بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
ہفتہ مارچ

تازہ ترین خبریں

وزیراعظم کا سیالکوٹ سے لاہور تک ایکسپریس ہائی وے بنانے کا اعلان،بجلی کے بحران پر 2017تک قابو پا لیں گے:نوازشریف

وزیراعظم نوازشریف نے سیالکوٹ سے لاہور تک ایکسپریس وے بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ وہ انتخابی نعروں پر نہیں عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں ، 2017کے آخر میں 3600میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کر لیں گے ۔سیالکوٹ میں چیمبر آف کامرس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 1999کے بعد ملک میں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہو ا اور اس وقت ملک میں بجلی وافر مقدار میں موجود تھی اور ہم اپنے دورحکومت میں بجلی دوسرے ملکوں کو فروخت کرنے کا سوچ رہے تھے لیکن آج ہمارے ملک میں بہت زیادہ بجلی کی قلت ہے ۔وزیراعظم نوازشریف نے کہاکہ توانائی کا بحران ہوتے ہوئے کوئی ملک ترقی نہیں کرسکتا کیونکہ توانائی بحران بہت برا چیلنج ہے اس سے نمٹنے میں وقت لگے گا لیکن حکومت آئندہ دو سے تین سال حکومت بجلی کے بحرا ن پر مکمل قابو پا لے گی اس لیے حکومت نے اپنی جیب سے بجلی کے کارخانے لگانے کافیصلہ کیاہے

بین الاقوامی خبریں -عجیب و غریب -

آج کا اخبار

انتخابی دھاندلی کی تحقیقات ، حکومت اور پی ٹی آئی میں عدالتی کمیشن کے قیام پر اتفاق،مسودے کی حتمی منظوری نواز شریف اور عمران خان دیں گے، انتخابی اصلاحات کیلئے آئندہ ہفتے تک آرڈیننس لایاجائیگا،فریقین کا چار نکات پر اتفاق ،تحریک انصاف نے بہت لچک دکھائی ہے، ہمارے نکات انہوں نے مانے اوران کے نکات ہم نے مانے ہیں،اسحاق ڈار،ملک کو کئی ایک چیلجنر درپیش ہیں،سیاست میں کوئی بات حرف آخر نہیں ہوتی ،سیاسی جرگے کی کوششو ں کو سراہتے ہیں ،پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس ، ایساخودمختاراورآزادالیکشن کمیشن تشکیل دیناچارہے تھے جس پرسب کواعتمادہو اوروسیع ترمفاد میں ہو، دھرنے میں کوئی ہیجان پیدانہیں کیا،بلکہ قوم کوبیدارکیا،شاہ محمود قریشی

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈارنے کہاکہ تحریک انصاف نے بہت لچک کامظاہرہ کیاہے ، تحریک انصاف نہ صرف 22ویں آئینی ترمیم کاحصہ تھی

کراچی، ایک ہی دن خودکش حملے سمیت 2دھما کوں میں 2رینجرز اہلکاروں سمیت 4افراد جاں بحق، 13زخمی ، متعدد موٹر سائیکلیں، دکانیں اور رینجرز کی گاڑی تباہ رینجرز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریش شروع کردیا ، ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ،رینجرزموبائل پرحملہ کی ابتدائی رپورٹ مرتب، حملہ خودکش،5 سے6کلو گرام دھماکاخیزمواد استعمال کیاگیا ہے،رپورٹ

کراچی میں آپریشن تمام جماعتوں کی مشاورت سے کیا گیا ، وزیر اعظم نوا زشریف ،کراچی کو جرائم سے پاک شہر بنائیں گے جہاں معاشی سرگرمیاں فروغ پائیں گی،آپریشن سے کراچی میں جرائم کی شرح میں کمی آئی،حکومت سنبھالتے ہی پہاڑ جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑا ۔ محدود وسائل کے باوجود چیلنجز پر قابو پانے کی پوری کوشش کی، اقتصادی ترقی پر توجہ دے رہے ہیں، دو سال میں ملکی معیشت میں بہتری آئی ،اراکین اسمبلی سے گفتگو ،نیشنل ایوی ایشن پالیسی 2015ء کے اجراء کے موقع پر خطاب

اقوامِ متحدہ نے سمندری حدود میں اِضافے کا پاکستانی دعویٰ تسلیم کر لیا،پاکستان کی سمندری حدود200ناٹیکل میل سے بڑھ کر 350ناٹیکل میل ہوگئی،پاکستان کو ملنے والے اس اِضافی کونٹینینٹل شیلف کے تہہ سمندر اور اُس کے نیچے پائے جانے والے وسائل پر مکمل اِختیار ات حاصل ہو گا ،اقوامِ متحدہ

پٹرولیم مصنوعات میں کمی کا امکان اوگرا نے قیمتوں میں کمی کی سمری تیار کر لی

پاکستان بھارت کے ساتھ کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب معاملات کو بات چیت سے حل کرنا چاہتا ہے ،ممنون حسین، پاکستان بھارت کے ساتھ اسلحہ کی دوڑ میں شامل نہیں ہونا چاہتا ۔ ہمسائیوں سمیت تمام دیگر ممالک سے دوستانہ تعلقات کے حامی ہیں، آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،وفد سے گفتگو

سانحہ یوحناآبادمیں 2افرادکوزندہ جلانے والے 3اہم ملزمان گرفتار

مقبوضہ کشمیر میں پولیس اسٹیشن پر عسکریت پسندوں کا حملہ‘3 بھارتی فوجیوں سمیت 6 افراد ہلاک‘بھارتی فورسز نے علاقے گھیرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کردیا

پار لیمنٹ ہاوٴس کے با ہر دھر نے کے وقت متحدہ اچھی،آ ج کیسے بر ی ہو گئی ، حکو مت جواب دے،فاروق ستار،جرائم کے خاتمے کی آڑ میں ایم کیو ایم کو ختم کیا جا رہا ہے کیا یہ انصاف اور قانون کے مطابق ہے، نائن زیرو پر چھاپہ مار کر آئین قانون کی دھجیاں اڑائی گئی،ہمیں دیوار سے نہ لگا یا جا ئے ، ایم کیو ایم نے کبھی بھی کوئی ایسا بیان نہیں دیا جس میں افواج پاکستان کے متعلق کوئی غلط بات کی ہو، قومی اسمبلی میں اظہا ر خیا ل

صوبہ سندھ کی بدلتی سیاسی و انتظامی صورتحال‘ حکومت کے گورنر راج کیلئے قریبی حلقوں اور اتحادیوں سے صلاح و مشورے جاری‘ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا ممتاز بھٹو کو گورنرشپ کا عندیہ

وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارسے ساتھ ورلڈبینک اورایشین ڈویلپمنٹ بینک کے حکام کی ملاقات ،توانائی کے شعبے میں اصلاحات اورسرمایہ کاری کے بارے میں تبادلہ خیال کیاگیا

قومی سیاست میں تبدیلی ‘مشرف کاعوام میں آنے کا فیصلہ،آل پاکستان مسلم لیگ کی سی ای سی کا اجلاس طلب ‘ دنیا بھر سے رہنما شرکت کرینگے،مڈ ٹرم انتخابات اور قومی حکومت میں کردار کی ادائیگی کے حوالے سے جائزہ لیا جائیگا

جوڈیشل کمیشن کی تشکیل عوام اورجمہوریت کی فتح ہے ،عمران خان ،دھاندلی کے ثبوت پیش کرکے ملوث افرادکوسزادلائیں گے ،پی ٹی آئی چیئرمین کا دھرنے کے شرکاء سے اظہار تشکر

جوڈیشل کمیشن کے قیام پراتفاق خوش آئندہے ،تحریک انصاف،امیدہے دھاندلی کی تحقیقات اورملوث افرادکوسزائیں بھی ہوں گی، شیری مزاری ، جوڈیشل کمیشن میں ہمارے تحفظات کوبھی شامل کیاجائے ، ا ے این پی ، سیاسی جرگہ اپنی کوششوں میں کامیاب ہوگیا ،فریقین کومبارکبادہے،سینیٹررحمان ملک

متحدہ کے کسی رہنماء کا نام ای سی ایل میں شامل نہیں کیا گیا‘ کوئی بھی نام طے شدہ طریقہ کار کے مطابق ہی شامل کیا جائیگا، وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان

لاہور‘ انسداد دہشتگردی کی عدالت نے طاہرالقادری سمیت 10افراد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتار جاری کر دئیے

کراچی‘ ایف آئی اے کی کارروائی‘14 بھارتی تارکین وطن گرفتار

شفقت حسین جرم کرتے وقت 13 نہیں 23 سال کا تھا،پولیس ریکارڈ

افغانستان سے امریکی فوج کے انخلاء کے بعد لشکر طیبہ سمیت دیگر دہشتگرد گروپوں کا آپریشنل فوکس بھارت ہوگا ، پینٹاگون ، القاعدہ جنوبی ایشیائی خطے میں اپنا اثرورسوخ بڑھا رہی ہے ، ایڈمرل سیموئیل جے کلیئر

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

یوسف خان 02-06-2017 10:43:59

اردو پوائنٹ بہترین اخبار ہے لیکن اس میں صوبہ خیبر پخونخوا کے پشاور کے بعد دوسرے بڑےشہر مردان ک خبروں کو بھی زیادہ شامل کریں، شکریہ از یوسف خان مایار جرنلسٹ مردان پریس ..

  مزید
ارشد علی انجم 31-05-2017 12:57:12

خبروں کا انداز قابل تحسین ہے ۔مگر نیم برہنہ اشتہارات اور ماڈل کی تصاویر اس صفحہ پر نہ ہوں۔

  مزید
ارشد 31-05-2017 02:21:15

اسلام و علیکم! کسی کو بھی پاکستان سے محبت نہیں خواہ وہ نون لیگ ہو یا پیپلز پارٹی یا تحریکِ انصاف لائٹ کل بھی نہیں تھی اور آ ج بھی نہیں ہے روز نئی فیگر آجاتی ہے کہ اتنی بجلی ..

  مزید
رانا ندیم سلیم 30-05-2017 17:28:33

میں اردو پوائٹ میں کام کرنا چاہتا ہو اسکے لئے مجھے کیا کرنا ہو گا ( شکریہ

  مزید
سھاھد سرور 30-05-2017 14:21:36

بھتر ھے اگر ھان ھے تو

  مزید
عمیر ھسن 29-05-2017 14:58:48

جب تک پاکستان میں کرپشن ہوتی رہے گی پاکستان internationally بدنام ہوتا رہے گا. لیکن پھر بھی FIA کے آفیسرز کا شکریہ جنہوں نے بر وقت کاروائی کر کے ملک اور قوم کی عزت کو بچایا. اور افغانیوں ..

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
رینجرز نے دھمکیاں دینے پر متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا ہے جبکہ کچھ عرصہ قبل متحدہ کے مرکز نائن زیرو پر بھی رینجرز نے چھاپہ مار کر متعدد مطلوب افراد کو گرفتار اور ممنوعہ اسلحہ برآمد کیا تھا۔ آپ کے خیال میں‌ کیا متحدہ قومی موومنٹ کیخلاف ان پے درپے کارروائیوں کا کوئی نتیجہ نکل پائے گا؟؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
متحدہ قومی موومنٹ کیخلاف پہلے بھی کارروائیاں ہوتی رہی ہیں سیاسی مصلحت پیش آنے پر اس مرتبہ بھی کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا۔
رینجرز کوئی بھی کارروائی بنا ثبوت کے نہیں کرتی، متحدہ قومی موومنٹ کےخلاف ٹھوس ثبوت الطاف حسین کی پریشانی بڑھا سکتے ہیں۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔