بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
ہفتہ مارچ

تازہ ترین خبریں

ورلڈکپ2015،پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 29رنز سے شکست دیدی

آئی سی سی ورلڈ کپ کے 29ویں میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 30رنز سے شکست دیدی ہے ۔ ایڈن پارک ، آکلینڈ میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس کے بعد پاکستان کی پوری ٹیم پہلے بیٹنگ کر تے ہوئے 46.4اوورز میں 222رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی ۔ پاکستانی اننگز کے دوران بارش کے باعث اننگز کو 47اوورز تک محدود کر دیا گیا تاہم گرین شرٹس اپنے کوٹے کے اوورزبھی نہ کھیل سکے ۔ پاکستان کی جانب سے مصباح الحق 56،سرفراز احمد 49،یونس خان 37اور شاہد آفریدی 22رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے ۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈیل سٹین نے 3، مورنے مورکل اور کائل ایبٹ نے 2،2جبکہ عمران طاہر اور ڈیویلیئرز نے 1،1کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔ 232رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 33.3اوورز میں 202رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے اے بی ڈیویلیئرز 77،ہاشم آملا 38اور ڈوپلیسی 27رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے ۔

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -شوبز -مقامی خبریں -بزنس -کشمیر -

آج کا اخبار

سندھ اور پنجاب میں 20 ستمبر تک بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم،سپریم کورٹ نے10 مارچ تک الیکشن کمیشن سے دونوں صوبوں کے لئے انتخابی شیڈول طلب کر لیا ،کے پی کے میں بلدیاتی انتخابات کے لئے 30 مئی اور کنٹونمنٹ بورڈز میں 25 اپریل کی حتمی تاریخ مقرر ، اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کے لئے بھی 10 مارچ کو شیڈول طلب کر لیا گیا ،بلدیاتی انتخابات میں ایک دن کی بھی بلا جواز تاخیر بر داشت نہیں ،کسی کو پسند ہو یا ناپسند آئین پر عمل درآمد کرنا ہو گا۔ الیکشن کمیشن اور حکومت ایک دوسرے کے دشمن ہو سکتے ہیں مگر عدالت نہیں۔ سیاسی جماعتیں نہیں اصل اسٹیک ہولڈرز عوام ہیں، جسٹس جواد ایس خواجہ کے ریمارکس

جسٹس جواد ایس خواجہ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ بلدیاتی انتخابات میں ایک دن کی بھی بلا جواز تاخیر کی اجازت نہیں دیں گے کسی کو پسند ہو یا ناپسند آئین پر ہی عمل درآمد کرنا ہو گا

چیئرمین سینیٹ کیلئے جوڑ توڑ شروع ،پیپلزپارٹی اپنا چیئرمین بنانے کیلئے سرگرم، تحریک انصاف کا کسی بھی امیدوار کی حمایت نہ کرنے کا اعلان، ایم کیو ایم کا کردار اہم ہوگا

حکومت نے 22ویں ترمیم کا ڈرامہ رچایا، پھرسینٹ سے ایک دن پہلے رات کے اندھیرے میں صدارتی آرڈیننس جاری کیا گیا، عمران خان ، آصف زرداری اور نواز شریف سینٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ بارے جانتے تھے، تحریک انصاف کے اراکین کروڑوں روپے کی پیشکش کے باوجود ضمیر فروش نہیں بنے،سینٹ الیکشن میں ایک صوبے کے لوگوں کو دوسرے صوبوں میں لایا گیا، اب چیئرمین شپ کیلئے بھی کروڑوں روپے خرچ ہونگے،تحریک انصاف چیئرمین شپ کیلئے دونوں پارٹیوں کو ووٹ نہیں دے گی ،نادرا کے ٹربیونل جج نے این اے 122 میں ووٹوں کی جانچ پڑتال کے لئے ایک مہینے کا ٹائم دیا ہے اگلے ہفتے چیئرمین نادرا سے بات کرونگا تو اصلیت پتہ چلے گی ، نادرا کا فیصلہ آنے کے بعد حکومت نہیں چلنے دینگے ، تحریک انصاف سڑکوں پر آکر اپنی پوری قوت کا مظاہرہ کرے گی، دعوے سے کہتا ہوں کہ مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان اور آزاد جموں وکشمیر میں بلدیاتی انتخابات نہیں جیتے گی،بنی گالہ میں کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس

چینی صدر 23مارچ کو پاکستان نہیں آئینگے تاہم جلد پاکستان کا دورہ کرینگے ، سرتاج عزیز ، بھارت سے مذاکرات میں پیش رفت نہیں ہوئی بات چیت آگے بڑھانے کی راہ کھلی ہے، مشیر خارجہ

دہشت گردوں کے سہولت کاروں کا ہر صورت خاتمہ کرینگے ،نواز شریف، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے جرات مندانہ فیصلے کئے،موثر اقدامات کی بدولت کراچی کے حالات بہتر ہو رہے ہیں،کراچی میں امن اور روشنیاں جلد بحال ہو جائیں گی،20 میں ماہ زرمبادلہ کے ذخائر16 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکے ہیں، ،2017 ء کے آخر تک 10 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں داخل ہو جائے گی،کراچی تا پشاور موٹروے اور شاہراہوں کا جال بچھائیں گے،گوادر سے خنجراب تک شاہراہ تعمیر کریں گے،ملکی معیشت میں سمندر پار پاکستانیوں کا کردار اہم ہے ،وزیر اعظم کا مدینہ منورہ میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

34 اداروں کی نجکاری کا امکا ن ،نجکاری کا عمل شفاف طریقے سے کریں گے، حکو مت ، آئی ایم ایف سے پانچ ارب 64 کروڑ ڈالر کے قرضہ کا معاہدہ کیا ہے ، ملک میں 27 1غیر ملکی این جی اوز کام کررہی ہیں جبکہ ملٹی نیشنل کمیٹیوں کو سوفیصد منافع بیرون ملک لے جانے کی اجازت ہے،وزیر خزانہ ،مسلم لیگ (ن) کے منشور میں ہے کہ منافع بخش اداروں کی نجکاری نہیں ہوگی جبکہ حکومت منشور کے برعکس اقدامات کررہی ہے،سیدہ صغریٰ امام

پی ٹی آئی پارلیمنٹ میں واپس آئے،حکومت جوڈیشل کمیشن کا وعدہ پورا کرے،سراج الحق،5 اپریل کو عوامی مہم کا آغاز کررہے ہیں ،سینیٹ میں مظلوم اور مجبور عوام کی آواز کو اٹھائیں گے،وفاقی حکومت بجلی کی مد میں خیبر پختونخواہ کے واجب الادا جلد از جلد واپس کرے،اقتصادی راہداری منصوبے کے حوالے سے حکومت خدشات دور کرے ، موجودہ سینیٹ الیکشن میں پیسے کی سیاست ہمیشہ کیلئے دفن ہوگئی ہے ، امیر جماعت اسلامی کی میڈیا سے گفتگو

وفاقی حکومت نے پھانسیوں پرلگی ہوئی غیراعلانیہ پابندی ختم کردی،ملک بھرمیں 1000سے زائدافرادکوپھانسیاں دی جائیں گی

عزیر بلوچ کی پاکستان حوالگی کیلئے پیش کی گئیں دستاویزات غیر مصدقہ نکلیں،عزیر بلوچ کی گرفتاری کے لیے جانے والے پولیس افسران کے ویزوں کی معیاد بھی ختم

حکومت افہام تفہیم کی سیا ست چاہتی ہے تو سینیٹ میں اپوزیشن کی اکثریت کو تسلیم کرے،سید خورشید شاہ،حکومت سینیٹ چئیر مین کے عہدے کے الیکشن میں نہ آئے اور پنجاب کی طرح رگنگ نہ کرے، وہاں سے اپوزیشن کو ایک سیٹ ملنا تھی مگر وہ بھی حکو مت نے لے لی ،قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا پریس کانفرنس سے خطاب

چوہدری نثار سے رچرڈ اولسن کی ملاقات،پاک امریکہ تعلقات ،خطے میں امن وامان اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال،امریکہ پاکستان میں دہشت گردی ،توانائی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھے گا، امریکی سفیر

کرپشن معاشرے کیلئے مہلک ناسور ہے‘ چیئرمین نیب،کرپشن صرف انسداد کرپشن اقدامات پر عمل درآمد سے نہیں روکی جاسکتی اس مقصد کیلئے عوام کے اندر ایک منظم آگہی ہونی چاہیے،اقوام متحدہ کے ایک وفد سے گفتگو

نادرہ کی جانب سے غیر ممالک میں تعینات افسران و سٹاف میں باقاعدگیاں،وزیر داخلہ نے نوٹس لیتے ہوئے نادرا سے جواب طلب کرلیا،ابو ظہبی میں تعینات افسران و سٹاف کو فوری بلانے کا حکم

الیکشن ٹریبونل میں این اے125 اور این اے118 میں مبینہ دھاندلی کیس کی سماعت ،فیصلہ محفوظ،این اے 125 پر فیصلہ آج جبکہ این اے118 پر فیصلہ پیر کو سنایا جائیگا،جسٹس کاظم ملک

عمران نواز شریف کی بجائے خود اور پارٹی پر توجہ دیتے تو ہر محاذ پر شکست نہ ہوتی ، پرویز رشید، خان صاحب جس چیز میں ہار جاتے ہیں اس کا بائیکاٹ کردیتے ہیں ، دنیا نے دیکھا خیبر پختونخواہ میں پی ٹی آئی کے ارکان پرچیاں لے کر باہر گئے ، خیبر پختونخواہ میں تحریک انصاف میں بغاوت (ن) لیگ کی وجہ سے ناکام ہوئی ، عمران خان کو نواز شریف کا شکر گزار ہونا چاہیے ، بیان

سعودی عرب کا جوہری ہتھیاروں کی ٹیکنالوجی تک رسائی کا پاکستان کے ساتھ غیر رسمی معاہدہ ہے، امریکہ ،سعودی عرب نواز شریف سے یہ یقین دہانی چاہتا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کی نوعیت جو بھی رخ اختیار کرے وہ بہتر معاہدہ ہویا نہ ہو، پاکستان کو سعودی عرب کی سیکورٹی کی دیرینہ وابستگی کو برقرار رکھنا ہوگا ۔برطانوی ا خبارکا دعویٰ

بلوچستان میں 23 مارچ کو دہشتگردی کے دو بڑے منصوبے ناکام بنادیے گئے، افغانستان سے آنے والے اسلحے میں را اور افغان انٹیلی ایجنس ملوث ہے۔ڈی آئی جی ایف سی بلوچستان

وزیر اعظم نواز شریف کی روضہ رسول پر حاضری،قرآن پاک کی تلاوت کی ، ملک کی ترقی ،امن ،خوشحالی اور استحکام کیلئے خصوصی دعائیں کیں،مسجدنبوی کے باہر لوگوں نے وزیر اعظم کو دیکھ کر خوشی ومسرت کا اظہار کیا ،”پاکستان زندہ باد،وزیر اعظم نواز شریف کے حق میں نعرے لگائے“، نماز جمعہ کی ادائیگی کے فوراً وطن واپس روانہ

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

یوسف خان 02-06-2017 10:43:59

اردو پوائنٹ بہترین اخبار ہے لیکن اس میں صوبہ خیبر پخونخوا کے پشاور کے بعد دوسرے بڑےشہر مردان ک خبروں کو بھی زیادہ شامل کریں، شکریہ از یوسف خان مایار جرنلسٹ مردان پریس ..

  مزید
ارشد علی انجم 31-05-2017 12:57:12

خبروں کا انداز قابل تحسین ہے ۔مگر نیم برہنہ اشتہارات اور ماڈل کی تصاویر اس صفحہ پر نہ ہوں۔

  مزید
ارشد 31-05-2017 02:21:15

اسلام و علیکم! کسی کو بھی پاکستان سے محبت نہیں خواہ وہ نون لیگ ہو یا پیپلز پارٹی یا تحریکِ انصاف لائٹ کل بھی نہیں تھی اور آ ج بھی نہیں ہے روز نئی فیگر آجاتی ہے کہ اتنی بجلی ..

  مزید
رانا ندیم سلیم 30-05-2017 17:28:33

میں اردو پوائٹ میں کام کرنا چاہتا ہو اسکے لئے مجھے کیا کرنا ہو گا ( شکریہ

  مزید
سھاھد سرور 30-05-2017 14:21:36

بھتر ھے اگر ھان ھے تو

  مزید
عمیر ھسن 29-05-2017 14:58:48

جب تک پاکستان میں کرپشن ہوتی رہے گی پاکستان internationally بدنام ہوتا رہے گا. لیکن پھر بھی FIA کے آفیسرز کا شکریہ جنہوں نے بر وقت کاروائی کر کے ملک اور قوم کی عزت کو بچایا. اور افغانیوں ..

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
کرکٹ ورلڈ کپ 2015 شروع ہو گیا ہے، جبکہ قومی کرکٹ ٹیم مشکلات کا شکار ہے،باؤلنگ اور بیٹنگ دونوں میں اعتماد کا فقدان ہے، آپ کے خیال میں ورلڈ کپ میں پاکستان کونسی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہو گا؟؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
قومی کرکٹ ٹیم میں‌نئے کھلاڑی ہیں اور ٹیم سیمی فائنل تک آسانی سے پہنچ جائے گی۔
باؤلنگ میں بہت بڑا بحران ہونے کے باعث پاکستان کوارٹر فائنل تک ہی پہنچ پائے گا۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔