بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل جون

تازہ ترین خبریں

کوئٹہ : کوئٹہ کی رونقیں بحال کر کے رہیں گے، گذشتہ دو برس میں بلوچستان کے حالات میں بہتری آئی ہے، حالات مزید بہتر ہوں گے، دہشت گردی کے خاتمے میں ابھی کچھ وقت لگے گا، پاک چین راہداری منصوبے پر بھارتی وزیر کے بیانات ان کے عزائم کے عکاس ہیں۔ وزیر اعظم نواز شریف کی بلوچستان قیادت سے گفتگو

کوئٹہ میں بلووچستان کی قیادت سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ دشمن کا مقصد بلوچستان میں لڑائی پھیلانا ہے، گذشتہ دو سال سے بلوچستان کے حالات بہتر ہو رہے ہیں، ہم حالات کو مزید معمول پر لے کر آئیں گے، انہوں نے کہا کہ مستونگ کا واقعہ نہایت افسوسناک ہے، لیکن صوبائی اور وفاقی حکومت، دونوں اطراف سے ذمہ داری کا ثبوت دیا گیا، وزیر اعظم نواز شریف نے سانحہ کے ملزما ن کو فوری گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچانے کی ہدایت کر دی. وزیر اعظم نے صوبائی حکومت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد بھی قابل تعریف ہے، سیاسی قیادت سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں سیاسی پختگی آ رہی ہے، ملک میں حکومت اور اپوزیشن تمام ملکی امور پر ساتھ ہیں

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -شوبز -مقامی خبریں -عجیب و غریب -بزنس -

آج کا اخبار

جوڈیشل کمیشن کارروائی، 120 حلقوں میں دھاندلی ہوئی ،بعض حلقوں میں ٹھپے پر ٹھپے لگائے گئے،حامد میر،دھاندلی چاروں صوبوں تک محدود نہ تھی قبائلی علاقوں میں بھی ہوئی،یورپی مبصرین نے بھی دھاندلی کی شکایت کی ،بعض حلقوں کے بیلٹ پیپرز اور کھلے ہوئے تھیلے تک اپنے پروگرام میں دکھائے تھے،سینئر اینکر ، 4 صوبائی سیکرٹریز کے علاوہ باقی تمام عہدیدا تبدیل کئے،، 21 جون 2013 ء کو چیئرمین کرکٹ بورڈ بنایا گیامیری بھانجی کو ن لیگ نے خواتین کی خصوصی نشست پرمنتخب کرایا،نجم سیٹھی کا جوڈیشل کمشن میں بیان،تحریک انصاف عمران خان کو بطور گواہ طلبی کیلئے درخواست دائر کرے جائزہ لیں گے، کمیشن کو غیر ضروری معاملات میں نہ الجھایا جائے،چیف جسٹس ناصر الملک،سماعت منگل تک ملتوی

منگل کو الیکشن کمیشن کے چار گواہوں پر جرح کی جائے گی‘ حامد میر اور نجم سیٹھی پر تحریک انصاف سمیت دیگر فریقین کے وکلاء نے تفصیلی جرح مکمل کرلی

بھارت پاک چین راہداری منصوبے کے خلاف ہے، بھارتی وزیراعظم، پاکستان سمیت پورے خطے کافائدہ ہوگا،دفترخارجہ

خیبر پختونخوا، بلدیاتی انتخابات میں امن وامان کی ذمہ دار صوبائی حکومت تھی،الیکشن کمیشن،بلدیاتی انتخابات کو کئی حصوں میں کرانے کی تجویز خیبر پختونخوا حکومت نے مسترد کردی تھی،ترجمان

آرمی چیف سے امریکی قومی سلامتی کے سینئرڈائریکٹرپیٹرلاوے کی ملاقات،خطے کی سیکورٹی صورتحال باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال

شمالی وزیرستان میں ڈرون حملے میں 4افرادہلاک،2زخمی ہوگئے، دتہ خیل اور پنجگور میں فورسز کی کارروائیاں، غیر ملکیوں سمیت14دہشتگرد ہلاک ، بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد

نادرا پر دباؤڈال کر چیئرمین کو بیرون ملک بھیج دیا گیا،عمران خان، خیبرپختونخواہ میں الیکشن کمیشن نے ٹھیک سے ذمہ داریاں ادا نہیں کیں‘ 39 حلقوں میں نادرا نے فرانزک رپورٹ دی ، این اے 122 میں سپلیمنٹری رپورٹ دیدی،رانا ثناء اللہ 100 لوگوں کو مار کر دوبارہ وزیرقانون بن گیا،پولیس کے معاملات میں کبھی بھی مداخلت نہیں کی،تحریک انصاف کے چیئرمین کی میڈیا سے گفتگو

خیبرپختونخواہ کے وزیرعلی امن گنڈاپورنے گرفتاری دیدی ،تحریک انصاف نے صوبائی وزیر بلدیات علی امین کی پارٹی رکنیت معطل کر دی،تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل

قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس ، 15کھرب کا ترقیاتی بجٹ منظور،پبلک سیکٹر ڈیویلپمنٹ پروگرام کیلئے 700ارب ، صوبوں میں ترقیاتی پروگرام کیلئے 814ارب روپے مختص، برآمدات کا ہدف25.5ارب ڈالر ،صنعتی پیداوار میں شرح نمو کا ہدف 6.1، زراعت میں شرح نمو3.9فیصدمقرر،وفاق کے تمام ترقیاتی منصوبوں کے لئے مختص فنڈز صوبوں کی مشاورت سے خرچ کئے جائیں،وزیراعظم کی ہدایت

جماعت اسلامی نے نریندر مودی کی گرفتا ری پر انعام کا اعلان کردیا،اسلام آباد کے حکمران بھارت سے ملے ہوئے ہیں،جسے بھارت پسند ہے ممبئی چلاجائے ،حکمران اندھے ،بہرے ،گونگے ہو گئے ، امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا جلسہ سے خطاب

18 ویں ، 21ویں آئینی ترمیم کیس کی سماعت ،بنیادی حقوق ، عدلیہ کی آزادی ، جوڈیشل رویو ختم کر دیا تو آئین میں باقی کیا بچے گا؟سپریم کورٹ،پارلیمنٹ کی آئین ترامیم کرنے کی کیا حدود ہیں سپریم کورٹ ان کو کس حد کالعدم قررا دے سکتی ہے ،جسٹس آصف کھوسہ، پارلیمنٹ میں اکثریت کے ذریعے ترمیم کرکے بنیادی حقوق معطل کیے جا سکتے ہیں ؟ جسٹس سرمد جلال عثمانی ، بنیادی حقوق سے متصادم کوئی ترمیم کی جا سکتی ہے؟ جسٹس دوست محمد خان ، 18 ویں، 21 ویں ترمیم سیاسی معاملہ ہے سپریم کورٹ کو سماعت کا اختیار نہیں ہے،افتخار گیلانی ،سامعت منگل تک ملتوی

آئندہ تین سال میں قومی مجموعی پیداوار کے تناسب سے سرمایہ کاری کو 22 فیصد تک لے جائیں گے،اسحاق ڈار ،ملکی ترقی میں نجی شعبہ کو اپنا کردار ادا کرنے پر حوصلہ افزائی کی جائے گی،وفد سے ملاقات، 3G اور 4G کی کامیاب بولی کے بعد آئی ٹی کی انڈسٹری میں انقلاب آگیا ہے،انوشہ رحمن

بلاول بھٹوکاوطن واپسی کے ساتھ ہی کراچی میں پانی بحران کانوٹس ،آج اہم اجلاس طلب کرلیا

جماعت اسلامی کا خیبرپختونخواہ بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن بنانے کامطالبہ

کول پاور پروجیکٹ معاہدے سے تقریبا ساڑھے تیرا ارب روپے سالانہ آمدن ہوگی‘خواجہ سعد رفیق، فریٹ ٹرینوں کے لئے55لوکو موٹوز کا ٹینڈر آخری مراحل میں ہے‘ معاہدے کیلئے 4000 ہاؤس پاور کے امریکن ساختہ لوکو موٹوز مناسب داموں پر خریدیں گے ، ریلوے کے پینشنروں کو بینکوں کے ذریعے پنشن کی ادائیگی کو یقینی بنانے کیلئے ای ٹکٹنگ کا نظام لارہے ہیں‘وفاقی وزیر ریلوے کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو

بلدیاتی انتخابات ، پنجاب کی نئی حلقہ بندیاں طے شدہ شیڈول کے مطابق مکمل نہ کی جا سکیں،الیکشن کمیشن نے نئی حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرستیں آویزاں کرنے کی مدت میں دوسری بار توسیع کردی

ایف آئی اے کو ایگزیکٹ کے کمپیوٹر ڈیٹا سے پاکستانیوں کو ڈگری جاری کرنے سے متعلق فہرست مل گئی ،ذرائع

ڈرامائی پیشرفت،لطیف کھوسہ ماڈل ایان علی کے وکیل بن گئے،پیپلزپارٹی ایان کیس پر سخت پریشان،لطیف کھوسہ کو احکامات پارٹی قیادت نے دیئے،ذرائع، ایان علی آئندہ چنددنوں میں اہم انکشافات کرسکتی ہیں ، پارٹی کی سیاسی ساکھ کودھچکالگے گا،میں پروفیشنل وکیل ہوں کیس کاپارٹی سے کوئی تعلق نہیں،لطیف کھوسہ کی خبر رساں ادارے سے گفتگو

کراچی،سانحہ صفورا کا گرفتار مرکزی ملزم طاہرعرف سائیں القاعدہ کا بھی کارندہ رہا، بینک ڈکیتیوں سے لے کر خودکش حملوں اور بے گناہ اسماعیلیوں کے قتل کا ماسٹر مائنڈ ، سیکٹر کمانڈر رینجرز بریگیڈئیرباسط پرخودکش حملے میں بھی ملوث تھا،ملزم نے دوران تفتیش کئی اہم راز اگل دئیے

کراچی میں بدامنی کے پیچھے اے این پی،پی پی،جماعت اسلامی اورایم کیوایم ہیں،پرویز مشرف،دہشتگردی کے خلاف آپریشن ملک میں دوبڑی جماعتوں کے درمیان مفاہمت کی بنیاد ہو رہا ہے،ذاتی مفادکوترجیح دی جارہی ہے ،مقامی حکومتوں کومالی انتظامی طور پر خود مختار بنانا چاہئے،سابق صدر کی نجی ٹی وی سے گفتگو

میاں افتخار کے مقدمہ میں مدعی نے نام واپس لے لیا، رہائی کا بندوبست ہورہا ہے،پرویز خٹک،سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتے ،کسی سے سیاسی انتقام لیا نہ سوچ سکتے ہیں،علی امین گنڈا پور ہو یا کوئی اور ہو جس نے غیر قانونی کام کیا کارروائی ہوگی ،معلوم نہیں ان کی گاڑی میں بیلٹ باکس تھے کہ نہیں،نجی ٹی وی کو انٹرویو

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

یوسف خان 02-06-2017 10:43:59

اردو پوائنٹ بہترین اخبار ہے لیکن اس میں صوبہ خیبر پخونخوا کے پشاور کے بعد دوسرے بڑےشہر مردان ک خبروں کو بھی زیادہ شامل کریں، شکریہ از یوسف خان مایار جرنلسٹ مردان پریس ..

  مزید
ارشد علی انجم 31-05-2017 12:57:12

خبروں کا انداز قابل تحسین ہے ۔مگر نیم برہنہ اشتہارات اور ماڈل کی تصاویر اس صفحہ پر نہ ہوں۔

  مزید
ارشد 31-05-2017 02:21:15

اسلام و علیکم! کسی کو بھی پاکستان سے محبت نہیں خواہ وہ نون لیگ ہو یا پیپلز پارٹی یا تحریکِ انصاف لائٹ کل بھی نہیں تھی اور آ ج بھی نہیں ہے روز نئی فیگر آجاتی ہے کہ اتنی بجلی ..

  مزید
رانا ندیم سلیم 30-05-2017 17:28:33

میں اردو پوائٹ میں کام کرنا چاہتا ہو اسکے لئے مجھے کیا کرنا ہو گا ( شکریہ

  مزید
سھاھد سرور 30-05-2017 14:21:36

بھتر ھے اگر ھان ھے تو

  مزید
عمیر ھسن 29-05-2017 14:58:48

جب تک پاکستان میں کرپشن ہوتی رہے گی پاکستان internationally بدنام ہوتا رہے گا. لیکن پھر بھی FIA کے آفیسرز کا شکریہ جنہوں نے بر وقت کاروائی کر کے ملک اور قوم کی عزت کو بچایا. اور افغانیوں ..

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
ایگزیکٹ کا دھماکہ خیز جعلی ڈگری سکینڈل سامنے آنے کے بعد بول ٹی وی کو بہت بڑا جھٹکا لگا ہے جبکہ متعدد نامور صحافی سکینڈل سامنے آنے کے بعد بول ٹی وی کو چھوڑ گئے ہیں۔ آپ کی ایگزیکٹ سکینڈل اور بول ٹی وی بارے کیا رائے ہے؟؟؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
ایگزیکٹ سکینڈل سے پاکستان کی دُنیا بھر میں بدنامی ہے اس کی تحقیقات ضرور ہونی چاہئے۔
ایگزیکٹ سکینڈل پاکستان کیخلاف سازش ہے۔
ایگزیکٹ سکینڈل اور بول ٹی وی کو علیحدہ رکھنا چاہئے جب تک الزام ثابت نہ ہوں سب بے گناہ ہیں۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔