بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات جولائی

تازہ ترین خبریں

افغان طالبان نے ملا عمر کی ہلاکت کی تصدیق کردی

فغان طالبان نے ملا عمر کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔ایک غیر ملکی خبر رساں ایجنسی سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق افغان طالبان کی جانب سے ملا عمر کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی ہے۔ افغان طالبان کے مطابق ملا عمر بیماری کے باعث ہلاک ہوئے۔ ملا عمر کی طبیعت گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران خراب ہوئی جس کے بعد وہ انتقال کرگئے۔ افغان طالبان کی جانب سے وضاحت کی گئی ہے کہ ملا عمر ایک دن کیلئے بھی پاکستان نہیں گئے۔

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -شوبز -مقامی خبریں -عجیب و غریب -بزنس -کشمیر -

آج کا اخبار

مظفر گڑھ: پولیس مقابلہ ، کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کے سربراہ ملک اسحاق اور اس کے 2 بیٹوں سمیت 16 دہشت گرد ہلاک ،6 اہلکار زخمی ،شاہ والا میں مبینہ پولیس مقابلہ اس وقت ہوا جب 6 زیر حراست افراد کو اسلحے کی نشاندہی کے لئے مظفر گڑھ لیجایا جا رہا تھا ، پولیس حکام واقعے کے بعد مظفر گڑھ اور ملحقہ علاقوں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ،شہر کے داخلی اور خارجی راستے بند ، مارے جانے والے 6 افراد کی شناخت کر لی گئی دیگر 10 افراد کی شناخت کے لئے نادرا سمیت دیگر اداروں سے مدد لی جا رہی ہے ،محکمہ انسداد دہشت گردی پنجاب

محکمہ انسدادی دہشت گردی کا کہنا ہے کہ پولیس کے زیر حراست چھ دہشت گردوں کی شناخت ہو چکی ہے جبکہ دیگر دس افراد کی شناخت کے لئے نادرا اور دیگر اداروں سے مدد لی جا رہی ہے

افغان طالبان تحریک کے امیرملاعمر ہلاک،افغان صدر نے تصدیق کر دی،ملاعمرکی ہلاکت کی اطلاعات قابل اعتبارہیں،وائٹ ہاؤس ،ملا عمر زندہ اور افغان طالبان کی قیادت کررہے ہیں،ترجمان ذبیح اللہ مجاہد

تحریک انصاف اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کا معاملہ،وزیراعظم نے 4 رکنی کمیٹی بنادی، کمیٹی میں اسحاق ڈار،سعد رفیق،رشید،عرفان صدیقی، کمیٹی ایم کیو ایم ،جے یو آئی کو تحریک انصاف کے خلاف تحریک واپس لینے پر قائل کرے گی،وزیراعظم کا جے یو آئی،ایم کیو ایم کو ڈی سیٹ تحریک واپس لینے کا مشورہ قومی مفادات کے تحفظ کیلئے سیاسی قیادت میں اتفاق ضروری ہے،نوازشریف

دنیا کیلئے دہشت گردی تنازعہ ہمارے لیے بقاء کا مسئلہ ہے،آرمی چیف،دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے ، اپریشن ضرب عضب پاکستان سمیت پوری دنیا کا امن یقینی بنائے گا،پاکستان اور افغانستان کا امن ایک دوسرے سے جڑا ہے،خطے میں پائیدار امن کے لیے کردار ادا کرتے رہے گا،اٹلی میں اعلی ٰ حکام سے گفتگو

تحریک انصاف ڈی سیٹ کرنے سے آسمان نہیں گرے گا، مولانا فضل الرحمان،تحریک انصاف کے ارکان کی رکنیت آئینی طورپرختم ہوچکی ہے ،مصلحت کے بجائے آئین وقانوی پرعمل کیاجائے،میڈیاسے گفتگو

چترال کے بند راستے کھولنے میں پندرہ دن لگیں گے، پرویز خٹک،عمران نے کالا باغ ڈیم بارے کوئی بیان نہیں دیا ، پی ٹی آئی کا موقف ہے چاروں صوبوں کے اتفاق رائے کے بغیر کالا باغ ڈیم پر بات نہیں ہوگی، پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، دیر اور سوات سمیت آٹھ ضلعوں میں سیلاب سے بچاؤ کیلئے آٹھ ارب روپے سے زائد لاگت کے منصوبے زیر تکمیل ہیں ، نوشہرہ پریس کلب کے عہدیداروں سے بات چیت

انکوائری کمیشن کی طرح سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ بھی منظر عام پر لائی جائے ،طاہر القادری ،نیشنل ایکشن پلان کی کوئی آئینی و قانونی حیثیت نہیں ، قوم کے ساتھ مذاق کیا جا رہا ہے ،پاکستان دہشت گردی کا امپورٹر، ایکسپورٹر ہے ،دہشت گرد ی و انتہا پسندی مسلمانوں سمیت پوری انسانیت کیلئے خطر ہ ہے، معاشی مسائل بھی دہشت گردی کی بڑی و جہ ہے ،دہشت گردوں کے خلاف جنگ کے علاوہ اسکا بیج بونے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے ،ملک میں سیاسی اور معاشی انصاف کیلئے ضرب عضب کی ضرورت ہے ، تقریب سے خطاب

عمران خان سے حامد خان کی ملاقات ، چیئرمین نے پارٹی رہنماؤں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا ،آئندہ پارٹی رہنماؤں کا گراف گرانے کی کوشش سے گریز کیا جائے ،ہدایت ، حامد خان نے عمران خان کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا

داؤد ابراہیم کے حوالے سے بھارتی میڈیا کی بے بنیاد خبر یں، پر وزارت داخلہ کا قانونی کارروائی کیلئے غور شروع ،وزارت خارجہ سے مشاورت کے بعد سفارتی سطح پر احتجاج یاعالمی سطح پر معاملہ اٹھایا جائے گا

تلور کا غیرقانونی شکار،سپریم کورٹ نے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کر لی،غیر قانونی شکار کی اجازت دینے والے سیکرٹری خارجہ بتائیں کیایہ ملک اس کے بڑوں کی جاگیر ہے،یہ ہماری نسلوں کااثاثہ ہے،جسٹس جواد خواجہ،حکمرانوں کو دسمبر میں ڈالر نظر آجائیں تو انہیں پسینہ آجاتا ہے، یہاں قانون صرف غریب کے لیے ہے،جسٹس دوست محمد، سماعت گیارہ 11اگست تک ملتوی

چیف جسٹس کی زیر صدارت لاء اینڈ جسٹس کمیشن کا اجلاس،فنڈز و دیگر سہولیات کی عدم دستیابی ، لاء اینڈ جسٹس کئی عرصے سے غیر فعال ہے،اجلاس کو بریفنگ ،تین کمیٹیاں قائم، کمیشن کی بحالی کے مختلف امور کا جائزہ لے کر چھ ہفتوں میں رپورٹ دینگی

این ایل سی کی جانب سے چار ارب کی غیر قانونی سرمایا کاری ، نیب سے جرنیلوں کیخلاف اب تک کی کاروائی کی رپورٹ طلب

افغان حکومت ،طالبان امن مذاکرات کا دوسرا دور کل اسلام آباد میں ہوگا ،ملا عمرکی ہلاکت کی تصدیق یا تردید نہیں کر سکتے ، مذاکراتی عمل شیڈول کے مطابق ہوں گا،رکن افغان امن کونسل اسماعیل قاسم یار

ملک میں سیلاب سے 86افرادجاں بحق،56زخمی ہوئے،2058گھروں کونقصان پہنچا،801دیہات متاثرہوئے ،این ڈی ایم اے کے اعدادوشما ر

عمران خان کو میاں نواز شریف سے ون ٹو ون ملاقات کا مشورہ،پہلے مرحلے میں دونوں جماعتوں کے دس دس سینئر سیاست دان ایک ملاقات مشترکہ ایجنڈا ترتیب دیں گے

شیخ رشید کا کتاب لکھنے کیلئے جیل جانے کی خواہش کااظہا ر ،تاجروں کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان ، سعدرفیق اورعابدشیرعلی کاوزیرہونانوازشریف کی بدنصیبی ہے ،ڈی جی آئی ایس آئی کی آنکھیں اورکان کھلے زبان بندہوتی ہے،دھرنے کے دوران پارلیمانی لیڈرنوازشریف کے خلاف تھے ،کمیشن کی رپورٹ کے بعدعمران خان کوباہرنکلناہوگا،عوام ہارگئے اورانصاف جیت گیا، پہلاراوٴنڈنوازشریف جیت گیا، نوازشریف کوچٹھی کرنی ہوئی تووہ خودکریں گے،نجی ٹی وی کوانٹرویو

1971 سے 2014 تک 7.8 ملین افراد ملازمت کے لئے بیرون ملک گئے ،زیادہ تر نے مشرق وسطی میں قسمت آزمائی کی ، بیورو امیگریشن

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

تصاویری البم

راولپنڈی: ڈاکٹر عبدالرحمن ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 ڈینگی کے خلاف نکالی گئی واک میں شریک ہیں۔

فیصل آباد: گورنمنٹ کالج ستیانہ روڈ سلیمی چوک میں ڈینگی کے خلاف شہریوں میں آگاہی پمفلٹ تقسیم کیے جا رہے ہیں۔

َٓفیصل آباد: گزشتہ روز ڈی گراؤنڈ میں دہشتگرد اور پولیس مقابلہ شہید ہونیوالے پولیس کانسٹیبل حسیب الرحمن کی یاد میں ..

فیصل آباد: گزشتہ روز ڈی گراؤنڈ میں دہشتگرد اور پولیس مقابلہ شہید ہونیوالے پولیس کانسٹیبل حسیب الرحمن کی یاد میں ..

َٓفیصل آباد: گزشتہ روز ڈی گراؤنڈ میں دہشتگرد اور پولیس مقابلہ شہید ہونیوالے پولیس کانسٹیبل حسیب الرحمن کی یاد میں ..

فیصل آباد: ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر سول ہسپتال میں ایم ایس ڈاکٹر عبدالرؤوف اور ڈی ایم ایس ڈاکٹر حبیب بٹر و دیگر ڈینگی آگاہی ..

فیصل آباد: دوبھائیو ں کے قتل پر لواحقین تھانہ نشاط آباد کے خلاف سی پی او آفس کے باہر احتجاج کر رہے ہیں۔

راولپنڈی: قائمہ کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر طلحہ محمود کو آل پاکستان چائینیز اوورسیز یوتھ فیڈریشن کے چیئرمین شجاعت ..

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

یوسف خان 02-06-2017 10:43:59

اردو پوائنٹ بہترین اخبار ہے لیکن اس میں صوبہ خیبر پخونخوا کے پشاور کے بعد دوسرے بڑےشہر مردان ک خبروں کو بھی زیادہ شامل کریں، شکریہ از یوسف خان مایار جرنلسٹ مردان پریس ..

  مزید
ارشد علی انجم 31-05-2017 12:57:12

خبروں کا انداز قابل تحسین ہے ۔مگر نیم برہنہ اشتہارات اور ماڈل کی تصاویر اس صفحہ پر نہ ہوں۔

  مزید
ارشد 31-05-2017 02:21:15

اسلام و علیکم! کسی کو بھی پاکستان سے محبت نہیں خواہ وہ نون لیگ ہو یا پیپلز پارٹی یا تحریکِ انصاف لائٹ کل بھی نہیں تھی اور آ ج بھی نہیں ہے روز نئی فیگر آجاتی ہے کہ اتنی بجلی ..

  مزید
رانا ندیم سلیم 30-05-2017 17:28:33

میں اردو پوائٹ میں کام کرنا چاہتا ہو اسکے لئے مجھے کیا کرنا ہو گا ( شکریہ

  مزید
سھاھد سرور 30-05-2017 14:21:36

بھتر ھے اگر ھان ھے تو

  مزید
عمیر ھسن 29-05-2017 14:58:48

جب تک پاکستان میں کرپشن ہوتی رہے گی پاکستان internationally بدنام ہوتا رہے گا. لیکن پھر بھی FIA کے آفیسرز کا شکریہ جنہوں نے بر وقت کاروائی کر کے ملک اور قوم کی عزت کو بچایا. اور افغانیوں ..

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
متحدہ قومی موومنٹ عمران فاروق قتل کیس کے بعد بھارتی خفیہ ایجنسی را سے تعلقات بارے بی بی سی رپورٹ آنے کے بعد شدید مشکل میں پھنس گئی ہے۔ آپ کے خیال میں کیا متحدہ قومی موومنٹ کے خلاف الزامات حقیقت ہیں یا کسی سازش کا پیش خیمہ ہیں؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
طارق میر کے اقبالی بیان کے بعد کوئی شک نہیں رہ پاتا کہ ایم کیو ایم ملک دُشمن تنظیم ہے۔
متحدہ کی ملک میں سرگرمیاں پہلے ہی تشدد سے بھری ہیں۔ متحدہ پر پابندی لگا کر احتساب کرنا چاہئے۔
ایم کیو ایم پر الزامات پاکستان کیخلاف سازش ہیں۔ جب تک ثبوت پیش نہیں کئے جاتے متحدہ قومی موومنٹ بے قصور ہے۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔