بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل اپریل

تازہ ترین خبریں

یمن کے معاملے پر ایوان ہماری رہنمائی کرے کہ ہم کون سی پالیسی اپنائیں ، جو بھی اجلاس کا فیصلہ ہو گا اس پر من و عن عمل کیا جائے گا، وزیر اعظم نواز شریف کی پارلیمنٹ اجلاس میں گفتگو

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کا کہنا تھا کہ یمن کے معاملے پر ترک صدر اورمیں انڈونیشیا ، ملائشیا اور دیگر ممالک سے ملاقات کےبعد ہی کوئی فیصلہ کریں گے. انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا گیا ہے تاکہ آپ سے پوچھا جا سکے کہ ہم کیا لائحہ عمل اختیار کریں اور اس معاملے پر ہمیں کون سی پالیسی اختیار کرنی چاہئیے. وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں جو بھی فیصلہ کیا جائے گا اس پر من و عن عمل کیا جائے گا. ان کا کہنا تھا کہ اعتزاز حسن نے یمن کے معاملے پر مزید وضاحت طلب کی ہے لیکن میرے خیال سے جتنی وضاحت وزیر دفاع خواجہ آصف نے دی ہے وہی کافی ہے. وزیر اعظم نے بتایا کہ یمن کے معاملے پر ترکی کے وفود آج ایران کے حکام سے ملاقات کریں گے جس کے بعد ملاقات میں ہونے والی گفتگو اور مشوروں سے آگاہ کیا جائے گا.

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -شوبز -مقامی خبریں -بزنس -کشمیر -

آج کا اخبار

سعودی عرب فوج بھیجنے کافیصلہ پارلیمنٹ کریگی،جنرل راحیل شریف،چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کا پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کا دورہ، پی او ایف کی کارکردگی پر بریفنگ دی گئی

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پی او ایف دفاعی صنعت میں اہم ادارہ ہے جس نے ضرب عضب کے دوران اسلحہ کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کیا ہے

یمن کے معاملے میں سعودی عرب نے مددمانگی ہے، کوئی بھی فیصلہ عوامی پارلیمنٹ میں ہی کیا جائے گا ، خواجہ آصف ،حکومت پارلیمنٹ کی رائے کے مطابق ہی پالیسی تشکیل دے گی ، پاکستان یمن کی صورتحال کے پر امن حل کے لئے خواہش مندہے ،سعودی عرب کی علاقائی سالمیت کی حفاظت ہمارا عزم مصمم ہے، پارلیمنٹ کی رائے کا احترام کریں گے،یمن سے پاکستانیوں کو نکالنے پر سعودی عرب حکومت کی حمایت کے شکر گزار ہیں،وزیر دفاع کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں یمن کی صورتحال پر پالیسی بیان

سعودی عرب سے تعاون بارے حکومتی پالیسی واضح نہیں‘ ترجیحات سے آگاہ کرے‘ اعتزاز احسن،سعودی عرب کے حوالے سے حکومت اپنی پالیسی پارلیمنٹ اور قوم کے سامنے واضح کرے ۔مولانا فضل الرحمان ،جب تک یمن کے حوالے سے پورا خاکہ ایوان کے سامنے نہیں رکھا جائے گا درست فیصلہ نہیں کیا جاسکتا،شاہ محمود قریشی،پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب، اجلاس آج صبح گیارہ بجے دوبارہ شروع ہوگا

وزیراعظم کی زیر صدارت اہم مشاورتی اجلاس ، یمن اور سعودی عرب کی دفاعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال

وزارت قانون نے جوڈیشل کمیشن کے مسودے کی منظوری دیدی،پارلیمانی امور کمیٹی کو بھجوا دیا ،کمیٹی مسودہ کو رجسٹرار سپریم کورٹ کو بھجوائے ،رجسٹرار سپریم کورٹ مسودہ کا متن چیف جسٹس کے نوٹس میں لائیں،چیف جسٹس 3 ججوں پر مشتمل کمیشن تشکیل دے جو آرڈیننس2015 کے سیکشن 2 کے تحت عام انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کرے،خط کا متن

پاکستان ، سری لنکا کا تجارتی معاہدے کو ایک ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق ، دفاع ،سپورٹس،شپنگ،ڈیزاسٹر منیجمنٹ ،نارکوٹیکس اور ایٹمی تعاون کے ایم او یو ز پر دستخط ،سری لنکا کے صدر کی وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات ،دہشت گردی صرف پاکستان کا مسئلہ نہیں پوری دنیا کے لیے زہر قاتل ہے جسکو جڑ سے اکھاڑنا ضروری ہے،خطہ کے مسائل کے حل کے لیے مشترکہ کاوشیں کرنا ہونگی،وزیر اعظم ، دونو ں ممالک کے درمیان دیرینہ تعلقا ت وقت کے ساتھ ساتھ مزید مضبوط تر ہو رہے ہیں،سری لنکن صدر کا مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب ، پاکستان اور سری لنکا خطے میں امن کوششیں جاری رکھیں گے، ممنون حسین، سری لنکن سرمایہ کاروں کو سیاحت میں سرمایہ کاری مواقع سے فائدہ اٹھانے کی ترغیب، سری لنکن صدر سے گفتگو

پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان معاہدے پر (ن) لیگ کے اختلافات کھل کر سامنے آگئے، وزیر دفاع نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں تنقید کی ظفر علی شاہ نے تحریک انصاف کی پارلیمنٹ میں واپسی کو ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا ،مسلم لیگ (ن) کے ارکان اسمبلی بھی پارلیمنٹ میں تحریک انصاف کیخلاف نعرے لگاتے رہے

این اے 246 میں ضمنی الیکشن کے موقع پر فوج اور رینجرز کی تعیناتی کے امکانات،الیکشن کمیشن کا غور شروع

ریلوے ملازمین کے 56 ارب روپے جی پی فنڈز سے غائب ،خواجہ سعد رفیق کے خلاف کارروائی کا مطالبہ ، آڈٹ رپورٹ

پی ٹی آئی ارکان اب بھی قومی اسمبلی کے ممبران ہیں‘ سپیکر کی رولنگ

وزیراعظم خواجہ آصف کی تقریر پر برہم ہوگئے، اپوزیشن کی تنقید برداشت کرنی ہے، ہر معاملے پر ساتھ لے کر چلنا ہے،نواز شریف، وزیراعظم نے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف پر کڑی تنقید کا نوٹس نہیں لیا ہے ۔ ترجمان وزیراعظم ہاؤس

عمران نے اپنے منہ سے نکالے ہوئے الفاظ کو چاٹ لیا ہے،افتخار محمد چوہدری ،تحریک انصاف کے چیئرمین نے پارلیمنٹ میں جا کر اپنے الزامات کو غلط ثابت کر دیا ہے،میڈیا سے گفتگو

خیبر ایجنسی ، وادی تیراہ میں جیٹ طیاروں کی بمباری، 6 شدت پسند ہلاک‘ 3 زخمی، دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ ہوگئے

داعش عرب ممالک کی القاعدہ بن سکتی ہے، رحمن ملک ،مقامات مقدسہ کی حفاظت ہر مسلمان ملک کی اولین ذمہ داری ،تمام مسلمان ممالک کو اس خطرے کا ادراک کرنا چاہیے ،عمران خان کو پارلیمنٹ واپسی پر خوش آمدید کہتے ہیں ،سیاسی جرگے کے قائدین مبارکباد کے مستحق ہیں، میڈیا سے گفتگو

وزیراعظم نے سعودی عرب سے کیا معاہدہ کیا اس کا علم نہیں لیکن انہیں سچ بولنا چاہئے، عمران خان،حرم شریف کی حرمت پر آنچ آئی تو پوری قوم سعودی عوام کے ساتھ کھڑی ہوگی، جب سب کہہ رہے ہیں دھاندلی ہوئی ہے تو تفتیش بھی ہونی چاہیے ، جوڈیشل کمیشن بن گیا اس لئے پارلیمنٹ میں واپس آئے ہیں ، آج بھی اپنے موقف پر قائم ہوں دھاندلی شدہ پارلیمنٹ جعلی ہوتی ہے، میڈیا سے بات چیت

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس شروع ہوتے ہی (ن) لیگ ،جے یو آئی،و اے این پی اور پی پی اراکین کی تحریک انصاف کیخلاف شدید نعرے بازی ،ایوان بالا مچھلی منڈی کا منظر پیش کرنے لگا، ”لوٹ کر بدوگھر کو آئے “ ” معافی مانگو معافی مانگو “ کے نعرے ، حکومتی وزیر احسن اقبال نے مسلم لیگ ن کے جبکہ سید خورشید شاہ نے پیپلزپارٹی کے اراکین اسمبلی کو چپ کرایا ،تحریک انصاف کا پارلیمنٹ ہاؤس میں واپسی جمہوریت کی فتح ہے جنہوں نے پارلیمنٹ کی آزادی و خودمختاری کو قبول کیا، خورشید شاہ

مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر ظفرعلی شاہ نے پی ٹی آئی کے اراکین پارلیمنٹ کی واپسی کے اقدام کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا

صولت مرزاکے بیانات نئے نہیں ،عدالت میں دیئے گئے بیان میں بھی یہی باتیں کی تھیں،عمرشاہد،ہم نے ایف آئی آرایم کیوایم کیخلاف کٹوائی تھی ،ایم کیوایم نے صولت مرزاکی پھانسی رکوانے کیلئے دھمکیاں دیں مگر ناکام رہے، والدفرض شناس آفیسرتھے ایسے شخص کیلئے نالڑتے توہم پردھبہ ہوتا،صولت مرزاپہلی کڑی ہے ، تمام مجرموں کوسزادلواناچاہتے ہیں ، صاحبزادہ مقتول شاہد حامد

یمن میں فوج بھیجنے کا فیصلہ جنرل راحیل شریف کریں گے ،شیخ رشید،جو سمجھتا ہے کہ فوج بھیجنے کا فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی وہ احمق ہے،سعودی حکومت پر بُرا وقت آیا تو پاکستانی بچہ بچہ سعودیہ کے دفاع کیلئے کھڑا ہوگا،قومی اسمبلی آمد سے قبل صحافیوں سے گفتگو

پارلیمنٹ میں بات کہی وہ اصولی تھی‘ میں نے پارلیمنٹ میں بولنے کی وزیراعظم سے اجازت لی نہ ہی نواز شریف نے کوئی ڈانٹ پلائی، مر جاؤں گا ڈار صاحب کا سرشرم سے نہیں جھکاؤں گا،وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی نجی ٹی وی سے بات چیت

ناجائز اراکین کی موجودگی میں جلاس جاری رکھنا آئین کی خلاف ورزی ہے، الطاف حسین،تحریک انصاف والے طلاق لے چکے ،دوبارہ نکاح پڑھانے کیلئے الیکشن کرائے جائیں ،سعودی عرب نے آپریشن ضرب عضب میں کتنی مدد کی،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کتنے ممالک نے اپنی فوج پاکستان بھیجی ،صرف ہم چوہدری بنے ہوئے ہیں،قائد ایم کیو ایم کی نجی ٹی وی سے گفتگو

پاک بحریہ کادوسرا جہاز پی این ایس شمشیر ا لحدیدہ سے 51پاکستانی اور غیر ملکی محصورین کے ساتھ جبوتی کی جانب گامزن

برطانیہ میں ایماندار پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور نے مسافر کو نوٹوں سے بھرا بیگ واپس کرکے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا

وزیر دفاع خواجہ آصف نے وزیر اعظم کی ہدایت پر پی ٹی آئی پر تنقید کی، نواز شریف نے ایوان میں آتے ہی اردو میں چٹ لکھ کر وزیر دفاع خواجہ آصف کو ہدایت دی کہ وہ تحریک انصاف کے ارکان پر تنقید کریں اور انہیں استعفوں بارے وضاحت طلب کریں

عمران خان کے دھرنے کے پیچھے سابق فوجی جرنیلوں کاہاتھ تھا، جاویدہاشمی ،جنرل پاشانے رابطہ کار کاکرداراداکیا،تحریک انصاف میں شمولیت کے بعدعمران خان کے فوج سے رابطوں کی بات پرحیران ہوا کہاں پھنس گیا،پارٹی کودلدل سے نہیں نکال سکا،خودنکل آیا،دھرنے میں آرمی چیف سے دھاندلی پرنوازشریف کے استعفے کی گارنٹی لے لی گئی تھی ،دھرنے میں ایم کیوایم اورپیپلزپارٹی کی شرکت کابھی پروگرام تھا، ٹی وی انٹرویو

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

حالیہ تبصرے

یوسف خان 02-06-2017 10:43:59

اردو پوائنٹ بہترین اخبار ہے لیکن اس میں صوبہ خیبر پخونخوا کے پشاور کے بعد دوسرے بڑےشہر مردان ک خبروں کو بھی زیادہ شامل کریں، شکریہ از یوسف خان مایار جرنلسٹ مردان پریس ..

  مزید
ارشد علی انجم 31-05-2017 12:57:12

خبروں کا انداز قابل تحسین ہے ۔مگر نیم برہنہ اشتہارات اور ماڈل کی تصاویر اس صفحہ پر نہ ہوں۔

  مزید
ارشد 31-05-2017 02:21:15

اسلام و علیکم! کسی کو بھی پاکستان سے محبت نہیں خواہ وہ نون لیگ ہو یا پیپلز پارٹی یا تحریکِ انصاف لائٹ کل بھی نہیں تھی اور آ ج بھی نہیں ہے روز نئی فیگر آجاتی ہے کہ اتنی بجلی ..

  مزید
رانا ندیم سلیم 30-05-2017 17:28:33

میں اردو پوائٹ میں کام کرنا چاہتا ہو اسکے لئے مجھے کیا کرنا ہو گا ( شکریہ

  مزید
سھاھد سرور 30-05-2017 14:21:36

بھتر ھے اگر ھان ھے تو

  مزید
عمیر ھسن 29-05-2017 14:58:48

جب تک پاکستان میں کرپشن ہوتی رہے گی پاکستان internationally بدنام ہوتا رہے گا. لیکن پھر بھی FIA کے آفیسرز کا شکریہ جنہوں نے بر وقت کاروائی کر کے ملک اور قوم کی عزت کو بچایا. اور افغانیوں ..

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

تصاویری البم

اسلام آباد، وزیراعظم نواز شریف سے سری لنکن صدر مائتھری پالا سریسینا ملاقات کر رہے ہیں۔

اسلام آباد، وزیراعظم نواز شریف قومی سلامتی اور مشرق وسطی کی صورتحال پر اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔

اسلام‌آباد، تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے قبل صحافیوں سے گفتگو کر رہے ہیں۔

لاہور، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الرشید پنجاب اسمبلی کے احاطہ میں میڈیا کے نمائندوں‌سے گفتگو کررہے ..

لاہور، وزیراعلی پنجاب شہباز شریف باب پاکستان کے منصوبے کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔

واہ کینٹ، آرمی چیف جنرل راحیل شریف پاکستان آرڈیننس فیکٹری کے دورہ کے موقع پر ایک سنائپر رائفل کا معائنہ کر رہے ہیں۔

اسلام‌آباد، وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں۔

مظفرآباد، مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والا دُلہا چناری میں تقریب کے دوران اپنی دُلہن کے ہمراہ۔

آج کا سوال

آج کا سوال
رینجرز نے دھمکیاں دینے پر متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا ہے جبکہ کچھ عرصہ قبل متحدہ کے مرکز نائن زیرو پر بھی رینجرز نے چھاپہ مار کر متعدد مطلوب افراد کو گرفتار اور ممنوعہ اسلحہ برآمد کیا تھا۔ آپ کے خیال میں‌ کیا متحدہ قومی موومنٹ کیخلاف ان پے درپے کارروائیوں کا کوئی نتیجہ نکل پائے گا؟؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
متحدہ قومی موومنٹ کیخلاف پہلے بھی کارروائیاں ہوتی رہی ہیں سیاسی مصلحت پیش آنے پر اس مرتبہ بھی کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا۔
رینجرز کوئی بھی کارروائی بنا ثبوت کے نہیں کرتی، متحدہ قومی موومنٹ کےخلاف ٹھوس ثبوت الطاف حسین کی پریشانی بڑھا سکتے ہیں۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔