بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات اپریل

تازہ ترین خبریں

ایم کیو ایم دہشتگرد جماعت، پاکستان کیخلاف کام کر رہی ہے: ایس ایس پی رائو انوار، متحدہ قومی موومنٹ پر پابندی لگانے کی سفارش کروں گا، ایس ایس پی ملیر کی دھماکہ خیز پریس کانفرنس

ایس ایس پی ملیرراؤ انوار نے کہا ہے کہ گزشتہ رات 2اہم دہشت گرد گرفتار کیےہیں، جن کا تعلق ایم کیو ایم سے ہے۔ایس ایس پی ملیرراؤ انوارنے پریس کانفرنس کرتے ہوئے مزید کہا کہ گرفتار دہشت گرد بھارتی ایجنسی را سے تربیت لے کرآئے ہیں،ملزمان کا نیٹ ورک پورےپاکستان میں ہے، گرفتار دہشت گردوں میں طاہر عرف لمبا اور جنید شامل ہیں، دونوں گرفتار دہشت گرد کے ایم سی کے ملازم ہیں،جن کےقبضے سےبارودی مواد اور دستی بم بھی ملے ہیں،ملزمان کو میڈیا کےسامنےلائیں گے۔ایس ایس پی میر راؤ انوار کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے خلاف کام کررہی ہے،فاروق سلیم،ندیم نصرت بھی دہشت گردوں کی مدد کرتے ہیں، ایم کیو ایم طالبان سے زیادہ خطرناک ہے،جو دشمنوں کے ساتھ مل کرملک کے خلاف کام کرتی ہے

آج کا اخبار

کراچی آپریشن بلا امتیاز اور جرائم پیشہ افراد کے خاتمے تک جاری رہے گا ، آرمی چیف،کراچی میں قتل کی حالیہ وارداتیں ایک مخصوص پیٹرن پر ہو رہی ہے ،ایجنسیاں اور رینجرز منصوبہ سازوں کا سراغ لگائیں،کور ہیڈ کوارٹر کراچی کے دورے کے موقع پر خطاب

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے مزید کہا کہ ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کے واقعات میں کمی آئی ہے کراچی آپریشن بلا امتیاز اور وسیع پیمانے پر ہو رہا ہے

دھاندلی کے ثبوت تھیلوں میں ہیں تو عمران خان کے پاس کیا ہے؟نواز شریف،ملک میں آ ئندہ کنٹینر کی گندی سیاست نہیں ہونی چاہیے،کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن میں مسلم لیگ (ن) بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی، عوام نے فیصلہ دیدیا کہ ہماری پالیسیاں درست ہیں، 2018 کے عام انتخابات میں کارکردگی کی بنیاد پر دوبارہ حکومت بنائیں گے،موجودہ حالات میں اتنے بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کرنے پر چین کے شکر گزار ہیں،برطانیہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی ہے، وزیر اعظم کی لندن میں صحافیوں سے گفتگو

جوڈیشل کمیشن کا سیاسی جماعتوں کے وکلاء سے باہمی مشاورت کے بعد کمیشن کی کارروائی کھلی عدالت میں جاری رکھنے کا فیصلہ، پانچ مئی کو شہادتوں پر جرح کا آغاز کیا جائے گا ،کمیشن نے دھاندلی بارے سیاسی جماعتوں سے گواہوں کی نئی فہرستیں بھی طلب کرلیں، کمیشن نے مہاجر قومی موومنٹ اور دیگر بعض سیاسی جماعتوں کے دھاندلی کے الزامات پر الیکشن کمیشن سے جواب پر جواب طلب کرلیا، سیاسی جماعتوں نے تین سوالات کے جوابات بھی داخل کرادیئے، 74حلقوں کی رپورٹ جوڈیشل کمیشن میں جمع کروادی تحقیقات کرنا جوڈیشل کمیشن کا کام ہے،جہانگیر ترین، ہمیں تو حکیم اللہ محسود کی جانب سے آرڈر آتے تھے اگر الیکشن کی کمپین کی گئی تو مار دیا جائے گا، میاں افتخار، پی ٹی آئی واضح طور پر ثبوت دینے میں ناکام رہی ، دانیال عزیز

کراچی ،اسسٹنٹ اور کالم نویس پروفیسر ٹارگٹ کلنگ کی بھینٹ چڑھ گیا،نامعلوم افراد کی اندھا دھند فائرنگ سے پروفیسر وحید الرحمن شہید ہوگیا،پروفیسروحید الرحمان کاپوسٹ مارٹم مکمل ، عبدالوحید کو5 گولیاں لگیں، 4گولیاں سر،گردن، دائیں کندھے اور پیٹ میں لگیں، جبکہ ایک گولی بائیں بازو میں لگی ، ڈاکٹر جلیل، مقتول پروفیسر ڈاکٹر شکیل اوج کے رازدان ، ان کے قتل کی تحقیقات میں اہم کردار ادا کررہے تھے، اہم پہلو سامنے آ گیا، وزیراعظم کی کراچی یونیورسٹی کے پروفیسر وحیدر الرحمن کے قتل کی مذمت ،رپورٹ طلب ،قا تلوں کی جلد ی گرفتاری کا حکم

آصف علی زرداری کی وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات ،امن وامان کی صورتحال پرتبادلہ خیال

لیاری گینگ کاسرغنہ عزیز بلوچ دبئی جیل سے رہائی کے بعد پراسرار طور پر لاپتہ ، پاکستانی حکام کا اظہار لا علمی

منگل کو جوڈیشل کمیشن میں ایک لاکھ 26 ہزار دستاویزات جمع کرا ئیں گے، عمران خان ، این اے 246کا الیکشن شفاف ہوا ، ایم کیو ایم نے ہمیں ہرانے کیلئے خوف و دہشت کی فضا قائم کی ، اعظم سواتی سینٹ کیلئے نامزد کرلئے گئے ، منڈی بہاؤ الدین سے امیدوار کا فیصلہ نہیں کیا ، اقتصادی راہداری روٹ کو اصل روٹ سے نہ گزارا گیا تو پشتون اور بلوچوں میں مزید احساس محرومی جنم لے گا ، کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کا جائزہ لے کر غلطیوں سے سیکھیں گے تاکہ بلدیاتی انتخابات میں دوبارہ وہ غلطیاں نہ دوہرائی جائیں، کور کمیٹی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان نے ایف آئی اے میں اصلاحات کے لیے آئی ایس آئی اور آئی بی سے تعاون مانگ لیا، ایف آئی اے میں بڑ ے کیسز میں معاونت کے لیے آئی ایس آئی اور آئی بی سے ایک ایک افسر مقرر کر نے کا فیصلہ

وزیراعظم آج پیٹرولیم قیمتوں میں ردوبدل کی سفارشات کی منظوری دیں گے‘ اطلاق یکم مئی سے ہوگا

حکومت کا مارچ 2016ء میں مردم شماری کرانے کا فیصلہ، آئندہ بجٹ میں مردم شماری کیلئے14 ارب50 کروڑ روپے مختص کرنیکی تجویز ، اخراجات وفاق سمیت چاروں صوبے برداشت کریں گے، وزیرخزانہ کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلے

اسلام کے نام پر قتل و غارت گری کرنے والوں کا امت مسلمہ کو مل کر خاتمہ کرنا ہوگا،صدر ممنون حسین، وقت آگیا ہے تمام مسلمان ممالک ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو کر دنیا کے سامنے اسلام کا صحیح تشخص بحال کریں، اومان کے مفتی اعظم سے گفتگو ،صدر مملکت کی اومان کے بادشاہ سلطان قابوس کی جلد صحت یابی کے لیے بھی دعا

ملک بھر میں مرحلہ وار نظام صلوة رائج کئے جانے کا فیصلہ ، پہلے مرحلے میں اسلام آباد میں باقاعدہ نافذ کئے جانے کا اعلان یکم مئی کو متوقع ، اسلام آبادمیں یکم مئی سے نظام صلوة نافذکردیاجائے گا ،سرداریوسف ،جمعہ کوفیصل مسجدمیں صدرمملکت اس کااعلان کریں گے، امام کعبہ کے اعزازمیں استقبالیہ سے خطاب، صوبوں کی مشاورت سے یکساں نصاب کی تشکیل کے لیے قومی نصاب تشکیل کی ہے، بلیغ الرحمن

پاکستان اور سعودیہ میں مضبوط تعلق ہے ، کوئی دراڑ نہیں ڈال سکتا، امام کعبہ، حوثی واپس لوٹ جائیں اور سازشوں سے باز ا ٓ جائیں، تاثر غلط ہے سعودی عرب نے یمن میں مداخلت کی،سعودی عرب کی یمن میں کاروائی کوپوری دنیانے سپورٹ کیا، سلامتی کونسل نے بھی حمایت کی ہے ، استقبالیہ سے خطاب

روسی شہری سمیت 6 غیر ملکیوں کو سزائے موت سنائی ہے ، شیخ آفتاب احمد ،معاملہ حساس نوعیت کا ہے زیادہ تفصیلات نہیں بتا سکتے ،ملک میں سرمایہ کاری کے لئے بیرونی سرمایہ کاروں کو بڑی حد تک مراعات دی جا رہی ہیں ،پاک افغان تجارتی معاہدے کے بعد رواں سال 21 ارب کی سمگلنگ روکی ، وزیر مملکت برائے پارلیمانی اومر کا قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران اظہار خیال

الیکشن ٹربیونل کی مدت میں چوتھی بار توسیع کا فیصلہ،انتخابی عذر دراریوں کیلئے قائم ٹربیونلز کی مدت آج ختم ہورہی ہے

صولت مرزا سے تحقیقات ، جے آئی ٹی کی رپورٹ وزارت داخلہ کو روانہ،اہلخانہ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں، صولت مرزا کا چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو خط، جیل سے وکیل کے ذریعے بھیجے گئے خط میں کہاگیا ہے کہ صولت مرزا کی اہلیہ اور اہلخانہ کو جنوبی افریقہ سے فون کالز کے ذریعے مسلسل قتل کرنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔خط میں مزید دعویٰ کیا گیا کہ صولت مرزا کی اہلیہ دھمکیاں دینے والوں کو جانتی ہیں اور ان کے نام پولیس حکام کوبتانا چاہتی ہیں،خط میں صولت مرزا نے موقف اختیار کیا ہے کہ دھمکیاں دینے والوں کا کہنا ہے کہ رہنماوٴں کے خلاف بیان نہ دیے جائیں، ذرائع

چین پاکستان میں توانائی بحران کے خاتمے کیلئے بھرپور کوششیں کریگا ،مسٹر توشنائی،پہلے مرحلے میں بلوچستان میں چار سے لیکر 7.5کلو واٹ کے دس ہزار سولر پمپنگ سسٹم لگانا شروع کردیئے ہیں ، ڈائریکٹر جنرل میگا واٹ نیو انرجی لمیٹڈکا تقریب سے خطاب

حرمین شریفین اور سعودی عرب کے تحفظ کیلئے ہر مشکل گھڑی میں اپنے برادر اسلامی ملک کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ،مولانا فضل الرحمن،اس ضمن میں کسی قسم کی کوئی گنجائش باقی نہیں ہے ،مدارس کے معاملہ میں حکومت اور مدارس کے مابین معاملات مثبت سمت میں جارہے ہیں ،اور اس سلسلہ میں کافی پیش رفت ہوچکی ہے ،مستعفی ارکان کی پارلیمنٹ میں آمد 100فیصد غیر آئینی ،جوڈیشل کمیشن پر ابہام ہے،پریس کانفرنس سے خطاب

تاجر صبح آٹھ یا نو بجے دکانیں کھولیں ، رات سات ،آٹھ بجے بند کریں ، خواجہ آصف ،قدرتی روشنی سے فائدہ اٹھاناہوگا ، 2017ء تک توانائی بحران کی مشکلات ختم کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے،نجی ٹی وی سے گفتگو

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

یوسف خان 02-06-2017 10:43:59

اردو پوائنٹ بہترین اخبار ہے لیکن اس میں صوبہ خیبر پخونخوا کے پشاور کے بعد دوسرے بڑےشہر مردان ک خبروں کو بھی زیادہ شامل کریں، شکریہ از یوسف خان مایار جرنلسٹ مردان پریس ..

  مزید
ارشد علی انجم 31-05-2017 12:57:12

خبروں کا انداز قابل تحسین ہے ۔مگر نیم برہنہ اشتہارات اور ماڈل کی تصاویر اس صفحہ پر نہ ہوں۔

  مزید
ارشد 31-05-2017 02:21:15

اسلام و علیکم! کسی کو بھی پاکستان سے محبت نہیں خواہ وہ نون لیگ ہو یا پیپلز پارٹی یا تحریکِ انصاف لائٹ کل بھی نہیں تھی اور آ ج بھی نہیں ہے روز نئی فیگر آجاتی ہے کہ اتنی بجلی ..

  مزید
رانا ندیم سلیم 30-05-2017 17:28:33

میں اردو پوائٹ میں کام کرنا چاہتا ہو اسکے لئے مجھے کیا کرنا ہو گا ( شکریہ

  مزید
سھاھد سرور 30-05-2017 14:21:36

بھتر ھے اگر ھان ھے تو

  مزید
عمیر ھسن 29-05-2017 14:58:48

جب تک پاکستان میں کرپشن ہوتی رہے گی پاکستان internationally بدنام ہوتا رہے گا. لیکن پھر بھی FIA کے آفیسرز کا شکریہ جنہوں نے بر وقت کاروائی کر کے ملک اور قوم کی عزت کو بچایا. اور افغانیوں ..

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
یمن پر سعودی عرب کی جنگ کے بعد سعودی عرب کی مدد کے جواب میں پہلے پارلیمنٹ کی مشترکہ قرارداد اور پھر وزیراعظم نے واضح پالیسی کا اعلان کیا ہے جس میں حرمین شریفین کے دفاع کا اعادہ کیا گیا ہے۔ دوسری جانب متحدہ عرب امارات نے سنگین نتائج کی دھمکی دی ہے۔ آپ کے خیال میں کیا پاکستان کا مؤقف درست ہے؟؟۔
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
پاکستان کا مؤقف بالکل درست ہے۔ پاکستان ابھی مزید کسی جنگ میں شامل نہیں ہو سکتا۔
پاکستان کو فورا سے پہلے فوجیں سعودی عرب بھیج دینی چاہئیں، مشکل وقت میں‌ دوست ملک کا ساتھ ضرور دینا چاہئے۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔