بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل مئی

تازہ ترین خبریں

ایف آئی اے تحقیقات جاری، 'ایگزیکٹ' کے دفاتر پر چھاپے

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی جانب سے امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز میں پاکستانی کمپنی ایگزیکٹ سے متعلق شائع ہونے والی رپورٹ کی تحقیقات کے حکم کے بعد ایف آئی اے ٹیم کراچی اور اسلام آباد میں کمپنی کے دفاتر پہنچ گئی۔ وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق چوہدری نثار نے منگل کو فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کو معاملے کی فوری طور پر تحقیق کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔ ترجمان کے مطابق وزیر داخلہ چوہدی نثار نے اس بات کا تعین کرنے کے بھی احکامات جاری کیے ہیں کہ نیو یارک ٹائمز کی خبر میں کتنی صداقت ہے؟ وزیر داخلہ کی ہدایت کے بعد ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی شاہد حیات کی سربراہی میں 7 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

آج کا اخبار

دہشت گردوں سے وسیع علاقے خالی کرالئے ہیں ،آرمی چیف، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی کیلئے چابک دستی اور معلومات ضروری ہیں، تقریب سے خطاب

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے میدان جنگ میں سپاہیوں کو جسمانی صلاحیتوں کیلئے معیار اپنانے پر زور دیا۔

وزیر اعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، ملکی سلامتی و امن وامان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

سانحہ صفورا گوٹھ کی تین سمتوں میں تحقیقات کر رہے ہیں،چو ہدری نثار،”را“یا غیر ملکی ہاتھ ملوث ہونے بارے حتمی بیان دینا قبل از وقت ہو گا، تین یا چار گرفتاریاں ہوئی ہیں ، وضاحت نہیں کر سکتا ، کراچی میں قیام امن کے لیے اہم آپریشنل فیصلے کر لیے گئے، آپریشن ضرب عضب کے بعد ملک بھر میں 10 ہزار انٹیلی جنس آپریشز میں 36 ہزار لوگوں کو گرفتار کیا گیا ، برطانیہ کے ساتھ مجرمان کی تحویل کے لیے بات چیت ہو رہی ہے، معظم علی کی جے آئی ٹی بارے تفصیلات دو سے تین روز میں جاری کروں گا ، اسلحہ لائسنس اجراء کے لیے یکساں پالیسی بنائی جائے گی،گورنر سندھ کے لیے حالات معمول پر ہیں، گورنر ہاوٴس میں پریس کانفرنس سے خطاب

وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار سے ڈائریکٹر جنرل رینجرز سندھ بلال اکبر ، گورنر ، وزیراعلیٰ سندھ کی ملاقاتیں، ڈی جی رینجرز کی سانحہ صفورا با رے تحقیقات ، پیشرفت اور دیگر ہائی پروفائلز ٹارگٹ کلنگ پر بریفنگ ،وزیر اعلیٰ سندھ نے وفاقی حکومت کیخلاف شکایات کے انبار لگا دیئے ،چوہدری نثار نے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرا دی

جوڈیشل کمیشن کی کارروائی کا تیرھواں روز، چیئرمین نادرا اور فافن سربراہ جرح کیلئے طلب ، پی ٹی آئی کا سابق الیکشن کمشنر سندھ اور ایم ڈی پرنٹنگ کارپوریشن پر جرح سے انکار، مہاجر قومی موومنٹ کے وکیل جرح کریں گے ، ایم ڈی سکیورٹی پرنٹنگ پریس رضوان احمد پر پی ٹی آئی اور ن لیگ کے وکلاء کی جرح مکمل، الیکشن کمیشن سے کہا تھا چند روز میں بیلٹ پیپر نہیں چھاپ سکتے، تین سے چار دن مانگے تھے،رضوان احمد، دوران جرح جو سوالات کرلئے گئے ،دوبارہ نہ کئے جائیں ، قیمتی وقت ضائع ہوگا ،چیف جسٹس کے ریمارکس ،سماعت جمعرات تک ملتوی

سندھ میں گورنر راج سے کوئی خوف نہیں ،آصف زرداری ، وزیر اعلیٰ سندھ کو تبدیل نہیں کریں گے جب نیوٹرل ایمپائر ہوں گے ، پیپلزپارٹی پھر راج کرے گی،بلاول واپسی کیلئے دبئی پہنچ چکے ہیں،ذوالفقار مرزا جو کچھ کہہ رہے ہیں اس پر کیا کہہ سکتاہوں،صحافیوں سے گفتگو

جوڈیشل کمیشن میں سامنے آچکا ہے دھاندلی کیلئے اضافی بیلٹ پیپرز چھاپے گئے،عمران خان، مسلم لیگ (ن) کو سمجھ نہیں آرہا کمیشن میں کیا ہورہا ہے، آئندہ سماعت کے دوران ایک کے بعد دوسری قسط سامنے آئے گی،جو بھی نتیجہ آئے گا ،جمہوریت مضبوط ہوگی،میڈیا سے گفتگو

شمالی وزیرستان،شوال میں ڈرون حملہ، 6شدت پسند ہلاک ،2زخمی،امریکی ڈرون حملو ں پر پاکستان کا شدید احتجاج، امر یکہ حملے بند کر ے ان میں بے گناہ شہری مارے جارہے ہیں،پاکستان خود مختار ملک ہے ، حملے ملکی سالمیت کے خلاف ہیں ، دہشتگردی کیخلاف آپریشنز متاثر ہونگے ،ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ

سینٹ، پرویز رشید نے دینی مدارس سے متعلق بیان پر معافی مانگ لی ،میرا بیان علمائے حق کے بارے میں نہیں ہے بلکہ علمائے سو اور ان لوگوں کے بارے میں ہے جو مدارس مساجد اور امام بارگاہوں پر خود کش حملے کرتے ہیں‘ قومی اہمیت کے مسائل پر بحث کے دوران اظہار خیال ،سینیٹر میر کبیر کا قلات میں دہشت گرد کارروائیوں میں بے گناہ افراد کی ہلاکت کی تحقیقات کامطالبہ

مالی سال میں مہنگائی کی شرح کوپانچ فیصدتک لے آئے ہیں ، وزیر خزانہ،اقتصادی ترقی کی شرح ہدف کے مقابلہ میں کم ہورہی ہے،سحاق ڈار کا اکنامک ایڈوائزری کونسل کے چھٹے اجلاس سے خطاب

صدر کسی جج کو اس کے عہدے سے نہیں ہٹا سکتے،جسٹس میاں ثاقب نثار ، آئین اچھا ہے یا برا ہم اس کے تحت حلف اٹھاتے ہیں ہم نے دوسرے ملک کا نہیں اپنے ملک کا آئین دیکھنا ہے،جسٹس جواد ایس خواجہ کے آئینی ترامیم کیس کی سما عت کے دورا ن ریمارکس ، بنیادی آئینی ڈھانچے سے متعلق حکومتی وکیل خالد انور کے دلائل پر سماعت آ ج بھی جاری رہے گا

پرویز رشیدکے عقیدے بارے تحقیقات کریں گے،حافظ حسین احمد، وفاقی وزیر اطلاعات نے مرزا غلام احمد قادیانی کو جھوٹا کہنے سے انکار کیا تھا، مولانا الیاس چینوٹی نے ختم نبوت کا اقرار نہ کرنے پر پرویز رشید کو ووٹ نہیں دیا تھا،میڈیا سے بات چیت

کالادھن دبئی منتقل کرنیوالے 700 پاکستانیوں کیخلاف تحقیقات ، پاکستانیوں کی جانب سے دبئی بھجوایاجانے والا کالا دھن سوئس بینکوں میں موجود پاکستانیوں کے کالے دھن سے 10 گنا ز ائد ہے،ایف بی آر کے سینئرافسر کی گفتگو،سرمایہ کاری کے نام پر کالے دھن کی دبئی منتقلی کی تحقیقات شروع،کالادھن دبئی منتقل کرنے کے لئے دماک گروپ سے رابطہ کرنیوالے 700 پاکستانیوں کیخلاف تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، دماک پراپرٹیز“ کی سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کے لئے 5 خصوصی ٹیمیں تشکیل دیدیں، ایف بی آر

ماڈل ایان علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 25 مئی تک توسیع،بینکنگ کو رٹ کا نامکمل چالا ن پر اظہا ر بر ہمی ،تفتیشی افسر اور کسٹم پراسیکیوٹر کو آئندہ سماعت پر ہرصورت مکمل چالان پیش کرنے کا حکم، ایسا کیا ہے جو ملزمہ کیخلاف چالان پیش کرنے میں تاخیر کی جارہی ہے،کوئی مسئلہ ہے تو عدالت کو بتایا جائے،عدالتی ریمارکس

جوڈیشل اصلاحات ،فیملی لاز میں فیصلہ چھ ماہ میں دیا جائے گا،پرویز رشید ، کسی شخص کو بے جا میں دینے کا اختیار ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کے پاس بھی ہوگا ججوں کی مراعات میں اضافہ کردیاگیا ہے،پولیس اصلاحات میں تبدیلیاں لارہے ہیں،بے جا مقدمہ بازی کی روک تھام کا بل2011ء لارہے ہیں جبکہ سینیٹ میں بھی قانون کی فراہمی کیلئے ارکان سینیٹ سے تجاویز کیلئے بھی آج کمیٹی بنائی جائے گی، سینٹ میں اظہار خیال، عدلیہ ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہے، جب تک عدلیہ مستحکم نہیں ہوگی ادارے مستحکم نہیں ہوں گے،چئیرمین سینٹ کے ریمارکس

بھارت کا جموں وکشمیر کی متنازعہ حیثیت ماننے سے پھر انکار، گیلانی کو بھارت کو اپنا وطن تسلیم کرنے تک ،پاسپورٹ جاری نہیں کیا جائیگا،بی جے پی

کراچی،امان نیازی قتل کے مرکزی ملزم عبید کے ٹو کے انکشا ف پر 12افراد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

سانحہ پشاور کے بعد سب سے برا واقعہ کراچی میں ہوا ،ہم کب تک دہشت گردی کی فصل کاٹتے رہیں گے،فاروق ستار

امریکا، چھ ماہ میں جسم سے آئرن کی کمی دور کرنے والا باجرہ،آئرن کی کمی کے شکار 12 سے 16 سال کے بچوں میں حیرت انگیز مثبت نتائج دیکھے گئے،سائنسی تحقیق ،ایسی ہی ایک تحقیق پاکستان میں زنک یا جست سے بھرپور گیہوں پیدا کرنے کے لیے کی جا رہی ہے،ماہرین خوراک

”را “ کی پاکستان مخالف سرگرمیاں،پاک بھارت کرکٹ سیریز پر سیاہ بادل منڈلانے لگے

قومی ائیر لائن 15جون سے امریکہ کیلئے پروازیں بند کرکے اتحاد ائیر ویز حقوق منتقل کردیگی،معاملات انتہائی رازداری سے وزیراعظم اور انکے مشیر ہوابازی شجاعت عظیم کی ہدایت پر طے کئے گئے ،ذرائع

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

تصاویری البم

کراچی: پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان پی اے ایف بیس مسرور کے دورہ کے موقع پر مینٹی نینس عملہ سے بات ..

کراچی: پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان پی اے ایف بیس مسرور کے دورہ کے موقع پر ہوابازوں سے خطاب کر رہے ..

کراچی: پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان پی اے ایف بیس مسرور کے دورہ کے موقع پر گارڈ آف آنر کا معائنہ ..

راولپنڈی: صدر آزاد کشمیر سردا یعقوب کی راولپنڈی بار ایسوسی ایشن آمد پر وکلاء خیر مقدم کر رہے ہیں۔

ٹیکسلا: موٹروے پٹرولنگ کا اہلکار جی ٹی روڈ پر ٹریفک قانون کی خلاف ورزی کرنے پر چالان کاٹ رہا ہے۔

لاہور: تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے رکن و سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور گلوکار وارث بیگ کے والد عارف بیگ کی نماز ..

لاہور: ایک ٹریفک وارڈن فیروز پور روڈ پر سڑک عبور کرنے میں خواتین کی مدد کر رہا ہے۔

لاہور: باغ جناح میں ہائیر ایجوکیشن اور عمر ایسوسی ایشن ویمن کرکٹ ٹورنا منٹ مابین کھیلے گئے میچ میں کھلاڑی شارٹ کھیلتے ..

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

یوسف خان 02-06-2017 10:43:59

اردو پوائنٹ بہترین اخبار ہے لیکن اس میں صوبہ خیبر پخونخوا کے پشاور کے بعد دوسرے بڑےشہر مردان ک خبروں کو بھی زیادہ شامل کریں، شکریہ از یوسف خان مایار جرنلسٹ مردان پریس ..

  مزید
ارشد علی انجم 31-05-2017 12:57:12

خبروں کا انداز قابل تحسین ہے ۔مگر نیم برہنہ اشتہارات اور ماڈل کی تصاویر اس صفحہ پر نہ ہوں۔

  مزید
ارشد 31-05-2017 02:21:15

اسلام و علیکم! کسی کو بھی پاکستان سے محبت نہیں خواہ وہ نون لیگ ہو یا پیپلز پارٹی یا تحریکِ انصاف لائٹ کل بھی نہیں تھی اور آ ج بھی نہیں ہے روز نئی فیگر آجاتی ہے کہ اتنی بجلی ..

  مزید
رانا ندیم سلیم 30-05-2017 17:28:33

میں اردو پوائٹ میں کام کرنا چاہتا ہو اسکے لئے مجھے کیا کرنا ہو گا ( شکریہ

  مزید
سھاھد سرور 30-05-2017 14:21:36

بھتر ھے اگر ھان ھے تو

  مزید
عمیر ھسن 29-05-2017 14:58:48

جب تک پاکستان میں کرپشن ہوتی رہے گی پاکستان internationally بدنام ہوتا رہے گا. لیکن پھر بھی FIA کے آفیسرز کا شکریہ جنہوں نے بر وقت کاروائی کر کے ملک اور قوم کی عزت کو بچایا. اور افغانیوں ..

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
سپریم کورٹ نے خواجہ سعد رفیق کے خلاف الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کو معطل کر دیا ہے اور ان کی قومی اسمبلی کی نشست بحال کر دی ہے، جبکہ کیس کی روزانہ بنیاد پر سماعت کا فیصلہ سُنایا ہے، آپ کی اس فیصلے پر کیا رائے ہے؟؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
سپریم کورٹ نے درست فیصلہ دیا ہے اعلی عدالت بذات خود تمام حقائق کا جائزہ لے گی۔
سپریم کورٹ کا فیصلہ جلد بازی ہے اس ٹریبونل کے حقائق کا جائزہ لے کر فیصلہ سُنانا چاہئے تھا۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔