بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
اتوار جون

تازہ ترین خبریں

قوم شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی، وزیراعظم نواز شریف

وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ کامیاب ضرب عضب آپریشن کی وجہ سے پاکستان ترقی کی نئی منازل طے کر رہا ہے۔ قوم ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی جن کی وجہ سے ملک میں دہشت گردی کا خاتمہ ہو رہا ہے۔وزیراعظم نواز شریف نے ایک بیان میں پوری قوم اور افواج پاکستان کو ضرب عضب آپریشن کا کامیاب ایک سال مکمل ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ وزیراعظم نے کہا ہے کہ ضرب عضب دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے حکومتی عزم کا مظہر ہے۔ قوم ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی جن کی وجہ سے پاکستان میں دہشتگردی کا خاتمہ ہو رہا ہے۔ نواز شریف کا کہنا ہے کہ اس پُرخطر محاذ پر لڑنے والے اپنے آج کو قوم کے مستقبل پر قربان کر رہے ہیں

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -شوبز -بزنس -کشمیر -

آج کا اخبار

قومی مفادوملکی خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا،جنرل راحیل شریف،اقتصادی راہداری منصوبے سے خطے میں خوشحالی آئے گی ، منصوبے میں روڑے اٹکا نے والوں پر گہری نظر ہے،گوادر بندر گاہ کو ضرور متحرک کیا جائیگا،جنگ بندی معاہدے اور سیز فائر لائن کی خلاف ورزی ناقابل برداشت ہے،دنیا پاکستان کے سکیورٹی خدشات کو سمجھتی اور تحفظات کی حمایت کرتی ہے،دہشت گردوں کو ملک کے کسی کونے میں چھپنے نہیں دیں گے،آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا،ملک کا امن ہر صورت بحال کرینگے،دشمن کراچی ،بلوچستان اور فاٹا میں جارحانہ کارروائیوں میں ملوث ہے ان کے عزائم کامیاب نہیں ہوں گے،آرمی چیف کا پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب

جنرل راحیل شریف نے کہا کہ دنیا پاکستان کے سکیورٹی خدشات کو سمجھتی ہے اور تحفظات کی حمایت کرتی ہے،پاکستان کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے

دتہ خیل،گن شپ ہیلی کاپٹروں کی گولہ باری ،20 دہشت گرد ہلاک ہوگئے،آئی ایس پی آر، آپریشن ضرب عضب کا ایک سال، 2763 دہشتگرد ہلاک ،347 افسر اور جوان شہید ہوئے،837 خفیہ ٹھکانے تباہ ،53 ٹن بارودی مواد برآمد ،18087 ہتھیار پکڑے گئے ، آئی ایس پی آر ، آپریشن ضرب عضب کی کامیابی پرپوری قوم مبارکبادکی مستحق ہے ،عاصم باجوہ،پاک فوج نے وہ کردکھایاجودنیاکی کوئی فوج نہیں کرسکی،نجی ٹی وی سے گفتگو

بھارت کا میانمار طرز پر پاکستان کی سرحد کے اندر بھی کارروائی کرنے پر سنجیدگی سے غور شروع ، وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ اور وزیر دفاع منوہر پاریکر کے درمیان غیر معمولی میٹنگ ، میانمار کی طرز کی امکانی کارروائیوں پر تبادلہ خیال

وفاقی وزیر داخلہ کی ایم کیو ایم کے آج سندھ میں ہڑتال کے اعلان کی مذمت ، پاکستان کی ترقی کراچی کے امن سے منسوب ، سیاسی و عوامی مسئلے کا حل ایوانوں میں موجود ہے ہڑتالیں ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہیں ،ہمارا بڑا مقصد امن وامان کی بحالی اور قانون کی بالادستی یقینی بنانا ہے،غلط کام کرنے والوں پر ضرور ہاتھ ڈالیں گے، پاکستان ہر طرح کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تیار ہے، این جی اوز کے حوالے سے کل کے اجلاس میں تمام امور کا جائزہ لیا جائے گا،چوہدری نثار کی میڈ یا سے گفتگو

سندھ کا739ارب کا بجٹ پیش،تنخواہ میں10فیصد ایڈہاک اضافہ،تعلیم اور امن وامان کیلئے سب سے زیادہ رقم مختص،بجٹ خسارہ12ارب72کروڑ،سرکاری ملازمین کے میڈیکل الاؤنس میں25فیصد اضافہ ، عام ملازمتوں کے 14 ہزار 224 مواقع اور سندھ پولیس میں 15ہزار اسامیاں پر کرنے کااعلان، سندھ پولیس کی تنخواہیں پنجاب کے برابر،تعلیم کیلیے 144 ارب 67 کروڑ،صحت کیلئے 57 ارب 49 کروڑ روپے مختص،ترقیاتی اخراجات کیلئے 214 ، غیر ترقیاتی اخراجات کی مد میں 503 ارب مختص، کراچی میں میڈیکل کالج قائم کرنے کے اعلان،رینجرز کے لیے 2 ارب 44 کروڑ مختص ،بجٹ میں ٹیکس ہدف 126 ارب، ایف بی آر کی وصولیوں کا تخمینہ 432 ارب ،مزدور کی کم سے کم تنخواہ13ہزار مقرر، بجٹ صوبائی وزیرخزانہ مرادعلی شاہ پیش کیا

ایم کیوایم نے سندھ کے بجٹ کومتعصبانہ و صوبہ دشمن قراردیا،آج صوبہ بھر میں شٹرڈاوٴن ہڑتال کا اعلان ، پیپلزپارٹی نے سندھ کے عوام کے درمیان نفرت اورعصبیت کی دیوارکھڑی کرنے کی کوشش کی ہے،کراچی سمیت سندھ بھرکے تاجر ، صنعتکار ، دکاندار اورٹرانسپورٹرز آج ہڑتال کی اپیل کا بھرپورساتھ دیں، رابطہ کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ

وزیراعظم نے مکھی کا لفظ محاورے کے طور پر استعمال کیا، ایم کیو ایم کے کارکن شہد کی مکھیاں ہیں ،پرویز رشید ،پاکستان میں سکولوں کی کمی کے باعث 100فیصد بچوں کو تعلیم دلانا ممکن نہیں ،تعلیم صوبائی معاملہ ہے،مودی کے بیان نے پوری دنیا میں بھارت کو بدنام کردیا ، ہمیں ایسا علم دیا گیا ہے کہ چیونٹی پر بھی پاؤں نہ پڑے،وزیر اطلاعات کی میڈیا سے گفتگو

خیبرپختونخواہ بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کے نئے ریکارڈ قائم ہوئے ،صوبائی حکومت کے خاتمے تک دوبار ہ انتخابات قبول نہیں کریں گے، مولانا فضل الرحمن، دنیا میں تبدیلیوں کے باعث ہندوستان سیکولر سے مذہب جبکہ پاکستان مذہب سے سیکولر کی جانب جا رہاہے، مذہب کے نام پر قائم ملک میں آذان پر پابندی جبکہ فحاشی کی اجاز ت ہے،میڈیا سے گفتگو

تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے اختلافات شدت اختیا ر کر گئے ،جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کا اقتدار چھوڑ کر وفا ق میں آ نے کے لئے بیقرار، حکو مت نے جماعت اسلامی کو دو وزراتوں کی پیشکش کر دی ،بجٹ منظوری کے بعد جماعت اسلامی سے شریک اقتدار کا فارمولا طے پا ئے گا،حکومتی ذرائع

جوڈیشل کمیشن کا نتیجہ سامنے نہیں آنے تک قومی اسمبلی کی کارروائی کا حصہ نہیں بنیں گے؛عمران خان

وفاقی حکومت کا ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث این جی اوزکے خلاف کارروائی تیزکرنے کافیصلہ،اسحاق ڈاراورچوہدری نثارکے درمیان ملاقات ،پیریامنگل کودونوں وزراتوں کامشترکہ اجلاس بلانے پراتفاق

ایران خاموشی سے طالبان کے ساتھ مراسم بڑھاتا رہا ہے، امریکی اخبار، ایران نہ صرف طالبان کے لیے نئے جنگجو بھرتی کر رہا ہے بلکہ ان کی تربیت میں مدد فراہم کر رہا ہے، وال سٹریٹ جرنل کی رپورٹ

وزارت داخلہ نے ”سیودی چلڈرن‘کے خلاف مزیدکارروائی روک دی ،نوٹیفکیشن جاری

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

hasnain 17-03-2017 10:27:42

MR Zama Shb phele merit system ko to sudharay phir corruption ki taraf aen NTS se jan churwaen aur khud koi merit system banaen takay jo pass hotay hai aur jin ka haq hai unhe seats per bheja jaen na ken parchi aur pasiay denay walo ko

  مزید
hasnain 17-03-2017 10:23:44

PMLN per bhi pabandi lagni chahiyeh asfand yar wali per bhi band hona chaiyeh mr tasubi nisar

  مزید
Mohammed Shuaib Sheikh 17-03-2017 00:29:25

Imran Niazi is the number one enemy of Pakistan.

  مزید
محمد رمضان 16-03-2017 22:28:42

خبر کو بہتر بنانے کے لہئے تصاوئر اور وئدیوز کا استعمال زیادہ کیا جائے

  مزید
علی ساجد زیدی 16-03-2017 17:27:27

یہ جنگ ایران اور سعودی عرب کی نہیں ہے بلکہ دو نضریات اور عقیدوں کی جنگ ہے۔ سعودی عرب نے سر زمین حجاز پر انگریزوں سے مل کر قبضہ کیا ہوا ہے اور حجاز کی اصل آبادی سعودیوں کے ..

  مزید
hasnain 16-03-2017 10:08:41

malala ap ne bhi sahi logo ko pagal banarakha hai kon nahi janta wo diary ap ki nahi thi khama kha ap ko pakistan ka hero banarkha hai ap ke sath aur bhi larkiya thi wo ap se zyada talented thi un ka kahi ziker nahi hota ye drma ap ke sath aur ap se mil ker kehlagaya tha pakistan me rahay na akay itni ..

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
پنجاب حکومت نے انٹرنیٹ پر 20 فیصد ٹیکس فوری طور پر نافذ‌کر دیا ہے، جس کے بعد موبائل پر تھری جی اور فور جی انٹرنیٹ استعمال کرنے والے بھی اس ٹیکس کی زد میں آ گئے ہیں۔ آپ کی پنجاب حکومت کے اس ٹیکس نفاذ پر کیا رائے ہے؟؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
پنجاب حکومت کا ٹیکس بہت زیادتی ہے۔ اس سے ملکی ذخائر کو بھاری نقصان ہو گا۔
یہ موبائل انٹرنیٹ ٹیکس زیادہ نہیں۔ کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔