بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل مئی

تازہ ترین خبریں

ڈسکہ بار کے صدر رانا خالد کی نماز جنازہ ادا، شہر میں مکمل ہڑتال، رینجرز تعینات

ڈسکہ میں پولیس کی فائرنگ سے قتل بار کے صدر رانا خالد عباس کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ، شہر میں مکمل ہڑتال ، سیکورٹی کے سخت انتظامات ، رینجرز تعینات کر دی گئی۔ ڈسکہ میں پولیس کی فائرنگ سے قتل بار کے صدر رانا خالد عباس کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی جس میں گورنر پنجاب سمیت سیاسی و سماجی شخصیات، وکلاء سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ گزشتہ روز وکلا اور پولیس تصادم کے بعد شہر میں ہو کا عالم ہے ، سرکاری اور نجی سکول بند ہیں ، کاروباری مراکز ، منڈیاں اور دکانوں کے شٹر ڈاؤن ہیں ، کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لئے نواز شریف سٹیڈیم میں رینجرز کے دستے الرٹ ہیں جبکہ تھانہ سٹی میں ملحقہ اضلاع سے پولیس کی بلوائی گئی اضافی نفری تعینات ہے۔

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -شوبز -مقامی خبریں -بزنس -کشمیر -

آج کا اخبار

ڈسکہ میں وکلاء کے احتجاجی جلوس پر ایس ایچ او تھانہ سٹی کی مبینہ فائرنگ صدر بار سمیت دو وکلاء جاں بحق، فائرنگ سے ایک وکیل اور راہگیر شدید زخمیچند وکلاء کی ٹی ایم اے آفس میں ملازمین کے ساتھ توتکرار ہو ئی تو اطلاع سٹی پولیس کو دی گئی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر چند وکلاء کوحراست میں لے لیا جس پر صدر بار رانا خالد عباس چندوکلاء کے ہمراہ تھانہ سٹی پہنچے تو ان کی تھانہ سٹی کے باہر ایس ایچ او سے تکرار ہو گئی جس پر مشتعل ہو کر ایس ایچ او شہزاد وڑائچ نے وکلاء پر فائرنگ کر دی،پنجاب بارکونسل کا ڈسکہ میں دو وکلاء کے جاں بحق اور کئی کے زخمی ہونے کے واقعہ کیخلاف آج پنجاب بھر میں مکمل ہڑتال کا اعلان

صدر بار رانا خالد عباس اور ایس ایچ او شہزاد وڑائچ کے درمیان توتکرار ہو گئی جس سے مشتعل ہو کر ایس ایچ او شہزاد وڑائچ نے وکلاء پر فائرنگ کر دی

جوڈیشل کمیشن میں سیکرٹری الیکشن کمیشن پرجرح مکمل ،سابق سیکرٹری آج طلب،الیکشن کمیشن نے تمام ریٹرننگ افسران سے فارم نمبر15طلب کرلیے ہیں ملتے ہی کمیشن میں جمع کروادیں گے ،فارم نمبر 14 ‘ 16 اور 17 موجود ہیں ،وکیل الیکشن کمیشن ،تحریری رپورٹ تیار کرنے میں سابق سیکرٹری مشورہ لیا نہ ہی الیکشن کمیشن کے کسی ممبر سے ملاقات کی ہے جواب قانونی ٹیم اور ڈی جی کی معاونت سے تیار کیا،بابر یعقوب

وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات،ملک کی داخلی اور خارجی صورتحال پر تبادلہ خیال

سابق و موجودہ چیئرمین نادراکے بیان میں تضاد سامنے آگیا،عمران خان ،مخصوص حلقوں میں اضافی بیلٹ پیپرز چھاپے گئے جس کا الیکشن کمیشن کے پاس بھی ریکارڈ موجود ہونا چاہیے،میڈیا سے گفتگو ،چیئرمین پی ٹی آئی کی سانحہ ڈسکہ کی مذمت، پنجاب پولیس کو گلو بٹوں سے پاک کرکے عوام کے جان و مال کو تحفظ دیا جائے،ٹوئٹ

اقتصادی راہداری کے حوالے سے تحفظات دور نہ کئے گئے تو روٹ کیلئے مطلوبہ اراضی فراہم نہیں کریں گے،پرویز خٹک،منصوبے میں ڈی آئی خان کو شامل اور خیبر پختونخوا میں دو اکنامک زون نہ بنائے گئے تو اقتصادی راہداری کیلئے خیبر پختونخوا میں اراضی کی فراہمی ممکن نہیں ہونے دی جائے گی،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا

ایگزیکٹ اسکینڈل عام کیس نہیں کہ فوری تحقیقات مکمل ہوجائیں، ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ ،کیس حل ہونے میں ایک دن بھی لگ سکتاہے اورایک ہفتے سے زیادہ بھی،ایف آئی اے سائبر کرائم باریک بینی سے کام کررہی ہے، کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے ہیں، میڈیا سے گفتگو

پاکستان کوقرض کی اگلی قسط، آئی ایم ایف نے توانائی ودیگرشعبوں میں اصلاحات کیلئے شرائط عائد کر دیں، بجلی پرسبسڈی میں کمی واجبات وصولی میں اضافہ ،ٹیکس اصلاحات میں تبدیلی ،نئے افرادکوٹیکس نیٹ میں لانے سمیت متعددشرائط شامل ہیں

اوگرا کی سمری مسترد ،وفاق کا یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن کاخیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد تک تمام ترقیاتی سرگرمیاں و فنڈر کی تقسیم روکنے کا حکم ،سراج الحق سمیت پی ٹی آئی کے وزرا ء ا ور صوبائی سیکرٹریز کو سیاسی سرگرمیوں سے دور رہنے کی ہدایت

صنعتوں کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دیدیا گیا

وزارت خزانہ کا آئی ایم ایف کے دباؤ پر ترقیاتی بجٹ کے حجم میں اضافے سے انکار

اقتصادی راہداری روٹ تبدیل نہیں ہو گا ، احسن اقبال ،سب سے پہلے کام مغربی روٹ پر شروع ہوگا جو ترجیحی بنیادوں پر دسمبر 2016ء تک مکمل کرلیا جائے گا ،یہ قومی منصوبہ ہے جو ہمارے ملک کیلئے تحفہ ہے،افواہیں پھیلا کر اسے نقصان نہ پہنچا یا جائے،وزیر اعظم فاٹا پیکج کا اعلان جلد کرینگے،پریس کانفرنس سے خطاب

عمران خان کا نیا مرکزی ترجمان نہیں رکھا جارہا، شیریں مزاری ، ریحام خان کا سیاست میں آنے کا رادہ نہیں ،خصوصی گفتگو

ڈسکہ کا واقعہ افسوسناک ، پنجاب میں پولیس گردی کی جارہی ہے،پرویز خٹک، پولیس کو نہتے شہریوں پر گولیاں چلانے کا اختیار نہیں ہے، ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی جائے ، وزیراعلی خیبرپختونخوا، ڈسکہ کا افسوسناک واقعہ ایک اہلکار کے پاگل پن کی وجہ سے پیش آیا ، رانا ثناء اللہ ،پرویز خٹک کا خیال درست نہیں ،اکا دکا واقعات ہوجاتے ہیں، ہر واقعہ پر سیاسی پوائنٹ سکورنگ درست نہیں،نجی ٹی وی سے گفتگو

چاہتاہوں کہ پاکستان یورپ ،دبئی اورامریکہ کی طرح ترقی کرے ، ملک ریاض،پوراپاکستان میراہے ،ہرصوبے میں بحریہ ٹاوٴن بناوٴں گا،ہمیں حکمران ملے ہیں لیڈرنہیں ملے ،میری دولت پاکستان کے عوام کی امانت ہے،وزیراعظم بزنس مینوں کی ویلفیئرکونسل بنائیں پاکستان کے مسائل اکیلی حکومتیں حل نہیں کرسکتیں ،نجی ٹی وی کو انٹرویو

خارش منتقلی کا خطرہ ،خواتین اہلکاروں اورقیدی خواتین نے تحفے میں دیئے 41قیمتی لباس ایان علی کوواپس کردئیے،ایان علی خارش کے ہاتھوں شدیدپریشان ،خون کانمونہ بھجوانے کی درخواست پر ماڈل اپناغصہ خواتین پولیس اہلکاروں پر اتارتی رہیں ،ڈیڑھ لاکھ کاقیمتی پرس بھی ٹوٹ گیا، پانچ پانچ ہزارکے نوٹ بکھر گئے ،خواتین اہلکاراپناغصہ چھوڑ کرنوٹ اکھٹے کرتی رہیں افسران منع کرتے رہے

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

hasnain 17-03-2017 10:27:42

MR Zama Shb phele merit system ko to sudharay phir corruption ki taraf aen NTS se jan churwaen aur khud koi merit system banaen takay jo pass hotay hai aur jin ka haq hai unhe seats per bheja jaen na ken parchi aur pasiay denay walo ko

  مزید
hasnain 17-03-2017 10:23:44

PMLN per bhi pabandi lagni chahiyeh asfand yar wali per bhi band hona chaiyeh mr tasubi nisar

  مزید
Mohammed Shuaib Sheikh 17-03-2017 00:29:25

Imran Niazi is the number one enemy of Pakistan.

  مزید
محمد رمضان 16-03-2017 22:28:42

خبر کو بہتر بنانے کے لہئے تصاوئر اور وئدیوز کا استعمال زیادہ کیا جائے

  مزید
علی ساجد زیدی 16-03-2017 17:27:27

یہ جنگ ایران اور سعودی عرب کی نہیں ہے بلکہ دو نضریات اور عقیدوں کی جنگ ہے۔ سعودی عرب نے سر زمین حجاز پر انگریزوں سے مل کر قبضہ کیا ہوا ہے اور حجاز کی اصل آبادی سعودیوں کے ..

  مزید
hasnain 16-03-2017 10:08:41

malala ap ne bhi sahi logo ko pagal banarakha hai kon nahi janta wo diary ap ki nahi thi khama kha ap ko pakistan ka hero banarkha hai ap ke sath aur bhi larkiya thi wo ap se zyada talented thi un ka kahi ziker nahi hota ye drma ap ke sath aur ap se mil ker kehlagaya tha pakistan me rahay na akay itni ..

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
ایگزیکٹ کا دھماکہ خیز جعلی ڈگری سکینڈل سامنے آنے کے بعد بول ٹی وی کو بہت بڑا جھٹکا لگا ہے جبکہ متعدد نامور صحافی سکینڈل سامنے آنے کے بعد بول ٹی وی کو چھوڑ گئے ہیں۔ آپ کی ایگزیکٹ سکینڈل اور بول ٹی وی بارے کیا رائے ہے؟؟؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
ایگزیکٹ سکینڈل سے پاکستان کی دُنیا بھر میں بدنامی ہے اس کی تحقیقات ضرور ہونی چاہئے۔
ایگزیکٹ سکینڈل پاکستان کیخلاف سازش ہے۔
ایگزیکٹ سکینڈل اور بول ٹی وی کو علیحدہ رکھنا چاہئے جب تک الزام ثابت نہ ہوں سب بے گناہ ہیں۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔