بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعہ اپریل

تازہ ترین خبریں

اسلام آباد پارلیمنٹ ے مشترکہ اجلاس میں یمن کے معاملے پر حکومت کی جانب سے پیش کی جانے والی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں حکومت کی جانب سے یمن کے معاملر پر قرار داد کا ایک مسودہ پیش کیا گیا تھا جسے متفقہ طر پر منظور کر لیا گیا ہے . قرارداد کے مطابق یمن کے معاملے پر پاکستان فریق نہیں بنے گا بلکہ ایک ثالثی کردار ادا کرے گا. قرارداد میں یہ بھی کہا گیا کہ یمن کی صورتحال میں پاکستان کا حصہ لینا خطے میں بحران پیدا کر دکتا ہے یمن کے معاملے پر او آئی سی کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئیے. جبکہ اگر سعودی عرب کی سالمیت یا حرمین شریفین کو کوئی خطرہ ہوا تو پاکستان ضرور سعودی عرب کی مدد کرے گا.

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -شوبز -مقامی خبریں -بزنس -کشمیر -

آج کا اخبار

جوڈیشل کمیشن کا پہلا اجلاس،رجسٹرار سپریم کورٹ حامد علی سیکرٹری جوڈیشل کمیشن تعینات ، آئندہ اجلاس 16 اپریل کو ہوگا،سپریم کورٹ کی عدالت نمبر ایک میں سماعت روزانہ کی بنیاد پر کی جائے گی،عام انتخابات2013 ء میں حصہ لینے والی تمام سیاسی جماعتیں مبینہ دھاندلی کے حوالے سے شواہد اور تجاویز 15 اپریل تک سیکرٹری جوڈیشل کمیشن حامد علی کے پاس جمع کرائیں،اجلاس میں فیصلہ، جوڈیشل کمیشن کی تمام سیاسی جماعتوں کودھاندلی ثبوت پیش کرنے کی ہدایت

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ آئندہ اجلاس 16 اپریل کو بلایا جائیگا اور سپریم کورٹ کی عدالت نمبر ایک میں سماعت ہوگی اور یہ سماعت روزانہ کی بنیاد پر کی جائے گی

پاکستان کو یوٹرن لینے والی قیادت نہیں چاہیے ،نواز شریف ،کراچی شہر کو بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ سے چھٹکارا دلا دیا،جلد روشنیاں واپس لائیں گے،تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لیکر چل رہے ہیں،تمام چیلنجز کو قبول کر کے ملک کو ترقی کی جانب گامزن کر دیا ،دہشت گردی کے خلاف کامیابیوں پر پاک فوج مبارکباد کی مستحق ہے،تحریک انصاف خیبر پختونخواہ میں نیا صوبہ بنانے کا موقع گنوا رہی ہے،وزیر اعظم کا ہری پور میں ظہرانے سے خطاب

یمن کی صورتحال پرحکومت کواسلامی کانفرنس بلائے،آصف علی زرداری ،اے پی سی بلاکرسیاسی جماعتوں کے سربراہان کوان کیمرہ بریفنگ بھی دی جائے ،یمن کے معاملے ہرملک میں اپناوفدبھیجیں گے ،بلاول بھٹوتھوڑاپختہ ہوجائیں توپھرمیدان میں اتریں گے ،ہم بلاول بھٹوکی تربیت کررہے ہیں ،بلاول کی جوانی اورسوچ میں پختگی کی ضرورت ہے،تحریک انصاف اورحکومت کے درمیان معاہدے کابھی خیرمقدم کرتے ہیں۔ بلاول ہاوٴس کراچی میں پریس کانفرنس

جمہوریت خوف سے نہیں میرٹ سے آتی ہے ،عمران خا ن،بندوق کی سیاست کادورختم ہوچکاہے ،تبدیلی آگئی ہے ،الطاف حسین سے اختلاف کی وجہ بندوق کی سیاست ہے ،ایم کیوایم اس سیاست سے اپنے آپ کوعلیحدہ کرے ،کراچی کوروشنیوں کاشہربنانے کاوقت آگیا،19اپریل کوبڑاجلسہ کریں گے ،جناح گراوٴنڈچھوٹاپڑجائے گا۔ الطاف حسین کی دوغلی پالیسی پہلے دعوت دیتے ہیں پھر لوگوں پر ڈنڈے برساتے ہیں،کراچی میں میڈیاسے گفتگو

پاکستان اورایران یمن میں امن قائم کرنے کیلئے یمنی قبائل کومذاکرات کیلئے قائل کرنے پرمتفق ہیں ،تسنیم اسلم ،یمن بحران کے خاتمے کیلئے پاکستان ،سعودی عرب ترکی اورایران کے ساتھ رابطے ہیں ،پاکستان دفاعی ضروریات پوری کرنے کیلئے امریکہ سے دفاعی سامان خریدرہاہے ،چین کے صدراس ماہ پاکستان کادورہ کریں گے ،یمن سے پاکستانیوں کی اکثریت کونکال لیاگیاہے ۔سعودی عرب میں مقدس مقامات کوخطرہ ہواتوپاکستان اپنابھرپورکرداراداکریگا۔ایران کے ساتھ بارڈرسیکورٹی کے حوالے سے رابطے بہتربنانے پربھی اتفاق ہواہے ،بھارت کے ساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہیں لیکن جموں وکشمیرسمیت دیگرمسائل پربات ہوگی،ترجمان دفتر خارجہ کی بریفنگ

وزیر اعظم سے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کی ملاقات ،ایرانی صدر کا اہم پیغام پہنچایا،ملاقات میں پاک ایران تعلقات ،یمن کی گھمبیر صورت حال پر تبادلہ خیال ،ایرانی وزیرنے 8 محافظوں کے قتل پر وزیر اعظم کو ایران کی تشویش سے آگاہ کیا،پاکستان امن کا خواہاں ہے، خطے میں امن کیلئے مسلم ممالک کو ملکر اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، دہشت گردی کے خاتمے تک خطے میں امن اور خوشحالی نہیں آ سکتی ،دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ہزاروں جانیں قربان کی ہیں،وزیراعظم نواز شریف،آرمی چیف سے ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات ،پاک ایران دفاعی تعاون ،خطے کی سکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال ،ایرانی وزیر خارجہ نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی ،آپریشن ضرب عضب میں فوج کی کامیابیوں اور کاوشوں کو سراہا ہے،آئی ایس پی آر

خیبرایجنسی کے مختلف علاقوں میں سیکورٹی فورسزکی کارروائی ، 47دہشتگردہلاک

پاک فوج کے 5 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی

ای سی سی نے 6لاکھ 50ہزارمیگاٹن چینی برآمدکرکے اورگوادرپورٹ کواگلے 23سال تک ٹیکس سے مستثنیٰ قراردینے کی منظوری دیدی

ایکشن پلان پر عملدرآمد، اب تک 34517مشکوک افرادگرفتار، 65افراددہشتگردنکلے کہ ہمارے اداروں کوانتہائی مطلوب تھے ،وزیراعظم میاں محمدنوازشریف کواین اے بی کی رپورٹ پیش

کراچی ، این اے 246میں ضمنی الیکشن کے دوران رینجرز کی تعیناتی کی درخواست منظور،رینجرزکے کمانڈرکومجسٹریٹ کے اختیارات حاصل ہوں گے

سعود ی عرب ،پاک سعودی فوجی مشقوں میں ایک جا ں بحق ، تین زخمی، سعودی عرب میں جاری الصمصام5 نامی پاک سعودی افواج کی جنگی مشقیں جاری ہیں

چوہدری نثار علی خان ہر گزرتے دن کے ساتھ مسلم لیگ (ن) کیلئے آتش فشاں بن گئے، وزیراعظم اور وزیر داخلہ کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آگئے ،دونوں رہنماؤں کے درمیان اختلافات کی بنیادی وجہ مریم نواز کے وزیر داخلہ کیخلاف مسلم لیگ (ن) کے کئی رہنماؤں کو بھیجے پیغامات بن گئے ، مریم نواز کے پیغامات وزیر داخلہ تک بھی پہنچ گئے،پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں چوہدری نثار علی خان اور نواز شریف کے درمیان رسمی جملوں یا رسمی ملاقات کا بھی منظر نہیں دیکھا گیا

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹرز کی یمن صورتحال پر بحث جاری ، سعودی عرب سے الگ نہیں رہنا چاہئے لیکن یمن میں کسی قسم کے انتشار میں نہیں پڑنا چاہئے،شیخ رشید احمد،ہمیں دلیر لیڈر کی ضرورت ہے،،سینیٹر نسیمہ نثار ،سعودی عرب کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے،حرمین شریفین کو خطرہ ہوا تو سب سے پہلے اپنے بچوں کی قربانی دوں گی۔ پروفیسر ساجد میر ، ہمیں کسی سازش کا حصہ نہیں بنا چاہیے، ملک فوجوں سے نہیں بچائے جاسکتے،۔اس وقت مسلم امہ کو سب مسلمانوں کے اتحاد کی ضرورت ہے، جنگ کی مخالفت کرنی چاہئے،ثالثی کا کردار ادا کیا جاسکتا ہے،محمود خان اچکزئی ،یمن کی جنگ میں ہمیں حریف نہیں رفیق بنناچاہئے ، اوآئی اجلاس بلاکرایک فورس تشکیل دی جائے ،جویمن میں پرامن مذاکرات کرواکرامن قائم کریں ،رحمان ملک، سعودی عرب نے ہمیں بروقت ہرموقع پرتعاون دیاتوہم بھی سعودی عرب کومعاونت فراہم کریں گے ، بحران کوختم کرنے میں اسلامی ممالک سے رابطے کئے جائیں ،پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے ارکا ن کا خطاب

سعودیہ نے زائرین کے لئے عمرہ ویزا کی مدت 30 دن سے کم کرکے 15 دن کردی،پاکستانی زائرین جن کے پہلے ہی تمام ائیر لائنز نے 30 دن کی واپسی کے ٹکٹ جاری کئے ہیں کافیصلہ واپس لینے کا مطالبہ

سعودی عرب کا دفاع حرمین شریفین کا دفاع ہے،پاکستان کا بچہ بچہ حرمین کے تحفظ کیلئے اپنی جانیں نچھاور کرنے کیلئے تیار ہے،ممبران پارلیمنٹ نے کسی سازش کا شکار ہو کر درست فیصلہ نہ کیا تو پاکستانی قوم ہر شہر میں ان کا محاسبہ کرے گی،ثالثی کی باتیں کر کے یمن میں بغاوت کو قانونی حیثیت دلوانے کی کوششیں کی جارہی ہیں،مذہبی و سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کر کے ملک گیر تحریک چلائیں گے،تحفظ حرمین شریفین کارواں،جلسوں و کانفرنسوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا،حرمین کا تحفظ سیاسی مسئلہ نہیں اور نہ ہی یہ ایران اور سعودی عرب کی جنگ ہے،حوثی باغیوں کے مکہ اور مدینہ کی طرف بڑھے والے ناپاک قدم روکنا ہوں گے، اس مسئلہ کو شیعہ سنی جنگ نہیں بننے دیں گے،تحفظ حرمین شریفین کارواں اور جلسہ عام سے مذہبی وسیاسی جماعتوں کے قائدین اور جید علماء کرام کا خطاب

لاہور، سی آئی اے کارروائی، کالعدم تحریک طالبان کے کمانڈرقارجی ضرارگرفتار،گرفتارثناء اللہ عرف قاری ضرارکاتعلق طالبان سے ہے جودہشتگردی اوربھتہ خوری کے متعددمقامات میں ملوث ہے

بیرسٹر علی ظفر ایڈووکیٹ نے چیف جسٹس کو لکھے گئے خط پر جسٹس جواد ایس خواجہ کے تحفظات پر اپنا جواب سپریم کورٹ میں داخل کر دیا ،ایسی بہت سی مثالیں موجود ہیں کہ کسی فریق کی جانب سے جا نبداری کے تھوڑے سے الزامات پر بھی عظیم ترین جج صاحبان نے خود کو بنچ سے الگ کر لیا۔ جسٹس جواد ایس خواجہ نے 31 مارچ کو جو ابزرویشن دی ہیں وہ ناکافی اور بے بنیاد مفروضوں پر مبنی ہیں۔ بطور وکیل ہمیشہ اپنے ضمیر کے مطابق موقف اختیار کیا ہے ،کبھی بھی اپنے موکل کے لئے کٹھ پتلی نہیں بنا،بیرسٹر علی ظفر ایڈووکیٹ کا اپنے جواب میں موقف

پا کستا ن یمن جنگ میں شمولیت کا فیصلہ خود کرسکتا ہے، ہما ری گا ئیڈ لا ئن کی ضرورت نہیں ، امریکا، پاکستان کو اسلحہ فروخت کی منظوری کا بل کانگریس کو بھجوا دیا ہے امید ہے آئندہ تیس دنوں کے اندر یہ منظور ہوجائے گا،ہتھیار دہشت گردوں کے خلاف ہی استعمال ہوں گے ہمارے پاس انکے استعمال کی مانیٹرنگ کا نظام بھی ہے،القاعدہ کی باقیات اب بھی پاکستان کے قبائلی علاقوں میں موجود ہیں ، ترجمان امر یکی محکمہ خارجہ

پاکستان کا جنوبی ایشیاء میں فوجی عدم توازن پر اظہار تشویش ، ہتھیاروں کے عدم پھیلاوٴ کے قوانین پرعدم توجہ کے باعث جنوبی ایشیا میں شورش میں اضافہ ہورہا ہے۔اقوام متحدہ میں پاکستانی مندو ب ملیحہ لودھی کا تخفیف اسلحہ کے کمیشن سے خطاب

پاک ایران گیس پائپ لائن کی تعمیر اب چین کرے گا،امریکی اخبارکا دعوی ، پائپ لائن کی تعمیر کا سمجھوتا چینی صدر کے دورہ پاکستان کے دوران طے ہونے کا امکان ہے،ڈیل کے تحت پائپ لائن کی تعمیر کے لیے رقم کا 85 فیصد چین قرض دے گا جبکہ باقی رقم پاکستان فراہم کرے گا، وال اسٹریٹ جنرل

ایم کیو ایم ٹکٹ پر انتخاب لڑا تو مہم کو نہیں بلایاگیا ، ایک لاکھ ووٹ نکل آئے، نبیل گبول، غلطی کا احساس ہوا تو استعفی دیدا،ایم کیوایم پہلی دفعہ گھبرائی ہوئی ہے ،شفاف الیکشن ہوئے توتحریک انصاف جیت سکتی ہے، سابق رکن قومی اسمبلی

کراچی بار بار آئیں گے پاکستان میں میرے لیے کوئی نوگو ایریا نہیں ، ریحام خان، عمران خان این اے 246 میں انتخابی مشن کے لیے آئے ہیں ۔ جہاں لوگ ہمیں پیار سے بلائیں گے ، وہاں جائیں گے، اہلیہ عمران خان

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

ندیم احمد 26-03-2017 11:37:12

محترم : بصد احترام ۔ اسلامی اتحادی فوج کے سربراہ نہ بن کر کون سی مزید ترقی ہوگی

  مزید
کاشف 26-03-2017 08:47:37

اس خبر میں "اعزاز حاصل ہو گیا " کے الفاظ پر اعترض ہے ..... یہ بدکاری کے نتیجے میں پیدا ہونے والا بچہ ہے جس پر مقدّمہ بھی بن گیا ... الفاظ کا چناؤ سوچ کر کرنا چاہیے

  مزید
انورزیب 25-03-2017 21:52:34

میں تمہیں بہت پسند کرتا ہوں اور میں اپ کے ساتحہ شادی کرنا چاہتا ہوں

  مزید
اشفاق احمد 24-03-2017 21:14:20

ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی

  مزید
عبدالباسط 23-03-2017 13:27:11

بہت اچھا ہے۔ مزید بہتری کی ذرورت ہے۔ خبر کو خوبصورت بنانے کے لیے حقاق ذروری ہیں۔

  مزید
Ashraf 22-03-2017 23:15:21

wrong, 1st is ABL wo offer

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

تصاویری البم

آج کا سوال

آج کا سوال
رینجرز نے دھمکیاں دینے پر متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا ہے جبکہ کچھ عرصہ قبل متحدہ کے مرکز نائن زیرو پر بھی رینجرز نے چھاپہ مار کر متعدد مطلوب افراد کو گرفتار اور ممنوعہ اسلحہ برآمد کیا تھا۔ آپ کے خیال میں‌ کیا متحدہ قومی موومنٹ کیخلاف ان پے درپے کارروائیوں کا کوئی نتیجہ نکل پائے گا؟؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
متحدہ قومی موومنٹ کیخلاف پہلے بھی کارروائیاں ہوتی رہی ہیں سیاسی مصلحت پیش آنے پر اس مرتبہ بھی کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا۔
رینجرز کوئی بھی کارروائی بنا ثبوت کے نہیں کرتی، متحدہ قومی موومنٹ کےخلاف ٹھوس ثبوت الطاف حسین کی پریشانی بڑھا سکتے ہیں۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔