بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
پیر مئی

تازہ ترین خبریں

ایم کیو ایم نے گورنر سندھ عشرت العباد کے استعفے کا مطالبہ کردیا

ایم کیو ایم نے گورنر سندھ عشرت العباد کے استعفے کا مطالبہ کردیا ہے۔متحدہ قومی موومنٹ کی لندن اور پاکستان میں رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ 2002 میں ایم کیو ایم کو گورنر شپ کی آفر کی گئی۔ عشرت العباد نے عوامی مسائل کے حل کیلئے اپنی تمام توانائیاں صرف کیں اور ابتداء میں بہترین انداز میں کام کیا۔ مگر کچھ عرصے سے ان کا جو طرز عمل ہے اسے نظر انداز نہیں کر سکتے۔ اب پانی سر سے اونچا ہوچکا ہے۔ 2008 میں پیپلز پارٹی کی حکومت آئی اور ایم کیو ایم کے کارکنان اور ہمدردوں کا قتل عام شروع ہوا ، کراچی میں محاجر آبادیوں کا محاصرہ ہوتا رہا، کراچی آپریشن کا رخ ایم کیو ایم کی جانب موڑ دیا گیا تاہم عشرت العباد نے آنکھیں بند کیے رکھیں

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -شوبز -مقامی خبریں -بزنس -کشمیر -

آج کا اخبار

عمران فاروق قتل کیس میں پیش رفت سے چند روز میں آگاہ کردیا جائے گا،وزیر داخلہ،پونے دوسال میں کسی کا نام ای سی ایل میں نہیں ڈالا، نئی پالیسی کے تحت ایک سے تین سال کے اندر خود بخود نام لسٹ سے نکل جائے گا،اسلحہ لائسنس اجراء پر صوبے وفاق کی نقل کرتے تو آج حالات بہتر ہوتے ،بلٹ بروف گاڑیاں فیشن بن چکا ان کی حدود وقیود سے متعلق وزارت عمل پیرا ہے، نادراخود مختار ادارے کی حیثیت سے اپنی ساکھ خود بنائے گا ، نئی پرائیویٹ سیکورٹی کمپنیوں کی اجازت پر پابندی ہے ، پریس کانفرنس سے خطاب

وفاقی وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ ٹربیونل ججز کو میڈیاپر فیصلوں کے خلاف شیٹ اپ کال دینا ہو گی 93ہزار ووٹوں کی تصدیق نہیں ہو سکی

نلتر ہیلی کاپٹر حادثہ:فلپائن، انڈونیشیاء ، ملائیشیا اور ہالینڈکے وفود اسلام آباد پہنچ گئے، وفود کی دفتر خارجہ کے حکام سے ملاقاتیں، سانحہ نلتر کے بارے میں تفصیلی آگاہ کیا گیا ، ہلاک سفیروں کی میتیں انکے متعلقہ ملکوں میں پہنچانے کیلئے ضروری انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے، ہالینڈ کے زخمی سفیر کو لے جانے کے لئے ایئرایمبولینس جلد پاکستان پہنچ جائے گی، ترجمان دفتر خارجہ

تحریک انصاف کا ایک اور احتجاجی تحریک شروع کرنے کا فیصلہ، کنٹینر کی تیزئین و آرائش کی ہدایت جاری ،تحریک کا آغازلاہورسے کیا جائیگا،این اے 122کافیصلہ حق میں آنے کی صورت میں احتجاجی تحریک کو ملک بھر میں پھیلادیا جائے گا،عمران خان کے کنٹینر کو چند روز میں اسلام آباد سے لاہور پہنچایا جائے گا،تحریک انصاف کی اعلی قیادت نے پارٹی کے اندر رابطے بھی شروع کر دیئے

صولت مرزاکی پھانسی میں توسیع نہ کرنے کافیصلہ، 12مئی کو مچھ جیل میں تختہ دارپرلٹکادیاجائیگا،ذرائع

جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ 120 دن میں آنا چاہیے‘ کمیشن کا جو بھی فیصلہ آیا قبول ہوگا،شاہ محمود قریشی

وفاق ناروالو ڈشیڈنگ و دیگر حقوق پر غور نہ کیا تو پارلیمنٹ کے سامنے مستقل دھرنا دینے سے بھی گریز نہیں کریں گے،پرویز خٹک ، اپوزیشن سمیت خیبرپختونخوا اسمبلی کی تمام پارلیمانی جماعتیں کل پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے احتجاجی دھرنا دیں گی ،وفاق چھوٹے صوبوں کے ساتھ ناروا سلوک بند کرے، آئندہ صوبائی بجٹ بھی متوازن اور عوام دوست ہوگا ،بلدیاتی انتخات میں کارکردگی کی بنیاد پر بھر پور کامیابی حاصل کر ینگے،میڈیا سے بات چیت

اقتدار کی طوالت ، وزیراعظم کا گریڈ22 افسران اور ججز کو نوازنے کا منصوبہ ، اسلام آباد میں دو دو پلاٹ د ئیے جائیں گے،نوازشریف نے وزارت ہاؤسنگ کی سمری پر دستخط کردئیے ،ترجمان ہاؤسنگ کا اظہار لاعلمی

ایل این جی گیس نہیں پیٹرول ہے‘ وزارت پیٹرولیم نے گیس کی نئی تعریف متعا رف کروادی ،اوگرا میں دم خم ہے تو نوٹس کیوں نہیں لیتا‘ ایل این جی گیس نہیں پیٹرول ہے‘ شاہد خاقان عباسی

نادرا نے این اے 122 کی رپورٹ معیاد کے مطابق جمع کرائی کسی پر دباؤ نہیں ڈالا، وزیر داخلہ

حکومتی وزراء کو پی ٹی آئی فوبیا ہوگیا ، دھاندلی زدہ حکومت سے چھٹکارا ملنے والا ہے، نادرا رپورٹ پر حکومتی وزراء کی پریشانی سمجھ سکتے ہیں،بیان

وزارت اطلاعات و نشریات میں 18کروڑ 25 لاکھ سیکرٹ فنڈز کرپشن کی نذر ہو گئے ، آڈیٹر جنرل رپورٹ ،ذمہ داروں کا تعین کر کے غداری ایکٹ کے تحت مقدمات چلائے جائیں ، ایم کیو ایم

سانحہ نلتر بدقسمت ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر کا فلائٹ ڈیٹا ریکارڈ مل گیا، آ رمی چیف کا سانحہ نلتر کی تحقیقات اعلیٰ سطح پر کرانے کا حکم

افغان دہشت گردوں کا پاکستانی علاقے چہارمنگ پر مارٹر گولوں سے حملہ، ایک شہری جاں بحق،پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی حملہ آور فرار،سرحدی حدود کی مسلسل خلاف ورزی پر قبائلیوں کا احتجاج ، حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ

حرمین شریفین کے تحفظ کی ملک گیر تحریک بھرپور انداز میں جاری رکھیں گے، حافظ سعید،اتحادی ممالک نے افغانستان میں شکست پر یمن کو سازشوں کی آماجگاہ بنا لیا ہے،مسلم امہ سرزمین حرمین شریفین کو نقصانات سے دوچار کرنے کی سازشیں کامیاب نہیں ہونے دے گی، سعودی عرب نے حوثی باغیوں کے خلاف بروقت کاروائی کی، دینی مدارس کو جہالت کی یونیورسٹیاں قراردیناشعائر اسلامی کی توہین ہے،حکومت وزیر اطلاعات کوعہدہ سے ہٹائے اور اسلامی شعائر کی توہین کا مقدمہ درج کیا جائے،امیر جماعةالدعوة پاکستان

”را “کے جوایجنٹ ہیں ان پرکتے چھوڑے جائیں ،شیخ رشید،ذوالفقارمرزا زرداری کی جڑوں میں بیٹھ گیا ،نوازشریف کیخلاف گستاخی نہ کروں گا،نجی ٹی وی سے گفتگو

”ماڈل ایان علی کا بنا وٴ سنگھا ر“، عدالت میں پیشی پر جا نے کے لئے ایک لاکھ 69 ہزار روپے خرچ کر ڈالے،میک اپ پر 45 ہزار روپے ، بوتیک کے سوٹ پر 52 ہزار روپے خرچ کئے،جیل کی زندگی اتنی بھی مشکل نہیں جتنی آج تک سمجھتی رہی ہوں ۔ ایا ن علی

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

یوسف خان 02-06-2017 10:43:59

اردو پوائنٹ بہترین اخبار ہے لیکن اس میں صوبہ خیبر پخونخوا کے پشاور کے بعد دوسرے بڑےشہر مردان ک خبروں کو بھی زیادہ شامل کریں، شکریہ از یوسف خان مایار جرنلسٹ مردان پریس ..

  مزید
ارشد علی انجم 31-05-2017 12:57:12

خبروں کا انداز قابل تحسین ہے ۔مگر نیم برہنہ اشتہارات اور ماڈل کی تصاویر اس صفحہ پر نہ ہوں۔

  مزید
ارشد 31-05-2017 02:21:15

اسلام و علیکم! کسی کو بھی پاکستان سے محبت نہیں خواہ وہ نون لیگ ہو یا پیپلز پارٹی یا تحریکِ انصاف لائٹ کل بھی نہیں تھی اور آ ج بھی نہیں ہے روز نئی فیگر آجاتی ہے کہ اتنی بجلی ..

  مزید
رانا ندیم سلیم 30-05-2017 17:28:33

میں اردو پوائٹ میں کام کرنا چاہتا ہو اسکے لئے مجھے کیا کرنا ہو گا ( شکریہ

  مزید
سھاھد سرور 30-05-2017 14:21:36

بھتر ھے اگر ھان ھے تو

  مزید
عمیر ھسن 29-05-2017 14:58:48

جب تک پاکستان میں کرپشن ہوتی رہے گی پاکستان internationally بدنام ہوتا رہے گا. لیکن پھر بھی FIA کے آفیسرز کا شکریہ جنہوں نے بر وقت کاروائی کر کے ملک اور قوم کی عزت کو بچایا. اور افغانیوں ..

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کو دھاندلی کیخلاف جدوجہد میں بہت بڑی کامیابی ملے اور وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے حلقے میں دوبارہ انتخابات کا حکم آ گیا ہے۔ آپ کے خیال میں کیا عمران خان کو 4 میں سے باقی 3 حلقوں میں‌بھی کامیابی مل سکے گی؟؟ یہ 2015 انتخابات کا سال ہے؟؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
تحریک انصاف کو بہت بڑی کامیابی مل ہے۔ یہ ابھی شروعات ہیں۔ باقی کیسز کا فیصلہ بھی جلد سامنے آئے گا۔
مسلم لیگ ن پر دھاندلی ثابت نہیں ہوئی، بدانتظامی کی وجہ سے سعد رفیق نااہل ہوئے۔ انتخابات اپنے وقت پر ہی ہوں گے۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔