بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ اپریل

تازہ ترین خبریں

ایرانی وزیر خارجہ اور سرتاج عزیز کے مابین ملاقات، یمن تنازع کو مذاکرات سے حل کرنے پر اتفاق

ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف شام کو دو دوزہ دورے پر اسلا م آباد پہنچے ہیں جہاں انہوں نے پاکستان کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کے ساتھ ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کی گئی ۔ ایران اور پاکستان کے درمیان دہشتگردی کے خاتمے اورسرحدی نظام بہتر بنانے پر ااتفاق ہو ا ہے۔ مشترکہ پریس کانفرنس میں ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کےمابین ہمیشہ سے بہت گہرے اور دوستانہ تعلقات قائم ہیں ،دہشتگردی سے متعلق پاکستان اور ایران کا موقف یکساں ہے۔ان کا کہنا تھا کے خطے کو مشترکہ چیلنجز کا سامنا ہے ، اسلام ایک پر امن دین ہے اور وہ خون خرابے کا درس نہیں دیتا لہذا یمن کے مسئلے کا حل جنگ کی بجائے سیاسی بنیا د پر نکالا جائے۔ افغانستان کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں اتحادی حکومت کابننا خوش آئندہ ہے، وہ اس کا خیر مقدم کرتے ہیں

آج کا اخبار

یمن کی صورت حال کامعاملہ انتہائی حساس ہے،ایوان حکومت کو مشورہ دے،وزیر اعظم نواز شریف،ترکی کے جواب کا انتظار ہے ، ایران کے ساتھ بھی اس معاملے پر بات ہو رہی ہے ،پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب

وزیر اعظم نواز شریف نے طنزاً کہا کہ ماضی میں مشاہد حسین سے علیحدگی میں مشاورت ہوتی تھی آج تک پارلیمنٹ کے فورم پر مشاورت ہو رہی ہے

ترکی کے صدر ر کی ایرانی ہم منصب حسن روحانی سے ملاقات،ایران اور ترکی کا یمن جنگ رکوانے اور مسئلے کا سیاسی حل نکالنے پر اتفاق ،پاکستان یمن کے مسئلہ کا پرامن حل چاہتا ہے،سرتاج عزیز ، پاکستان مسلم امہ کا اتحاد چاہتا ہے،پاکستان یمن معاملے پر ترکی اور ایران کے سیاسی حل پر اتفاق رائے کا خیرمقدم کرتا ہے،مشیر خارجہ

جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کیلئے سپریم کورٹ کو وزارت قانون کا خط موصول ہوگیا ،کمیشن کی جلد تشکیل دیئے جانے کاامکان

پاکستانی سرحد کے قریب جھڑپوں میں آٹھ ایرانی سیکیورٹی اہلکار ہلاک،متعدد زخمی، مارے جانے والے بارڈر پولیس کے آٹھ اہلکاروں میں سے چار افسر اور چار سپاہی شامل ہیں

پاک بحریہ کا جہا ز یمن میں محصور 146 پاکستانیوں سمیت 36 غیر ملکی افراد کو لے کر کراچی پہنچ گیا،کراچی پورٹ پر محصورین کا شاندار استقبال، پاک بحریہ کے ایڈمرل ، چینی و بھارتی سفیر سمیت محصورین کے اہلخانہ کی بڑی تعداد نے محصورین پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں

پاکستان نے یمن جنگ کا حصہ نہ بننے کا اصولی فیصلہ کر لیا،حکومت کا یمن میں فوج بھیجنے کے معاملے پر اے پی سی بلانے پر غور شروع

امریکہ نے پاکستان کو ہیلی کاپٹروں اور میزائلوں کی منظوری دیدی،مریکی محکمہ خارجہ نے تقریباً ایک ارب ڈالر کے سودے کے تحت اے ایچ ون زیڈ، وائپر اٹیک ہیلی کاپٹر فری اور اے جی ایم ون ون فور آر ہیلی فائر ٹو کی فروخت پرآمادگی ظاہرکر دی

پاکستان مصر کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے،ممنون حسین،دونوں ممالک کے مابین تمام شعبوں خصوصاً دفاع کے شعبے میں مزید شراکت کے بے پناہ مواقع موجود ہیں،صدرمملکت کی مصری وزیر دفاع سے ملاقات میں گفتگو، آرمی چیف اور جوائنٹ آف سٹاف کمیٹی سے مصر کے کمانڈر انچیف اور وزیر دفاع کی ملاقات، دفاعی شعبوں میں تعاون بڑھانے اور سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ

الطاف حسین مفرور ہیں ان کے ریڈ وارنٹ جاری کیے جائیں، تحریک انصاف،ہمارے کسی کارکن پر حملہ ہوا تو ذمے داری ایم کیوایم پر عائد ہوگی،عمران اسماعیل

پاکستان کی ایک ہزار فوج اور ایک بریگیڈ سعودی عرب میں موجود ہے،خواجہ آصف،پہلی ترجیحی ہے کہ ثالثی کا کردار ادا کیا جائے، صحافیوں سے گفتگو

جنوبی وزیرستان ڈرون حملہ کیس ،اسلام آباد ہائی کورٹ کا دو افراد کے قتل کا مقدمہ درج نہ کر نے پر اظہا ر بر ہمی ،آئی جی اسلام آباد کو سی آئی اے کے سابق چیف سٹیشن اور لیگل کونسل کے خلاف مقدمہ درج کر نے کا حکم

پا کستا ن یمن جنگ کا حصہ بننے کی بجائے ثالث کا کردار ادا کر ے، سراج الحق ،سعودی عرب کے ساتھ دوستی یہی ہے کہ ان کو جنگ سے بچا یا جائے،یمن کی لڑائی کو گریٹ گیم کہتا ہوں ماضی میں عالمی طاقتوں نے عرب ممالک کو چھوٹے چھوٹے ملکوں میں تقسیم کیا مغربی دنیا اپنے ملکوں میں کبھی اس طرح لڑائی نہیں ہونے دیتی ، ہر مسلمان کا دل خانہ کعبہ ہے اور جس نے خانہ کعبہ کو ہاتھ لگانے کی کوشش کی اللہ نے اسے خود تباہ کردیا،مشتر کہ اجلا س سے خطا ب، پاکستان نے ہمیشہ مسلم ممالک کو جوڑنے میں کردار ادا کیا یمن میں سیز فائر کے لئے بھی اپنا کردار ادا کر ے، مشا ہد حسین سید

یمن مسئلے کے حل کیلئے پاکستان اور ترکی کی سفارتی کوششیں تیز، دونو ں ممالک کا مشکل گھڑی میں سعودی عرب کا ساتھ دینے اور اس کی علاقائی سالمیت کا مل کر دفاع کرنے کا اعلان ، ایرانی وزیر خارجہ جواد ظرف آج جبکہ ترکی کے وزیر خارجہ روا ں ہفتے کے اختتام تک اسلام آباد آئیں گے

پی ٹی آئی ممبر قومی اسمبلی کی واپسی کے خلاف ظفر علی شاہ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر اعتراضات کے ساتھ کیس کی سماعت آج ہو گی

گیاری کے شہدا نے ملک کی حفاظت میں جان دی ہمارے دلوں میں زندہ ہیں، نواز شریف کا خراج تحسین،گیاری سانحہ کے شہداء نے قوم کے کل کیلئے اپنی جانیں قربان کیں،ڈی جی آئی ایس پی آر

آئی ایم ایف کا ساتویں جائزے اجلاس میں پاکستانی محصولات وصولی اور مالی سال2015-16ء کے بجٹ کو خصوصی بحث میں رکھنے کا فیصلہ

منی لانڈرنگ قوانین میں تبدیلی کا فیصلہ،وزارت خزانہ نے ماڈل ایان علی کو مزید پریشان کردیا

جنگ کی صورت میں پاکستان جوہری ہتھیاروں کے استعمال میں پہل کرسکتا ہے، امریکی اخبار،پاکستان، چین اور بھارت بحیرہ ہند پر جوہری ہتھیار نصب کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں،نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ میں دعوی

ذوالفقار علی بھٹو نے سندھ کو2حصوں میں تقسیم کیا تھا،پرویز مشرف،سندھ میں کبھی اردو بولنے والا وزیراعلیٰ نہیں بنا،پاکستان میں ہر کسی پر مقدمات بن جاتے ہیں،عشرت العباد سے اچھے تعلقات تھے،فوج حکومت کے کہنے پر چلتی ہے،نجی ٹی وی کو انٹرویو

یمن کے مسئلے کا سیاسی حل نکل سکتا ہے، سراج الحق،پاکستان،ایران اور ترکی مل کر صلح کیلئے کردار ادا کرنا چاہئے،سرکاری ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو

تحریک انصاف پارلیمنٹ میں ہی رہے گی اگلی بار بھر پور تیاری کیساتھ جائینگے ،عمران خان،میرا فیصلہ تھا کہ جوڈیشل کمیشن کا نتیجہ سامنے آنے کے بعد اسمبلیوں میں جائیں کورکمیٹی نے رائے دی کہ پارلیمنٹ میں اپوزیشن کا کردار ادا کیا جائے، چیئرمین پاکستان تحریک انصاف

تحریک انصاف والے گالیاں دیں ہم لبوں کو سی لیں یہ نہیں ہوسکتا خواجہ آصف،رلیمنٹ کی توقیر کا دفاع کرنا میرا حق ہے،اسمبلی میں جو کہا اس پر قائم ہوں،تحریک انصاف کے اراکین دوبارہ اسمبلی آئے تو یہی سوال اٹھاؤں گا، وفاقی وزیر دفاع

مقبوضہ کشمیر‘ بی جے پی کے اراکین اسمبلی کی حالیہ مجاہدین حملے میں پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کی شدید مذمت‘ ذمہ دار پاکستان ہے‘ پاکستان کے خلاف اسمبلی میں قرار داد کی منظوری کا مطالبہ

سعودی عرب کا پاکستان کو 200 ٹن کھجور و ں کا تحفہ

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

یوسف خان 02-06-2017 10:43:59

اردو پوائنٹ بہترین اخبار ہے لیکن اس میں صوبہ خیبر پخونخوا کے پشاور کے بعد دوسرے بڑےشہر مردان ک خبروں کو بھی زیادہ شامل کریں، شکریہ از یوسف خان مایار جرنلسٹ مردان پریس ..

  مزید
ارشد علی انجم 31-05-2017 12:57:12

خبروں کا انداز قابل تحسین ہے ۔مگر نیم برہنہ اشتہارات اور ماڈل کی تصاویر اس صفحہ پر نہ ہوں۔

  مزید
ارشد 31-05-2017 02:21:15

اسلام و علیکم! کسی کو بھی پاکستان سے محبت نہیں خواہ وہ نون لیگ ہو یا پیپلز پارٹی یا تحریکِ انصاف لائٹ کل بھی نہیں تھی اور آ ج بھی نہیں ہے روز نئی فیگر آجاتی ہے کہ اتنی بجلی ..

  مزید
رانا ندیم سلیم 30-05-2017 17:28:33

میں اردو پوائٹ میں کام کرنا چاہتا ہو اسکے لئے مجھے کیا کرنا ہو گا ( شکریہ

  مزید
سھاھد سرور 30-05-2017 14:21:36

بھتر ھے اگر ھان ھے تو

  مزید
عمیر ھسن 29-05-2017 14:58:48

جب تک پاکستان میں کرپشن ہوتی رہے گی پاکستان internationally بدنام ہوتا رہے گا. لیکن پھر بھی FIA کے آفیسرز کا شکریہ جنہوں نے بر وقت کاروائی کر کے ملک اور قوم کی عزت کو بچایا. اور افغانیوں ..

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
رینجرز نے دھمکیاں دینے پر متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا ہے جبکہ کچھ عرصہ قبل متحدہ کے مرکز نائن زیرو پر بھی رینجرز نے چھاپہ مار کر متعدد مطلوب افراد کو گرفتار اور ممنوعہ اسلحہ برآمد کیا تھا۔ آپ کے خیال میں‌ کیا متحدہ قومی موومنٹ کیخلاف ان پے درپے کارروائیوں کا کوئی نتیجہ نکل پائے گا؟؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
متحدہ قومی موومنٹ کیخلاف پہلے بھی کارروائیاں ہوتی رہی ہیں سیاسی مصلحت پیش آنے پر اس مرتبہ بھی کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا۔
رینجرز کوئی بھی کارروائی بنا ثبوت کے نہیں کرتی، متحدہ قومی موومنٹ کےخلاف ٹھوس ثبوت الطاف حسین کی پریشانی بڑھا سکتے ہیں۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔