بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
پیر اپریل

تازہ ترین خبریں

مشکل وقت میں دوست ممالک کے کندھے سے کندھا ملا کر چلیں گے، وزیر اعظم، خلیجی اتحادی پاکستانی پارلیمان کی قرارداد کو درست طریقے سے نہیں سمجھ پائے، پاکستان بلاشک و شبہ ہمیشہ خلیجی ریاستوں کیساتھ کھڑا ہوگا، وزیراعظم کی پریس کانفرنس

وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ سعودی بھائیوں کو یقین دلاتے ہیں کہ پاکستان ان کے ساتھ شانہ بشانہ چلے گا۔ ذرائع سے حاصل ہونے والی تفصیلات کے مطابق یمن کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے مشاورتی اجلاس کے بعد وزیراعظم نواز شریف کا پریس کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ پاکستان یمن میں حوثی باغیوں کی کارروائیوں کی مذمت کرتا ہے، خلیجی اتحادی پاکستانی پارلیمان کی قرارداد کو درست طریقے سے نہیں سمجھ پائے، پاکستان بلاشک و شبہ ہمیشہ خلیجی ریاستوں کیساتھ کھڑا ہوگا۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ سعودی عربپاکستان کا قریبی اتحادی ہے اور سعودی عرب کی خومختاری اور سالمیت پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ترین حصہ ہے ، ہم سعودی بھائیوں کویقین دلاتے ہیں کہ سعودی عرب کی خود مختاری اور حرمین شریفین کو خطرے کی صورت میں پاکستان سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ چلے گا

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -شوبز -مقامی خبریں -بزنس -کشمیر -

آج کا اخبار

متحدہ عرب امارات کے وزیر کا بیان سفارتی اداب کے منافی ہے ،چوہدری نثار علی خان ، اماراضی وزیر کی دھمکیاں ستم ظریفی ہی نہیں لمحہ فکریہ بھی ہیں،وفاقی وزیر کا بیان ناقابل قبول ہے پاکستانی قوم سعودی عرب کے ساتھ عرب امارات کے لیے بھی برادرانہ جذبات رکھتی ہے،وفاقی وزیر داخلہ کا بیان

وزیر داخلہ نے کہا کہ جماعت اسلامی کے رہنما قمر الزمان کو پھانسی دینے پر پاکستانیت خون کے آنسو رورہی ہے انسانی حقوق کے علمبرداروں کو بنگلہ دیش کی صورتحال کا نوٹس لینا چاہیے ۔

سعودی حکومت کا اہم پیغام لیے سعودی وزیر کی پاکستان ہنگامی آمد، پارلیمنٹ کی قرارداد پاکستان کا داخلی مسئلہ ہے،الشیخ صالح بن عبدالعزیز ، پاکستان سے مضبوط مذہبی، معاشی اور عسکری تعلقات ہیں، اس موقع پر پاکستانی حکومت سے بہتری کی امید رکھتے ہیں۔ سعودی وزیر کی ایئرپورٹ پر میڈیا سے مختصر گفتگو

شمالی وزیرستان،شوال میں امریکی ڈرو ن حملہ 4 دہشت گرد ہلاک ، دہشت گردں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان کے سجنا گروپ سے تھا

پاکستان سے ہربات پرمشورہ کرتے ہیں یمن میں کارروائی پربھی مشورہ ہواہوگا،ڈاکٹرعبدالعزیزبن عبداللہ ، پاکستان ہرحال میں سعودی عرب کے ساتھ کھڑارہے گا،امارات کے وزیرکابیان شکوے سے زیادہ کچھ نہیں،یمن مں مظلوم کاساتھ دیں گے اورظالم کاہاتھ روکیں گے ،یمن میں ایک طرف باغی دوسری طرف قانونی حکومت ہے ثالثی کی بات مذاق کے مترادف ہے ۔ سعودی عرب کے مشیراعلیٰ وزیرمذہبی امور کی گفتگو

پاکستان سعودی عرب کی علاقائی سالمیت کا دفاع کرے گا:اسحاق ڈار، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان قریبی تعلقات ہیں،اس کی خود مختاری ہمیں بہت عزیز ہے۔میڈیا سے گفتگو

مہمند ایجنسی، شونکڑی میں سکیورٹی فورسز کی کارکردگی میں دس دہشت گرد ہلاک، دس سے پندرہ دہشت گردوں نے پاکستان کے علاقے میں داخل ہونے کی کوشش کی فائرنگ تبادلہ بعد دہشت گرد دس ساتھیوں کی لاشیں چھوڑ کر فرار ہوگئے،آئی ایس پی آر

وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف سے چائنہ ریلویز اور نورینکو انٹرنیشنل کے وفد کی ملاقات،لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے پر تبادلہ خیال،لاہور اورنج منصوبہ پاک چین دوستی کا لازوال شاہکار ہے، شہباز شریف

بھارتی سیکیورٹی فورسز کی نکیال سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ، 13 سالہ لڑکا زخمی ،علاقے میں خوف و ہراس ،پاک فو ج کی منہ توڑ جوابی کارروائی پر بھارتی گنیں خا مو ش

پاک چین اقتصادی راہداری بارے پنجاب اشرافیہ کا جھوٹ پکڑا گیا،معائدے کے مطابق اقتصادی راہداری کے چار روٹ ہونگے،چارمجوزہ روٹس میں پنجاب ،کے پی کے کے پسماندہ علاقے نظر انداز،خبر رساں ادارے نے دستاویز حاصل کرلیں

قصور،شیخوپورہ اور جھنگ میں ایل این جی سے چلنے والے بجلی گھر لگئے جائیں گے، اسحاق ڈار ،بجلی گھروں کو ایل این جی کی سپلائی کیلئے شمال سے جنوب تک1100کلومیٹر طویل پائپ لائن بچھائی جائے گی، اعلیٰ سطحی اجلاس میں گفتگو

پُر امن اور خوشحال کراچی 18کروڑ عوام اور پورے عالم اسلام کی ضرورت ہے،سراج الحق، 23اپریل کو پُر امن اور خوشحال کراچی کا سورج طلوع ہوگا، عوام 23اپریل کو اپنے گھروں سے نکل کر ترازو پر مہر لگائیں اور ظلم و جبر کا خاتمہ کریں ،الطاف حسین صاحب G-3کا دور ختم 3-Gکا دور شروع ہو گیا عزت اسی میں ہے 23اپریل کو اپنے امیدوار کو د ستبردار کرالیں،جلسہ سے خطاب

وزیراعظم نے نئے وزیرداخلہ کی تلاش شروع کردی ،نوازحکومت میں بحران نے جنم لے لیا

یمن جنگ میں فریق نہ بننے پر عرب پارلیمنٹ کی بھی پاکستان پرتنقید، پاکستان کی پارلیمنٹ کا فیصلہ عرب اور اسلامی ممالک کے موقف سے متصادم ہے،عرب پارلیمنٹ چیرمین

تحریک انصاف وزیراعظم کی ہری پور میں انتخابی دھاندلی کے اعتراف والی تقریر عدالتی کمیشن کو پیش کرے گی

یمن بحران ، سفارتی محاذ گرم ، وزیراعظم جلد انڈونیشیا ، ملائیشیا جائیں گے

بلوچستان دہشت گردی میں بھارت اور را ملوث ہے، تربت میں قتل کیے گئے بے گناہ مزدوروں کی ہلاکت ذکی الرحمان لکھوی کی رہائی کا ردعمل ہو سکتا ہے،،حساس اداروں کی رپورٹ میں انکشاف

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان فاصلوں کو کم کرنے کیلئے سینیٹر ساجد میر نے اپنی کوششیں تیز کر دیں

ڈرون حملوں میں دو القاعدہ رہنماوٴں کی ہلاکت کی تصدیق

مسلم لیگ (ق) کا جوڈیشل کمشن کے سامنے فریق بننے کا اعلان

جوڈیشل کمیشن میں جیت کیلئے نواز حکومت نے قومی خزانے کے منہ کھول دئیے ،بڑے وکیل کو 5کروڑ روپے سے زائد فیس کی مد میں دئیے جائیں گے، اعلیٰ ممتاز قانون دانوں کی خدمات حاصل کرنے کا ٹاسک وزارت قانون وانصاف،اٹارنی جنرل اور مشیر قانون کو سونپ دیا گیا

قوم سے جعلی پارلیمنٹ کاحصہ بننے پرمعافی مانگتاہوں،نبیل گبول،ٹھپے کے معاملے پرجوڈیشل کمیشن بنا،بلایاتوضرورجاوٴں گا،عنقریب پی پی یاتحریک انصاف میں شامل ہونے کافیصلہ کروں گا

ہندو انتہا پسند تنظیم شیو سینا کا بھارتی مسلمانوں کو ووٹ کے حق سے محروم کرنے کا مطالبہ،اگر مسلمان چاہتے ہیں کہ ان سے خاص سلوک کیا جائے تو بہتر ہوگا وہ پاکستان چلے جائیں، شیو سینا

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

ندیم احمد 26-03-2017 11:37:12

محترم : بصد احترام ۔ اسلامی اتحادی فوج کے سربراہ نہ بن کر کون سی مزید ترقی ہوگی

  مزید
کاشف 26-03-2017 08:47:37

اس خبر میں "اعزاز حاصل ہو گیا " کے الفاظ پر اعترض ہے ..... یہ بدکاری کے نتیجے میں پیدا ہونے والا بچہ ہے جس پر مقدّمہ بھی بن گیا ... الفاظ کا چناؤ سوچ کر کرنا چاہیے

  مزید
انورزیب 25-03-2017 21:52:34

میں تمہیں بہت پسند کرتا ہوں اور میں اپ کے ساتحہ شادی کرنا چاہتا ہوں

  مزید
اشفاق احمد 24-03-2017 21:14:20

ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی

  مزید
عبدالباسط 23-03-2017 13:27:11

بہت اچھا ہے۔ مزید بہتری کی ذرورت ہے۔ خبر کو خوبصورت بنانے کے لیے حقاق ذروری ہیں۔

  مزید
Ashraf 22-03-2017 23:15:21

wrong, 1st is ABL wo offer

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

تصاویری البم

کراچی، امیر جماعت اسلامی سراج الحق این اے 246 ضمنی انتخابات کے سلسلے میں شاہراہ پاکستان پر جلسے سے خطاب کر رہے ہیں۔

کراچی، جماعت اسلامی کے کارکن این اے 246 ضمنی انتخابات کے سلسلے میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی تقریر سن رہے ہیں۔

کراچی، شہریوں‌کی بڑی تعداد اس فیکٹری میں جمع ہے جہاں کیمیکل والے ٹینکر میں‌ گرنے سے 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔

کراچی، اللہ والا ٹاؤن میں‌ فیکٹری میں جاں بحق ہونے والے افراد کی نعشیں‌مقامی ہسپتال میں رکھی ہوئی ہیں۔

اسلام‌آباد، وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے چینی سفیر سن وائیڈونگ ملاقات کر رہے ہیں۔

حسن ابدال، گوردوارہ پنجہ صاحب میں بیساکھی فیسٹول کے دوران 2 لڑکیاں سیلفی لے رہی ہیں۔

اسلام‌آباد، تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان سویٹ ہوم میں بچوں کے ہمراہ کیک کاٹ رہی ہیں۔

اسلام آباد، تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان کو ایچ 9 سویٹ ہوم پہنچنے پر بچے پھول پیش کر رہے ہیں۔

آج کا سوال

آج کا سوال
رینجرز نے دھمکیاں دینے پر متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا ہے جبکہ کچھ عرصہ قبل متحدہ کے مرکز نائن زیرو پر بھی رینجرز نے چھاپہ مار کر متعدد مطلوب افراد کو گرفتار اور ممنوعہ اسلحہ برآمد کیا تھا۔ آپ کے خیال میں‌ کیا متحدہ قومی موومنٹ کیخلاف ان پے درپے کارروائیوں کا کوئی نتیجہ نکل پائے گا؟؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
متحدہ قومی موومنٹ کیخلاف پہلے بھی کارروائیاں ہوتی رہی ہیں سیاسی مصلحت پیش آنے پر اس مرتبہ بھی کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا۔
رینجرز کوئی بھی کارروائی بنا ثبوت کے نہیں کرتی، متحدہ قومی موومنٹ کےخلاف ٹھوس ثبوت الطاف حسین کی پریشانی بڑھا سکتے ہیں۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔