بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل مارچ

تازہ ترین خبریں

الطاف حسین کیخلاف کوئی دستاویزات برطانوی ہائی کمشنر کے حوالے نہیں کیں ، الطاف حسین کی رینجرز کو دی گئی دھمکیوں اور ایف آئی آر سے متعلق آگاہ کیا،چوہدری نثار علی خان، برطانوی ہائی کمشنر کی واپسی پر آئندہ کے لائحہ عمل بارے بتائینگے ، صولت مرزا کی پھانسی کی نئی تاریخ یکم اپریل مقرر کی ہے ، توسیع کا فیصلہ ایوان صدر ہی کرے گا ، آئندہ ہفتے نئی ای سی ایل پالیسی لائینگے، ملا فضل اللہ کی ہلاکت کی تصدیق تاحال نہیں ہوسکی ،کراچی میں گورنر راج کے حوالے سے کوئی تبصرہ نہیں کرونگا، ملک میں 9فوجی عدالتیں قائم کردی گئی ہیں ۔ پریس کانفرنس سے خطاب

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ الطاف حسین کیخلاف کوئی دستاویزات برطانوی ہائی کمشنر کے حوالے نہیں کیں ، الطاف حسین کی رینجرز کو دی گئی دھمکیوں اور ایف آئی آر سے متعلق آگاہ کیا ، برطانوی ہائی کمشنر کی واپسی پر آئندہ کے لائحہ عمل بارے بتائینگے ، صولت مرزا کی پھانسی کی نئی تاریخ یکم اپریل مقرر کی ہے ، توسیع کا فیصلہ ایوان صدر ہی کرے گا ، آئندہ ہفتے نئی ای سی ایل پالیسی لائینگے، ملا فضل اللہ کی ہلاکت کی تصدیق تاحال نہیں ہوسکی ،کراچی میں گورنر راج کے حوالے سے کوئی تبصرہ نہیں کرونگا، ملک میں 9فوجی عدالتیں قائم کردی گئی ہیں ۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ ایم کیو ایم کے لیڈر کی اس بات کی تردید کرتا ہوں کہ دستاویزات برطانوی سفیر کے حوالے کی ہیں برطانوی سفیر کو وہی باتیں بتائیں ہیں جو میڈیا میں آچکی ہیں ایف آئی آر سے متعلق آگاہ کیا اور رینجرز کو دی گئی دھمکیوں اور تقریر کے حوالے سے بتایا ۔ برطانوی ہائی کمشنر کو بتایا کہ آپ کا شہری دھمکیاں دے رہا ہے برطانیہ کا قانون اس صورتحال میں کیا کہتا ہے ۔ برطانوی سفیر واپس آئینگے تو پھر کوئی لائحہ عمل بارے بتائینگے کراچی میں جو آپریشن ہورہا ہے اس کا مینڈیٹ ایم کیو ایم سمیت تمام جماعتوں نے دیا ہے ایم کیو ایم ایک سیاسی جماعت ہے اسے قائم و دائم رہنا چاہیے ۔

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -شوبز -مقامی خبریں -بزنس -کشمیر -

آج کا اخبار

7سال بعد شاندار طریقے سے پریڈ کا انعقاد، براق طیاری، سکائی ڈائیورز کی فری فال، میزائلوں کی نمائش نے عوام کے دل جیت لئے

ہیلی کاپٹرز کا فلائی پاسٹ آرمی ایوی ایشن کے مختلف ہیلی کاپٹرز بیل، ایم آئی17، کوبرا گن شپ، پوما ہیلی کاپٹرز وغیرہ نے فلائی پاسٹ میں شرکت کر کے عوام کے دل جیت لئے

کشمیر سمیت تمام مسائل کا مذاکرات کے ذریعے حل چاہتے ہیں، ممنون حسین،کشمیر کا حل خطے میں امن کی بنیاد ہوگا،پاکستان عالمی امن کیلئے کردار ادا کرتا رہے گا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سرخروہوں گے،اس جنگ میں شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ،ہماری منزل ترقی اور جدید پاکستان ہے، صدر مملکت کا مشترکہ پریڈ سے خطاب

بھارت نے پاکستان کے ساتھ مذاکرات میں حریت رہنماوٴں کو شامل کرنے سے صاف انکار کردیا،پاکستان کے ساتھ مذاکرات میں’تیسری پارٹی‘یعنی حریت رہنماوٴں کی کوئی جگہ نہیں ہے، تمام تصفیہ طلب مسائل پر آگے بڑھنے کا واحد راستہ شملہ معاہدے اور لاہور ڈیکلریشن کے فریم ورک کے اندر پر امن دو طرفہ بات چیت ہے، ترجمان بھارتی وزارت خارجہ

پاکستان ،قطر کا تجارت ،دفاع ، توانائی، افرادی قوت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پراتفاق ، دو طرفہ تعاون بڑھانے کیلئے تین معاہدوں پردستخط بھی کئے گئے، پاکستان قطر سے تعلقات کوقدرکی نگاہ سے دیکھتاہے ،مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کومزیدوسعت دیناچاہتے ہیں، وزیرا عظم نواز شریف ،صدر مملکت ممنون حسین،مختلف شعبوں میں قطرکو سرمایہ کاری کی دعوت ،قطرتوانائی سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے منصوبوں سے استفادہ کریگا،امیر قطر شیخ تمیم بن حمادالثانی

ملک بھر میں 75 واں یوم پاکستان جوش اور جذبے سے منایا گیا،اسلام آباد میں مسلح افواج کی مشترکہ پریڈ ،دارالحکو مت میں 31 جبکہ صو با ئی دارالحکو متو ں میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی ،ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہریوں میں تقریبات ، مسا جد میں ملکی سلا متی کے لئے خصو صی دعا ئیں ،مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی‘ کراچی میں مزار قائد پر مختلف عوامی عسکری نمائندوں نے حاضری دی

یوم پاکستان ،ایوان صدر اسلام آباد میں تقریب تقسیم ا عزازات ،صدر مملکت نے مختلف شعبوں میں اعلیٰ خدمات انجام دینے والی 156شخصیات میں سول وفوجی اعزازات تقسیم کئے، صوبائی گورنر ہاوٴس میں بھی تقریبات

خیبر ایجنسی،سیکورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 26دہشت گردہلاک،پاک فوج نے خیبر ایجنسی میں کارروائی میں اہم کامیابیاں حاصل کیں ، میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ ،دہشتگردوں کے گرد گھیرا تنگ کرکے فرار کے راستے بند کئے جارہے ہیں ،دورہ مستول کا کنٹرول حاصل کرلیا ، دہشتگردوں کا بھاری جانی نقصان ہوا ، آئی ایس پی آر

آپریشن ضرب عضب سے دہشت گردوں کی کمر ٹو ٹ گئی،گورنر خیبرپختونخوا،ضرب عضب کے خوف سے طالبان گروہوں کی متحد ہونے کی اطلاعات ہیں،سردار مہتاب احمد خان

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی یوم پاکستان کے موقع پر پا کستا نی ہم منصب کو مبا رکبا د،دوطرفہ مذاکرات سے ہی دونوں ممالک کے درمیان تمام تنازعات کا حل ہو سکتا ہے، نریندر مودی

جس سیاسی جماعت میں دہشتگرد ٹارگٹ کلر اور بھتہ خور ہو گا اس کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی،عابد شیر علی، حکومت‘ مسلح افواج اور پاکستان کی غیور عوام ایک صف میں کھڑے ہیں، وہ آخری دہشت گرد کے ساتھ ساتھ ملک دشمن عناصر کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں، گفتگو

حکومت اور تحریک انصاف میں ہونے والے معاہدے سے آئین شکنی نہیں ہوئی،چودھری سرور ،جوڈیشل کمیشن کے قیام سے شفاف انتخابات کی را ہ ہموار ہو گی ۔ ملک کی تقدیر بدلنے کے لئے مسلح ونگ کا خاتمہ ناگزیر ہے عوام کو دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کا ساتھ دینا چاہئے،میڈیا سے گفتگو

چینی صدر کا اپریل میں دورہ پاکستان کا امکان،دورے کا اعلان مناسب وقت پر کریں گے‘ ترجمان دفتر خارجہ

بھارت کشمیرکی متنازعہ حیثیت تسلیم کرے، سید علی گیلانی

وزیراعظم نوازشریف کا امیرقطرشیخ تمیم بن حمادالثانی کے اعزازمیں عشائیہ

دھاندلی کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کافیصلہ قبول ہوگا،عمران خان،منظم دھاندلی ثابت ہوئی توری الیکشن کرناپڑیں گے،2015ء الیکشن کاسال ہوگا،الطاف حسین باہربیٹھ کرلوگ مروارہاہے،نجی ٹی وی سے گفتگو

دھاندلی ثابت ہونے پر حکومت بخوشی اسمبلیوں کو تحلیل کرنے پر رضامند ،سال 2015انتخابات کے لیے موضوع بحث بن گیا،مختلف جماعتوں نے تیاریاں شروع کردیں ، آئینی و قانونی ماہرین نے ممکنہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ پر وزیراعظم کے اسمبلی تحلیل کے فیصلہ کو صوابدیدی اختیار قرار دیدیا،حکومت پاپند نہیں کہ وہ رپورٹ پر عمل کرے،ماہرین

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

حالیہ تبصرے

یوسف خان 02-06-2017 10:43:59

اردو پوائنٹ بہترین اخبار ہے لیکن اس میں صوبہ خیبر پخونخوا کے پشاور کے بعد دوسرے بڑےشہر مردان ک خبروں کو بھی زیادہ شامل کریں، شکریہ از یوسف خان مایار جرنلسٹ مردان پریس ..

  مزید
ارشد علی انجم 31-05-2017 12:57:12

خبروں کا انداز قابل تحسین ہے ۔مگر نیم برہنہ اشتہارات اور ماڈل کی تصاویر اس صفحہ پر نہ ہوں۔

  مزید
ارشد 31-05-2017 02:21:15

اسلام و علیکم! کسی کو بھی پاکستان سے محبت نہیں خواہ وہ نون لیگ ہو یا پیپلز پارٹی یا تحریکِ انصاف لائٹ کل بھی نہیں تھی اور آ ج بھی نہیں ہے روز نئی فیگر آجاتی ہے کہ اتنی بجلی ..

  مزید
رانا ندیم سلیم 30-05-2017 17:28:33

میں اردو پوائٹ میں کام کرنا چاہتا ہو اسکے لئے مجھے کیا کرنا ہو گا ( شکریہ

  مزید
سھاھد سرور 30-05-2017 14:21:36

بھتر ھے اگر ھان ھے تو

  مزید
عمیر ھسن 29-05-2017 14:58:48

جب تک پاکستان میں کرپشن ہوتی رہے گی پاکستان internationally بدنام ہوتا رہے گا. لیکن پھر بھی FIA کے آفیسرز کا شکریہ جنہوں نے بر وقت کاروائی کر کے ملک اور قوم کی عزت کو بچایا. اور افغانیوں ..

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
رینجرز نے دھمکیاں دینے پر متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا ہے جبکہ کچھ عرصہ قبل متحدہ کے مرکز نائن زیرو پر بھی رینجرز نے چھاپہ مار کر متعدد مطلوب افراد کو گرفتار اور ممنوعہ اسلحہ برآمد کیا تھا۔ آپ کے خیال میں‌ کیا متحدہ قومی موومنٹ کیخلاف ان پے درپے کارروائیوں کا کوئی نتیجہ نکل پائے گا؟؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
متحدہ قومی موومنٹ کیخلاف پہلے بھی کارروائیاں ہوتی رہی ہیں سیاسی مصلحت پیش آنے پر اس مرتبہ بھی کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا۔
رینجرز کوئی بھی کارروائی بنا ثبوت کے نہیں کرتی، متحدہ قومی موومنٹ کےخلاف ٹھوس ثبوت الطاف حسین کی پریشانی بڑھا سکتے ہیں۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔