28 June 2015 - Urdu News Archives

اتوار 28 جون 2015 کا اخبار

خیبر ایجنسی اور شمالی وزیرستان میں آپریشن ،24دہشتگرد ہلاک

خیبر ایجنسی اور شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 24دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں،کارروائی کے دوران دہشتگردوںکےمتعدد ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے۔ خیبر ایجنسی میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن خیبر 2 کامیابی سے جاری ہے۔ وادی تیراہ میں آج تازہ کارروائی میں ... مزید

اتوار 28 جون 2015 کی اہم خبریں

بین الاقوامی قوانین کے تحت منی لانڈرنگ کیس میں پاکستان اور برطانیہ ..

بین الاقوامی قوانین کے تحت منی لانڈرنگ کیس میں پاکستان اور برطانیہ ایک دوسرے سے تعاون کے پابند ہیں، ہم برطانیہ کو ان کے مجرموں تک رسائی دیں گے، برطانیہ ہمیں ہمارے مجرموں تک رسائی دے،ایم کیو ایم کے خلاف ثبوت برطانوی حکومت کے پاس ہیں جن کیلئے رابطہ کیا جا چکا ہے، ثبوت ملنے اور تحقیقات مکمل ہونے کے بعد اگر کوئی بھی مجرم قرار پایا تو سخت کارروائی ہو گی، طارق میراور محمد انور جیسے لوگوں کے انکشافات نے ایم کیوایم کے چہرے پر دھبہ لگا دیا ،داغ دھونا اب ایم کیوایم کی ذمہ دار ی ہے، حکو مت نے خط لکھ کر اسکاٹ لینڈ یارڈسے ایم کیوایم کی جانب سے بھارت سے مدد لینے سمیت دیگر ایشوز کے حوالے سے شواہد کے حصول کیلئے رابطہ کیا ہے،بھارت اپنے سر سے جنگ کا بخار اتار دے ، جنگی جنون خود اس کیلئے خطرناک ہو سکتا ہے، سندھ میں ہلاکتیں بجلی کی لوڈشیڈ نگ سے نہیں گر می اور ہسپتالوں میں صحت کی ناقص سہولیات کے باعث ہو ئی ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات ونشر یات سینیٹر پر ویز رشید کا نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو