بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
اتوار جولائی

تازہ ترین خبریں

سندھ ایپکس کمیٹی کااجلاس ‘نیشنل ایکشن پلان پر عملد رآمد موثر طورپر نہ ہونے پر کمیٹی کی جانب سے تحفظات کا اظہار صوبائی قیادت و سیکیورٹی اداروں مابین آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کراچی کو جرائم سے پاک کرنے پر اتفاق رینجرز دہشتگردوں کیخلاف کارروائیاں جاری رکھے گی‘ہرادارہ آئینی حدود میں رہ کر کام کرے گا ‘جہاں بھی دہشتگردوں کی اطلاع ملے گی ضرور کارروائی کی جائے گی‘ صوبے میں رینجرز اور دیگر اداروں نے مل کر امن قائم کیا ہے‘ اجلاس میں فیصلے کمیٹی کا ہنگامی اجلاس قائم علی شاہ کے عمرہ پر جانے کے باعث اتوار کو طلب کیا گیا

سندھ ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر عملد رآمد موثر طورپر نہ ہونے پر کمیٹی کی جانب سے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے سندھ کی صوبائی قیادت و سیکیورٹی اداروں کے درمیان دہشتگردی کیخلاف آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچایا اور کراچی کو جرائم سے پاک کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رینجرز دہشتگردوں کیخلاف کارروائیاں جاری رکھے گی‘ہرادارہ اپنی آئینی حدود میں رہتے ہوئے کام کرے گا ‘صوبے میں جہاں اور جس جگہ بھی دہشت گردوں کی اطلاع ملے گی وہاں ضرور کارروائی کی جائے گی، صوبے میں رینجرز اور دیگر اداروں نے مل کر امن قائم کیا ہے۔ اتوار کو وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ قائم علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا ۔ایپکس کمیٹی میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے سیاسی و عسکری قیادت میں اتفاق رائے طے پا گیا

اہم خبریں -قومی خبریں -

اعلی پی ایچ ایف عہدیداروں نے’’کرسی ‘‘بچانے کیلئے نئی چال چل دی
ذکی الرحمان لکھوی کا اپنی آواز کے سیمپل بھارت کو دینے سے انکارکر دیا،بھارت کے معروف اخبار ہندوستان ٹائمز کادعویٰ
بھارت دنیا میں بلاوجہ شور مچا رہا ہے ‘پاکستان کو اس سے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنی چاہیئے‘بھارت کہاں سے سیکولر ملک ہے ؟‘وہاں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم سب کے سامنے ہیں‘بھارت سے دبنے کی کوئی ضرورت نہیں ‘برابری کی سطح پر بات کرنی چاہیے ‘ملک میں پختون طالبان نہیں پاکستان کو داعش سے خطرہ ہو سکتا ہے ‘ان کیخلاف مشترکہ آپریشن ہونا چاہیے ‘نوبل پرائز کیلئے عبدالستار ایدھی کا نام بھیجا تھا‘ملالہ قوم کی بیٹی ہے تنقید نہیں ہونی چاہیے ،سابق صدر جنرل (ر)پرویز مشرف کا نجی ٹی وی کو دئیے کو انٹرویو
وزیر اعظم کا دورہ سعودی عرب‘ عمرہ کی سعادت حاصل کی ‘سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات ، سعودی شاہ نے نوا زشریف کے اعزاز میں افطار عشائیہ دیا

آج کا اخبار

شمالی و جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں سیکورٹی فورسز کا سرچ آپریشن ، نو دہشت گرد ہلاک، چار سکیورٹی اہلکار بھی شہید ہوگئے

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز کی طرف سے سرچ آپریشن لدھا علاقے میں کیا گیا ۔سکیورٹی فورسز نے نو شدت پسندہلاک کردئیے

افغانستان میں امریکی جاسوس طیارے کا میزائل حملہ،پاکستان اور افغانستان کیلئے داعش کا سربراہ حافظ سعید اورکزئی 30 ساتھیوں سمیت ہلاک ،افغان انٹیلی جنس کی تصدیق ،خفیہ ٹھکانہ تباہ،دستاویزات ،جہادی لٹریکچر اور نقشہ جات بھی برآمد ،حافظ سعید پاکستان میں داعش کو منظم کرنے اور دیگر امور کی نگرانی کررہاتھا،تحریک طالبان پاکستان کے اہم کمانڈر بھی رابطے میں تھے،افغان حکام

صدر نے ودہولڈنگ ٹیکس میں کمی کے آرڈیننس پر دستخط کردیئے،ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح 0.3 فیصد کرنے کا آرڈیننس جاری ،کمی کا آرڈیننس بینکوں پر لاگو ہوگا

وزیر اعظم ہاؤس کے سپریم کورٹ میں تحریری بیان کے باوجود حکومت اردو کو قومی زبان نافذ کرنے کے وعدے سے مکر گئی ،وزیراعظم ہاؤس سے مسلسل انگریزی میں بیان جاری

اربوں روپے کی کرپشن پر نیب خاموش کیوں ہے؟،ایازصادق ، نیب کے احتساب کیلے قانون سازی کی ضرورت ہے۔ ملک میں بھتہ خوری اور اغواء کا عروج ہے بھتہ خوری اور اغواء کاری ناقابل معافی ہے ، میڈیا سے گفتگو

ملک سے توانائی کی قلت کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے ، بجلی کی قلت کو ختم کرنے کیلئے جاری منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے؛وزیر خزانہ اسحاق ڈار

وزیراعظم کو مودی کے ساتھ ملاقات میں مسئلہ کشمیر اجاگر اور بھارتی مظالم کیخلاف آواز اٹھانے کی جرات نہیں ہوئی،الطاف حسین ، پاکستان کی حکومت مسئلہ کشمیرسے دستبردار ہوچکی ہے؟ افطارپارٹیوں سے بیک وقت خطاب

کرپشن کے الزام میں گرفتارصوبائی ضیااللہ آفریدی کی جیل میں اچانک طبیعت خراب ہوگئی،مختلف ہسپتالوں میں2 بار چیک اپ کرایا،ٹیسٹ کلیئر ہیں،نیب، ضیاء اللہ آفریدی کی گرفتاری غیر قانونی ،سازش کے تحت انہیں گرفتار کیا گیا ہے ،وکیل معظم بٹ

کراچی آپریشن کی نگرانی کے لیے غیر جانبدار مانیٹرنگ کمیٹی قائم کی جائے ،ڈاکٹر فاروق ستار ،کمیٹی کو انتظامی اور عدالتی اختیارات حاصل ہونے چاہئیں تاکہ وہ کسی بھی شکایات کا فوری ازالہ کرسکے ، آپریشن جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ہونا چاہیے کسی کو ٹارگٹ بنانا صحیح عمل نہیں ، رینجرز کے اختیارات کا معاملہ جب سندھ اسمبلی میں آئے گا تو وہاں اپنا موقف بیان کریں گے ، میڈیا سے بات چیت

کراچی کو اسمارٹ سٹی بنانے،جدید سولر اسٹریٹ لائٹس، سی سی ٹی وی کیمرے اور مفت وائی فائی کی سہولیات کی فراہمی کیلئے دبئی، امریکہ اور چائنا کی تین سرمایہ کار کمپنیوں کے ساتھ ایم او یو پر دستخط

تحریک انصاف کی تحقیقاتی کمیٹی نے ڈی جی بٹ کومزید واجبات ادائیگی سے انکار کردیا

35پنکچر ڈھونڈنے والوں کو عقل آتی ہے نہ موت ، عمران خان طالبان سے مذاکرات کی بات کرتے ہیں ، قوم بتائے کہ عمران پاکستان کے دشمن ہیں یا عابد شیر علی؛وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی، پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا، اب ایشین ٹائیگر بنائینگے ،2017ء کے اختتام تک فیصل آباد بھر میں پانی کی فراہمی کویقینی بنائیں گے؛میڈیا سے گفتگو

عوام کو اراکین اسمبلی کے حاضری ریکارڈ تک رسائی کا حق مل گیا ، ایوان صدر نے قومی اسمبلی کی طرف سے طویل عرصہ سے زیرالتواء اپیل مسترد کردی

پاک بھارت وزرائے اعظم ملاقات کے اعلا میہ میں ہر بات شامل ہے ،پرویز رشید،تمام متنازعہ امور پر دونوں ممالک کے درمیان بات چیت ہوگی، لہولہان پاکستان کی بجائے مضبوط اور مستحکم پاکستان کشمیر کاز کی بہتر مدد کر سکتا ہے،وفاقی وزیر اطلاعات کی سرکاری ٹی وی سے گفتگو

افتخار چوہدری کاعمران خان کے خلاف 20 ارب روپے ہرجانہ کیس؛ عمران خان کے وکیل نے ہائی کورٹ کا حکم نامہ پیش کردیا،سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی

بھارتی فضائیہ پنجاب میں اواکس بیس قائم کرے گی ،بھارتی اخبارکا دعویٰ

پاک بھارت وزرائے اعظم ملاقات میں کشیدگی کم ‘ ماہی گیروں کو پندرہ روز میں رہا ئی پر اتفاق ہوا ہے،سرتاج عزیز، ممبئی حملہ کیس سے متعلق دونوں ممالک کے وکیل جلد ملاقات کریں گے،مشیر خارجہ کا سرکاری ٹی وی کو انٹرویو

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

یوسف خان 02-06-2017 10:43:59

اردو پوائنٹ بہترین اخبار ہے لیکن اس میں صوبہ خیبر پخونخوا کے پشاور کے بعد دوسرے بڑےشہر مردان ک خبروں کو بھی زیادہ شامل کریں، شکریہ از یوسف خان مایار جرنلسٹ مردان پریس ..

  مزید
ارشد علی انجم 31-05-2017 12:57:12

خبروں کا انداز قابل تحسین ہے ۔مگر نیم برہنہ اشتہارات اور ماڈل کی تصاویر اس صفحہ پر نہ ہوں۔

  مزید
ارشد 31-05-2017 02:21:15

اسلام و علیکم! کسی کو بھی پاکستان سے محبت نہیں خواہ وہ نون لیگ ہو یا پیپلز پارٹی یا تحریکِ انصاف لائٹ کل بھی نہیں تھی اور آ ج بھی نہیں ہے روز نئی فیگر آجاتی ہے کہ اتنی بجلی ..

  مزید
رانا ندیم سلیم 30-05-2017 17:28:33

میں اردو پوائٹ میں کام کرنا چاہتا ہو اسکے لئے مجھے کیا کرنا ہو گا ( شکریہ

  مزید
سھاھد سرور 30-05-2017 14:21:36

بھتر ھے اگر ھان ھے تو

  مزید
عمیر ھسن 29-05-2017 14:58:48

جب تک پاکستان میں کرپشن ہوتی رہے گی پاکستان internationally بدنام ہوتا رہے گا. لیکن پھر بھی FIA کے آفیسرز کا شکریہ جنہوں نے بر وقت کاروائی کر کے ملک اور قوم کی عزت کو بچایا. اور افغانیوں ..

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
متحدہ قومی موومنٹ عمران فاروق قتل کیس کے بعد بھارتی خفیہ ایجنسی را سے تعلقات بارے بی بی سی رپورٹ آنے کے بعد شدید مشکل میں پھنس گئی ہے۔ آپ کے خیال میں کیا متحدہ قومی موومنٹ کے خلاف الزامات حقیقت ہیں یا کسی سازش کا پیش خیمہ ہیں؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
طارق میر کے اقبالی بیان کے بعد کوئی شک نہیں رہ پاتا کہ ایم کیو ایم ملک دُشمن تنظیم ہے۔
متحدہ کی ملک میں سرگرمیاں پہلے ہی تشدد سے بھری ہیں۔ متحدہ پر پابندی لگا کر احتساب کرنا چاہئے۔
ایم کیو ایم پر الزامات پاکستان کیخلاف سازش ہیں۔ جب تک ثبوت پیش نہیں کئے جاتے متحدہ قومی موومنٹ بے قصور ہے۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔