بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
پیر مئی

تازہ ترین خبریں

خواجہ سعد رفیق نا اہل قرار، ووٹنگ میں دھاندلی پائی گئی، ایک ایک ووٹر نے چھ، چھ بار انگوٹھا لگایا، الیکشن ٹربیونل؛ فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے، سعد رفیق

الیکشن ٹربیونل نے این اے 125 میں ہونے والے انتخابات کو کالعدم قرار دیتے ہوئے 60 دنوں میں دوبارہ انتخابات کرانے کا حکم دیا ہے. ٹربیونل کا کہنا ہے کہ پولنگ میں دھاندلی ہوئی. ووٹوں پر ایک ایک ووٹر نے 6،6 مرتبہ انگوٹھے لگائے ہوئے تھے جس کے باعث انتخابات کالعدم قرار دئے گئے. انتخابات کالعدم قرار دئے جانے کے بعد خواجہ سعد رفیق کے پاس نہ تو وزارت رہی اور نہ ہی وہ اسمبلی کے رکن رہے. جبکہ خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے.

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -شوبز -بزنس -کشمیر -

عمران خان کا عائلہ ملک کے ساتھ اسکینڈل نادانستہ طور پر بنایا جس کی آج تک شرمندگی ہے: مشہور اینکر پرسن آفتاب اقبال
سعودی اتحاد نے یمن میں فضائی حملے روکنے پر غورشروع کردیا،اتحادی افواج اور حوثی باغیوں کے درمیان عدن کے ہوائی اڈے پر گھمسان کی لڑائی جاری ، بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان کا خدشہ ،اتحادی طیاروں نے صنعا، صعدہ اور دیگر شہروں میں حوثی باغیوں اور سابق صدر علی عبداللہ صالح کے حامیوں کو نشانہ بنایا ، بھاری جانی و مالی نقصان پہنچانے کا دعویٰ، یمن میں اتحادی فضائی حملے جلد بند کریں گے تاکہ یمن کے عوام کو کچھ ریلیف مل سکے،حوثی باغی ملک میں جنگ بندی کے وقفے کو اپنے حق میں استعمال کرنے سے گریز کریں،سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیر کا بیان
گھوٹکی میں پنجاب پولیس کامقابلے میں 11 ڈاکو ہلاک کرنے کا دعویٰ،تھانہ ماچھکہ کی حدود میں مقابلے کے دوران مارے گئے،ڈاکوؤں کا تعلق چھوٹو گینگ سے ہے،ڈی پی او رحیم یار خان سہیل ظفر
پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اسلام آباد پہنچ گئے،(کل ) احتساب عدالت راولپنڈی میں پیش ہونگے

آج کا اخبار

آئین کا تقاضا ہے قومی سلامتی کے اداروں اور عدلیہ پر تنقید نہ کی جائے ،پرویز رشید ،آئین کی پاسداری تمام سیاسی جماعتوں کی اولین ترجیح ہونی چاہئے ،الطاف حسین نے اپنی غلطی پر معافی مانگی ہے امید ہے آئندہ وہ ایسی غلطی نہیں دہرائیں گے ، عسکری قیادت حکومت کا حصہ ، ملکی پالیسیاں بناتے وقت عسکری قیادت سے بھی مشاور اور معلومات لی جاتی ہے ،وزیر اعظم نے کراچی میں امن قائم کرنے کا عہد کر رکھا ہے ،وفاقی وزیراطلاعات ،دہشت گردوں کے خلاف آپریشن منطقی انجام تک پہنچائیں گے ،عمران خان پاکستان کو ہر وقت لڑانے کی کوشش کرتے ہیں،سائبر بل نوجوانوں کو سائبر کرائم سے تحفظ فراہم کرے گا،کراچی میں ” ادب اور اہل قلم کا پر امن معاشرے کے لئے کردار“ پر کانفرنس سے خطاب ، صحافیوں سے گفتگو

پرویز رشید نے کہا کہ یہ تاثر درست نہیں کہ پاکستان میں ایک صوبے کی بالادستی ہے،پاکستان کے آئین کے مطابق چاروں صوبوں کو چلایا جاتا ہے

بدین میں سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا نے قریبی ساتھی کی گرفتاری پر مسلح ساتھیوں کے ہمراہ تھانے پر ہلہ بول دیا، ڈی ایس پی عبدالقادر سموں اور ذوالفقار مرزا کے درمیان تلخ کلامی،ذوالفقار مرزا نے تیش میں آ کر ڈی ایس پی کی میز کا شیشہ اور موبائل توڑ دیا، ساتھی کو زبردستی چھڑالے گئے ، ذوالفقار مرزا کیخلاف ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ اور پولیس عملے کو ہراساں کرنیکا مقدمہ درج،کسی بھی وقت گرفتاری یا نظر بندی متوقع، ڈاکٹر ذوالفقار نے پورے سندھ سے ہمدروں کو مرزا ہاؤس طلب کر لیا، تصادم کا خدشہ،بدین میں کریک ڈاؤن کیخلاف شہر اور تھانے کے احاطے میں مرزا کے حامیوں کا دھرنا،ذوالفقار مرزا کیخلاف پی پی کارکنوں و تاجروں کی شٹر بند ہڑتال، ہوائی فائرنگ

پاکستان افغان حکومت و طالبان کے درمیان مذاکراتی عمل کی مکمل حمایت کرتا ہے، پر امن افغانستان خطے کے مفاد میں ہے، سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری ، پاکستان افغانستان میں امن کے لئے ہر قسم کی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا، پاکستان زلزلے کے بعد نیپال میں امدادی آپریشن کرنے والا پہلا ملک ہے،پریس کانفرنس

دادو ، باراتیوں کی بس پر بجلی کی تا ر گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت 13افراد جاں بحق 25سے زائد زخمی،حادثے میں دلہا اور دلہن معجزانہ طور پر بچ گئے ، خیرپور ناتھن شاہ میں باراتیوں کی بس کا حادثہ ہائی ٹینشن تارون کی اونچائی کم ہونے کی وجہ سے پیش آیا،سی ای او سیپکو فرمان اللہ،ذمہ داروں کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ، واقعہ میں 13 افراد جاں بحق اور 35 زخمی ہو ئے ،میڈیا سے گفتگو

نیپالی فوج کے سربراہ جنرل گورشمشیر رانا کا نیپال کے ضلع بخت پور میں قائم پاک فوج کے امدادی کیمپ کا دورہ

ذکی الرحمن کی رہائی کا معاملہ آئندہ اجلاس میں اٹھائیں گے، سلامتی کونسل کی بھارت کو یقین دہانی، بھارت نے اقوام متحد ہ کوخط میں لکھوی کی رہائی کے معاملے کو پاکستان سے اٹھانے کا مطا لبہ اور معاملے میں مداخلت کی اپیل کی تھی

رحیم یار خان، پولیس چوکی سے 7 پولیس اہلکاروں کے اغوا کے بعد ڈاکوؤں کا پولیس اہلکاروں کی حوالگی کے بدلے اپنے چار ساتھیوں کی رہائی کا مطالبہ

ذوالفقار مرزا قیادت کیخلاف غلیظ زبان استعمال کرنا بند کردیں،پی پی خواتین اراکین سندھ اسمبلی کا انتباہ ،گر الزام تراشیوں کا سلسلہ بند نہ کیا گیا تو ہم بھی منہ توڑ جواب دینے پر مجبور ہوں گی،پی پی خواتین کھڑی ہو گئی تو ڈاکٹرذوالفقار مرزا کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی، ہمت ہے تو پیپلز پارٹی کی جیالی کیخلاف الیکشن لڑ کے دیکھ لیں ، ضمانت ضبط ہو جائے گی، مشترکہ پریس کانفرنس

عوامی تحریک کا 17مئی کو اسلام آباد اور 17جون کو ملک گیر احتجاج کا اعلان،جب تک ایک کارکن بھی زندہ ہے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا،11مئی کو یوم سیاہ منانے اورحکومت کی دو سالہ کاکردگی پر بلیک پیپر جاری کرنے کا اعلان ،صحافت کے عالمی دن کے موقع فیڈرل کونسل کے ممبران کا کھڑے ہو کر صحافیوں کو خراج تحسین پیش

نائن زیرو کو مسمار کرنے کی باتیں کرنے وا لے عابد شیر علی اوقات میں ر ہیں، وسیم اختر،چہ پدی اورچہ پدی کاشوربہ“ عابد شیرعلی ،یہ نہ بھولیں کہ وہ محض نوازشریف سے رشتہ داری کی بنیاد پروزیرمملکت بنے ہیں،یم کیوایم کی صفوں میں تلاش مجرم کی بجائے حکومت گلو بٹ اوراس جیسے دہشت گردوں کی صفوں میں موجود گی کی وضاحت کرے،بیان

سابق چیف جسٹس افتخارچوہدری نے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں از خود پیش ہونے کے لئے مشاورت شروع کر دی

جنوبی وزیرستان ، دہشت گردوں کا سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ ، اہلکار شہید، فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ، داخلی اور خارجی راستے سیل، شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز پربارودی سرنگ کادھماکہ، 4سیکورٹی اہلکار شدیدزخمی

پاک فوج کے خلاف بدکلامی کرنیوالے کی زبان کاٹ دی جائے گی ،عابد شیر علی،مسلح افواج نے ملک کی سرحدوں کی حفاظت و دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں کو تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا،میڈیا سے بات چیت

احسن اقبال وزیر اعظم کی ہدایت پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے امانت علی کے گھر پہنچ گئے،شہید نوجوان کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے کا امدادی چیک دیا ، بھارت طاقت کے زور پر کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبا نہیں سکتا، وفاقی وزیر

ایس پی ارم عباسی کی آئی بی میں تعیناتی ؛وفاقی حکومت اور وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے درمیان ٹھن گئی،وزیرداخلہ کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ

سلامتی کونسل کی پابندیوں کی زد میں آئے افراد کو حراست میں رکھنا لازمی نہیں، دفترخارجہ

شہبازشریف کا بغیر پروٹوکول 7گھنٹے طویل دورہ ،عام کوسٹر میں سفر کیا ،وزیراعلیٰ علی الصبح اچانک راولپنڈی پہنچے ،دورے کے دوران ٹریفک رواں دواں رہی ، تعمیراتی کام میں مصروف مزدوروں سے مصافحہ کیا اور ان کی کارکردگی کی تعریف کی

آیان علی پاکستان کی سب سے باآثر ترین ماڈل قرار ، آڈیالہ جیل کے اہلکاروں میں آیان علی کی بیرک کی ڈیوٹی کیلئے لڑائی جھگڑے، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل نے قراء اندازی کے ذر یعے اہلکاروں کی ڈیوٹیاں لگانی شروع کر دی

سعودی حکومت 6 مئی سے دوبارہ پاکستانی زائرین کے لئے عمرہ ویزے کا اجراء شروع کرے گی

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

تصاویری البم

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

ندیم احمد 26-03-2017 11:37:12

محترم : بصد احترام ۔ اسلامی اتحادی فوج کے سربراہ نہ بن کر کون سی مزید ترقی ہوگی

  مزید
کاشف 26-03-2017 08:47:37

اس خبر میں "اعزاز حاصل ہو گیا " کے الفاظ پر اعترض ہے ..... یہ بدکاری کے نتیجے میں پیدا ہونے والا بچہ ہے جس پر مقدّمہ بھی بن گیا ... الفاظ کا چناؤ سوچ کر کرنا چاہیے

  مزید
انورزیب 25-03-2017 21:52:34

میں تمہیں بہت پسند کرتا ہوں اور میں اپ کے ساتحہ شادی کرنا چاہتا ہوں

  مزید
اشفاق احمد 24-03-2017 21:14:20

ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی

  مزید
عبدالباسط 23-03-2017 13:27:11

بہت اچھا ہے۔ مزید بہتری کی ذرورت ہے۔ خبر کو خوبصورت بنانے کے لیے حقاق ذروری ہیں۔

  مزید
Ashraf 22-03-2017 23:15:21

wrong, 1st is ABL wo offer

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
یمن پر سعودی عرب کی جنگ کے بعد سعودی عرب کی مدد کے جواب میں پہلے پارلیمنٹ کی مشترکہ قرارداد اور پھر وزیراعظم نے واضح پالیسی کا اعلان کیا ہے جس میں حرمین شریفین کے دفاع کا اعادہ کیا گیا ہے۔ دوسری جانب متحدہ عرب امارات نے سنگین نتائج کی دھمکی دی ہے۔ آپ کے خیال میں کیا پاکستان کا مؤقف درست ہے؟؟۔
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
پاکستان کا مؤقف بالکل درست ہے۔ پاکستان ابھی مزید کسی جنگ میں شامل نہیں ہو سکتا۔
پاکستان کو فورا سے پہلے فوجیں سعودی عرب بھیج دینی چاہئیں، مشکل وقت میں‌ دوست ملک کا ساتھ ضرور دینا چاہئے۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔