بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ فروری

تازہ ترین خبریں

دہشتگردی کیخلاف جنگ ، امریکہ کا پاکستان کو 3.4 ارب ڈالرز کی امداد دینے کا اعلان

امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا کہنا ہے سکول حملے کے بعد پاکستان نے دہشتگردوں کو شکست دینے کا عزم کر لیا ہے ، امریکا پاکستان کے ساتھ ان دہشت گرد گروپوں کے خلاف کارروائی کر رہا ہے جو دونوں ملکوں کی سلامتی کے لئے خطرہ ہیں ۔ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے سینٹ کی مالیاتی کمیٹی کے رو برو اپنے بیان میں کہا گزشتہ ماہ انہوں نے پاکستانی قیادت سے ملاقات کی اور ان میں دہشتگردوں کے خلاف لڑنے کا زبردست جذبہ پایا ۔ امریکا پاکستان اور افغانستان کے ساتھ شراکت داری اور سفارتی رابطوں کو مزید مضبوط بنانے کے لئے تین اعشاریہ چار ارب ڈالر خرچ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے ۔ امریکا توانائی ، صحت ، تعلیم اور دوسرے شعبوں میں ترقی کے لئے پاکستان سے تعاون کر رہا ہے ۔ افغانستان کے بارے میں وزیر خارجہ کیری نے کہا افغان قیادت کے ساتھ سیکورٹی معاملات پر مشورے جاری رکھیں گے

قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -

آج کا اخبار

چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کی وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات، ملک کی مجموعی صورتحال‘ آپر یشن ضرب عضب‘ قومی ا یکشن پلان اور پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال، جنرل راحیل شریف کی وزیراعظم کو آپریشن ضرب عضب اور حالیہ دورہ افغانستان پر بریفنگ ،وزیراعظم اور آرمی چیف کا آپریشن ضرب عضب کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے۔ ملاقات میں نقل مکانی کرنے والے افراد کی گھروں کو واپسی سے متعلق امور پر بھی گفتگو کی گئی

صدر مملکت ممنون حسین نے آرمی ایکٹ ترمیمی آرڈیننس 2015ء پر دستخط کردیئے

پہلی بار عالمی برادری اور پاکستان کے موقف میں یکسانیت نظر آئی ہے،چوہدری نثار ، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں 99فیصد مسلمان مارے گئے اسلام اور دہشتگردی دو متضاد چیزیں ہیں انتہا پسندی اور دہشتگردی کیخلاف جنگ اہم موڑ پر ہے ، لندن میں پریس کانفرنس

”کپتان کے دل میں نرمی ،ن لیگ کی تعریف کر دی “،حکومت کا سینیٹ الیکشن کیلئے شو آف ہینڈ کا فیصلہ خوش آئندہے ،تعریف کرتا ہوں،عمران خان،دبئی میں” انویسمنٹ کانفرنس“ بلائی ہے،سرمایہ کاروں کو خیبر پختونخواہ میں سرمایہ کاری کیلئے دعوت دیں گے،جوڈیشل کمیشن نہ بنا تو پاکستان کی عوام جلد ” آزادی بس “ سڑکوں پر دیکھیں گے ،ایک شخص نے سینیٹ الیکشن کی ٹکٹ کے عوض 15 کروڑ روپے شوکت خانم کو دینے کی پیش کش کی ہے جو مسترد کر دی ہے ،جو شخص پیسے لگا کر سینیٹ میں آئے گا تو اسے عدالتوں میں گھسیٹیں گے ،ان کے گھروں کا گھیراؤ اور انہیں سینیٹ سے مستعفی ہونے پر مجبور کریں گے ،چیئرمین تحریک انصاف کی میڈیا سے گفتگو

پاکستان میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں بھارت کا ہاتھ نظر آتا ہے،خواجہ آصف،بھارت کو اس کی زبان میں سمجھا سکتے ہیں اور عالمی فورم پر اپنا دعوی ثابت کر سکتے ہیں،بھارت سوچے سمجھے منصوبے کے تحت پاکستان کے خلاف پراپیگنڈا کررہا ہے ،بلوچستان کے کچھ علیحدگی پسند بھارتی پاسپورٹ استعمال کرتے ہیں،میڈیا سے گفتگو

وفاق اور خیبر پختونخواہ کا مل کر چلنے اور صوبے کے تمام مسائل کے حل کرنے پر اتفاق،وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے وزیراعلیٰ پرویز خٹک کی ملاقات ،صوبے میں لوڈشیڈنگ،گیس،ایف بی آر اور دیگر مسائل اور اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ،اسحاق ڈار نے وزیراعلیٰ پرویز خٹک کو صوبے کے تمام مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرا دی،اسحاق ڈار اور پرویز خٹک کی ملاقات مثبت رہی،کسی سیاسی ایجنڈا پر بات نہیں کی گئی،وفاقی حکومت صوبائی حکومت کے مسائل حل کرنے کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں،حکومت صوبے کے مسائل کو حل کرنے کے لئے ہر ممکن مدد فراہم کرے گی ،خواجہ آصف ،وفاقی حکومت مسائل کو حل کرنے میں سنجیدہ دکھائی دے رہی ہے، لوڈشیڈنگ کے معاملے پر صوبے کے ساتھ غیر منصفانہ سلوک کیا جارہا ہے،،وفاق 200 ارب روپے کی نادہندہ ہے ، واجب الادا رقم کو جلد از جلد صوبے کو واپس کئے جائیں ۔جوڈیشل کمیشن کے قیام کا مقصد دھاندلی کی تحقیقات کرناہے،وزیراعلیٰ پرویز خٹک کی اسحاق ڈار سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو

نبیل گبول نے اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا،ایم کیو ایم چھوڑنے کا بھی اعلان ،آئندہ کونسی سی پارٹی جوائن کروں گا اس کے متعلق کچھ نہیں کہہ سکتا،سیاست کو خیر باد کہنے کا کوئی ارادہ نہیں ،آئندہ کی حکمت عملی کے متعلق پریس کانفرنس کروں گا، ایم کیو ایم سے کوئی اختلافات نہیں،میڈیاسے گفتگو ، نبیل گبول نے ذاتی وجوہات کی بناء پر استعفیٰ دیا،ایم کیو ایم ،نبیل گبول حلقے کے عوام کو وقت نہیں دے پارہے تھے،عبدالرشید گوڈیل، نبیل گبول آئندہ چند روزمیں تحریک انصاف میں باضابطہ شمولیت کا اعلان کرینگے، پی ٹی آئی قیادت سے معاملات طے پا گئے

سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں کے قیام اور اکیسویں آئینی ترمیم کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت ، لارجر بینچ کے قیام کیلئے معاملہ چیف جسٹس پاکستان کو ارسال کردیاگیا،سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی، اسلام آباد کی جانب سے جواب داخل نہ کرانے پرعدالت کا اظہار برہمی ، جواب تین روز میں داخل کرانے کا ،عدالت نے حامد خان کی جانب سے کیس جلد سماعت کے لیے لگانے کی استدعا مسترد کردیا، بینچ کا قیام چیف جسٹس کا صوابدیدی اختیار ہے ہم انہیں جلد بینچ قائم کرکے مقدمہ کی سماعت کے لیے لگانے کا نہیں کہہ سکتے ،سپریم کورٹ

قومی اسمبلی کی پٹرولیم کمیٹی نے گیس پر سیس کے نفاذ کے بل کی منظوری دیدی، گھریلو صارفین اور کمرشل میں تندور پر ٹیکس نہیں لگایا جائے گا،کمیٹی کو حکام کی یقین دہانی،ملکی پائپ لائنز کے لئے 300 ارب جبکہ ایران گیس پائپ لائن کے لئے 200 ارب روپے درکار ہیں،وزیرپٹرولیم کی کمیٹی کو بریفنگ

چیئرمین سینٹ کا شام اور پاکستان کے درمیان معاشی و صنعتی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور،پاکستان شام کے سرمایہ کاروں کیلئے بہترین معاشی منڈی ہے ،دونوں برادر ممالک کے درمیان تجارت کوفروغ دینے سے اسلامی بھائی چارے میں بھی اور زیادہ اضافہ ہو گا، عوامی منتخب نمائندوں کے روابط بڑھانے کیلئے بھی کوششیں کی جانی چاہیئیں، شامی وزیر اعظم ڈاکٹر ایلل حلقی سے ملاقات ،نئیر حسین بخاری کا پاکستانی عوام کی طرف سے شامی عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

حکومت کا سینٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کا نوٹس لینا خوش آئند ہے ، آصف زرداری، دھاندلی اور ہارس ٹریڈنگ کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ چاہتے ہیں، حکومت مربوط انتخابی اصلاحات کی طرف بڑھے ، بیان

سعودی عرب،11/9 حملے اور اسامہ کو پاکستان میں پناہ دینے پر کم از کم 13 افراد کو قید کی سزائیں

پاک ترک بحری مشقیں شمالی بحیرہ عرب میں اختتام پذیر ہوگئیں،ترجمان پاک بحریہ

پاکستان نے گزشتہ 8 ماہ کے دوران ایل او سی سیز فائر کی685 مرتبہ خلاف ورزیاں کیں‘ منوہر پاریکر

عزیربلوچ کومتحدہ عرب امارات کی عدالت میں پیش کردیاگیا ، پاکستانی حکام نے مطلوبہ دستاویزات یواے ای حکام کوپیش کردیں،عزیربلوچ کو ایک سے2دن میں پاکستان کے حوالے کئے جانے کا امکان

طالبان کے ساتھ بالواسطہ یابلاواسطہ مذاکرات نہیں ہورہے، امریکا، افغان قیادت کی مصالحتی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں،افغانستان میں مذاکرات سے متعلق پاکستان سے بھی رابطے میں ہیں،ترجمان محکمہ خارجہ

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

ندیم احمد 26-03-2017 11:37:12

محترم : بصد احترام ۔ اسلامی اتحادی فوج کے سربراہ نہ بن کر کون سی مزید ترقی ہوگی

  مزید
کاشف 26-03-2017 08:47:37

اس خبر میں "اعزاز حاصل ہو گیا " کے الفاظ پر اعترض ہے ..... یہ بدکاری کے نتیجے میں پیدا ہونے والا بچہ ہے جس پر مقدّمہ بھی بن گیا ... الفاظ کا چناؤ سوچ کر کرنا چاہیے

  مزید
انورزیب 25-03-2017 21:52:34

میں تمہیں بہت پسند کرتا ہوں اور میں اپ کے ساتحہ شادی کرنا چاہتا ہوں

  مزید
اشفاق احمد 24-03-2017 21:14:20

ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی

  مزید
عبدالباسط 23-03-2017 13:27:11

بہت اچھا ہے۔ مزید بہتری کی ذرورت ہے۔ خبر کو خوبصورت بنانے کے لیے حقاق ذروری ہیں۔

  مزید
Ashraf 22-03-2017 23:15:21

wrong, 1st is ABL wo offer

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
کرکٹ ورلڈ کپ 2015 شروع ہو گیا ہے، جبکہ قومی کرکٹ ٹیم مشکلات کا شکار ہے،باؤلنگ اور بیٹنگ دونوں میں اعتماد کا فقدان ہے، آپ کے خیال میں ورلڈ کپ میں پاکستان کونسی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہو گا؟؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
قومی کرکٹ ٹیم میں‌نئے کھلاڑی ہیں اور ٹیم سیمی فائنل تک آسانی سے پہنچ جائے گی۔
باؤلنگ میں بہت بڑا بحران ہونے کے باعث پاکستان کوارٹر فائنل تک ہی پہنچ پائے گا۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔