بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
اتوار اپریل

تازہ ترین خبریں

عمران خان نے پارلیمنٹ میں واپسی کا اعلان کر دیا، قومی اسمبلی کے اجلاس میں یمن کی صورتحال پر اپنا موقف پیش کروں گا جبکہ بھرپور طریقے سے اپوزیشن کا کردار ادا کرکے بھی دکھائیں گے، چئیرمین پاکستان تحریک انصاف

عمران خان نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوڈیشل کمشن کے قیام پر معاہدے کے بعد اسمبلی میں واپس جانے کا فیصلہ کیا ہے۔تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارے استعفے منظور نہیں ہوئے، اسمبلی کے ُرکن ہیں۔ تحریک انصاف کل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کرے گی۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں یمن کی صورتحال پر اپنا موقف پیش کروں گا جبکہ بھرپور طریقے سے اپوزیشن کا کردار ادا کرکے بھی دکھائیں گے۔ چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ ہم گزشتہ سال سڑکوں پر اس لئے نکلے تھے کیونکہ 2013ء کے انتخابات میں ہمارا مینڈیٹ چُرایا گیا تھا۔ ہم ثابت کرینگے کہ 70 لاکھ کے قریب جعلی ووٹ ڈالے گئے تھے۔ میرا ایمان ہے کہ 2015ء الیکشن کا سال ہوگا۔ اب جبکہ جوڈیشل کمشن کا فیصلہ ہو گیا ہے، اس لئے اسمبلیوں میں واپس جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ این اے 246 کے ضمنی انتخابات میں حصہ لینا ہمارا جمہوری حق ہے۔ کراچی میں جو کچھ ہوا ایم کیو ایم سے اس کی اُمید نہیں تھی

قومی خبریں -

امریکی صدر اپنے دور حکومت میں ایک مرتبہ پاکستان کا دورہ ضرورکریں گے،اوباما کا دوہ بھارت سے قبل پاکستانی وزیر اعظم سے ٹیلی فون پر رابطہ کر ناغیر معمولی اہمیت کا حامل تھا،ہماری کوشش ہے کہ پاکستانی مصنوعات کوامریکی مارکیٹ میں بہتر رسائی ملے ،دہشت گردوں اور انتہا پسندوں کے خلاف جنگ کے نتیجہ میں عام آدمی کا معیار زندی بہتر ہو رہا ہے اورمستقبل میں مزید بہتری کی امید ہے،افغانستان سے تعلقات میں بہتری آئی ہے ،کوشش ہے بھارت کے ساتھ بھی اچھے تعلقات ہوں،امریکا میں پاکستان کے سفیر جلیل عباس جیلانی کی ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ سے ملاقات کے بعد نجی ٹی وی سے گفتگو
یمن میں پھنسے مزید 134 پاکستانی خصوصی پرواز کے ذریعے اسلام آباد پہنچ گئے،ائیرپورٹ پر وفاقی وزیرعبدالقادر بلوچ ، دفترخارجہ، اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن ، سول ایوی ایشن، پی آئی اے حکام نے مسافروں کا استقبال کیا،ایئرپورٹ پر انتہائی جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے، مسافروں نے جہاز سے باہر آنے کے بعد پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے، حکومت کا شکریہ ادا کیا،پاکستانیوں کے عزیز و اقارب کی بڑی تعداد ان کے استقبال کیلئے ایئرپورٹ پر موجود تھی
عمران خان کا اسمبلیوں میں جانے کا فیصلہ خوش آئند ہے ،عمران خان بہت خوش فہم انسان ہیہمیشہ ان سے کہا بیساکھیوں کا سہارا نہ لیں ،جنرل راحیل شریف اور کمانڈر انچیف نے جمہوریت مخالف قوتوں کا ساتھ نہیں دیا ،، عمران خان اور پارٹی عہدیداروں کے درمیان پارلیمنٹ پر حملہ نہ کرنے کا معاہدہ ہوا تھا ، طاہرالقادری الیکشن نہیں چاہتے تھے ، سیف اللہ نیازی اور طاہرالقادری کے ترجمان نے عمران خان کے کان میں کچھ کہا جس کے بعد پارلیمنٹ پر حملہ کیا گیا ،تحریک انصاف کے فیصلے عمران خان نہیں کوئی اور کرتا ہے ، ہمیں نواز شریف کو گھسیٹ کر باہر لانے کی ہدایات تھیں،شیخ رشید کو پی ٹی آئی میں لانی والی ایجنسیاں ہیں ،سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی کا نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو
پی آئی کا طیارہ 134محصورین کو لیکر وطن واپس پہنچ گیا

آج کا اخبار

بھٹو اور بے نظیر بھٹو نے اس ملک کو لہو دیا ہمالیہ پر لگی آگ سے عالمی اسلام کو خطرہ ہے،آصف زرداری ، اسلامی دنیا کو لڑا کر کمزور کرنے کی سازش کی جارہی ہے ،ماضی میں دوسروں کی لگائی آگ ہمارے گھر پہنچ چکی ہے ،دوسروں کی مدد اس حد تک کریں جتنی کر سکتے ہیں کپتان کو سرکار سے معاہدے کی مبارک ہو لیکن یہ کافی نہیں وہ پارلیمنٹ میں آئین اور الیکشن کمیشن کو خود مختار بنانے میں ہمارے ساتھ کردار اداکریں، نوڈیرو میں بھٹو کی برسی کی تقریب سے خطاب

انہوں نے کہا کہ جب بھی برا وقت آیا میاں صاحب کے پیچھے کھڑے ہوں گے لیکن میاں صاحب دیکھیے گا کہیں آپ واپس نہ چلے جائیں

این اے 246 کے ضمنی انتخاب میں سیکیورٹی کیلئے فول پروف انتظامات کیے جائیں ، پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو کراچی میں جلسہ کرنے کی آزادی ہونی چاہیے ،الیکشن کمیشن مناسب سمجھے تو ضمنی الیکشن میں رینجرز کو الیکشن پرامن کرانے کیلئے اختیارات دیئے جاسکتے ہیں،وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا بیان

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس اصلت نے یمن سے 36 غیر ملکیوں سمیت 183 محصورین کو باحفاظت نکال لیا جہاز 7 اپریل کو کراچی پہنچے گا، یمن میں پھنسے 200مزیدپاکستانیوں کو واپس لانے پی آئی اے کا طیارہ آج صنعاء روانہ ہوگا

پاکستان کوترقی کی جانب لے جانے کیلئے دہشتگردی اورتوانائی بحران کوختم کرناہوگا، بلاول بھٹوزرداری ،بھٹونے سیاست کوڈرائنگ روم سے نکال کرگلی محلوں تک پہنچایا،بھٹوکی تربیت میرے خون میں شامل ہے ،بھٹوکے مشن کوآگے لے کرجاناچاہتاہوں ،لندن میں بھٹوکی برسی کی تقریب سے خطاب

خیبر ایجنسی،جیٹ طیاروں کی دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر شدید گولہ باری ،6 دہشت گرد ہلاک،10 سے زائد زخمی،متعدد ٹھکانے مکمل طو رپر تباہ ،مرنیوالے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم لشکر اسلام اور تحریک طالبان سے ہے، سکیورٹی حکام

انتخابی دفتر پر حملے سے ایم کیوایم کے جمہوری طرزعمل کاپول کھل گیا،عمران خان، ایم کیوایم صرف فاشسٹ طریقہ کارسے جیت سکتی ہے،الطاف حسین کی پْرتشدد سیاست سے برطانوی حکومت کو آگاہ کریں گے، پی ٹی آئی چیف کا ٹویٹ

سانحہ ماڈل ٹاؤن،جے آئی ٹی کا وزیر اعظم اور وفاقی وزراء کو طلب نہ کرنے کا فیصلہ،وزیراعلیٰ شہباز شریف اور راناء ثناء اللہ کے بیانات کافی قرار،عوامی تحریک کے 46 کارکنوں کو ڈی پی اوز کے ذریعے گواہی کیلئے بیان ریکارڈ کرانے کا حکم،سمن جاری کر دیئے

اقتصادی راہداری منصوبہ میں ایک انچ بھی تبدیلی نہیں کریں گے، احسن اقبال،اقتصادی منصوبے کے خلاف پراپیگنڈا کرنے والی لابیاں ناکام ہوں گی ،کراچی پاکستانی معیشت کا دل ہے ،قائد کے شہر میں قیام امن کیلئے تمام جماعتوں کو اکٹھا کیا ہے ،توانائی بحران کے جن کو بوتل میں بند کر کے ہی جائیں گے ،تمام جماعتیں ملکی ترقی پر توجہ دیں2018 ء میں عوام فیصلہ کرے گی کہ کس نے ملک کی خدمت کی ہے ،عام انتخابات سے قبل پارٹی کا نہیں بلکہ ملک کا جھنڈا بلند کریں ،وفاقی وزیر کی میڈیا سے گفتگو

پاکستان کو دہشت گردی کی جنگ میں خواہ مخواہ الجھا دیا گیا، شہباز شریف ،قوم کے لئے اپنے جگر گوشوں کو فورس کے لئے پیش کرنے والے والدین کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، آپریشن ”ضرب عضب“ کے ذریعے دہشت گردوں پر کاری ضرب لگا نے پر پاک فوج کے شکر گزار ہیں ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کا ا نسداد دہشت گردی فورس کے دوسرے دستے کی پاسنگ آوٴٹ پریڈ سے خطاب

حوثی باغی سعودی عرب پر مسلسل حملے کی کوششیں کررہے ہیں،حافظ سعید،مسلمانوں کو دشمنوں کی سازشوں کو سمجھنا چاہیے۔، نیٹو ممالک افغانستان میں اپنی شکست کا بدلہ لینے کیلئے مسلم ممالک کے گرد گھیرا تنگ کررہے ہیں، بچوں سے گفتگو

خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات کیلئے شیڈول جاری،30 مئی کو بلدیاتی الیکشن ہوں گے ،13 اپریل سے17 اپریل تک کاغذات نامزدگی جمع ،19 اپریل کواعتراضات دائر ،20 سے26 اپریل تک کاغذات کی جانچ پڑتال،26 سے 28 اپریل تک اپیلیں دائر ،29 اپریل سے4 مئی تک اپیلیں نمٹائی جائیں گی ، 6 مئی کو حتمی فہرست جبکہ کامیاب امیدواروں کی فہرست7 جون کو آویزاں کی جائے گی ،الیکشن کمیشن

حکومت آر ایل این جی پر سبسڈی نہ دے ، اس سے ملک دوہرے گردشی قرصے میں جکڑ جائے گا ، عالمی بنک

ایم کیو ایم ضمنی انتخابات کی پولنگ سے پہلے ہی الیکشن ہار چکی ہے اور پی ٹی آئی کامیاب ہو چکی، عمران اسماعیل ،پی ٹی آئی کامیاب ہو چکی ہے ۔ چائنا کٹنگ میں ملوث عناصر نے کریم آباد میں پی ٹی آئی کے کیمپ پر حملہ کرایا،کسی بھی کارکن کو خراش آئی یا کوئی نقصان پہنچا تو الطاف حسین کے خلاف لندن میں مقدمہ درج کرائیں گے ، رہنما پی ٹی آئی کا پریس کانفرنس سے خطاب

حکومتی کوششیں ،پہلی بار پاور سیکٹر کے واجبات سال 2013ء کی سطح 200 ارب روپے سے کم ہو گئے،عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی ہے۔ تاہم واجبات کو کم کرنے کی حکومت کی کوششیں تیل کی قیمتوں میں کمی سے پہلے سے جاری تھیں، ماہرین

یمن کی صورتحال مزیدخراب ہونے سے خطہ غیرمستحکم ہوسکتاہے ،سرتاج عزیز،فرقہ وارانہ کشیدگی پوری دنیاکیلئے خطرہ ہے ،دوسروں کی جنگ سے بہت نقصان اٹھایا،پاکستان اورترکی نے مسئلے کے پرامن حل پراتفاق کیاہے،سرکاری ٹی وی کو انٹرویو

سری لنکا کے صدرسری سینا3روزہ دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے، صدر ممنون حسین اور وزیراعظم محمد نوازشریف سے متعدد معاملات پر بات چیت کرینگے،دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے متعدد معاہدوں اورمفاہمت کی یاداشتوں پردستخط کئے جائیں گے

پاکستان مشرقی وسطیٰ کے تنازع سے بچنے کی کوشش میں ،سعودی عرب کے فوجی اتحاد کے تحت کارروائی میں شرکت نہیں کریگا ،امریکی اخبار،ا گر ضرورت ہوئی تو سعودی عرب کی اپنی علاقائی دفاع میں مدد کرے گا۔رپورٹ

روس کی یمن تنازع کے پرامن حل کیلئے پاکستانی کوششوں کی حمایت، عالمی برادری کو اس مسئلے کے پرامن حل کے اقدامات کرنے چاہئیں۔ پاکستان اور روس توانائی اور دفاع سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کر رہے ہیں،روسی سفیر

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

یوسف خان 02-06-2017 10:43:59

اردو پوائنٹ بہترین اخبار ہے لیکن اس میں صوبہ خیبر پخونخوا کے پشاور کے بعد دوسرے بڑےشہر مردان ک خبروں کو بھی زیادہ شامل کریں، شکریہ از یوسف خان مایار جرنلسٹ مردان پریس ..

  مزید
ارشد علی انجم 31-05-2017 12:57:12

خبروں کا انداز قابل تحسین ہے ۔مگر نیم برہنہ اشتہارات اور ماڈل کی تصاویر اس صفحہ پر نہ ہوں۔

  مزید
ارشد 31-05-2017 02:21:15

اسلام و علیکم! کسی کو بھی پاکستان سے محبت نہیں خواہ وہ نون لیگ ہو یا پیپلز پارٹی یا تحریکِ انصاف لائٹ کل بھی نہیں تھی اور آ ج بھی نہیں ہے روز نئی فیگر آجاتی ہے کہ اتنی بجلی ..

  مزید
رانا ندیم سلیم 30-05-2017 17:28:33

میں اردو پوائٹ میں کام کرنا چاہتا ہو اسکے لئے مجھے کیا کرنا ہو گا ( شکریہ

  مزید
سھاھد سرور 30-05-2017 14:21:36

بھتر ھے اگر ھان ھے تو

  مزید
عمیر ھسن 29-05-2017 14:58:48

جب تک پاکستان میں کرپشن ہوتی رہے گی پاکستان internationally بدنام ہوتا رہے گا. لیکن پھر بھی FIA کے آفیسرز کا شکریہ جنہوں نے بر وقت کاروائی کر کے ملک اور قوم کی عزت کو بچایا. اور افغانیوں ..

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
رینجرز نے دھمکیاں دینے پر متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا ہے جبکہ کچھ عرصہ قبل متحدہ کے مرکز نائن زیرو پر بھی رینجرز نے چھاپہ مار کر متعدد مطلوب افراد کو گرفتار اور ممنوعہ اسلحہ برآمد کیا تھا۔ آپ کے خیال میں‌ کیا متحدہ قومی موومنٹ کیخلاف ان پے درپے کارروائیوں کا کوئی نتیجہ نکل پائے گا؟؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
متحدہ قومی موومنٹ کیخلاف پہلے بھی کارروائیاں ہوتی رہی ہیں سیاسی مصلحت پیش آنے پر اس مرتبہ بھی کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا۔
رینجرز کوئی بھی کارروائی بنا ثبوت کے نہیں کرتی، متحدہ قومی موومنٹ کےخلاف ٹھوس ثبوت الطاف حسین کی پریشانی بڑھا سکتے ہیں۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔