بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
پیر مارچ

تازہ ترین خبریں

سینٹ انتخابات ‘52 نشست پر اراکین کے چناوٴ کیلئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا عمل شروع ہوگیا

ایوان بالا کے اراکین کے چناوٴ کیلئے تیاریاں زورں سے جاری ہیں، 52نشست پر اراکین کے چناوٴ کیلئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا عمل شروع ہوگیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کے مطابق چار ہزار بیلٹ پیپرز پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان میں چھاپے جا رہے ہیں، سندھ اور بلوچستان کے بیلٹ پیپرز سندھ میں چھاپے جا رہے ہیں، جب کہ پنجاب کے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام پنجاب میں جاری ہے۔ فاٹا، خیبرپختونخوا، اسلام آباد کے بیلٹ پیپرز اسلام آباد میں چھاپے جا رہے ہیں، جنرل نشستوں کیلئے سفید ، جب کہ خواتین کیلئے گلابی رنگ کے بیلٹ پیپرز سینیٹ انتخابات میں استعمال ہوں گے، علماء اور ٹیکنو کریٹس کیلئے ہلکا سبز اور اقلیتوں کیلئے پیلا بیلٹ پیپر انتخابات میں استعمال ہوگا ۔ واضح رہے کہ سینیٹ کے انتخابات پہلے تین مارچ کو ہونے تھے، تاہم الیکشن کمیشن کی جانب سے تاریخ میں ردوبل کے بعد انتخابات کیلئے پانچ مارچ کی تاریخ مقرر کی گئی۔ نئے انتخابات کے بعد موجود52 سینیٹ اراکین اپنی مدت پوری ہونے پر سبکدوش ہو جائیں گے۔

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -شوبز -بزنس -کشمیر -

آج کا اخبار

تحریک انصاف کے سینٹ انتخابات کیلئے پیپلزپارٹی اور پیپلزپارٹی کے جماعت اسلامی سے رابطے ،عمران خان کا زرداری کو فون‘ زرداری کا سراج الحق کو فون، ہارس ٹریڈنگ روکنے کیلئے صلاح مشورے،پیپلزپارٹی اچھے اقدام پر حکومت کی حمایت کرے، عمران خان،پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کے لئے قربانیاں دیں اور اس کے استحکام کے لئے کوشاں بھی ہے،زرداری

پیپلزپارٹی کے سینیٹر فرحت اللہ بابر نے دونوں رہنماؤں کے درمیان رابطے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں راہنماؤں نے سینٹ انتخابات کے حوالے سے گفتگو کی

دہشت گر د اپنی تمام سازشوں میں ناکام ہو نگے اور ملک میں امن کا سور ج طلوع ہوکر رہے گا ، پارلیمنٹ اور جمہو ریت کو مزید مضبوط بناکر قوم سے کیا گیا ہر وعدہ پورا ہوگا،سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ روکنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے‘بجلی اور گیس کی لوڈشیڈ نگ کے خاتمے کیلئے ہنگامی اقدامات جاری ہیں ، قوم مہنگائی بے روز گاری سمیت دیگر مسائل سے جلد نجات پائے گی ،وزیر اعظم محمد نواز شریف کی وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ملاقات کے دوران گفتگو

نوازشریف حکومت نے22آئینی ترمیم لانے کا پروگرام مؤخر کردیا، فیصلہ پیپلزپارٹی اور جے یوآئی کی مخالفت کے نتیجہ میں کیا گیا

افغان طالبان ، حکومت میں مذاکرات کے حوالے سے اہم پیشرفت، افغان طالبان، گلبدین حکمت یار میں اختلافات ختم

اقتدار میں عاجزی کی ضرورت ہے ،اگر نوازشریف اپناتے تو مشکلات درپیش نہ آتیں، آصف زرداری ،کل تک کچھ لوگ شاہراہ دستور پر دھرنا دیئے بیٹھے تھے اور آج 22ویں ترمیم کے ذریعے پارلیمنٹ میں آنا چاہتے ہیں ،عنقریب انتخابات بارے وائٹ پیپر جاری کرینگے، بلاول سے کوئی اختلاف نہیں، باپ بیٹے میں بھلا کیا اختلاف ہوسکتاہے اور پھر جس کا صرف ایک ہی بیٹا ہو ،سابق صدر کی سربراہ جے یو آئی ف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو ،اپنے لوگوں پر عدم اعتماد نہیں کرسکتے، آصف زرداری سے سندھ میں علماء کی گرفتاریوں کا معاملہ اٹھایا ہے،مولانا فضل الرحمن،دونوں رہنماؤں میں سیاسی صورتحال سمیت سینیٹ انتخابات ،خیبرپی کے میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ ، ہارس ٹریڈنگ روکنے سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیا ل

22 ویں آئینی ترمیم ہارس ٹریڈنگ روکنے میں مددگار ثابت ہوگی‘ پیپلزپارٹی اچھے اقدامات پر حکومت کی حمایت کرے‘ مستحکم جمہوریت کیلئے ترمیم اہم سنگ میل ثابت ہوگی،تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا بیان

مسئلہ کشمیر پر بات کئے بغیر پا ک بھا رت مذاکرات کا میا ب نہیں ہو سکتے،سرتاج عزیز ،جب بھی پاک بھارت مذاکرات ہونگے اس کا ایجنڈا مسئلہ کشمیر ہو گا، پاکستان بھارت سے تمام معاملات کا حل مذاکرات کے ذریعے چاہتا ہے‘ بھارت کے دفاعی بجٹ میں بے حد اصافہ جنگی عزائم کا ثبوت ہے،تقریب سے خطاب

بھارتی دفاعی بجٹ میں اضافہ جنگی جنون کا ثبوت ہے،خواجہ آصف ، مذاکرات جاری رکھنے کیلئے ورکنگ باوٴنڈری کا ٹمپریچر کنٹرول میں رکھنا ضروری ہے،وزیر دفاع کی سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو

خیبر پختونخوا ، پاٹا میں فوجی عدالتوں کے قیام کی سمری صدر مملکت کو ارسال

حکومت آج جوڈیشل کمشن بنا دے ،کل تحریک انصاف اسمبلیوں میں آ جائے گی، جوڈیشل کمیشن نہ بنا توآزادی کنٹینردوبارہ سڑکوں پر آئے گا، سینیٹ انتخاب میں سودے بازی منظور نہیں، مفادات کی خاطر پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم اکھٹے ہیں،تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی ملتان میں صحافیوں سے گفتگو

ایرانی دہشت گرد گروپ کا رہنما سلام ریگی کوئٹہ سرحد سے گرفتار

الیکشن ٹربیونلز کی مدت میں تیسری مرتبہ توسیع،ٹربیونلز 31 اپریل تک مقدمات کی سماعت کرسکیں گے

سبی میں ایف سی اور دہشت گردوں میں فائرنگ، 2 دہشتگرد ہلاک، ایک ایف سی اہلکار شہید

نیب نے وزیراعظم نواز شریف کو بریفنگ دینے سے انکار کر دیا

کالعدم تنظیموں کی طرف سے مشترکہ طور پر ہوائی اڈوں اور چھاؤنیوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کا انکشاف،تمام ایئر بیس،ہوائی اڈوں،اور چھاؤنیوں کی جانب جانیوالے راستوں پرسینئر پولیس اہلکاروں کی تعداد میں اضافہ کر دیا گیا

پاک بھارت مذاکرات بحال ہونے کا امکان ، بھارتی سیکرٹری خارجہ کے دورے کے دورا ن مسئلہ کشمیر سمیت مختلف حل طلب تنازعات پر بات چیت ہو گی

ن لیگ حکومت22ویں ترمیم پر اتفاق رائے پیدا کرے،یوسف رضا گیلانی،ہم نے اپنے دور حکومت میں 104ترامیم کیں جن میں18ویں،19ویں شامل ہیں،وہ تمام اتفاق رائے سے کی گئیں،ہمارا مؤقف ہے ایسی ترامیم لائی جائیں تاکہ کل کوئی ان پر انگلی نہ اٹھا سکے،صاف شفاف الیکشن کیلئے ایسی انتخابی اصلاحات کی جائیں جن پر کوئی انگشت نمائی نہ ہو ، صحافیوں سے گفتگو

مفتی سعید نے مقبوضہ کشمیر کے وزیراعلیٰ کا حلف اٹھالیا، مقبوضہ کشمیر کے گورنر این این وہرہ نے مفتی سعید سے حلف لیا،پاکستان کے تعاون کے بغیر کشمیر میں انتخابات ممکن نہیں تھے،پاکستان اور مسلح کشمیری گروپ چاہتے تو انتخابی عمل میں رخنہ ڈال سکتے تھے لیکن ایسا نہیں ہوا یہ جمہوری فضا کی بحالی ہے،مقبوضہ کشمیر کے نئے کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ مفتی سعید کی حلف لینے کے بعد پریس کانفرنس

خیبر پختو نخوا ،294 افغا ن پیش امام کومساجد کا چارج چھوڑکر واپس وطن جانے کیلئے نوٹسز جاری

چنیوٹ میں سونا کے ذخائر نندی پور پاور پراجیکٹ جیسی بڑی واردات ہے: چودھری پرویزالٰہی ،کسان دشمن حکومت نے ہمارے دور کے خوشحال کسان کو مقروض بنا دیا، 2008ء میں ہمارے 40 ارکان پنجاب اسمبلی کو توڑا گیا ،حکمران ذاتی مفادات کیلئے آئین کا حلیہ بگاڑ رہے ہیں، ہارس ٹریڈنگ کے اپنے ہی ریکارڈ توڑنے والے اپنی کارکردگی سے خوفزدہ ہیں ،بیگناہوں کو قتل اور جھوٹے وعدے کرنیوالوں کو اللہ تعالیٰ سے سزا ضرور ملے گی ، اجتماع سے خطاب

باکمال لوگ، عمرہ زائرین کیلئے ہوائی ٹکٹ پر10ہزار کا مزیداضافہ کر دیا گیا،تین ماہ میں چوتھی بار اضافہ،قومی ائر لائن کی پالیسی کو مد نظر رکھتے ہوئے دیگر نجی و دیگر غیر ملکی ائیر لائنز نے بھی کرائے بڑھا دئیے

وفاقی دارلحکومت میں پر اسرارطور پر جاں بحق ہونے والی غیر ملکی صحافی کو زہر دئیے جا نے کا امکا ن ،طویل ترین پوسٹمارٹم ،نیلا دل ، منہ سے پیلی رنگت کا پانی ،تھائیز اور ٹانگوں پر نشان کی موجودگی نے ڈاکٹرز کو پریشانی میں مبتلا کر دیا،،کالے لہنگے اور بلیو شرٹ پر ریڈپھول میں ملبوس میریہ کی لاش سٹریچر پر کئی گھنٹے لاوارث پڑی رہی

کویت کے سرمایہ کاروں کا پاکستان کے توانائی کے شعبے میں 4 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار

وزیراعظم کے معاون خصوصی شجاعت عظیم کا اے آر وائی کے پروگرام میں اپنے اوپر لگائے گئے الزامات پر اے آر وائی کو 50 کروڑ روپے ہرجانے کا لیگل نوٹس، الزامات واپس لے کر معافی مانگیں ورنہ عدالت کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہوجائیں

فون آصف زرداری نے کیا عمران خان نے نہیں،شیری مزاری نے فرحت اللہ بابر کو جھوٹا قرار دیدیا، سینٹ انتخابات کے حوالے سے پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف میں تعاون پر اتفاق ہوا ہے،ترجمان تحریک انصاف

پاکستانی گلوکار عدنان سمیع نے دوسری مرتبہ بھارتی شہریت کیلئے درخواست دیدی

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

hasnain 17-03-2017 10:27:42

MR Zama Shb phele merit system ko to sudharay phir corruption ki taraf aen NTS se jan churwaen aur khud koi merit system banaen takay jo pass hotay hai aur jin ka haq hai unhe seats per bheja jaen na ken parchi aur pasiay denay walo ko

  مزید
hasnain 17-03-2017 10:23:44

PMLN per bhi pabandi lagni chahiyeh asfand yar wali per bhi band hona chaiyeh mr tasubi nisar

  مزید
Mohammed Shuaib Sheikh 17-03-2017 00:29:25

Imran Niazi is the number one enemy of Pakistan.

  مزید
محمد رمضان 16-03-2017 22:28:42

خبر کو بہتر بنانے کے لہئے تصاوئر اور وئدیوز کا استعمال زیادہ کیا جائے

  مزید
علی ساجد زیدی 16-03-2017 17:27:27

یہ جنگ ایران اور سعودی عرب کی نہیں ہے بلکہ دو نضریات اور عقیدوں کی جنگ ہے۔ سعودی عرب نے سر زمین حجاز پر انگریزوں سے مل کر قبضہ کیا ہوا ہے اور حجاز کی اصل آبادی سعودیوں کے ..

  مزید
hasnain 16-03-2017 10:08:41

malala ap ne bhi sahi logo ko pagal banarakha hai kon nahi janta wo diary ap ki nahi thi khama kha ap ko pakistan ka hero banarkha hai ap ke sath aur bhi larkiya thi wo ap se zyada talented thi un ka kahi ziker nahi hota ye drma ap ke sath aur ap se mil ker kehlagaya tha pakistan me rahay na akay itni ..

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
کرکٹ ورلڈ کپ 2015 شروع ہو گیا ہے، جبکہ قومی کرکٹ ٹیم مشکلات کا شکار ہے،باؤلنگ اور بیٹنگ دونوں میں اعتماد کا فقدان ہے، آپ کے خیال میں ورلڈ کپ میں پاکستان کونسی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہو گا؟؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
قومی کرکٹ ٹیم میں‌نئے کھلاڑی ہیں اور ٹیم سیمی فائنل تک آسانی سے پہنچ جائے گی۔
باؤلنگ میں بہت بڑا بحران ہونے کے باعث پاکستان کوارٹر فائنل تک ہی پہنچ پائے گا۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔