بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
اتوار مارچ

تازہ ترین خبریں

لاہور کے 2 گرجا گھروں پر خودکش حملوں میں 14افراد ہلاک، 65 سے زائد زخمی

لاہور کے علاقہ یوحنا آباد میں واقع 2 گرجا گھروں میں خودکش دھماکوں کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک جب کہ 65 سے زائد زخمی ہوگئے۔نجی ٹی وی کے مطابق لاہور کے علاقے یوحنا آباد میں واقع کرائسٹ اور کیتھولک گرجا گھروں میں اتوار کی خصوصی عبادات جاری تھیں کہ 2 خودکش حملہ آوروں نے اندر جانے کی کوشش کی تاہم وہاں سیکیورٹی پر مامور افراد نے انہیں روک لیا جس پر انہوں نے خود کو دھماکا خیز مواد سے اڑا لیا۔ دھماکوں کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی ہوگئے جنہیں اپنی مدد آپ کے تحت جنرل اسپتال پہنچایاگیا۔ اسپتال انتظامیہ نے 2 بچوں سمیت 14 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے جب کہ 65 سے زائد زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے جن میں کئی کی حالت تشویش ناک ہے۔ دھماکے کے بعد علاقے میں شدید اشتعال پھیل گیا، مشتعل افراد نے جائے وقوعہ سے دو مشکوک افراد کو پکڑ لی

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -شوبز -مقامی خبریں -بزنس -کشمیر -

آج کا اخبار

کراچی، عزیز آبادسے گرفتار متحدہ قومی موومنٹ کا رکن عمیر صدیق عدالت میں پیش ، انسداد دہشتگردی کی عدالت نے 90روز کے جسمانی ریمانڈ پر رینجرز کی تحویل میں دے دیا

ملزم کا کہنا ہے کہ 250 کے قریب ٹارگٹ کلر ابھی بھی نائن زیرو کے اعتراف میں موجود ہیں جنہیں مختلف افراد کو نشانہ بنانے کا ٹاسک دیا گیا ہے

ایم کیو ایم کی فوج اور رینجرز کے خلاف ہرزہ سرائی ناقابل برداشت حدوں کو چھو رہی ہے،چوہدری نثار ،دنیا کے کسی اور ملک اور معاشرے میں اپنی ہی فوج کے خلاف اس قسم کی زبان استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہے ،وفاقی وزیر داخلہ کا بیان ،ایم کیو ایم کی طرف سے فوج اور رینجرز پر تنقید بلا جواز ہے‘ کراچی میں امن کیلئے آپریشن کا فیصلہ تمام جماعتوں کو اعتماد میں لے کر کیا گیا تھا‘یہی ایم کیو ایم چند روز قبل تک مارشل لاء کا مطالبہ کر رہی تھی اب رینجرز نے کراچی میں امن کی بحالی کیلئے اقدامات کئے ہیں تو ایم کیو ایم کیوں شور مچا رہی ہے،وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا کراچی میں رینجرز کی کارروائیوں کیخلاف ایم کیو ایم کے احتجاج پر ردعمل

الطاف حسین کا رینجرز کی رپورٹ پر شدید تحفظات کا اظہار،عمیر صدیق سے میرا کوئی تعلق نہیں، رینجرز افسران گرفتار افراد سے تشدد کرکے منفی بیانات لیے جارہے ہیں، ایم کیو ایم کو تنہا کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔ ہمارے ساتھ نا انصافی کرنے والے رینجرز افسران سن لیں انہیں مقافات عمل سے گزرنا پڑے گا، ایم کیو ایم قائد کا بیان

محکمہ داخلہ پنجاب کے ذکی الرحمان لکھوی کی ایک ماہ نظربندی کے احکامات جاری،اسلام آباد ہائیکورٹ نے گزشتہ روزنظربندی کالعدم قراردیتے ہوئے انہیں فوری رہا کرنے کا حکم دیا تھا

پولیس تنخواہوں میں اضافے اور شہید پولیس اہلکاروں کیلئے مزید انعامات اور مراعات کی فراہمی زیر غور ہے،عمران خان،خیبرپختونخوا میں پولیس کو جدید نظام سے لیس کرکے مکمل طور پر غیر سیاسی بنادیا گیا ہے ، پی کی پولیس باقی صوبوں کیلئے ایک مثال بن چکی ہے ،کراچی اور پنجاب میں جرائم کی صورتحال اسی لئے تشویشناک ہے کہ وہاں پولیس سیاسی ہے اور اسکے اُمور میں بے پناہ سیاسی مداخلت کی جاتی ہے،میڈیا سے گفتگو

کراچی ، اورنگی ٹاؤن میں ہوٹل کے قریب دھما کہ، ایک شخص جاں بحق ، 12افراد زخمی

جنوبی وزیرستان کی تحصیل لدہ سے 13 افراد کی لاشیں برآمد‘ گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا

گورنر خیبر پختونخوا نے قبائلی آئی ڈی پیز کی واپسی اور بحالی کے مرحلہ وار پروگرام کااعلان کردیا،جنوبی وزیرستان کی واپسی 16 مارچ سے سر واکئی،سراروغہ کیلئے، باڑہ اکاخیل خیبرایجنسی کے متاثرین کی واپسی 20 مارچ، شمالی وزیرستان ایجنسی کی تحصیل میرعلی کے 29دیہات کے متاثرین کی واپسی 31 مارچ سے شروع ہو گی ،ٹی ڈی پیز کے ہر خاندان کو واپسی کے وقت 35ہزار روپے دئیے جائیں گے،باقی ٹی ڈی پیز کی واپسی کا انحصار پہلے مرحلے کی کامیابی پرہے، ٹی ڈی پیز کی باعزت واپسی کوممکن بنانے کیلئے موجودہ حکومت تمام تراقدامات اٹھارہی ہے، عالمی برادری کو بھی آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کرناچاہئے، کورکمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمن کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ، سیشن کورٹ نے غازی رشید قتل کیس میں مشرف کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے،عدالتی حکم پر عملدرآمد کیلئے پولیس کی اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل، انسپکٹرز رینک کے آفیسر کو کراچی بھیج کر ایک لاکھ روپے مچلکے کے عوض تعمیل حکم کرائی جائے گی ، اعلیٰ پولیس آفیسر کی گفتگو

سعودی،پاکستانی سرمایہ کار کمپنی اپنے منصوبوں کیلئے طریقہ کار وضع کریں،اسحاق ڈار ، وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے سعودی پاک انڈسٹریل اور ایگریکلچرانوسٹمنٹ لمیٹڈ کے حکام کی ملاقات، کمپنی کی معاشی پروفائل اور کمپنی کی انوسٹمنٹ پالیسی پر تفصیلی بریفنگ لی

دہشت گردی کے خاتمے کے لئے سیاسی جماعتیں ‘ مسلح افواج اور پوری قوم ایک صف پر ہیں،پرویز رشید، دہشت گرد جہاں بھی ہونگے ان کا صفایا کریں گے‘ پاکستان کو ایک محفوظ ملک بنائیں گے‘ دہشت گرد کا مجرم کے علاوہ کوئی دوسرا نام نہیں چاہئے اس کا تعلق کسی کے ساتھ ہو، قومی ٹیم سے اچھے کھیل کی توقع ہے‘ ٹیم ہارے یا جیتے ہماری اپنی ٹیم ہے ، ٹیم جب اچھا نہیں کھلیتی تو عوام کو دکھ ہوتا ہے، سانحہ پشاور کے بچوں کی فنڈ ریزنگ کے لئے میڈیا الیون اور آسٹریلین ہائی کمیشن الیون کے درمیان چیئریٹی میچ کی اختتامی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو

تحریک انصاف نے گورنر ،وزیراعلیٰ،چیف الیکشن کمشنر اور چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کی تقرریاں سپریم کورٹ میں چیلنج کردیں،درخواست میں وفاق،گورنر،وزیراعلیٰ وزارت امور کشمیر گلگت بلتستان کو فریق بنایا گیا ہے،گورنر کا تعلق صوبہ پنجاب سے ہے،وزیراعلیٰ قراقرم بینک چیف ایگزیکٹو،چیف الیکشن کمشنر کا تعلق (ن) لیگ سے ہے جبکہ چیف سیکرٹری خلاف قانون کی گئی ہے ،درخواست میں موقف

پاکستان کے جوہری معاملات پر نظر رکھنے کے لیے راجستھان میں بھار ت اسرائیل انٹیلی جنس اداروں کا مشترکہ مانیٹرنگ سینٹر قائم

سانحہ ماڈل ٹاؤن،شہباز شریف نے اپنا دامن صاف کردیا،واقعہ کا سارا ملبہ راناثناء اللہ اور توقیر شاہ پر گرا دیا، وزیراعلیٰ جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے دفتر پہنچ گئے ،بیان حلفی جمع کرادیا،صبح9 بجے واقعہ کا علم ہوا ،کسی کو آپریشن اور طاقت کا استعمال کرنے کا حکم نہیں دیا ،واقعہ میں ملوث اہلکاروں کو اسی وقت عہدوں سے ہٹا دیا تھا ،شہباز شریف

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی اور موبائل فونز اپرینرز کا غیر تصدیق شدہ سموں کی تصدیق کے لئے تاریخ میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ،سموں کی تصدیق کے لئے 12 اپریل کی ڈیڈ لائن برقرار، سموں کی تصدیق کا عمل آخری مرحلے میں داخل ہو گیا ہے ۔جنوری سے اب تک 5 کروڑ 7 لاکھ سموں کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ ایک کروڑ 10 لاکھ غیر تصدیق شدہ سموں کو بند کر دیا گیا ہے،چیرمین پی ٹی اے

منی لانڈرنگ کیس ،معروف ماڈل آیان علی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کر دیا گیا

پاکستا ن کے ساتھ سنگین چیلنجز درپیش ہونے کے باوجود حالیہ روابط کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری آئی ہے ، افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ ،بھارت کابل میں اپنے مشن کی تکمیل یقینی بنائے ، تقریب سے خطاب

لکھوی کی رہائی کے حکم کی رپورٹ کا جائزہ لے رہے ہیں ،امریکا، کیس میں جاری قانونی کارروائی کے نتائج پر کچھ نہیں کہا جاسکتا، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

بلدیہ ٹاوٴن فیکٹری آتشزدگی: جرمنی کی عدالت میں مقدمہ دائر ، اسی طرح کا ایک مقدمہ اٹلی کی ایک عدالت میں اس کمپنی کے خلاف دائر کیا جائے گا،گیارہ ستمبر 2012ء میں بلدیہ ٹاوٴن فیکٹری میں لگنے والی آگ ملکی تاریخ کی بدترین صنعتی آتشزدگی تھی

توانائی بحران پر قابو پانے اور لوگوں کو سہولت فراہم کرنے کیلئے ایک جامع منصوبہ تیار ،مائع قدرتی گیس کی درآمد سے36 سو میگاواٹ اضافی بجلی پیدا کی جائے گی،متبادل ذرائع سے بجلی پیدا کرنے پر تیرہ ارب ڈالر خرچ کئے جائیں گے

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

یوسف خان 02-06-2017 10:43:59

اردو پوائنٹ بہترین اخبار ہے لیکن اس میں صوبہ خیبر پخونخوا کے پشاور کے بعد دوسرے بڑےشہر مردان ک خبروں کو بھی زیادہ شامل کریں، شکریہ از یوسف خان مایار جرنلسٹ مردان پریس ..

  مزید
ارشد علی انجم 31-05-2017 12:57:12

خبروں کا انداز قابل تحسین ہے ۔مگر نیم برہنہ اشتہارات اور ماڈل کی تصاویر اس صفحہ پر نہ ہوں۔

  مزید
ارشد 31-05-2017 02:21:15

اسلام و علیکم! کسی کو بھی پاکستان سے محبت نہیں خواہ وہ نون لیگ ہو یا پیپلز پارٹی یا تحریکِ انصاف لائٹ کل بھی نہیں تھی اور آ ج بھی نہیں ہے روز نئی فیگر آجاتی ہے کہ اتنی بجلی ..

  مزید
رانا ندیم سلیم 30-05-2017 17:28:33

میں اردو پوائٹ میں کام کرنا چاہتا ہو اسکے لئے مجھے کیا کرنا ہو گا ( شکریہ

  مزید
سھاھد سرور 30-05-2017 14:21:36

بھتر ھے اگر ھان ھے تو

  مزید
عمیر ھسن 29-05-2017 14:58:48

جب تک پاکستان میں کرپشن ہوتی رہے گی پاکستان internationally بدنام ہوتا رہے گا. لیکن پھر بھی FIA کے آفیسرز کا شکریہ جنہوں نے بر وقت کاروائی کر کے ملک اور قوم کی عزت کو بچایا. اور افغانیوں ..

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
کرکٹ ورلڈ کپ 2015 شروع ہو گیا ہے، جبکہ قومی کرکٹ ٹیم مشکلات کا شکار ہے،باؤلنگ اور بیٹنگ دونوں میں اعتماد کا فقدان ہے، آپ کے خیال میں ورلڈ کپ میں پاکستان کونسی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہو گا؟؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
قومی کرکٹ ٹیم میں‌نئے کھلاڑی ہیں اور ٹیم سیمی فائنل تک آسانی سے پہنچ جائے گی۔
باؤلنگ میں بہت بڑا بحران ہونے کے باعث پاکستان کوارٹر فائنل تک ہی پہنچ پائے گا۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔