن سے خطاب

الطاف حسین نے بھارت اور نیٹو سے مدد مانگی اور نہ ہی ریاستی اداروں کے خلا ف کوئی بات کی ہے ،الطاف حسین کی تقریر آئین سے متصادم نہیں ،کسی پر تنقید کرنا کوئی جرم نہیں ،کراچی آپریشن کا رخ ایم کیو ایم کی طرف موڑ دیا گیا ہے اور ہمیں دیوار سے لگا یا جا رہا ہے،ایم کیو ایم کو ملک دشمن بنانے کا عمل درست نہیں ہے،الطاف حسین ایم کیو ایم اور کروڑوں مہاجروں کے قائد اور مہاجروں کے حقوق کی جدو جہدکر رہے ہیں،ایم کیو ایم کے 150 کارکن لاپتہ اور 200 ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں شہید ہوچکے ہیں،متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فاروق ستار کی پریس کانفرنس

ن لیگ،پیپلز پارٹی کا تحریک انصاف کے ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کی تحاریک کی حمایت نہ کرنے کا فیصلہ،دونوں بڑی سیاسی جماعتوں کے اقدام سے تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی ڈی سیٹ ہونے سے بچ جائیں گے، حکومت کو مدت پوری کرنے کا موقع ملے گا،مسلم لیگ (ن) کے 188 اور پیپلزپارٹی کے 46 ارکان قومی اسمبلی تحریک انصاف کے ممبران کو ڈی سیٹ کرنے والی کسی گیم کا حصہ نہیں بنیں گے،ذرائع

پاک فوج اور ملک کے خلاف االطاف حسین کی ہرزا سرائی سے ثابت ہو گیا کہ وہ دشمن کے لئے کام کرتے ہیں؛شہباز شریف

ملک میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں ،24گھنٹوں میں مزید26افرادجاں بحق ،سیلاب سے ساڑھے7لاکھ سے زائدافرادمتاثرہوئے ہیں ،2ہزاردیہات زیرآب آئے ہیں ملک بھرمیں بارشوں سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد116ہوگئی، این ڈی ایم اے

کوئٹہ،بلوچستان اورپنجاب میں القاعدہ کا سربراہ کمانڈرعمرلطیف عرف لقمان ہلاک ،بیوی ،دوبچوں سمیت گرفتار،بلوچستان کے پاک افغان سرحدی علاقے چاغی میں حساس اداروں اورسیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے مشترکہ کارروائی کی، خواتین پنجاب اوربلوچستان میں القاعدہ خواتین ونگ کی سربراہی کرتی تھیں جس کی بہن اوربہنوئی لاہورجیل میں قید ہیں، مارے جانیوالے کمانڈرکابھائی موقع سے فرار، گرفتاری پرحکومت پنجاب نے لاکھوں روپے کاانعام مقررکررکھاتھا

کالاباغ ڈیم کی تعمیراورنئی خارجہ پالیسی کے بارے میں حکومت کوفوری طورپرآل پارٹیزکانفرنس بلانی چاہیے؛خورشید شاہ،کالاباغ ڈیم کی تعمیرسے خشک سالی کے خاتمے ا اورسیلاب کی تباہ کاریوں سے بچا جا سکے گا،پریس کانفرنس

الیکشن کمیشن کااپنی خود مختار حیثیت کو تسلیم کرانے کا فیصلے ،وفاقی حکومت سے 1500 مستقل ریٹرننگ افسران مانگ لئے

پاکستان نے جذبہ خیرسگالی کے تحت 163 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کر دیا

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

یوسف خان 02-06-2017 10:43:59

اردو پوائنٹ بہترین اخبار ہے لیکن اس میں صوبہ خیبر پخونخوا کے پشاور کے بعد دوسرے بڑےشہر مردان ک خبروں کو بھی زیادہ شامل کریں، شکریہ از یوسف خان مایار جرنلسٹ مردان پریس ..

  مزید
ارشد علی انجم 31-05-2017 12:57:12

خبروں کا انداز قابل تحسین ہے ۔مگر نیم برہنہ اشتہارات اور ماڈل کی تصاویر اس صفحہ پر نہ ہوں۔

  مزید
ارشد 31-05-2017 02:21:15

اسلام و علیکم! کسی کو بھی پاکستان سے محبت نہیں خواہ وہ نون لیگ ہو یا پیپلز پارٹی یا تحریکِ انصاف لائٹ کل بھی نہیں تھی اور آ ج بھی نہیں ہے روز نئی فیگر آجاتی ہے کہ اتنی بجلی ..

  مزید
رانا ندیم سلیم 30-05-2017 17:28:33

میں اردو پوائٹ میں کام کرنا چاہتا ہو اسکے لئے مجھے کیا کرنا ہو گا ( شکریہ

  مزید
سھاھد سرور 30-05-2017 14:21:36

بھتر ھے اگر ھان ھے تو

  مزید
عمیر ھسن 29-05-2017 14:58:48

جب تک پاکستان میں کرپشن ہوتی رہے گی پاکستان internationally بدنام ہوتا رہے گا. لیکن پھر بھی FIA کے آفیسرز کا شکریہ جنہوں نے بر وقت کاروائی کر کے ملک اور قوم کی عزت کو بچایا. اور افغانیوں ..

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
متحدہ قومی موومنٹ عمران فاروق قتل کیس کے بعد بھارتی خفیہ ایجنسی را سے تعلقات بارے بی بی سی رپورٹ آنے کے بعد شدید مشکل میں پھنس گئی ہے۔ آپ کے خیال میں کیا متحدہ قومی موومنٹ کے خلاف الزامات حقیقت ہیں یا کسی سازش کا پیش خیمہ ہیں؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
طارق میر کے اقبالی بیان کے بعد کوئی شک نہیں رہ پاتا کہ ایم کیو ایم ملک دُشمن تنظیم ہے۔
متحدہ کی ملک میں سرگرمیاں پہلے ہی تشدد سے بھری ہیں۔ متحدہ پر پابندی لگا کر احتساب کرنا چاہئے۔
ایم کیو ایم پر الزامات پاکستان کیخلاف سازش ہیں۔ جب تک ثبوت پیش نہیں کئے جاتے متحدہ قومی موومنٹ بے قصور ہے۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔