بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
ہفتہ اپریل

تازہ ترین خبریں

تربت :شرپسندوں کی فائرنگ سے بیس مزدور جاں بحق

تربت کے علاقے گوگ دان میں سہراب ڈیم پر کام کرنے والے مزدوروں کے کیمپ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 20مزدور جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے ہیں اور زخمی ہونے والے افرادکو قریبی ہسپتال ڈی ایچ کیوا منتقل کردیاگیاہے۔ تفصیلات کے مطابق فارئرنگ کا واقعہ رات گئے ڈیڑھ بجے کے قریب پیش آیا ،کمشنر مکران کا کہناہے کہ ہلاک ہونے والے 16مزدوروں کا تعلق صادق آباد سے اور چار کا تعلق حیدر آباد سے ہے ۔زخمی ہونے والے تین مزدورں کی حالت خطر ے سے باہر بتائی جا رہی ہے ۔ ایف سی ، پولیس او ر لیویز اہلکاروں نے علاقے کوگھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیاہے اور جگہ جگہ چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے سخت احکامات جاری کرتے ہوئے مجرموں کو فوری گرفتار کرنے کی ہدایت دی ہے

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -شوبز -مقامی خبریں -عجیب و غریب -بزنس -کشمیر -

آج کا اخبار

یمن جنگ میں فریق نہیں بنیں گے،مشترکہ اجلاس میں متفقہ قرار داد منظور،حرمین شریفین کی حفاظت فریضہ اول ہے،فریقین بات چیت کے ذریعے مسئلہ حل کریں،،قرار کا داد متن،وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے قرار داد پیش کی ،کسی رکن نے قرار داد کی مخالفت نہیں کی،حکومت نے تمام پارلیمانی پارٹیوں کے رہنماؤں سے مشاورت کے بعد متفقہ مسودہ تیار کیا،وزیر اعظم نے ایوان میں شریک تمام ممبران کی کاوشوں کا سراہا اور شکریہ ادا کیا

قرار داد پیش ہونے سے قبل تمام پارلیمانی پارٹیوں کا متفقہ اجلاس ہوا جس میں حکومت اور اپوزیشن کے مسودہ کو ملا کر ایک متفقہ قرار داد تیار کی گئی

یمن کا بحران جاری رہنے سے خطے پر گہرے اثرات مرتب ہوں گے،جنرل راحیل شریف، دہشت گردی کا خاتمہ ہمارا ہدف ہے آپریشن کامقصد عوامی خواہشات کے مطابق معمولات زندگی کی بحالی و استحکام ہے، مقاصد کے حصول کیلئے قومی لائحہ عمل پر من و عن عمل درآمد ضروری ہے،آرمی چیف کاکور کمانڈرز کانفرنس سے خطاب، پیشہ وارانہ امور‘ آپریشنل تیاریوں سمیت اندرونی و بیرونی سلامتی‘ مشرق وسطی ٰو یمن کی صورتحال پر تفصیلی غور

پاکستان نے اتحاد میں شمولیت کیلئے ابھی تک پوزیشن واضح نہیں کی ،ترجمان سعودی فوج،پاک فوج کی شمولیت سے جنگ کو مزید تقویت مل سکتی ہے ،پاک فوج کی آپریشن میں شمولیت کے خواہاں ہیں، بریگیڈئر جنرل احمد العسیری

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ارکان پارلیمنٹ کے ٹیکس گوشواروں کی ڈائریکٹری جاری کردی، تمام ارکان پارلیمنٹ نے اپنا این ٹی اے نمبر حاصل کرلیا، 1169میں سے 1040ارکان نے 30جون 2014ء کو اختتام پذیر ہونے والے سال کیلئے ٹیکس گوشوارے ایف بی آر کے پاس جمع کروائے، باقی 129ارکان نے ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کرائے ، وزیراعظم نواز شریف نے 26لاکھ 11ہزار 371روپے ٹیکس ادا کیا ، عمران خان نے 2لاکھ 18ہزار 237روپے ٹیکس ادا کیا،سب سے زیادہ ٹیکس چوہدری ارشد جاوید وڑائچ نے 2کروڑ 40لاکھ 80ہزار 698روپے ادا کیا،گوشوارے جمع نہ کرانے والے اراکین کے خلاف مجوزہ قوانین کے تحت کارروائی ہوگی

دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نازک موڑ پر کھڑا ہے بھارت کے شکوک وشبہات مناسب نہیں عدالتی عمل کا احترام کرتے ہیں،ترجمان دفتر خارجہ

پاکستانی پارلیمنٹ نے عوام کی خواہش کے مطابق فیصلہ کیا: سعودی وزیر برائے مذہبی اُمور ڈاکٹر عبدالعزیز عبداللہ

کوئٹہ، قائداعظم ریذیڈنسی پرحملے کا ملزم محمود عرف ماما کارندوں سمیت ہلاک، شرپسندوں کے قبضے سے بھائی ہتھیار اورہینڈگرینیڈ برآمد۔ میر علی خیل میں اسلحہ اوراسلحہ بھی برآمد

بلوچ رہنما سردار اختر مینگل کی عمران خان کی دھاندلی کے ثبوت فراہم کرنے کی یقین دہانی

یمن مسئلے کو حل کرنے کے لئے حوثی قبائل کے لیڈروں کو پاکستان بلایا جا سکتا ہے، سراج الحق، پاکستان کو سعودی عرب اور یمن کے مسئلے پر ثالثی کا کردار ادا کرنا چاہئے،میڈیا سے گفتگو

یمن کے معاملے پردفتر خارجہ کی کارکردگی نظر نہیں آئی ، امت مسلمہ کو دنیا بھر میں لہولہان کیا جا رہا ہے پاکستانی فو کو کسی دوسری سرزمین پر اتارنا بہتر فیصلہ نہیں ہو گا ،حزبِ اختلاف کی جماعتوں کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں مئوقف، پاکستان کو یمن کے معاملے پر ثالثی کا کردار ادا کرنا چاہیئے، تمام مسلم ممالک کو اعتماد میں لیا جائے،آج پاکستانی قوم حساس صورتہال سے نبرد آزما ہے اگر یمن کی آگ باہر نکلی تو پھر کوئی بھی اسلامی ملک بچ نہیں سکے گا

چینی صدردو روزہ دورے پر 20 اپریل کو پاکستان پہنچیں گے،صدر ،وزیر اعظم استقبال کرینگے

افغانستان میں 5 پاکستانیوں کا قتل،وزیر اعظم نواز شریف کی شدید مذمت ،لواحقین سے اظہار افسوس ،دہشت گرد پاکستان اور افغانستان کے مشترکہ دشمن ہیں، ان کے خاتمے کیلئے دونوں ممالک کو مشترکہ کوششیں کرناہوگی ،وزیر اعظم ،پاکستان کا افغانستان سے شدید احتجاج،غیرجانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ،افغان نائب ناظم الامو ر کی دفتر خارجہ طلبی،احتجاجی مراسلہ پیش کیا،ایسے واقعات دونوں ممالک کے درمیا ن تعلقات کو متاثر کر سکتے ہیں، دفتر خارجہ، افغان ناظم الامور نے واقعہ کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کی یقین دہانی کرادی

جوڈیشل کمیشن جب بھی بلائے گواہی دینے کیلئے تیار ہوں، نجم سیٹھی،جوڈیشل کمیشن عمران کی جانب سے مجھ پر لگائے گئے الزامات کو ایجنڈے میں سب سے پہلے رکھے، نگراں وزیراعلیٰ کا جوڈیشل کمیشن کو خط

سپریم کورٹ نے اردو کوسرکاری و دفتری زبان بنانے کے حوالے سے کئے گئے اقدامات کی تفصیلا ت طلب کر لیں ،حکومت آئین کی پاسداری نہیں کر رہی27, سال گزرگئے آج تک وفاقی حکومت نے اردو کو سرکاری و دفتری زبان بنانے کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے،جسٹس جواد ایس خواجہ کے ریما رکس

یمن تنازعہ، پاکستان کا ٹریک 2 ڈپلومیسی شروع کرنے پر غور، اعلیٰ سطح کا وفد سعودی عرب، ایران اور دیگر خلیجی ممالک کا دورہ کرے گا

یمن سے پاکستانیوں کے انخلاء کا مشن مکمل ،دفترخارجہ کی تصدیق ، 150 پاکستانی تاحال یمن میں موجود ہیں جو واپس نہیں آ نا چاہتے ، ،ترجمان دفتر خارجہ، 10 دنوں کے دوران اب تک 1019 پھنسے پاکستانیوں کو نکالا جا چکا ہے ،تسنیم اسلم

دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فتح ہماری ہوگی،اعزاز احمد چوہدری،ہمسایہ ممالک سے بہتر تعلقات وزیراعظم کا ویژن ہے،افغانستان سے سیاسی،سیکورٹی اور معاشی تعلقات بہتر ہوئے ہیں ، سیکریٹری خارجہ کا تقریب سے خطاب

ذکی الرحمن لکھوی کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا،لکھوی کو گزشتہ شب اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد حامی نامعلو م مقام پر لے گئے

لاہور کی کوٹ لکھپت جیل سے چھ قیدیوں کے پراسرار طور پر غائب ہونے کا انکشاف،قیدیوں کو ماورائے عدالت قتل کیا جاسکتا ہے،وکیل

چین پاکستان میں 2کھرب 1ارب روپے کا پاور پلانٹ لگائے گا ، پلانٹ تین ماہ میں مکمل ہوگا ،پلانٹ کا انحصار انڈونیشین کوئیل پر ہوگا 660میگا واٹ کا پاور پلانٹ چین اور قطری فرم مشترکہ طور پر تعمیر کرینگے

رکن پنجاب اسمبلی ارشد جاوید سب سے امیر سیاستدان نکلے،2کروڑ40لاکھ ٹیکس ادا کیا،خیبرپختونخوا کی نگہت اورکزئی نے صرف10ہزار ٹیکس دیا،مولانا فضل الرحمان نے13ہزار دئیے

جوڈیشل کمیشن کا قیام مصالحتی جرگے کے ممبران کی کوششوں کا نتیجہ ہے جس پر تمام ممبران مبارکباد کے مستحق ہیں، رحمن ملک، پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کے مابین جوڈیشیل کمیشن کی تشکیل کے سلسلے میں تیار کئے جانے والے مسودے پر دستخط کردئیے

اپریل کے جلسہ میں بھی اعلان کرسکتا ہوں،نبیل گبول، پیپلزپارٹی کے لوگ رابطہ کر رہے ہیں میں نے کسی سے کوئی رابطہ نہیں کیا،شرجیل غلط بیانی کررہے ہیں،

ناسا نے مریخ اور مشتری کے درمیان دریافت ہونے والے سیارچے کو ”ملالہ“ کا نام دیدیا

سعودی فضائی حدود میں پاکستانی طیارے کا داخلہ بند، بوئنگ 767 اردن میں رجسٹرڈ ہے اور اس کو شاہین ائیر نے کرائے پر لے رکھا

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

یوسف خان 02-06-2017 10:43:59

اردو پوائنٹ بہترین اخبار ہے لیکن اس میں صوبہ خیبر پخونخوا کے پشاور کے بعد دوسرے بڑےشہر مردان ک خبروں کو بھی زیادہ شامل کریں، شکریہ از یوسف خان مایار جرنلسٹ مردان پریس ..

  مزید
ارشد علی انجم 31-05-2017 12:57:12

خبروں کا انداز قابل تحسین ہے ۔مگر نیم برہنہ اشتہارات اور ماڈل کی تصاویر اس صفحہ پر نہ ہوں۔

  مزید
ارشد 31-05-2017 02:21:15

اسلام و علیکم! کسی کو بھی پاکستان سے محبت نہیں خواہ وہ نون لیگ ہو یا پیپلز پارٹی یا تحریکِ انصاف لائٹ کل بھی نہیں تھی اور آ ج بھی نہیں ہے روز نئی فیگر آجاتی ہے کہ اتنی بجلی ..

  مزید
رانا ندیم سلیم 30-05-2017 17:28:33

میں اردو پوائٹ میں کام کرنا چاہتا ہو اسکے لئے مجھے کیا کرنا ہو گا ( شکریہ

  مزید
سھاھد سرور 30-05-2017 14:21:36

بھتر ھے اگر ھان ھے تو

  مزید
عمیر ھسن 29-05-2017 14:58:48

جب تک پاکستان میں کرپشن ہوتی رہے گی پاکستان internationally بدنام ہوتا رہے گا. لیکن پھر بھی FIA کے آفیسرز کا شکریہ جنہوں نے بر وقت کاروائی کر کے ملک اور قوم کی عزت کو بچایا. اور افغانیوں ..

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
رینجرز نے دھمکیاں دینے پر متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا ہے جبکہ کچھ عرصہ قبل متحدہ کے مرکز نائن زیرو پر بھی رینجرز نے چھاپہ مار کر متعدد مطلوب افراد کو گرفتار اور ممنوعہ اسلحہ برآمد کیا تھا۔ آپ کے خیال میں‌ کیا متحدہ قومی موومنٹ کیخلاف ان پے درپے کارروائیوں کا کوئی نتیجہ نکل پائے گا؟؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
متحدہ قومی موومنٹ کیخلاف پہلے بھی کارروائیاں ہوتی رہی ہیں سیاسی مصلحت پیش آنے پر اس مرتبہ بھی کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا۔
رینجرز کوئی بھی کارروائی بنا ثبوت کے نہیں کرتی، متحدہ قومی موومنٹ کےخلاف ٹھوس ثبوت الطاف حسین کی پریشانی بڑھا سکتے ہیں۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔