بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
پیر اپریل

تازہ ترین خبریں

یمن کی صورتحال پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، سعودی عرب نے لڑاکااور بحری جہاز ، بری فوج مانگی ہے: وزیردفاع

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ یمن کی صورتحال خطے پر کئی لحاظ سے اثر انداز ہو سکتی ہے. جبکہ یمن سے پاکستانی محصورین کو با حفاظت نکال لیا گیا ہے یمن سے محصورین کے انخلا کے لیے وزیر اعظم نے خود نگرانی کی جس کے تحت یمن میں محصور پاکستانیوں کی واپسی ممکن ہو سکی. ان کا کہنا تھا کہ محصورین کی واپسی میں مدد کرنے لیے سعودی عرب اور چین کے نہایت شکر گزار ہیں چین کے بحری جہاز کے ذریعے محصورین کو عدن سے جبوتی لایا گیا جبکہ سعودی عرب نے ہمیں اپنے نو فلائی زان میں پرواز کی اجازت دی تا کہ ہم اہنے پاکستانیوں ساتھیوں کو یمن سے نکال سکیں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین بہت اچھا اور دوستانہ تعلق ہے اور یہی وجہ ہے کہ اگر سعودی عرب کی سالمیت کو خطرہ ہوا تو پاکستان ہر ممکن مدد کرے گا سعودی عرب نے پاکستان سے مدد بھی طلب کی ہے جس میں لڑاکا طیارے اور بحری جہاز مانگے گئے ہیں. پاکستان امن کے لیے سعودی عرب اور دیگر ممالک کے ساتھ رابطے میں ہیں.

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -شوبز -مقامی خبریں -بزنس -کشمیر -

خواجہ آصف نے اپنا اور پارٹی کا وقار مجروح کیا‘اسٹیٹس کو کی حامی تمام جاعتیں پی ٹی آئی کے خلاف متحد ہو گئی ہیں مگر ایسی ہتھکنڈوں کی وجہ سے پی ٹی آئی اور مضبوط ہو گی، پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا ٹوئیٹر بیان
جہانگیر ترین کی دولت کے جعلی کاغذات کھلے تو انکی عقل ٹھکانے آ جائیگی ، جہانگیر ترین پہلے اپنے لیڈر کی زبان کو لگام دیں، وزیر ریلوے سعد رفیق کاعمران خان اورجہانگیرترین کے بیانات پرردعمل
خواجہ آصف نے غیر پارلیمانی زبان استعمال کر کے اپنی اصلیت دیکھا دی ہے ‘ وزیر دفاع نے نہ صرف وزیراعظم بلکہ پوری حکومت کا سر شرم سے جھکا دیا، مشترکہ اجلاس کو حکومت نے خود متنازع بنایا،پاکستان تحریک انصاف کی سیکرٹری اطلاعات شیریں مزاری کاو زیر دفاع خواجہ آصف کے بیان پر رد عمل کا اظہار
پارلیمنٹ میں بات کہی وہ اصولی تھی‘ میں نے پارلیمنٹ میں بولنے کی وزیراعظم سے اجازت لی نہ ہی نواز شریف نے کوئی ڈانٹ پلائی، مر جاؤں گا ڈار صاحب کا سرشرم سے نہیں جھکاؤں گا،وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی نجی ٹی وی سے بات چیت

آج کا اخبار

تحریک انصاف کا قومی اسمبلی سمیت تمام صوبائی اسمبلیوں میں واپسی کا فیصلہ ،پارٹی اراکین اسمبلی آج مشترکہ میں اجلاس میں بھرپور شرکت اور یمن کے مسئلے پر اپنا موقف پیش کرینگے، ذاتی تنازعات میں الجھنا کسی طور پر درست نہیں،جوڈیشل کمیشن میں ثابت کرینگے 70 لاکھ جعلی ووٹ ڈالے گئے تھے، خود جا کر کراچی میں ضمنی الیکشن کی مہم میں حصہ لوں گا، ہمارے کسی بھی کارکن کو کوئی نقصان پہنچا تو مقدمہ الطاف حسین کے خلاف درج کرائیں گے،میرا ایمان ہے 2015ء الیکشن کا سال ہوگا،عمران خان کی کورکمیٹی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس

انہوں نے کہا کہ کراچی میں این اے 246پر ضمنی الیکشن کی مہم کے دوران ایم کیو ایم کا کردار نہایت افسوسناک ہے۔ ایم کیو ایم کو ایک موقع ملا تھا کہ وہ اپنے آپ کو ایک جمہوری پارٹی بنائیں

یمن میں پھنسے مزید 134 پاکستانی خصوصی پرواز کے ذریعے اسلام آباد پہنچ گئے،ائیرپورٹ پر وفاقی وزیرعبدالقادر بلوچ ، دفترخارجہ، اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن ، سول ایوی ایشن، پی آئی اے حکام نے مسافروں کا استقبال کیا،ایئرپورٹ پر انتہائی جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے، مسافروں نے جہاز سے باہر آنے کے بعد پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے، حکومت کا شکریہ ادا کیا،پاکستانیوں کے عزیز و اقارب کی بڑی تعداد ان کے استقبال کیلئے ایئرپورٹ پر موجود تھی

حلقہ این اے 246 پر ضمنی الیکشن رینجرز اور پولیس کی نگرانی میں ہونگے،وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ

حرمین کے تحفظ کیلئے پاک فوج کے ساتھ پاکستان کا ہر بچہ قربانی کے تیار ہے،مولانافضل الرحمن، یمن کے معاملے پر امن کیلئے مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیے، مدارس رجسٹریشن کیلئے نیا فارم قابل قبول نہیں، تحریک انصاف بتائے وہ کس حیثیت سے ایوان میں آئیگی ،اب دیکھنا ہوگا کہ کہیں تحریک انصاف ایوان میں اجنبی تو نہیں ، پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ،اجلاس میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں جے یو آئی کا موقف ، مدارس کی رجسٹریشن اور اکیسویں آئینی ترمیم پر سیاسی جماعتوں سے ہونیوالی پیش رفت کاجائزہ لیا گیا

نیشنل بینک کی بنگلہ دیش برانچ میں فراڈ میں ملوث مرکزی کردار دو سابق صدور سمیت 61 افسران کے خلاف انکوائری مکمل،کیس نیب میں بھجوانے کا فیصلہ

امریکی صدر اوباما پاکستان کا دورہ ضرورکریں گے،جلیل عباس جیلانی ،پاک امریکہ تعلقات اس وقت اچھی سطح پر ہیں، ہماری کوشش یہ ہے پاکستانی مصنوعات کوامریکی مارکیٹ میں بہتر رسائی ملے، نجی ٹی وی سے گفتگو

کراچی میں ہم گھر گھر انتخابی مہم نہیں چلا پا رہے، عمران اسماعیل ، انتخابات عوامی طاقت سے لڑیں گے‘ 23 اپریل تک کراچی کو فوج کے حوالے کیا جائے گا الیکشن کمیشن ان چیزوں پر کب نوٹس لے گی، جماعتیں بھی حلقے منتخب کریں تو انتخابات کی کیا ضرورت ہے ،میڈیا سے گفتگو

چارسدہ ، بھتیجے کی چچا کے گھر میں فائرنگ ، خواتین سمیت 10 افراد جاں بحق ،ملزم نے 4 ماہ قبل اپنے باپ ، والدہ اور 2 بھائیوں کو بھی قتل کیا ، مقدمہ درج ، تفتیش شروع

کیس، ملزم مصطفی کانجو کی کلاشنکوف بلا لائسنس اور غیرقانونی نکلی ،فا ئر نگ سے زخمی نو یں جماعت کے طالب علم حسنین کے اہلخانہ خوف سے فیصل آ باد چلے گئے

یمن میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی ترجیح ہے ،عبدالقادربلوچ ،800افرادبخیریت پہنچ چکے ،جورہ گئے انہیں بھی لائیں گے ،کسی کونقصان نہیں پہنچے گا،پاکستانی سفیریمن سے بھاگے نہیں وہاں کے حالات سے آگاہ کرنے جلدی آئے تھے ، میڈیا سے گفتگو

تحریک انصاف نے فیصلوں میں دیرکردی ،سپریم کورٹ کاسامناکرناپڑسکتاہے ،جاویدہاشمی،عمران خان کا اسمبلیوں میں جانے کا فیصلہ خوش آئند ہے ،عمران خان بہت خوش فہم انسان ہے،ہمیشہ ان سے کہا بیساکھیوں کا سہارا نہ لیں ،جنرل راحیل شریف اور کمانڈر انچیف نے جمہوریت مخالف قوتوں کا ساتھ نہیں دیا ،، عمران خان اور پارٹی عہدیداروں کے درمیان پارلیمنٹ پر حملہ نہ کرنے کا معاہدہ ہوا تھا ، طاہرالقادری الیکشن نہیں چاہتے تھے ، سیف اللہ نیازی اور طاہرالقادری کے ترجمان نے عمران خان کے کان میں کچھ کہا جس کے بعد پارلیمنٹ پر حملہ کیا گیا ،تحریک انصاف کے فیصلے عمران خان نہیں کوئی اور کرتا ہے ، ہمیں نواز شریف کو گھسیٹ کر باہر لانے کی ہدایات تھیں،شیخ رشید کو پی ٹی آئی میں لانی والی ایجنسیاں ہیں ،سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی کا نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو

بہاول پور، ایم پی اے کے بھائی کی فائرنگ سے نوجوان قتل،پریس کلب میں نعش رکھ کرشدیداحتجاج، ملزمان کی گرفتاری تک لاش دفن نہیں کرینگے، لواحقین

سری لنکاکے صدرمیتھری پالاسری سینااسلام آبادپہنچ گئے،وزیراعظم محمدنوازشریف نے مہمان صدرکااستقبال کیا،21توپوں کی سلامی دی گئی

یمن کی صورت حال پر مشاورت کے لئے مصری وزیر دفاع 2 روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے ،صدر ، وزیر اعظم اور آرمی چیف سے ملاقات اور جی ایچ کیو کا بھی دورہ کریں گے

یمن سے اتحادی ملکوں کے شہریوں کا انخلاء باہمی کوارڈی نیشن سے کیا جا رہا ہے ، سعودی عرب ،بھارت، الجزائر، پاکستان اور انڈونیشیا کے شہریوں کو یمن سے نکالا جا چکا ہے،سعودی سرحد پر کھودی خندقیں تباہ کر دی گئیں: فو جی ترجمان

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

ندیم احمد 26-03-2017 11:37:12

محترم : بصد احترام ۔ اسلامی اتحادی فوج کے سربراہ نہ بن کر کون سی مزید ترقی ہوگی

  مزید
کاشف 26-03-2017 08:47:37

اس خبر میں "اعزاز حاصل ہو گیا " کے الفاظ پر اعترض ہے ..... یہ بدکاری کے نتیجے میں پیدا ہونے والا بچہ ہے جس پر مقدّمہ بھی بن گیا ... الفاظ کا چناؤ سوچ کر کرنا چاہیے

  مزید
انورزیب 25-03-2017 21:52:34

میں تمہیں بہت پسند کرتا ہوں اور میں اپ کے ساتحہ شادی کرنا چاہتا ہوں

  مزید
اشفاق احمد 24-03-2017 21:14:20

ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی

  مزید
عبدالباسط 23-03-2017 13:27:11

بہت اچھا ہے۔ مزید بہتری کی ذرورت ہے۔ خبر کو خوبصورت بنانے کے لیے حقاق ذروری ہیں۔

  مزید
Ashraf 22-03-2017 23:15:21

wrong, 1st is ABL wo offer

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
رینجرز نے دھمکیاں دینے پر متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا ہے جبکہ کچھ عرصہ قبل متحدہ کے مرکز نائن زیرو پر بھی رینجرز نے چھاپہ مار کر متعدد مطلوب افراد کو گرفتار اور ممنوعہ اسلحہ برآمد کیا تھا۔ آپ کے خیال میں‌ کیا متحدہ قومی موومنٹ کیخلاف ان پے درپے کارروائیوں کا کوئی نتیجہ نکل پائے گا؟؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
متحدہ قومی موومنٹ کیخلاف پہلے بھی کارروائیاں ہوتی رہی ہیں سیاسی مصلحت پیش آنے پر اس مرتبہ بھی کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا۔
رینجرز کوئی بھی کارروائی بنا ثبوت کے نہیں کرتی، متحدہ قومی موومنٹ کےخلاف ٹھوس ثبوت الطاف حسین کی پریشانی بڑھا سکتے ہیں۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔